اوئے مردود!

جیہ

لائبریرین
کل افطاری میں ایک عجیب لطیفہ ہوگیا۔ ہمارے محلے کی مسجد سے مغرب کی روح پرور اذان ہو رہی تھی۔ اللہ اکبر ۔ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔

جب مؤذن حیّ علٰی الصلوٰہ پر پہنچے تو اذان کے الفاظ کچھ یوں بنے ۔۔۔

حیّ علٰی الصلوٰہ۔ حیّ علٰی الصلوٰہ ۔ ۔۔۔اوئے مردود! میرا حصہ نہ کھا۔ حیّ علٰی الفلاح

میں جو خشوع و خضوع سے دوران اذان دعا مانگ رہی تھی ، اچانک اتنی زور سے ہنس پڑی کہ گبین گھبرا کر رونے لگا۔

بعد میں پتا چلا کہ مؤذن اور اس کے ساتھی اذان والے کمرے افطار کر رہے تھے۔ مؤذن بےچارہ اذان میں مصروف تھا اور اس کے حصے کے کجھور اس کا ایک ساتھی کھانے لگا تھا۔۔۔ اور موذن نے دوران اذان ہی اسے منع کر دیا ۔۔۔۔ کہ اوئے مردود! :)
 
ابوشامل

محفلین

کمال کر دیا جی مؤذن صاحب نے ! ایسا لطیفہ تو آپ کے علاقے ہی میں ہو سکتا ہے :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
کل افطاری میں ایک عجیب لطیفہ ہوگیا۔ ہمارے محلے کی مسجد سے مغرب کی روح پرور اذان ہو رہی تھی۔ اللہ اکبر ۔ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔

جب مؤذن حیّ علٰی الصلوٰہ پر پہنچے تو اذان کے الفاظ کچھ یوں بنے ۔۔۔

حیّ علٰی الصلوٰہ۔ حیّ علٰی الصلوٰہ ۔ ۔۔۔اوئے مردود! میرا حصہ نہ کھا۔ حیّ علٰی الفلاح

میں جو خشوع و خضوع سے دوران اذان دعا مانگ رہی تھی ، اچانک اتنی زور سے ہنس پڑی کہ گبین گھبرا کر رونے لگا۔

بعد میں پتا چلا کہ مؤذن اور اس کے ساتھی اذان والے کمرے افطار کر رہے تھے۔ مؤذن بےچارہ اذان میں مصروف تھا اور اس کے حصے کے کجھور اس کا ایک ساتھی کھانے لگا تھا۔۔۔ اور موذن نے دوران اذان ہی اسے منع کر دیا ۔۔۔۔ کہ اوئے مردود! :)

ہمارے علاقوں کے مؤذن اس لحاظ سے دیگر خصوصیات کے حامل ہیں، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ اچھی طرح کھا پی کر اور ڈٹ کر افطاری کرنے کے بعد اذان کہتے ہیں :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت اچھا لطیفہ ہے ہاہا شکریہ جیہ آپی
وہ بچارہ بھی کیا کرے سارا دن روزہ رکھ کر جب افطاری کا وقت آئے تو اس کو آذان کہنا پڑتی ہے
 
وقاص قائم

محفلین
میں جو خشوع و خضوع سے دوران اذان دعا مانگ رہی تھی ، اچانک اتنی زور سے ہنس پڑی کہ گبین گھبرا کر رونے لگا۔
:)
دوران آذان آپ دعا کیوں مانگ رہیں تھیں، افطاری نہیں بنی تھی کیا گھر میں یا روزہ نہیں رکھا تھا آپ نے؟؟
 
ظفری

لائبریرین
کل افطاری میں ایک عجیب لطیفہ ہوگیا۔ ہمارے محلے کی مسجد سے مغرب کی روح پرور اذان ہو رہی تھی۔ اللہ اکبر ۔ اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔

جب مؤذن حیّ علٰی الصلوٰہ پر پہنچے تو اذان کے الفاظ کچھ یوں بنے ۔۔۔

حیّ علٰی الصلوٰہ۔ حیّ علٰی الصلوٰہ ۔ ۔۔۔اوئے مردود! میرا حصہ نہ کھا۔ حیّ علٰی الفلاح

میں جو خشوع و خضوع سے دوران اذان دعا مانگ رہی تھی ، اچانک اتنی زور سے ہنس پڑی کہ گبین گھبرا کر رونے لگا۔

بعد میں پتا چلا کہ مؤذن اور اس کے ساتھی اذان والے کمرے افطار کر رہے تھے۔ مؤذن بےچارہ اذان میں مصروف تھا اور اس کے حصے کے کجھور اس کا ایک ساتھی کھانے لگا تھا۔۔۔ اور موذن نے دوران اذان ہی اسے منع کر دیا ۔۔۔۔ کہ اوئے مردود! :)

ہاہاہا ۔۔۔۔۔ یقین مانیئے اس حوالے سے بھی میرے پاس ایک واقعہ ہے ۔ ہمہ تن گوش ہوجایئے ۔

رمضان کا شاید دوسرا عشرہ تھا ۔ ہمارے محلے کی مسجد میں تعمیری کام جاری تھا ۔ بڑی سخت گرمی کا عالم تھا ۔ نمازی مسجد کی مکمل چھت نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں کم آرہے تھے ۔ لہذا اکثر مغرب میں صرف ایک ہی صف بندھ رہی تھی ۔ ایک دن افطار کے وقت موجود تقریباً سبھی پندرہ ، بیس لوگوں کی حالت گرمی اور روزے سے غیر تھی ۔ جس میں سب سے زیادہ متاثر امام صاحب لگ رہے تھے ۔ کم لوگوں کی وجہ سے دستر خوان پہلی صف کے سامنے لگا دیا گیا تھا ۔ سب بیٹھے ہوئے تھے ۔ لائٹ بھی نہیں تھی ۔ موذن نے شاید اوپر جاکر اذان دی ہوگی مگر لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو سنائی نہیں دی ۔ لائٹ آئی تو وہ اذان کے آخری الفاظوں پر تھے ۔ مولوی صاحب نے جلدی سے کجھور سے روزہ کھولا ۔ جس میں سبھی نمازی شریک ہوئے ۔ مگر موذن کا شاید کوئی جھگڑا مولوی صاحب سے چل رہا تھا ۔ چنانچہ اس نے نیچے اترتے کیساتھ ہی تکبیر پڑھنا شروع کردی ۔ ناچار سب اٹھے اور صف بنا لی ۔ مولوی صاحب نے نماز پڑھانی شروع کی ۔ ابھی وہ " ایاک نعبدو وایاک نستعین " پر تھے کہ کسی صاحب کیساتھ آئے ہوئے بچے نے صف سے نکل کر مولوی صاحب کی بھری پلیٹ پر حملہ کیا ۔ مولوی صاحب نماز پڑھاتے ہوئے بولے " ایاک نعبدو وایاک نستعین ۔ ابے وہ میری پلیٹ ہے "
پھر کیا تھا سامنے سبھی یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔ سب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہا بہت خوب۔۔۔ بے چارہ امام

ایک واقعہ میری بچپن کا ہے ، مجھے تو یاد نہیں مگر بابا اکثر رمضان میں یاد دلاتے ہیں۔
آپ کو تو پتہ ہے پشتو میں روزے کھولنے اور افطار کرنے کے لئے جو اصطلاح مروج ہے، روزہ ماتول' اس کے اردو میں لفظی معنی بنتے ہیں روزہ توڑنا۔۔۔۔۔ تو جناب جب میں 3 سال کی تھی ، والدین افطاری کے انتظار میں دسترخوان پر بیٹھے تھے، میں انہیں تنگ کر رہی تھی۔ بابا نے مجھ سے کہا کہ آرام سے بیٹھو، ابھی اذان ہوگی اور ہم سب روزہ توڑیں گے۔ میں آرام سے بیٹھ گئی۔ جب اذان ہوئی تو بابا نے کہا کہ روزہ توڑو۔ میں بچی تھی کیا سمجھتی تھی کہ روزہ کیا ہے اور کیسے توڑتے ہیں، جھٹ سے شربت بھرا گلاس زمین پر پٹخا ۔ اور بابا سے کہا ، میں نے روزہ تؤ‌دیا میں روزہ توڑ‌دیا
 
arifkarim

معطل
یہ ہنسنے کا نہیں‌رونے کا مقام ہے۔ ہماری قوم کو کھانے پینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں سوجھتا۔ دینی امور میں‌بھی راشن یاد آتا ہے، حالانکہ وہ اوقات خالصتاً اللہ اور اسکے رسول کیلئے وقف ہیں!
مؤذن ہوں یا مولوی، سب ایک ہی کھیت کی مولیاں ہیں!:)
 
زونی

انسان خطا کا پتلا ھے ، غیر ارادی خطاؤں اور لغزشوں کو تو خدا بھی معاف فرما دیتا ھے ، آپ بھی تھوڑا سا مسکرا لیا کریں ، بل میں دے دیا کرونگی ۔ :grin:
 
فرخ منظور

زونی کیا تم سمجھتی ہو عارف مسکرا نہیں رہے ہوں گے ۔ دراصل عارف کی نفسیات ہی ایسی ہے کہ وہ ہر بات کا منفی پہلو تلاش کر کے یوں خوش ہوتے ہیں جیسے کوئی معرکہ سر کر لیا ہو اور وہ ایسی باتیں لکھ کر بے تحاشا ہنستے ہوں گے
;)
 
dxbgraphics

محفلین
بحر حال میں نے کم از کم اپنی زندگی میں ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا ہے۔ جو سنا وہ بھی لوگوں کے بنائے ہوئے لطیفے سنے ہیں
 
Top