ان پیج اور کورل ڈرا جیسے کوئی اور پروگرام۔۔۔

نبیل

تکنیکی معاون

ویسے مجھے ایک چھوٹا سا ٹوٹکا آتا ہے کسی بھی پروگرام سے پوسٹ سکرپٹ میں لانے کا۔ اور یہ میں نے اسوقت دریافت کیا تھا جب ان پیج نیا نیا آیا تھا۔

لیکن انک سکریپ کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ٹوٹکے سے بنائی گئی eps فائیل کو پہچانتا نہیں۔ جبکہ میں کورل ڈرا میں اسے استعمال کر چکا ہوں
فرخ، ان پیج سے eps میں سیو کرنے کا تو مجھے پتا ہے، لیکن وہ کونسا ٹوٹکا ہے جس کے ذریعے ہر پروگرام سے eps سیو کی جا سکتی ہے؟
 
فرخ

محفلین
فرخ، ان پیج سے eps میں سیو کرنے کا تو مجھے پتا ہے، لیکن وہ کونسا ٹوٹکا ہے جس کے ذریعے ہر پروگرام سے eps سیو کی جا سکتی ہے؟

اوہو،
میں تو بھول ہی گیا تھا ٹوٹکا لکھنا۔:cool: اچھا ہوا آپ نے پوچھہ لیا۔

ٹوٹکا کافی سادہ سا ہے۔
آپ نے کچھ پرنٹرز کا نام سنا ہو گا جو پوسٹ صکرپٹ پرنٹرز کہلاتے ہیں‌اور یہ اکثر ویکٹر گرافکس کو استعمال کرکے پرنٹنگ کرتے ہیں اور کافی اچھی کوالٹی کی پرٹنگ کرنے ہیں‌اور شائید مہنگے بھی ہوں۔ لیکن ہمیں‌پرنٹر نہیں‌خریدنا، بلکہ اسکا ڈرائیور انسٹال کرکے فائل پورٹ پر پرنٹ کرنا ہے۔
مثال کے طور پر میں اس پرنٹر سے کافی کھیلتا رہا ہوں:
HP LaserJet 5P/ 5MP PostScript
اسکی پراپرٹیز میں جا کر اسکی پورٹ فائل پر سیٹ کردیں۔ اور پھر اس آپشن تک جائیں:
General -> Printing Preferences --->Advanced->Document Options--Postscript Options->PostScript Output option:​
اور اسکی لسٹ میں سے سیلکٹ کریں:
Encapsulated Postscript (eps)۔
اب آپ نے جہاں‌سے بھی eps بنانی ہو، اس پرنٹر کے ذریعے پرنٹ کریں تو یہ آپ سے فائل کا نام اور جگہ مانگے گا۔ اسکو فائل نام، ایکشٹنشن eps دے دیں۔ مثلآ
c:\Test.eps

آپ اسکی باقی آپشنز کو تبدیل کرکے مزید پنگے بھی لے سکتے ہیں۔

فرخ

محفلین
نہیں جناب
انک سکیپ میں فجری نستعلیق اور عماد نستعلیق سے بھی کام نہیں چل رہا۔ ملاحظہ فرمائیے:
userofemadnncn4.jpg

useroffajernnwd0.jpg

شاکر بھائی آپ انک سکیپ کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 
فرخ

محفلین

شاکر بھائی
میرا خیال ہے، یہ آپریٹنگ سسٹم کا مسئلہ ہے۔ یہ لائنکس میں شائید فونٹ کو اچھی طریقے اٹھاتا ہے، مگر ونڈوز ایکس پی میں مسئلہ کر رہا ہے۔

بہرحال، میں لائنکس کے Vm میں‌اسکو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پھر بتاؤں گا کیا بنا۔

جزاک اللہ
 
فرخ

محفلین
اوہو،
میں تو بھول ہی گیا تھا ٹوٹکا لکھنا۔:cool: اچھا ہوا آپ نے پوچھہ لیا۔

ٹوٹکا کافی سادہ سا ہے۔
آپ نے کچھ پرنٹرز کا نام سنا ہو گا جو پوسٹ صکرپٹ پرنٹرز کہلاتے ہیں‌اور یہ اکثر ویکٹر گرافکس کو استعمال کرکے پرنٹنگ کرتے ہیں اور کافی اچھی کوالٹی کی پرٹنگ کرنے ہیں‌اور شائید مہنگے بھی ہوں۔ لیکن ہمیں‌پرنٹر نہیں‌خریدنا، بلکہ اسکا ڈرائیور انسٹال کرکے فائل پورٹ پر پرنٹ کرنا ہے۔
مثال کے طور پر میں اس پرنٹر سے کافی کھیلتا رہا ہوں:
Hp Laserjet 5p/ 5mp Postscript
اسکی پراپرٹیز میں جا کر اسکی پورٹ فائل پر سیٹ کردیں۔ اور پھر اس آپشن تک جائیں:
general -> Printing Preferences --->advanced->document Options--postscript Options->postscript Output Option:​
اور اسکی لسٹ میں سے سیلکٹ کریں:
Encapsulated Postscript (eps)۔
اب آپ نے جہاں‌سے بھی Eps بنانی ہو، اس پرنٹر کے ذریعے پرنٹ کریں تو یہ آپ سے فائل کا نام اور جگہ مانگے گا۔ اسکو فائل نام، ایکشٹنشن Eps دے دیں۔ مثلآ
C:test.eps

آپ اسکی باقی آپشنز کو تبدیل کرکے مزید پنگے بھی لے سکتے ہیں۔

نبیل بھائی
یہ استعمال کرنے کی کوشش کی؟
 
designer

محفلین
بہت مشکل سوال ہیں‌جناب ۔۔۔۔۔۔۔کوشش جاری رکھیں انشاء اللہ کامیابی آپ کی ہوگی۔۔۔۔۔۔شکریہ
 
فرخ

محفلین
بہت مشکل سوال ہیں‌جناب ۔۔۔۔۔۔۔کوشش جاری رکھیں انشاء اللہ کامیابی آپ کی ہوگی۔۔۔۔۔۔شکریہ

محترم ڈیزائنر صاحب
سب سے پہلے تو اردو محفل پر خوش آمدید

اس سوال کو میں نے علوی نستعلیق کی ریلیز سے بہت پہلے پوسٹ کیا تھا۔ اب جب سے علوی نستعلیق ریلیز ہوا ہے، میں نے ان پیج جیسے پروگرام کی تلاش چھوڑ دی ہے، کیونکہ اب اردو بہت خوبصورتی کے ساتھ پوری ونڈوز میں موجود ہے۔
کورل ڈرا کی جگہ میں‌ ایڈوب السٹریٹر کا استعمال بھی کرتا رہا ہوں اور گمپ، اور انک سکیپ کا بھی۔۔۔
بہت شکریہ آپکے ریپلائی کا۔۔۔

اور یہ بتائیے کہ آپ کچھ ڈیزائیننگ وغیرہ بھی کرتے ہیں یا بس آئی ڈی بنا لی ہے ڈیزائنر کے نام سے؟
اگر کرتے ہیں تو آپ کی ڈیزائیننگ کا انتظار رہیگا :hatoff:
 
ایڈوب السٹریٹر

ان پیج اور کورل کا کام ایڈوب السٹریٹر بھی کر سکتا ہے دبئی مین کورل کی جگہ ایڈوب السٹریٹر استعمال ہوتا ہے اس میں ایم ای ورشن اتا ہے جس میں اردو یا عربی ٹائپنگ ہوسکتی ہے.
 
فرخ

محفلین
بہت شکریہ
ارے، تو پھر یہ ایم ای ورژن کہاں‌سے ملے گا۔میرے پاس جو ہے وہ صرف انگریزی کی سپورٹ کے ساتھ ہے
 
کورل ڈرا ایکس ۴ میں بھی اردوکی سپورٹ 99.9 فیصد موجود ہے۔ بس اس میں اردو "ی" کے جوڑ نہیں بنتے جس کی وجہ سے ہمیں عربی "ي" لکھنا پڑتا ہے (عربی ی میں نیچے دو نقطے ہوتے ہے)۔ امید ہے کورل ڈرا نے اس بگ کو بھی فیکس کر دیا ہوگا۔ بہرحال اپنے اپنے استعمال کی بات ہے۔ میں چونکہ کورل ڈرا ہی استعمال کیا ہے اس لیے مجھے زیادہ یہی پسند ہے۔
 
ڈیزائننگ

جناب محترم محسن صاحب اللہ نے چاہا تو میں اپ کو چند ڈیزائن بھیجوں گا. مہینہ پہلے دبئی پولیس کےلئے ایک ڈیزائن بنایا تھا وہ بھی شیئر کروں گا . دبئی میں ٹائم نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن پھر بھی میں انشاءاللہ وقت نکال لونگا. والسلام.
 
فرخ

محفلین

عارف بھائی،
یہ ورژن میں نے انسٹال تو کر لیا، مگر مجھے کسی وجہ سے اپنے کمپیوٹر کی تاریخ کا سال ۲۰۰۹ کرنا پڑا۔ اور جب واپس ۲۰۰۸ پر آیا، تو اس ورژن کے ٹرائل کے دن ختم ہوگئے۔
کیا اسکا کوئی سیریل مل سکتا ہے؟ :cool::rolleyes:
 
Top