IMG-20210109-140345.jpg



تیسرے روز کے اختتام پر میزبانوں نے میچ پر گرفت کافی مضبوط کر لیا ہے۔ اور آج میں گوگل سے بلکل متفق ہوں۔
لگتا ہے انڈیا کی ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل کی اُمیدیں سڈنی میں ہی دم توڑ دیں گی۔۔
 
IMG-20210110-233050.jpg


چوتھے روز کے اختتام پر گوگل چاچو نے ہمسائیوں کو تقریباً رٹ آف کر ہی ڈالا ہے میچ سے، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں روز کچھ بھی چمتکار ہو سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی دلچسپ ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے، آخری دن کا آخری سیشن ہے، انڈیا کے 300 پر پانچ آؤٹ ہیں۔ بائیس اوورز کا کھیل باقی ہے اور انڈیا کو جیت کے لیے مزید 108 رنز درکار ہیں۔ لگ رہا ہے کہ انڈیا ڈرا کے لیے کھیل رہا ہے لیکن آخری 10 اوورز میں 60 کے قریب ٹارگٹ ہوا اور وکٹیں بھی ہاتھ میں ہوئیں تو جیت کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا اس اننگز میں 110 اوورز کر کے صرف پانچ وکٹیں ہی لے سکا ہے اور آخری بائیس اوورز میں مزید پانچ وکٹوں کی ضرورت ہے۔
 
گابا ٹیسٹ
اسٹمپس ڈے 2


Screenshot-2021-01-16-14-41-32-015-com-google-android-googlequicksearchbox.jpg




لگتا ہے گوگل چاچو نے سڈنی ٹیسٹ سے سبق سیکھ لیا ہے اور ابھی 51 فیصد ڈرا کے امکانات بتا رہا۔۔
بارش نے دوسرے دن کے کھیل کو کافی متاثر کر دیا لیکن پھر بھی کینگروز کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی۔
 
لنچ ڈے فور


Screenshot-2021-01-18-07-25-43-628-com-google-android-googlequicksearchbox.jpg


اگر بارش نہ آئی تو اس وقت انڈیا کے میچ اور سیریز جیتنے کے چانسز اس سے بہت زیادہ ہیں جو اس وقت گوگل چاچو دیکھا رہا۔ اور اگر باقی ماندہ 5 سیشن سے ایک سیشن بھی بارش کی نظر ہو گیا تو انڈیا بارڈر-گواسگر ٹرافی ریٹین تو کر ہی لے گا اور ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل کے لئے بھی تگڑی پوزیشن میں آ جائے گا۔۔
 
کینگروز دوسری اننگ میں 294 پر آل آؤٹ۔
انڈیا کو جیت کے لئے 328 رنز درکار۔

اگر بارش رنگ میں بھنگ نہیں ڈالتی تو کل کا دن ایک مرتبہ پھر قابل دید ہوگا۔۔


Screenshot-2021-01-18-11-25-47-025-com-google-android-googlequicksearchbox.jpg
 
Top