اوتار کا میک اپ کرائیں، محفل کے بیوٹی پارلر میں

میم نون

محفلین
لیکن آپنے یہ تو پوچھا ہی نہیں کہ میں نے وہ جملے کیوں لکھے، میرا مطلب ہے کہ وہی دو کیوں لکھے ہیں کچھ اور بھی تو لکھ سکتا تھا
تو وجہ یہ ہے کہ (کوئی اتنی حاص بھی نہیں) پہلے تختی میں تو آپکی بات لکھی ہے اور دوسری تختی کیلیئیے سوچ رہا تھا کہ کیا لکھوں، تب گوگل میں اپکا نام لکھا اور پہلا جملہ یہی نظر آیا جو کہ محفل میں شمشاد بھائی نے آپکے بارے میں لکھا تھا، سو اسی کو لکھ دیا :grin:
 

میم نون

محفلین
یہ لیں عثمان بھائی آپکا اوتار

55546359.gif


والسلام
 

میم نون

محفلین
اسکے لئیے گمپ (www.gimp.org) استعمال کیا ہے، لیکن اتنے سے کام کے لئیے گرافکس کے تمام تر سافٹوئیر استعمال کئیے جا سکتے ہیں، ونڈو کے پینٹ کو چھوڑ کر :grin:
 

عثمان

محفلین
ہمم۔۔ ڈاؤن لوڈ تو کرلیا ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ اس کے یوزر مینوئل کی چھان پھٹک کرنا پڑے گی۔ ویسے جو طریقہ آزمایا ہے اگر مختصراً بتا سکیں تو راہنمائی کردیں ورنہ خود ہی کوشش کرتا ہوں۔ دلچسپ مشغلہ ہے۔ کچھ سیکھنے کو ہی ملے گا۔ :)
 

میم نون

محفلین
اس کے لئیے جہانزیب بھائی کا بہت اچھا اور تفصیلی سبق محفل کے گرافکس والے زمرے میں موجود ہے۔

گمپ ایک مختصر تعارف

اسکے علاوہ میرے اس سبق پر بھی ایک نظر مار لیں:
فوٹوشاپ میں تصویر کی کٹائی – گلاب کے پھول

یہ ہے تو فوٹوشاپ کے لئیے لیکن گمپ میں بھی تقریبا اسی طرح کارآمد ہے۔


جب آپ تصویر کی کٹائی کر چکیں تو اسے .gif یا .png میں محفوظ کر لیں، کیونکہ صرف یہی دو فارمیٹ ٹرانسپیرنسی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اگر اس میں کسی قسم کی مشکل پیش آئے تو اس دھاگے میں پوچھ لیں: تبصرہ: گمپ ۔ ایک مختصر تعارف

والسلام
 
Top