ان ڈیزائن کے دو مسائل

یاسر حسنین

محفلین
السلام علیکم۔
میں مائیکرو سافٹ ورڈ 2010 سے انڈیزائن سی سی 2018 پر منتقل ہوا ہوں لیکن چند ایک مسائل کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ اگر آپ میں سے کوئی مدد کر سکے تو ممنون ہوں گا۔
سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا ورژن ٣ استعمال کرنے سے وہ اتنا زیادہ سست ہو جاتا ہے کہ کوئی کام کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اور نہ ہی میں ابھی تک سسٹم اپ گریڈ کرنے کی پوزیشن میں ہوں... خیر اب مسائل کی طرف آتا ہوں...
دو بڑے مسائل یہ ہیں

1- الفاظ کا ٹوٹنا
جب بھی کسی پیرا گراف کو جسٹیفائی کرتا ہوں تو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ چاہے وہ فل جسٹیفائی ہو، رائٹ جسٹی فکیشن ہو یا اسی طرح کی کوئی بھی جسٹی فکیشن... خصوصاً ایسے الفاظ جن پر کوئی حرکت (زبر، زیر یا پیش) موجود ہو۔ اس کے علاوہ بھی کچھ الفاظ ہیں جن کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔ کرننگ کو میٹرکس اور آپٹیکل دونوں پر رکھ کر دیکھ لیا لیکن کوئی فرق نہیں نہیں پڑتا۔

KcUPV6s.png

BT3F2qU.png

KAwb8Bb.png

2- عربی کے اعراب
جب بھی کسی قرآنی آیت، دعا یا قصیدے وغیرہ پر عربی فونٹ جیسے القلم قرآن مجید وغیرہ اپلائی کرتا ہوں تو اعراب درست نظر نہیں آتے۔ بلکہ بہت زیادہ اوپر نیچے ہو جاتے ہیں۔ یا پھر وہ صورت حال نہیں رہتی جو کہ ایم ایس ورڈ میں ہوتی ہے۔

XN8s3E4.png
 
جاسم محمد

محفلین
1- الفاظ کا ٹوٹنا
جب بھی کسی پیرا گراف کو جسٹیفائی کرتا ہوں تو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ چاہے وہ فل جسٹیفائی ہو، رائٹ جسٹی فکیشن ہو یا اسی طرح کی کوئی بھی جسٹی فکیشن... خصوصاً ایسے الفاظ جن پر کوئی حرکت (زبر، زیر یا پیش) موجود ہو۔ اس کے علاوہ بھی کچھ الفاظ ہیں جن کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔ کرننگ کو میٹرکس اور آپٹیکل دونوں پر رکھ کر دیکھ لیا لیکن کوئی فرق نہیں نہیں پڑتا۔
جسٹی فکیشن کا مسئلہ ہے:

جاسم محمد

محفلین
جب بھی کسی قرآنی آیت، دعا یا قصیدے وغیرہ پر عربی فونٹ جیسے القلم قرآن مجید وغیرہ اپلائی کرتا ہوں تو اعراب درست نظر نہیں آتے۔ بلکہ بہت زیادہ اوپر نیچے ہو جاتے ہیں۔ یا پھر وہ صورت حال نہیں رہتی جو کہ ایم ایس ورڈ میں ہوتی ہے۔
یہ مسئلہ تمام قرآنی فانٹس میں نہیں ہے۔ اس وقت انڈیزائن میں نور حرا، نور ہدیٰ، محمدی قرآنی ،بیت القرآن اور القلم قرآن پبلشر فانٹ درست کام کر رہے ہیں۔
d000140.gif
 
یاسر حسنین

محفلین
ایک ضمنی سوال ذہن میں آیا ہے کہ ہم کس طرح ایک ایسا صفحہ بنا سکتے ہیں جس میں آیات کے اوپر اور نیچے لائنز ہوں۔ جس طرح ذیل میں دی گئی تصویر میں ہے۔ کیا پیراگراف میں ایسا کوئی کام کیا جا سکتا ہے یا پھر ٹیبل سے مدد لینی پڑے گی
Almaidah.PNG

آصف اثر

معطل

ہر سطر انڈر لائن کریں، ماسوائے آخری سطر کے۔
 
یاسر حسنین

محفلین
ایک ضمنی سوال ذہن میں آیا ہے کہ ہم کس طرح ایک ایسا صفحہ بنا سکتے ہیں جس میں آیات کے اوپر اور نیچے لائنز ہوں۔ جس طرح ذیل میں دی گئی تصویر میں ہے۔ کیا پیراگراف میں ایسا کوئی کام کیا جا سکتا ہے یا پھر ٹیبل سے مدد لینی پڑے گی
Almaidah.PNG

اس قسم ترتیب کے بارے میں سوال کیا تھا کہ کس طرح ایسا کیا جائے کہ آیت (یا کوئی بھی عربی متن) جس کے اوپر اور نیچے لائن ہو۔ تو اس سلسلے میں بہت سوچ بچار کے بعد میرے دماغ میں ایک ہی حل سامنے آیا۔ کہ پہلے متن کو ترتیب دے کر، لائن سپیسنگ اس قسم کی دی جائے کہ سطور اور ان کے اعراب میں ٹکراؤ پیدا نہ ہو۔ اس کے بعد گائیڈز کے ذریعے یہ اندازہ لگایا ہر لائن میں کتنا فاصلے پر یہ لائن خود لگائی جائے۔ اس کے بعد لمبائی کو سطور پر تقسیم کر کے اوسط بھی نکالی۔
اور یہ کام ماسٹر پیج سے لیا۔
جیسا کہ میرے اوپر والے (ابتدائی) مراسلے سے ہی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ میں انڈیزائن کو ابھی سیکھ رہا ہوں۔ اور خود سے تجربے کر رہا ہوں۔
جن صاحب کا یہ کام تھا متن انہی کا فراہم کردہ ہے۔ اس لیے مجھے علم نہیں کہ کس حد تک درست ہو گا۔
نمونہ جات ملاحظہ فرمائیں۔
0sYOZrU.png
BPExuKd.png
M876lmG.png
WlvSsTY.png

یہاں ایک دو چیزوں کی وضاحت کر دوں کہ
حواشی اسی طرح لگانے کا کہا گیا تھا مجبوراً مجھے ایک ٹیکسٹ باکس ماسٹر پیج میں صرف اسی لیے بنانا پڑا... جسے بعد ازاں استعمال کے قابل بھی بنایا... لیکن کچھ جگہوں پر فاصلہ رہ گیا کیونکہ کچھ صفحات پر حاشیہ تھا ہی۔
بہرحال اس تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
ورڈ سےبھی زیادہ مزہ انڈیزائن میں آیا۔ بہت سی چیزوں کی آزادی ہے اس میں۔
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
انڈیزائن ہی بہترین ہے۔ یہ بات ہم کئی سال قبل کنفرم کر چکے ہیں۔
جب یہاں انڈیزائن کو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا بے تاج بادشاہ کہا جا رہا تب تک کمپیوٹر ہماری پہنچ سے کوسوں دور تھا... یوں سمجھیں کہ ابھی بھی جلد ہی پہنچ گئے۔ جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ ٹیم کے شکریے کے ساتھ۔
 
Top