انڈیا بمقابلہ ا نگلینڈ:پونے ون ڈے

فہد اشرف

محفلین
انگلینڈمقررہ50اوورز سے 350 رنز جوڑے ہیں۔
اب انڈیا کی جانب سے ہدف کاتعاقب دیکھنے کا لطف آئے گا۔

ویسے چلتے چلتے یاد آیا کہ بھمراہ نے آج 3 نوبالز (فُل ٹاسز) کیں لیکن انکو باؤلنگ سے نہیں روکا گیا۔
کیا آئی سی سی قوانین میں تبدیلی آئی ہے۔ حسیب و یاز بھائی اس معاملہ پر کوئی تازہ اپڈیٹ ہے کیاِ؟
کیا وہ گیندیں باڈی لائن پہ تھیں؟؟
 
یاز

محفلین
کوہلی کھپے کھپے کھپے۔
جب سے ویرات کوہلی انڈین ٹیم میں آیا ہے، شاید ہی کوئی ٹارگٹ چیز کرنے سے بچا ہو۔ 350 چیز کرنے کی تو جیسے عادت سی بنا لی ہے۔
ویسے شاندار میچ ہوا آج کا۔
 
یاز

محفلین
ویسے چلتے چلتے یاد آیا کہ بھمراہ نے آج 3 نوبالز (فُل ٹاسز) کیں لیکن انکو باؤلنگ سے نہیں روکا گیا۔
کیا آئی سی سی قوانین میں تبدیلی آئی ہے۔ حسیب و یاز بھائی اس معاملہ پر کوئی تازہ اپڈیٹ ہے کیاِ؟
قوانین تبدیل نہیں ہوئے۔ یہ بیمرز باڈی لائن میں نہیں تھے، بلکہ آف سٹمپ سے کافی باہر تھے۔ لہٰذا ان کو خطرناک نہ سمجھتے ہوئے بومراہ کو وارننگ سے نہیں نوازا گیا۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے تو امید نہیں تھی کہ ہندوستان اتنا بھاری سکور چیز کر سکے گا۔ شام کو نمازوں وغیرہ میں فالو نہیں کر سکا اور بعد میں جب کرک انفو کھولا تو انڈیا جیت چکا تھا۔ ماشاء اللہ۔ جادھو کو درست دیا گیا مین آف دا میچ اوارڈ
 
arifkarim

معطل

کوہلی کا کمال ہے
 
فہیم

لائبریرین
انڈیا کے لیے انڈیا میں 350 رنز چیس کرنا زیادہ مشکل نہیں۔
ابھی کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2 بار انڈیا نے 350 سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
7 میچز کی سیریز میں دو میچ تو مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگئے تھے۔
باقی پانچ میں سے انڈیا 3-2 سے سیریز جیت گیا تھا۔

یاد رہے یہ وہی سیریز تھی جس کے آخری ونڈے میں روہت شرما نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔
 
Top