جی نہیں بلکہ بہت عرصہ قبل کسی کتاب میں صنائع لفظی کے باب میں یہ مثال دیکھی تھی تب سے یہ مصرع ذہن میں محفوظ رہ گیا۔ :) :) :)

ماشاءاللہ زبردست حافظے کے مالک ہیں آپ۔:)
اللہ تعالیٰ نظرِ بد سے محفوظ فرمائے۔:)
ویسے عربی کتب میں صنائع کے باب میں اس صنعت پر بہت کام ہوا ہے۔ مقامات حریری میں کافی مثالیں پڑھی تھیں۔
قرآن کریم میں سے بھی ایک مثال اس کی دی جاتی ہے:
[ARABIC]ربک فکبر[/ARABIC]
گو پوری آیت ہے:
[ARABIC]وربک فکبر[/ARABIC]
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مم مم، مادام، مطعم، منعم، مشروم، محروم، محرم، مجرم، مکرم، مبرم، مادام، ماہم، منم، ملکھم، منجم، مشام، مسام، مقام، مرہم، مرقوم، منظوم، مزعوم، مردم،مریم، مہم، مم مم۔
 
:lol::lol::battingeyelashes::battingeyelashes::angel::angel::notworthy::notworthy::bee::bee::atwitsend::atwitsend::applause::applause::alien::alien::moon::moon::mobile::mobile::mad-tongue::messed::highfive::highfive::warzish::warzish::island::island:
معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ بڑے دنوں کے بعد ہماری نواسی فلک ناز آئی ہے۔ یہ اسی کی شرارت ہے۔ لہذا برا نہ مانیں۔

آپ کی نواسی کی شرارتوں کو ہم اپنے پچھلے کسی دھاگے میں سہنے کی مشق کرچکے ہیں۔:)
ویسے اس بار انھوں نے ہر آئٹم دو دو پیش کیے ہیں۔:) یعنی ایک فلک کی طرف سے دوسرا ناز کی جانب سے۔:):)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آپ کی نواسی کی شرارتوں کو ہم اپنے پچھلے کسی دھاگے میں سہنے کی مشق کرچکے ہیں۔:)
ویسے اس بار انھوں نے ہر آئٹم دو دو پیش کیے ہیں۔:) یعنی ایک فلک کی طرف سے دوسرا ناز کی جانب سے۔:):)

جی نہیں ایک فلک ناز کی طرف سے اور ایک شاہ نواز (چھوٹے بھائی کی طرف سے)ہے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین

لفظوں کی سُرخی کی وجہ پر روشنی ڈالیے؟
مم مم(ہمارے ہاں کے بچےبمعنی پانی بولتے ہیں۔)
مشروم ایک خود رو نباتات ہے۔ چونکہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہٰذا اب اسے کھایا بھی جاتا ہے اور اس کی کھیتی بھی ہونے لگی ہے، اردو میں ککر مُتا، گجراتی میں بِلاڑِی نو ٹوپ، کہیں بندر کی چھتری بھی کہا جاتا ہے۔
منم= (من + م) یہ فارسی لفظ ہے اردو اشعار اور اردو والوں میں مقبول بہت سے فارسی اشعار، نیز امثال میں بمعنیٰ "میں ہوں" پایا جاتا ہے۔
ملکھم= یہ غالباً موسیقی کی اصطلاح میں کسی راگ یا دھُن کا نام ہے۔
مزعوم= زعم سے مشتق ہے۔ اردو میں مزعوم کم استعمال ہوتا البتہ مزعومہ زیادہ مستعمل ہے۔
 
جزاکم اللہ خیرا!
میں نے اسی لیے ان کو سرخ کیا تھا کہ میری سمجھ سے بالاتر تھے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نان، نون(بر وزن خون)،نون(بروزن بول) ناتن، نین، نَٹِن، ناخن، ناون، نمن، نمون(بے نمون) نصیرن، نظیرن، نادان، نعمان، نُقصان، نِروان، نِشان، نہان، ناگن، نسوان، نجران،
 
Top