انڈیا، ہندوستان، بھارت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
الکٹرانک میڈیا کے بارے میں میں نہیں کہ سکتا۔لیکن پرنٹ میڈیا میں بہرحال ہے ایسا ہی۔
میں ٹیلی وژن کی دنیاسےدورہوں۔
 

ساقی۔

محفلین
اگر کہتے بھی ہیں تو اس میں خرج کیا ہے .؟
انڈیا نہ سہی بھارت سہی
ہندستان نہ سہی بھارت سہی
آپ خواہ مخواہ دل پہ لے رہے ہیں . وہاں کی ایک جماعت کا نا"بھارتی جنتا پارٹی" ہے . ان سے بھی تفتیش کریں کہیں وہ بھی پاکستانی تو نہیں.
 

الف عین

لائبریرین
بھائی میری بات نہ سمجھنے کی قسم کھائی ہے آپ لوگوں نے۔۔۔۔
بھارت ضرور کہتے ہیں لیکن ہندی میں۔ بھارتی جنتا پارٹی کا نام ہندی میں ہے، وہ اردو میں کیوں رکھنے لگے بھلا۔۔ اردو تو ان کے حساب سے پاکستان کی ہے نا۔۔۔
 

زین

لائبریرین
الف عین صاحب ۔
ہمارا مطلب صرف یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بھارت نام طنز یا نفرت کے اظہار کے لیے استعمال نہیں‌کرتے ۔


اگر کہتے بھی ہیں تو اس میں خرج کیا ہے .؟
انڈیا نہ سہی بھارت سہی
ہندستان نہ سہی بھارت سہی
آپ خواہ مخواہ دل پہ لے رہے ہیں . وہاں کی ایک جماعت کا نا"بھارتی جنتا پارٹی" ہے . ان سے بھی تفتیش کریں کہیں وہ بھی پاکستانی تو نہیں.
آپ کا رویے مجھے اچھا نہیں‌لگا
 

ساقی۔

محفلین
لیجیئے اور سنیئے!
جب "پاکستان " کو اردو میں پاکستان پکارا جائے گا تو کیا ہندی میں "لالوکھیت" کہا جائے گا. ہندی میں بھی تو پاکستان ہی کہا جائے گا نا!

اب ہندی میں بھارت کہا جا سکتا ہے تو اردو میں کیوں نہیں؟ بھارت ہی کہتے ہیں کوئی "کٹ کھنی" بلی تو نہیں کہتے کہ آپ ہم پہ طالبان ہونے کا الزام لگا سکیں.
 

زین

لائبریرین
یہاں کوئی سیاسی بحث‌نہیں چل رہی ۔ یہی بات مناسب الفاظ میں بھی کہی جاسکتی ہے ۔
 

زین

لائبریرین
نہیں‌، میرے اصرار پر ہی کیوں‌۔
لیکن الف عین صاحب عمر میں ہم سے بڑے اور قابل احترام ہیں۔
 
جناب اعجاز صاحب
تسلیمات
میں بھی ایک کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں مگر انڈیا کا اردو میں ترجمہ ترجمہ کرتے ہوئے ان سے مدد مانگتا ہوں براہ کرم مجھے بتادیں کہ اردو میں کیا کہنا چاہیے۔ معذرت میں نے ساری پوسٹیں نہیں پڑھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ظہور۔ اردو میں صرف ہندوستان کہتے ہیں۔ بے شک آپ یہی ترجمہ کریں۔
ساقی۔ تم کو برا ماننے یا معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ محض ایک حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ہوں کہ ایک ملک کا نام ایک زبان میں اردو میں جو لیا جاتا ہے، اس کو دوسرا ملک استعمال نہ کرے۔ یہ عجیب سا لگتا ہے۔ یہاں ہی میرا ربط پاکستانیوں سے زیادہ ہوا، اور اسی وجہ سے یہ انوکھی بات لگی۔ پھر انٹر نیٹ پر جہاں دیکھا، اردو میں پاکستانیوں کو ہمیشہ بھارت کہتے دیکھا۔
یاں،، آج ای ٹی وی اردو دیکھا ہے۔۔۔۔ معاف کریں اردو ٹی وی چینل میں بھی ہندوستان کو ہندوستان ہی کہتے ہلیں۔ ڈی ڈی اردو نہیں دیکھا لیکن امید ہے کہ وہاں بھی یہ عالم ہوگا۔۔ بس یہی دو اردو چینلز ہیں اردو کی یہاں کی۔۔ اس لئے یہ بات غلط ہے کہ ہندوستانی ساری چینلز بھارت لفظ استعمال کرتی ہیں۔ اگر آپ ہندی چینل کہہ رہے ہیں تو مان سکتا ہوں۔ لیکن ویاں پردھان منتری کہتے ہیں وزیر اعظم کو ۔۔ تو کیا آپ یہ کہیں گے کہ ہندوستانی ٹی وی چینلز ہر وزیر اعظم کو پردھان ،منتری کہتے ہیں۔ اور آپ اردو میں بھیئ پردھان منتری لکھیں گے کیا؟
 

arifkarim

معطل
جیسے انگلش کسی کی میراث نہیں، ویسے ہی اردو بھی کسی کی میراث نہیں۔ امریکی انگلش اور برطانوی انگلش میں بھی بہت سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اور دونوں ممالک یک زبان ہونے کے باوجود مختلف چیزوں کو مختلف ناموں سے پکارتے ہیں۔
اب اگر "پاکستانی" اردو والے انڈیا کو بھارت کہتے ہیں اور یہ ایک فیشن بن گیا ہے تو اسمیں تعصب نہیں بلکہ تاریخی آئینے کا عکس ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ہمنے اسکول میں ایک بار اردو کے استاد سے یہی سوال پوچھا تھا۔ انکے مطابق لفظ ہندوستان تاریخی اعتبار سے برصغیری خطے کیلئے استعمال ہوتا تھا جسمیں موجودہ بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ شاید اسی وجہ سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے انڈیا کو اردو میں ہندوستان کہنے کی مخالفت کی تھی کیونکہ پارٹیشن کے بعد جغرافیۂ لحاظ سے بھی ہندوستان اب پاکستان اور بھارت میں تقسیم ہو چکا تھا!
 

طالوت

محفلین
طنزا تو میں "مہا" بھارت کہتا ہوں (اگرچہ اب تک محفل پر اس کی نوبت نہیں آئی( ، مگر اب پتا چلا کہ صرف"بھارت" سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے ۔۔۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
مہابھارت؟ طالوت یہ تو ایک کتاب کا نام کا نام ہے۔ شاعری کی۔ جس کو اہلِ ہنود نے اہمیت دی ہے، مہا بھارت در اصل اس جنگ کا نام ہے کو کوروؤں اور پانڈوؤں کے بیچ ہوئی تھی۔ اس کی داستان بھی مہا بھارت کہلاتی ہے۔
عارف۔ میں نے یہ تو کبھی نہیں کہا کہ یہاں بھی لوگ طنز سے کہتے ہیں۔ ارکان کو تو احساس ہی نہیں ہے کہ وہ کوئی غلط لفظ استعمال کرتے ہیں۔ کیوں کہ وہ میڈیا کےذریعے کنڈیشبڈ ہیں۔ لیکن تمہاری بات سے متفق نہیں۔ بے شک مختلف چیزوں کو پکارا جائے، لیکن اسم معارفہ یا پراپر ناؤن کو تو اس طرح کیجوالی نہ لہا جائے!!
بہر حال اب اس بحث کو ختم کر دیں، Let us agree to disagree
شمشاد اس پر بے شک تالا ڈال دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لو پھر مجھے بلا لیا گیا!!!
اکھنڈ بھارت جن سنگھیوں کا خواب ہے۔ جو اب بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ مکمل بر صغیر ایک ہندو راشٹر بننا چاہئے۔سیکولر نہیں۔اس کو اکھنڈ بھارت کہا گیا ہے۔
 

ساجد

محفلین
آسٹریا کو عربی زبان میں "نمسا" کہا جاتا ہے۔ مصر کو انگریزی زبان میں " ای جپٹ" کہا جاتا ہے۔ جرمنی کو اہلِ عرب "المانیا" کہتے ہیں۔ آسٹریلیا کو "اُسترالیا" کہا جاتا ہے۔ چائینا کو ہم "چین" کہتے ہیں۔ ہانگ کانگ کو " ہونج کونج" کا تلفظ بھی دیا جاتا ہے۔ ملائشیا کو "مالے زیا" او جاپان کو "یابان" کہا جاتا ہے ۔چین کبھی فارموساکہلاتا تھا تو متحدہ ہندوستان برصغیر کہلاتا تھا۔
جیسے جیسے جٍرافیائی تبدیلیاں رونما ہوتی گئیں ممالک کے نام کے ہجے بھی بدلتے گئے اور ہر قوم نے اسے تسلیم بھی کر لیا۔ لیکن ہم ٹھہرے روایت پسند ۔ اور ہم ضد کو بھی روایت ہی کہتے ہیں۔ پاکستانی ہوں یا ہندوستانی یا پھر بنگالی اڑیل پن میں سب ایک جیسے ہیں۔
انڈیا کہو یا بھارت یا ہندوستان بات ایک ہی ہے۔ انگریز نے اسے ہندوستان سے "انڈیا" میں ڈھال لیا۔ مسلمانوں نے اپنی علیحدہ شناخت برقرار رکھنے کے لئیے تقسیم کے بعد اسے " ہندوستان " کہا اور اکھنڈ بھارت کی امید رکھنے والوں نے اسے "بھارت" کہا۔
مذہب اور ملک کی تفریق کئیے بغیر اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تینوں ناموں کا پس منظر تو اپنی جگہ موجود ہے اور کسی بھی نام کو استعمال کرنے والے اس گہرائی میں نہیں جاتے۔ لیکن ہمارے اندر جو برصغیری روح پھڑک رہی ہے وہ ہمیشہ طرزِ کہن پہ ہی اڑی رہتی ہے۔ اور ذرا سی شہہ ملتے ہی ہندوستانی اور پاکستانی 1947 میں واپس چلے جاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top