انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: کانپور ٹیسٹ

انڈیا اور نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آج مدمقابل ہونگے۔
امید ہے کافی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔۔
 
یاز

محفلین
نیوزی لینڈ کی شامت آنے کے بھرپور امکانات ہیں۔
لیکن ماضی کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی خوب رنز سمیٹتے رہے ہیں۔
ایشون کو کھیل پائے تو شاید ٹف فائٹ کر پائیں۔
 
مشکل تو ضرور ہوگی لیکن یہ سیریز پروٹیز کی طرح یکطرفہ نہیں ہوگی چونکہ کیویز ٹیم اس وقت ہر شعبہ میں مضبوط ہے۔
اگر زیادہ اسپن وکٹس ہوئیں تو ایش سوڈھی بھی آسان نہیں ہونگے کھیلنا۔اور اگر فاسٹ باؤلرز کے لئے مدد ہوئی تو ساؤتھی اینڈ بولٹ وغیرہ لنکا ڈھا سکتے اسکے ساتھ بیٹنگ لائن اپ میں ولیمسن اور ٹیلر کی موجودگی میں کافی متوازن ہے۔۔
اسلئے امید ہے کہ دلچس اور کانٹے دار بارش دیکھنے کو ملے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس سیریز کی اہمیت پاکستانیوں کے لیے شاید اس لیے زیادہ ہو کہ زیادہ تر امکانات یہی ہیں کہ انڈیا نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان ٹیسٹ نمبر 1 نہیں‌ رہے گا۔
 
محمداحمد

ایک دفعہ میس مل گیا ہے اب بھلے سے نشیب و فراز آتے رہیں۔ :)

ویسے مصباح کی موجودگی تک ٹیسٹ ٹیم سے اُمیدیں ہیں۔
 
درست ہے لیکن جس طرح نمبر ایک پوزیشن ملنے میں دوسری ٹیموں‌ کا کردار تھا اسی طرح اس نمبر کے چھن جانے میں بھی دوسری ٹیموں کا کردار ہوگا۔ انڈیا اگر نیوزی لینڈ سے سیریز جیت جاتا ہے تو پھر پاکستان کو اپنی پوزیشن بچانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
 
یوں تو پاکستان کے بھی تین ٹیسٹ میچز ویسٹ انڈیز سے ہیں۔ اگر کچھ بہتر معاملہ ہو سکے تو بات بنے گی ورنہ وہی دوسری تیسری پوزیشن بنے گی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج پہلے دن کے اختتام پر انڈیا 9 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز بنا پایا۔ انڈیا کا آغاز اچھا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے نیوزی لینڈ کو اس میچ سے باہر نہیں ہونے دیا۔ انڈیا کا اسکور بہت زیادہ نہیں ہے لیکن اتنا کم بھی نہیں، نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو کل اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔
 
یاز

محفلین
آج کے دن تو نیوزی لینڈ کی پرفارمنس کافی ٹھیک رہی۔ اب نیوزی لینڈ کو اپنی پہلی اننگز میں بہتر بیٹنگ کرنی ہو گی۔ کیونکہ چوتھی اننگز بھی انہی کو کھیلنی ہے جو کہ کافی دشوار کام ہو گا۔
 
یاز

محفلین
کین بریلئنٹ ولیمسن اور لیتھم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اس کیویز کا پلہ کچھ بھاری محسوس ہو رہا ہے، تاہم پکچر ابھی باقی ہے۔
 
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں اچھے آغاز کے باوجود 260 کے مجموعے پر ہی دم توڑ گئی۔
انڈیا کی دوسری اننگ جاری 134-1
مجموعی برتری 190 رنز۔

کیویز کے پاس دن کے آغاز تک ٹیسٹ میں ڈومینیٹ کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن پہلے سیشن میں سر رویندرا جدیجا اور ایشون نے شاندار باؤلنگ سے میچ پانسہ پلٹ دیا۔
 
Top