انپیج سے پی‌ڈی‌ایف: مدد درکار

زیک

مسافر
مجھے ایک صاحب نے ایک انپیج فائل بھیجی ہے جسے وہ پی‌ڈی‌ایف میں بدلنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم دونوں کے پاس انپیج نہیں ہے۔ لہذا آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پاس انپیج ہے اور آپ اس سے پی‌ڈی‌ایف بنا سکتے ہیں تو پلیز بتائیں تاکہ میں آپ کو وہ فائل بھیج سکوں۔

شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
پی ڈی ایف والا کوئی بھی سافٹ وئی در اصل ایک پرنٹر ڈرائیور انسٹال کر دیتا ہے۔ بس فائل پرنٹ کی کمانڈ دیجئے اور پرنٹر کی جگہ پ ڈ ف ڈرائیور سلیکٹ کیجئے۔ یہ ڈرائیور خود پوچھ لے گا کہ پ ڈ ف کہاں اور کس نام سے محفوظ کرنی ہے۔ میں نے ایک اوپن سورس سافٹ وئر استعمال کیا تھا ۔ پ ڈ ف کرٰئیٹر
 
سلام !
ہو سکتا ہے آ پ کے پاس پی دی ایف کریٹر ان پیج کے لئے درست کام کرتا ہو۔ لیکن میرے تجربے کے مطابق یہ سافٹ وئیر ان پیج کی صحیح پی دی ایف نہیں بناتا۔ اس کے لئے ایک ساف وئیر موجود ہے ، جس کا نام ہے ون ٹو پی ڈی ایف۔(Win2PDF) آپ یہ فری ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
ابو بکر
 

شیرازی

محفلین
مجھے ایک صاحب نے ایک انپیج فائل بھیجی ہے جسے وہ پی‌ڈی‌ایف میں بدلنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم دونوں کے پاس انپیج نہیں ہے۔ لہذا آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پاس انپیج ہے اور آپ اس سے پی‌ڈی‌ایف بنا سکتے ہیں تو پلیز بتائیں تاکہ میں آپ کو وہ فائل بھیج سکوں۔

شکریہ۔

بھائی یہ روز کام آنے والا سافٹ ویئر ہے اسے اپنے پاس بھی رکھو
 

الف عین

لائبریرین
شیرازی۔۔ پہلے تو خوش آمدید۔۔۔
پھر یہ بتاؤ کہ کس کو کہہ رہے ہیں روز کام آنے والا سافٹ وئر۔۔۔ ان پیج؟؟؟ اب پبلشنگ انڈسٹری کے علاوہ کس کو ضرورت ہے اس کی جو رکھا جائے۔ اگر میرے پاس ابرار کا کنورٹر کام کر سکے تو مجھے بھی ضرورت نہیں، ورنہ فی الحال میں ان پیج میں کوئی فائل کھول کر کے محض ٹیکسٹ میں کنورٹ کر کے یونی کوڈ میں کنورٹ کر لیتا ہوں۔۔۔ اس کے بعد تو مائکرو سافٹ ورڈ ہے ہی۔
 

شیرازی

محفلین
شیرازی۔۔ پہلے تو خوش آمدید۔۔۔
ورنہ فی الحال میں ان پیج میں کوئی فائل کھول کر کے محض ٹیکسٹ میں کنورٹ کر کے یونی کوڈ میں کنورٹ کر لیتا ہوں۔

یہی بات تو میں کہہ رہا ہوں اگر آپ کے پاس ان پیج نہیں ہوگا تو ان پیج کی فائل کس میں کھولیں گے۔
اس مصیبت سے بچنے کے لئے 17ایم بی کا ان پیج اگر کمپیوٹرمیں رکھا رہے تو کیا حرج ہے۔
 
Top