انڈین پریمئیر لیگ 2020

کرونا کے چلتے ٹورنامنٹ یونائیٹڈ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔
جہاں آج پہلے میچ میں ممبئی اور چنئی آمنے سامنے ہونگے۔
 
عبد اللہ محمد صاحب، کل کتنے میچ ہیں اور یہ کب تک جاری رہیں گے؟

آئی پی ایل میں ایک عرصے سے 60 میچز ہی ہو رہے ہیں۔
چونکہ ٹورنامنٹ 8 ٹیمز پر مشتمل ہے۔
چنئی سپر کنگز
کولکتہ نائٹ رائیڈرز
دہلی کیپیٹلز
کنگز الیون پنجاب
راجستھان رائلز
رائل چیلنجرز بنگلور
ممبئی انڈینز
سن رائز حیدر آباد


ہر ٹیم دوسرے ٹیم کے ساتھ ہوم-اوے دو میچز کھیلے گی۔ یوں ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔
جب رابن راؤنڈ ٹورنامنٹ میں 56 میچز ہونگے۔
جبکہ 4 میچز ٹاپ فور ٹیمز کے درمیان ہوں گے۔
جن میں کوالیفائر ٹاپ 2 ٹیمز کے درمیان۔
ایلیمینیٹر 3-4 پوزیشن کے درمیان۔
کوالیفائر فائر ٹو ، ایلیمینٹر کے ونر اور کوالیفائر 1 کے لوزر کے درمیان۔
اور پھر فائنل جو کہ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔



20200920-070818.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کنگر الیون پنجاب نے کیا میچ بچایا ہے۔ ہارتے ہارتے برابر کر گئے۔ دونوں ٹیموں کے 157 پر 8 آؤٹ تھے۔
 
پانچویں میچ میں ممبئی نے کولکتہ کو 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔۔۔

ممبئی کے کپتان روہت شرما نے اپنے سٹینڈرڈ کے مطابق سست لیکن 80 (54 بالز) کی عمدہ اننگ کھیلی۔۔
 
گیارہواں میچ: دہلی کپییٹلز بمقابلہ سن رائزر حیدر آباد

حیدر آباد نے بھی پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھول لیا۔
یوں ابھی تک ہر ٹیم نے کم از کم ایک میچ جیت رکھا ہے۔
 
Top