اوپن آفس،نستعلیق فونٹ اور املا کی پڑتال

جیسبادی

محفلین
اعجاز،
بات آپ کی درست ہے۔ مگر لغت کی maintenance کے لیے ضروری ہے کہ خودکار آلات ہوں، تاکہ ایک ہی طریقہ سے اس میں تبدیلی ہو۔ یہ کوالٹی کنٹرول (QC) کے لیے ضروری ہے۔

ہاں، آخری مرحلہ پر پروف ریڈنگ کی ضرورت تو رہے گی۔
 
ونڈوز صارف کیا کرے گا

جیسبادی نے کہا:
شارق،
ہمیشہ کی طرح عمدہ تجزیہ کیا ہے۔

اعراب کے سلسلہ میں ایک میل hunspell کے استاد کو ڈال رہا ہوں، آپ کو کاپی کر رہا ہوں۔

مرکب الفاظ ہجے پڑتال کی بجائے صرف و نحو میں آ جاتے ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ ان کو اس لغت میں شامل نہ کیا جائے۔ اگر کرنا ہے تو زونج کے بغیر گزارہ نہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ چھوٹے چھوٹے سکرپت بنائے جائیں جن کی مدد سے لغت کی مرمت کی جا سکے۔ مثلاً

* لفظ کے شروع اور آخر کی فضاء کو ختم کرنے کے لیے۔
* دو لفظوں کے درمیان فضا کو زونج سے بدلنے کے لیے (اور اس کا اُلٹ)
* اعراب ختم کرنے کے لیے، یا اعراب کے بغیر لفظ کو بھی لغت میں شامل کرنے کے لیے۔
* ایسے لفظ کا سطر عدد پتہ کرنے کے لیے جس میں غیر اردو یونیکوڈ استعمال ہوئے ہیں۔
* عربی کے یونیکوڈ کو اردو یونیکوڈ سے بدلنے کے لیے۔

یہ سکرپٹ سب کو فراہم کیے جائیں۔ اس طرح خودکار طریقہ سے پروف ریڈنگ کا بوجھ کم سے کم ہو جائے گا۔


جیس میں آپ کی بات نہیں سمجھ سکا، کیا یہ سکرپٹ تمام یوزر کو دیے جائیں گے؟ سکرپٹس تو لینکس، یونکس دنیا کی چیز ہے، ونڈوز صارف کیا کرے گا؟
 

جیسبادی

محفلین
تمام لوگوں سے میری مراد اس فورم کے لوگ تھے، یعنی جو اس لغت کی نش و نماء میں حصہ لینا چاہیں۔ عام یوزر کو تو ان سکرپٹوں سے کوئ واسطہ نہیں۔

ویسے اگر سکرپت perl وغیرہ میں ہوں، تو ونڈوز پر بھی چلنے چاہیے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے دانستہ الفاظ کے مابین وقفے رکھے تھے چونکہ اس وقت کسی گفتگو میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس طرح بالکل ہی نئے الفاظ بن جائیں گے لیکن جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے الفاظ کو ان کی تمام ممکنہ اشکال میں لکھنے کی کوشش کی تھی مثال
لیے
لئے
لیئے
اور دو لفظی مرکبات کے لیے
بے چین
بےچین
تاکہ کسی بھی قسم کا ابہام نہ رہے۔ کیا یہ طریقہ کار اب نقصان دے رہا ہے؟
اگر کچھ الفاظ ایسے نہیں تو میرے خیال میں ان کو ایسے کرلیا جائے۔ تمام ممکنہ اشکال کو اس فہرست میں شامل کیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
ممکن ہجوں کی بات درست ہے شاکر۔ لیکن بے چین اور بےچین کے بارے میں میں متفق نہیں۔ اگر درمیان میں فضا رکھی جائے تو یوں بھی بے اور چین دو الگ الفاظ کی جانچ کی ہی جا سکتی ہے الگ الگ۔ یہاں بغیر فضا کے رکھا جائے کہ کسی نے اس طرح ٹائپ کیا ہو تو بھی درست مانا جائے۔ درمیان میں فضا کی وجہ سے جانچ کا کام سافٹ ویر کر نہیں سکے گا کہ ممکن ہے کہ فضا کے دو اطراف کے الفاظ درست الفاظ ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

کچھ احباب کو بیماری کی حد تک یہ عادت لگ چکی ہے کہ وہ ایسے دو الفاظ میں سپیس نہیں دیتے جس میں پہلا لفظ "ا"، "ر، د، فیملی" پر ختم ہو رہا ہو۔

یہ چیز ہم نے صحیح بخاری کے اردو ترجمے میں دیکھی تھی، اور اس کے علاوہ بھی بہت سی جگہ میں نے یہ غلطی ہوتے دیکھی ہے (یہ بہت پھیل گئی ہے)۔

میری انتہائی ناقص رائے یہ ہے کہ "بےچین" اگر ملا ہوا لکھا ہے تو لازمی طور پر اوپن آفس کی لغت اس چیز کو بطور غلطی دکھائے اور لکھنے والے کو مجبور کر دے کہ وہ اپنی تصحیح کرے۔

دیکھیں اگر اس چیز کو ایسے ہی جانے دیا تو صرف ایک بے چین ہی نہیں، بلکہ لکھنے والے ہزاروں ایسے دو الفاظوں کو ملا دیں گے کہ جن میں پہلا لفظ "ا، ر،د،ے" وغیرہ پر ختم ہو رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ اور سوچیں کہ اسکا آخری نتیجہ کیا نکلے گا؟؟؟

جی ہاں، اس کا آخری نتیجہ یہ نکلے گا کہ سرچ اور فائینڈ کرتے وقت سرچ انجن ایسے تمام ہزاروں الفاظ نہیں ڈھونڈ پائے گا جو ملا کر لکھے گئے ہوں گے۔

والسلام۔
 
Top