انگلستان بمقابلہ پرتگال

قیصرانی

لائبریرین
کیا پرتگال کی ٹیم میں رونالڈو نام کا کوئی کھلاڑی شامل تھا یا انگلینڈ کی ٹیم میں؟ ابھی میرے کزن نے اپ ایم ایس این پر نک ENGLAND سے بدل کر جو رکھا ہے، اس میں انہوں نے رونالڈو کے ساتھ اپنے کچھ برے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ :)
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
صرف آپ دوستوں کی دلچسپی کے لیے بتا رہا ہوں کہ پرتگال کی ٹیم کا کوچ سکولاری گزشتہ ورلڈ کپ کی فاتح برازیل کی ٹیم کا کوچ تھا۔
 
میرا خیال ہے کہ انگلینڈ بدقسمت رہا کیونکہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی وہ میچ پینلٹی ککس تک لے گیا مگر پینلٹی ککس میں وہ کبھی بھی نہیں جیتا جانے کیوں یہ اسے راس نہیں آتی۔

دوسرے ہاف کے شروع میں ہی کپتان بیکھم انجری کے باعث باہر آگیا اور پھر سب سے اہم کھلاڑی رونی کو ریڈ کارڈ مل گیا جو کہ میرا خیال ہے کہ کچھ زیادتی تھی ریفری کی۔ اس کے باوجود انگلینڈ نے گول نہیں ہونے دیا تو یہ اس کی کامیابی تھی۔
 
Top