انپیج 3 میں کوٹیشن مارک کیسے ٹائپ ہوتا ہے؟

الف عین

لائبریرین
اس میں بھی بریکٹ سے ہی بنتے ہیں تخاطبی نشانات، ’ اور ‘۔
ہاں۔ اس ورژن میں ’کی بورڈ پریفرینسیز‘ میں بھی ڈھونڈتا ہی رہ گیا۔ ہیلپ فائل تو پرانی ہی دی گئی ہے شاید، اس میں بھی اسی مینو کا ذکر ہے، لیکن اس ورژن میں کہیں میپنگ یا کسٹم کی بورڈ چننے کا آپشن نظر نہیں آیا۔ ڈفالٹ محض صوتی ہی ہے۔
یہ تجربے سے ہی کہہ رہا ہوں، کہ میرے پاس بھی چوری کا ان پیج آ گیا ہے محفل سے ہی۔ (اور اب میں شارق کا کنورٹر استعمال نہیں کرتا، محض اس ورژن میں کھولتا ہوں ان پیج فائل، اور کاپی پیسٹ کر کے ورڈ میں سپیل چیک کر لیتا ہوں۔
 

راقم

محفلین
السلام علیکم
میں ان پیج 3 استعمال تو نہیں کرتا ہوں لیکن انسٹال کر رکھا ہے۔ان پیج کا کام ایم ایس ورڈ سے بخوبی لیا جا سکتا ہے۔لنک شیئر کرنا منع ہے ذاتی پیغام سے مجھ سے رابطہ فرمائیے میں بھیج دوں گا۔ محفل کے کسی بھی ممبر کو ضرورت ہو تو مجھے ذاتی پیغام کر دے۔
آپ کے مسئلے کا حل درج ذیل ہے:

’دائیں آلٹ بٹن دبا کر انٹر کے بائیں طرف والی کوٹیشن کی کو دو بار دبائیے تو شروع کے کوٹیشن مارکس لکھے جائیں گے اور دائیں آلٹ بٹن کو دبا کر دو بار کولن کی کو دبائیے تو آخر کے کوٹیشن مارکس لکھے جائیں گے۔ جیسے یہ ’’ ‘‘
یہ میں نے ان پیج 3 میں ہی لکھا ہے‘‘۔
 

عارف انجم

محفلین
یہاں کی بورڈ کی بحث عجیب لگی۔ ان پیج تھری میں تو وہی کی بورڈ استعمال ہوگا جو آپ نے ونڈوز میں اردو کے لیے انسٹال کر رکھا ہے۔ یعنی شاکر نے جو دوست والا کی بورڈ بنایا تھا اگر آپ وہ استعمال کرتے ہیں تو ان پیج میں بھی اسی کی بورڈ کے مطابق حروف لکھے جائیں گے۔ مائیکروسافٹ لے آؤٹ کریٹر سے کوئی بھی کی بورڈ بنایا جا سکتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
یہ مزید کہہ دوں کہ ان پیج تھری (اصلی والا، یونی کوڈ) جب انسٹال ہوتا ہے (کم از کم ڈیمو) ، تو اس کے ساتھ ہی کی بورڈس کے فولڈرس بھی بن جاتے ہیں جس میں صوتی، آفتاب۔ مقتدرہ، عربی، کشمیری، کردی، مونوٹائپ، پشتو، سرائکی، اور وی او اے (؟؟؟)۔ لیکن ڈفالٹ میں ان پیج محض فونیٹک ان پیج والا ہی استعمال کرتا ہے۔ اگر ونڈوز میں آپ نے بدل دیا ہو تو وہ بات دوسری ہے، اس صورت میں اردو ہی منتخب زبان ہوتی ہے۔ لیکن ان پیج 3 کو استعمال کرنے میں ونڈوز میں انگریزی بھی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ اردو دوست کلیدی تختہ اس خاکسار نے ہی شاکر عزیز کے لئے بنایا تھا جو اتفاق سے اتنا پاپولر ہو گیا کہ کئی جگہ دستیاب ہے۔ بلکہ خود میں بھی وہی استعمال کرتا ہوں۔
 
Top