انڈیا اور پاکستان 2025 کی جنگی صورتحال

یہ لڑی اِس لئے شروع کی گئی ہے تاکہ ہمیں انڈیا اور پاکستان کی جنگی صورتحال سے متعلق درست معلومات ملتی رہیں حوالے کے ساتھ۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر بِنا کسی ریفرینس کے خبر بنا کر چلا دی جاتی ہے ۔ جو کہ دونوں ممالک کے لئے درست نہیں ہے ۔ اگر آپ کو کوئی خبر ملے جسے آپ عوام کے ساتھ شئیر کرنا چاہیں تو حوالے کے ساتھ یہاں پر شئیر کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو لگے کہ یہاں پر پوسٹ کی گئی خبر غلط ہے یا پھر جھوٹ پر مبنی ہے تو آپ اُس خبر کو حوالہ دے کر غلط ثابت کرسکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
news-1746111090-1675.jpg

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار۔ حوالہ
 
Top