ان پیج اور کورل ڈرا جیسے کوئی اور پروگرام۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
مجھے ان پیج اور کورال ڈرا کی طرح کے کچھ اور پروگرامز کی تلاش ہے جو قیمتآ نہ ہوں اور ان کے ذریعے اردو خطِ نستعلیق میں ڈاکومنٹس بھی بنائے جا سکیں۔
میں‌اوپن سورس کے مختلف پروگرامز کو ٹرائی کر چکا ہوں مگر کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے۔
مثلٓ
اوپن آفس میں ہم نفیس نستعلیق کے ذریعے بہت اچھی ٹائپنگ کر سکتے ہیں لیکن کوئی اوپن سورس کا پروگرام جو کورل ڈرا کی طرح ویکٹر گرافکس کو سپورٹ دیتا ہو، اس اردو کو اپنے اندر درآمد نہیں‌کر سک رہا۔
اب تک کورال ڈرا کے قریب ترین جو پروگرام مجھے ملا ہے۔ وہ ھے
InkScape
مگر اس میں چند چیزوں‌کی کمی ہے۔ مثلآ یہ اردو کے الفاظ کو لائنز میں نہیں‌بدلتا اور یوں ہم اس سے وہ کام نہیں سکتے جو ہم اردو کے ساتھ کورل ڈرا میں کر سکتے ہیں ان پیج کے ساتھ۔

اگر کسی کو کچھ ایسی معلومات ہوں تو ضرور بتائیں۔

بہت شکریہ
 
arifkarim

معطل
آپ کو لینکس آپریٹنگ سسٹم پر ایسے پروگرامز یقینامل جائیں گے، شاکر کہاں ہیں‌ آپ؟
 
جہانزیب

محفلین
ویکٹر پروگرامز ہیں تو لیکن سب سے بہتر تو انک سکیپ ہی ہے، اور وہ اس کا حوالہ پہلے دے چکے ہیں‌۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ان پیج کے متن کو کورل ڈرا میں لے جانے کی‌ضرورت۔۔۔، اب سیدھا انک سکیپ میں اردو میں ٹائپ کریں نا۔۔
 
جہانزیب

محفلین
بس یہی تو مجھے کہنا تھا، کہ ان پیج کی ایسی کیا ضروت ہے؟‌ لیکن شاید لینکس پر نستعلیق فانٹ‌ کے مسلہ کی وجہ سے وہ ایسا چاہتے ہوں‌؟
 
فرخ

محفلین
الف عین
بہت شکریہ جلدی جواب دینے کا
میں نے پہلے ہی انک سکیپ میں‌اردو ٹائیپ کی ہے مگر یہ نفیس نستعلیق فونٹ کو صحیح طور پر نہیں دکھا رہا۔ کچھ حروف صحیح طور پر جڑتے نہیں یا اوپر نیچے ہو جاتے ہیں۔ جبکہ باقی فونٹ میں‌ ٹھیک آتے ہیں جیسے اردو نسخ ایشیا ٹائپ

لیکن مجھے دراصل خطِ نستعلیق استعمال کرنا ہے اور پھر اسے
Transparent GIF
میں ایکسپورٹ بھی کرنا ہے۔
 
دوست

محفلین
گمپ کو اڈوب فوٹو شاپ کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ اس کو ٹرائی کرکے دیکھیں خاصا طاقتور امیج ایڈیٹر ہے۔
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم دوست
ایک ہی جواب متعدد مرتبہ؟ :rolleyes:

میں‌نے گمپ کو بھی ٹرائی کیا ہے، لیکن اردو کے معاملے میں‌یہ بھی کچھ مسئلہ کر رہا ہے۔

مجھے اردو کے الفاظ کے ساتھ ایک اور بھی کام ہے اور وہ ہے ان الفاظ کی شکل کو خطاطی کے سٹائل میں ڈھالنا

اب یہ انک سپیس میں تو ممکن ہے اور خط نستعلیق کے عللاوہ باقی فونٹ میں‌کافی کامیاب ہے، لیکن شائید گمپ میں‌ایسا نہ ہوسکے کیونکہ گمپ ویکٹر گرافکس کو شائید سپورٹ نہیں کرتا۔
 
دوست

محفلین
اس کی طاقت کا میرے پیغامات سے کوئی تعلق نہیں بھائی لوگو۔ کوئی بگ ہے فورم میں۔ مجھے پتا نہیں چل رہا تھا کہ پیغام چلا گیا یا نہیں اس لیے میں بار بار سینڈ کرتا رہا۔ کبھی تیس سیکنڈ کبھی اس سے کم دورانیے کا انتظار آجاتا۔ جب یہ وقت ختم ہوجاتا تو پھر بھیجنے پر صفحہ وہیں اٹک جاتا۔ میں پھر واپس ہوکر سینڈ کردیتا اور وہی انتظار والا سلسلہ شروع ہوجاتا۔ اس طرح کوئی دس بارہ بار کرنے کے بعد پھر بند ہی کردیا۔اب آکر دیکھا تو نتیجہ یہ تھا۔:)
اس وقت کنکرر اور فائرفاکس دونوں میں میرا پوسٹ شدہ پیغام نظر نہیں آرہا تھا۔
 
جی ہاں
دوست نے ٹھیک کہا ہے۔ خود میرا جواب بھی مجھے پہلے نظر نہیں آ رہا تھا اور میں نے بھی شائید 2 مرتبہ پوسٹ کر دیا ہے
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم
مجھے ان پیج اور کورال ڈرا کی طرح کے کچھ اور پروگرامز کی تلاش ہے جو قیمتآ نہ ہوں اور ان کے ذریعے اردو خطِ نستعلیق میں ڈاکومنٹس بھی بنائے جا سکیں۔
میں‌اوپن سورس کے مختلف پروگرامز کو ٹرائی کر چکا ہوں مگر کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے۔
مثلٓ
اوپن آفس میں ہم نفیس نستعلیق کے ذریعے بہت اچھی ٹائپنگ کر سکتے ہیں لیکن کوئی اوپن سورس کا پروگرام جو کورل ڈرا کی طرح ویکٹر گرافکس کو سپورٹ دیتا ہو، اس اردو کو اپنے اندر درآمد نہیں‌کر سک رہا۔
اب تک کورال ڈرا کے قریب ترین جو پروگرام مجھے ملا ہے۔ وہ ھے
InkScape
مگر اس میں چند چیزوں‌کی کمی ہے۔ مثلآ یہ اردو کے الفاظ کو لائنز میں نہیں‌بدلتا اور یوں ہم اس سے وہ کام نہیں سکتے جو ہم اردو کے ساتھ کورل ڈرا میں کر سکتے ہیں ان پیج کے ساتھ۔

اگر کسی کو کچھ ایسی معلومات ہوں تو ضرور بتائیں۔

بہت شکریہ

InkScape کے پروگرامرز سے بات کر کے پتا چلا کہ اس میں ہم آسانی سے اردو فونٹ میں لکھے گئے الفاظ کو لائنز میں تبدیل کر سکتے ہیں اور ان سے خطاطی وغیرہ بنا سکتے ہیں۔
اب صرف ایک ہی مسئلہ رہ گیا ہے اور وہ یہ کہ نفیس نستعلیق کے الفاظ کو کیسے درست انداز میں ٹائپ کیا جائے؟
یا
کسی اور پروگرام مثلا اوپن آفس رائیٹر میں ٹائپ کیا جائے اور پھر کسی ایسے فارمیٹ میں محفوظ کیا جائے جو انک سکیپ میں کھولا جا سکے مگر ویکٹر فارمیٹ میں تاکہ الفاظ کی خطاطی وغیرہ کی جا سکے۔
 
دوست

محفلین
اوپن آفس سے لکھ کر پی ڈی ایف میں سیو کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تجویز دی تھی۔ پوسٹ سکریٹ یا ملفوف پوسٹ سکرپٹ میں ورڈپروسیسر کا کام ہی نہیں بنتا شاید۔
 
فرخ

محفلین
اوپن آفس سے لکھ کر پی ڈی ایف میں سیو کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تجویز دی تھی۔ پوسٹ سکریٹ یا ملفوف پوسٹ سکرپٹ میں ورڈپروسیسر کا کام ہی نہیں بنتا شاید۔

ویسے مجھے ایک چھوٹا سا ٹوٹکا آتا ہے کسی بھی پروگرام سے پوسٹ سکرپٹ میں لانے کا۔ اور یہ میں نے اسوقت دریافت کیا تھا جب ان پیج نیا نیا آیا تھا۔

لیکن انک سکریپ کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ٹوٹکے سے بنائی گئی eps فائیل کو پہچانتا نہیں۔ جبکہ میں کورل ڈرا میں اسے استعمال کر چکا ہوں
 
دوست

محفلین
لینکس پر انک سکیپ فجر نوری نستعلیق اور عماد نستعلیق کو ٹھیک دکھا رہا ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔
snapshot2vz7.png
 
فرخ

محفلین
لینکس پر انک سکیپ فجر نوری نستعلیق اور عماد نستعلیق کو ٹھیک دکھا رہا ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔
snapshot2vz7.png

دوست
بہت خوب۔
یہ فجر اور عماد نستعلیق مجھے کہاں مل سکتے ہیں؟
میں اس سے پہلے دراصل نفیس نستعلیق استعمال کر رہا تھا
ویسے میں‌نے یہ جملہ لکھا تھا جو صحیح نہیں آیا:
اسلام و علیکم دوستو
یہ اپنا پاکستان ہے۔

اور یہ نفیس نستعلیق میں ٹوٹ ٹوٹ جاتا تھا۔۔

جزاک اللہ
 
Top