انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
جی لیکن آپ نے اگر پھر کبھی ایسا کیا تو پھر میں favorities میں سے اس فورم کا ایڈریس ہی ڈیلیٹ کردوں گی۔۔۔نہ ہوگا اور نہ میں آپ سب کو یاد کروں گی۔

ماشاء اللہ، کتنے نیک خیالات ہیں آپ کے۔ شالا نظر نہ لگے :roll:

یہ کس سلسلے میں کہا؟ :D

میرا پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی معاملے میں دل اور دماغ میں کشمکش ہوجاتی ہے۔۔۔دل چونکہ جذباتی کر دیتا ہے۔۔۔جب کہ دماغ حساب کتاب کھول کے رکھ دیتا ہے۔۔۔تو اس صورت میں فیصلہ کرنا بہت دشوار ہوجاتا ہے۔۔۔

یہ تو درست کہا واقعی ایسا ہوتا ہے

کیا کبھی آپ کو اس صورت حال کا سامنا ہوا۔۔؟

بہت بار، یہ تو ہر روز کا کام ہے

اس صورت میں دل کی سننی چاہیے یا دماغ کی۔۔؟

اس سلسلے میں صورتحال کو دیکھ کر ہی فیصلہ لیا جا سکتا ہے

مجھے لگ رہا ہے کہ میں اب بھی آپ کو اپنا سوال ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا سکی۔۔ :?

یہ بات بھی بالکل بجا کہی۔ میں کافی کنفیوزڈ ہوں :(
 
امن ایمان

محفلین
ماشاء اللہ، کتنے نیک خیالات ہیں آپ کے۔ شالا نظر نہ لگے :roll:
بالکل جی۔۔اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نیک خیالات کو حقیقت میں بدل بھی دیتی ہوں۔ : )

یہ کس سلسلے میں کہا؟ :D

انکل آپ نے کہا تھا کہ روٹین سیٹ کرنے کا وقت ملے گا تو میں نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ جی بالکل ۔۔: )

چلیں ان کنفیوزڈ باتوں کو چھوڑتے ہیں۔۔آپ یہ بتائیں کہ۔۔

ہ آپ کی طبیعت میں ضد کا عنصر کس حد تک پایا جاتا ہے۔؟

ہ بچپن میں کبھی من پسند چیز نہیں ملتی تھی تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا تھا؟

ہ اب اگر ایسا ہو تو کیا کرتے ہیں۔۔؟

ہ کبھی ایسا ہوا کہ بازار میں صرف قیمت کی وجہ سے اپنی پسندیدہ چیز چھوڑ کے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا۔۔؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل جی۔۔اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نیک خیالات کو حقیقت میں بدل بھی دیتی ہوں۔ : )

جی یہ تو ہے۔ بلکہ اب سے آپ کا نام امن ایمان سے بدل کر شر و خیر رکھ دیا جائے (یہ صرف مشورہ ہے، قبولیت کی ضرورت نہیں ہے) :lol:

انکل آپ نے کہا تھا کہ روٹین سیٹ کرنے کا وقت ملے گا تو میں نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ جی بالکل ۔۔: )

جیتی رہیں :D

چلیں ان کنفیوزڈ باتوں کو چھوڑتے ہیں۔۔آپ یہ بتائیں کہ۔۔

جی کیا بتاؤں؟ میں اس فقرے میں‌موجود سوال کو نہیں‌ سمجھ پایا :p

ہ آپ کی طبیعت میں ضد کا عنصر کس حد تک پایا جاتا ہے۔؟

اس عمر میں‌ ضد کو اصول کا نام دے دیا جاتا ہے بی بی :D ۔ اس لیے ضد والا سوال تو ہوا گول، اب پھر سے سوال کیجئے گا

ہ بچپن میں کبھی من پسند چیز نہیں ملتی تھی تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا تھا؟

رد عمل کیا۔ بچپن میں‌ جب بات نہ مانی جائے تو چپ تو ویسے ہونا ہوتا ہے۔ پھر کیسی ضد اور کیسی مار دھاڑ۔ البتہ افسوس ضرور ہوتا تھا :(

ہ اب اگر ایسا ہو تو کیا کرتے ہیں۔۔؟

اب ایسا کرنے کی عمر نہیں رہی۔ ہر چیز کو لاجیکلی دیکھ لیتا ہوں۔ پھر بھی اگر بات نہ بنے تو چپ چاپ :)

ہ کبھی ایسا ہوا کہ بازار میں صرف قیمت کی وجہ سے اپنی پسندیدہ چیز چھوڑ کے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا۔۔؟

بہت بار تو ایسا نہیں‌ ہوا، لیکن چند بار ایسا ہوا کہ قیمت جو معلوم تھی، اس میں تبدیلی آ چکی تھی اس لیے دل نہیں چاہا
 
امن ایمان

محفلین
جی یہ تو ہے۔ بلکہ اب سے آپ کا نام امن ایمان سے بدل کر شر و خیر رکھ دیا جائے (یہ صرف مشورہ ہے، قبولیت کی ضرورت نہیں ہے) :lol:

جی جی اور کل کو آپ کہیں گے کہ میرا نام شعلہ و شبنم، آگ اور پانی، پھول اور کانٹا ٹھیک رہے گا ۔۔۔ ویسے آپس کی بات ہے میں اچھے لوگوں کے ساتھ خیر اور ۔۔۔۔۔ کے ساتھ شر بننا ہی پسند کرتی ہوں۔ : )

جی کیا بتاؤں؟ میں اس فقرے میں‌موجود سوال کو نہیں‌ سمجھ پایا :p

آپ بہت چالاک ہوگئے ہیں ۔۔ بات سمجھ تو جاتے ہیں لیکن پھر اس طرح گول مول بات کرجاتے ہیں کہ جیسے واقعی آپ کو کچھ پتہ نہیں چلا۔۔ :

اس عمر میں‌ ضد کو اصول کا نام دے دیا جاتا ہے بی بی :D ۔ اس لیے ضد والا سوال تو ہوا گول، اب پھر سے سوال کیجئے گا

بابا جی آپ کو نہیں پتہ ضد بڑے لوگ بھی کرتے ہیں۔۔۔کبھی بڑوں کی ضد کے قصے سننا ہوں تو مجھ سے کہیے گا ۔۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے ان سوالوں سے کیا جاننے کی کوشش کی تھی ۔۔۔مجھے آپ کے رویے میں کافی تبدیلی محسوس ہوئی تھی۔۔اس لیے پوچھا تھا۔ چلیں جناب اب اس بارے میں نہیں پوچھوں گی۔۔آپ بھی کیا یاد کریں گے۔۔ :)

اب ایسا کرنے کی عمر نہیں رہی۔ ہر چیز کو لاجیکلی دیکھ لیتا ہوں۔ پھر بھی اگر بات نہ بنے تو چپ چاپ :)

مطلب اپنی پسند سے باآسانی دستبردار ہوجاتے ہیں کیا۔۔؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی جی اور کل کو آپ کہیں گے کہ میرا نام شعلہ و شبنم، آگ اور پانی، پھول اور کانٹا ٹھیک رہے گا ۔۔۔ ویسے آپس کی بات ہے میں اچھے لوگوں کے ساتھ خیر اور ۔۔۔۔۔ کے ساتھ شر بننا ہی پسند کرتی ہوں۔ : )

یہ تو کافی فلمی قسم کے نام ہو گئے ہیں۔ خیر پسند اپنی اپنی :D

آپ بہت چالاک ہوگئے ہیں ۔۔ بات سمجھ تو جاتے ہیں لیکن پھر اس طرح گول مول بات کرجاتے ہیں کہ جیسے واقعی آپ کو کچھ پتہ نہیں چلا۔۔ :

اچھا جی؟‌ آپ کو بھی پتہ چل گیا؟ اب فائدہ :shock:

بابا جی آپ کو نہیں پتہ ضد بڑے لوگ بھی کرتے ہیں۔۔۔کبھی بڑوں کی ضد کے قصے سننا ہوں تو مجھ سے کہیے گا ۔۔

اچھا جی، سنائیے نا ذرا بڑوں‌کی ضد کے قصے۔ بڑا مزہ آتا ہے بڑوں‌ کے قصے سن کر :D

آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے ان سوالوں سے کیا جاننے کی کوشش کی تھی ۔۔۔

مجھے تو نہیں‌ پتہ کہ کیا جاننے کی کوشش کی ہے :( کچھ بتائیں‌نا پلیز

مجھے آپ کے رویے میں کافی تبدیلی محسوس ہوئی تھی۔۔اس لیے پوچھا تھا۔ چلیں جناب اب اس بارے میں نہیں پوچھوں گی۔۔آپ بھی کیا یاد کریں گے۔۔ :)

ہیں؟؟؟‌اچھی تبدیلی ہے کہ بری؟ کب ہوئی۔ کیسی لگی بتائیں نا جلدی سے :roll:

مطلب اپنی پسند سے باآسانی دستبردار ہوجاتے ہیں کیا۔۔؟؟

جی بالکل۔ اور اس کی وجہ بھی شاید آپ کو پتہ چل گئی ہو، نہیں تو میں بتا دیتا ہوں‌ :D

اب مزید سوالات
 
امن ایمان

محفلین
اچھا جی، سنائیے نا ذرا بڑوں‌کی ضد کے قصے۔ بڑا مزہ آتا ہے بڑوں‌ کے قصے سن کر

یہاں تو نہیں سنا سکتی۔۔۔۔ویسے آپ کب بڑے ہورہےہیں۔۔۔؟ :p

مجھے تو نہیں‌ پتہ کہ کیا جاننے کی کوشش کی ہے کچھ بتائیں‌نا پلیز

نہیں! اب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ہیں؟؟؟‌اچھی تبدیلی ہے کہ بری؟ کب ہوئی۔ کیسی لگی بتائیں نا جلدی سے

کچھ اچھی کچھ بری یعنی ففٹی ففٹی :)

جی بالکل۔ اور اس کی وجہ بھی شاید آپ کو پتہ چل گئی ہو، نہیں تو میں بتا دیتا ہوں‌

کیا وہ وجہ آپ یہاں بتائیں گے۔۔؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں تو نہیں سنا سکتی۔۔۔۔ویسے آپ کب بڑے ہورہےہیں۔۔۔؟ :p

ہممم، تو پھر م س ن؟ ویسے بڑا ہو کر کوئی انعام ملنا ہے کیا؟ :roll:

نہیں! اب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کس بات کا فائدہ نہیں‌ ہے آپی؟؟؟ کچھ بتائیں، شاید میں‌کچھ مدد کر سکوں؟ :D

کچھ اچھی کچھ بری یعنی ففٹی ففٹی :)

یعنی اچھی چھوڑ دوں اور بری جاری رکھوں؟ یا کیسے؟ بری جاری رکھوں اور اچھی چھوڑ دوں؟ :D

کیا وہ وجہ آپ یہاں بتائیں گے۔۔؟؟؟

جی آپی، پوچھیں‌تو بتاؤں‌ کہ کس بات کی وجہ؟

ویسے ایک سوال آپ سے ہے

اتنا تبدیل ہونے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہیں؟

ایک بات اور بھی، لیکن وہ آپ کی اگلی پوسٹ کے بعد
 
امن ایمان

محفلین
ہممم، تو پھر م س ن؟ ویسے بڑا ہو کر کوئی انعام ملنا ہے کیا؟

منصور بھائی میں نے پہلے بھی یہ پیغام پڑھا تھا اور بڑا غور و فکر کیا اورسچ میں ابھی آپ کو ذپ میں پوچھنے ہی لگی تھی کہ م س ن کیا ہوتا ہے۔۔۔اور مجھے خود ہی پتہ چل گیا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔۔ :lol: ۔۔ جی جی میں یہ کہانیاں وہاں سنا دوں گی۔۔لیکن آپ کو تو پتہ ہے میں وہاں آتی کب کب اور کیوں ہوں۔ :) اور ہاں بڑے ہو کر انعام میں بہت ساری ۔۔۔۔۔ ملتی ہے۔: )

کس بات کا فائدہ نہیں‌ ہے آپی؟؟؟ کچھ بتائیں، شاید میں‌کچھ مدد کر سکوں؟

اب بات کافی پرانی ہوگئی۔۔اس لیے میرے خیال سے رہنے ہی دیں۔ : )

یعنی اچھی چھوڑ دوں اور بری جاری رکھوں؟ یا کیسے؟ بری جاری رکھوں اور اچھی چھوڑ دوں؟

its up to you :)

اتنا تبدیل ہونے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہیں؟

منصور بھائی میں اتنی جلدی بدلنے والوں میں سے نہیں ہوں۔۔۔: (

ایک بات اور بھی، لیکن وہ آپ کی اگلی پوسٹ کے بعد

جی۔۔پوچھیں۔۔۔۔؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
آپی امن ایمان، جی کوءی سوال کیجءے نا

دھند کے پار بھاءی آپ کا سوال بھی درکار ھے

ڈیول فش بهن، آپ کا سوال بھی درکار ھے
 
Top