انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
سوری سوری آپی کہ جواب میں‌ بہت دیر ہو گئی

آپ ابھی ساری باتوں کو چھوڑیں۔۔۔

چھوڑ دیا آپی جی۔۔۔ :)

ہ یہ بتائیں کہ آپ میں اتنا صبر اور حوصلہ کیسے ہے۔۔؟

شاید بطور ایک ٹیچر یہ چیز ملی ہے۔ کیونکہ کو ایجوکیشن میں‌ پڑھانا بہت دل گردے کا کام ہے

ہ قیصرانی بھائی آپ کے خیال میں کسی کو نظر انداز کرنا کیسا فعل ہے۔۔؟

یہ ایک ذاتی فعل ہے کیونکہ نظرانداز کرنے والا ہمیشہ اپنی کسی خامی کو چھپانے کے لیے نظرانداز کرتا ہے جو بصورت دیگر سامنے آسکتی ہے :)

ہ آپ اپنا نظرانداز کیا جانا اتنی آسانی سے کیسے برداشت کرلیتے ہیں؟

بہت آسانی سے۔ یہ سوچتا ہوں‌کہ چلیں، ایک اور دوست خوش ہو رہا ہوگا کہ دیکھا، کیسے مزے سے اگنور کر دیا۔ اب قیصرانی بیٹھا بل کھا رہا ہوگا :D

( پتہ نہیں مجھے یہ پوچھنا چاہیے تھا یا نہیں لیکن سو سوری میں نے اکثر جگہ بہت بار یہ نوٹ کیا ہے ۔ اور میں اپنی اس ڈیپ آبزرویشن سے بہت پریشان بھی ہوں)

ل و ل بلکہ قککک۔ میرا مشورہ مانیں، دیکھیں سب کچھ، سنیں سب کچھ۔ محسوس بھی سب کچھ کریں، لیکن بولیں مت۔۔۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
یہ فائدہ کیا کم ہے کہ ہم مان لیں‌گے ۔۔ اب تم ہمارا مان نہ رکھو تو تمہاری مرضی
جی بالکل درست کہا۔ میں ابھی اس سلسلے میں ایک نیا دھاگہ کھولنے کا سوچ رہا ہوں۔ کیونکہ میرے بہت سے دوستوں‌ نے مجھے یہ بات کہی ہے جو ابھی آپ نے انٹرویو والے سوالات میں‌ پڑھی ہے۔ بس یہی ساری وجہ ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:2d3fdfc70a] عید مبارک ! [/rainbow:2d3fdfc70a]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

اب ایک اہم کام !

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

امن ایمان

محفلین
سوری سوری آپی کہ جواب میں‌ بہت دیر ہو گئی

ارے منصور بھائی نو پرابلم ۔۔دیر سویر کی خیر ہے : ) ۔۔بلکہ اس بار تو مجھے سوری کرنا چاہیے بہت دیر بعد یہاں آئی ہوں۔۔لیکن کیا کروں کچھ مصروفیت ہی ایسی ہے کہ اب یہاں آنا جانا کم کم ہوا کرے گا۔ : (

چھوڑ دیا آپی جی۔۔۔

اچھا جی ۔۔منصور بھائی جتنے احترام سے آپ مجھے آپی کہتے ہیں نا ۔۔آج تک میرے بدتمیز بھائیوں نے بھی نہیں کہا۔۔سعد اور اسد دونوں مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن ایک تو نام لیتا ہے جبکہ دوسرے بھائی محترم عجیب نِک نیم سے بلاتے ہیں۔شکر ہے آپ نے میری یہ وِش پوری کر دی۔ : )

بہت آسانی سے۔ یہ سوچتا ہوں‌کہ چلیں، ایک اور دوست خوش ہو رہا ہوگا کہ دیکھا، کیسے مزے سے اگنور کر دیا۔ اب قیصرانی بیٹھا بل کھا رہا ہوگا

ہممم ویری نائس۔۔۔۔ لیکن میں ایسا نہیں کرتی۔۔۔میں بہت غیر محسوس انداز سے اُس جگہ اور اُن لوگوں کو چھوڑ دیتی ہوں اور تب تک واپس پلٹ کرنہیں دیکھتی جب تک کے اُن کو میری کمی کا احساس نہ ہو۔۔ یہ میری بہت بُری عادت ہے ۔ اب پتہ نہیں آپ اتنا حوصلہ مند کس طرح ہیں۔۔؟

ل و ل بلکہ قککک۔ میرا مشورہ مانیں، دیکھیں سب کچھ، سنیں سب کچھ۔ محسوس بھی سب کچھ کریں، لیکن بولیں مت۔۔۔

اوکے باس۔۔۔ :D ۔۔ مشورہ میں نے نوٹ تو کرلیا ہے ۔۔دیکھیں عمل کرسکوں گی یا نہیں۔

لیں جی ابھی تو آپ شگفتہ سِس کے سوالات کا سامنا کریں۔۔۔میں بعد میں تنگ کروں گی۔ شکریہ شگفتہ آپ نے یہاں آکر رونق بکھیری۔ : )
 
قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام باس صاحبہ۔۔۔

خیر مبارک

اب تک کی سب سے یاد گار عید کوئی ایک تو نہیں، لیکن وہ تمام عیدیں جو چھوٹے ماموں‌کی فمیلی ہمارے ساتھ آکر گزارتی تھی، وہ ساری ہیں

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

پہلی بار جب یہ والی عید ادھر منائی، یعنی پچھلے ہفتے، یہ سب سے منفرد ہے۔ کہ پورے دن کسی ایک بھی جاننے والے سے ملاقات نہیں ہوئی :(

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

قکککک۔۔۔ اب تک تو شاید ہی ایسی کوئی عید گزری ہو جس پر کوئی دکھ نہ پہنچا ہو :)

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

ابھی حجاب صاحبہ کے دھاگے پر ایک پیغام لکھ رہا تھا تو مجبوراً ایک مصرعہ ایک گانے سے اڑانا پڑا :)

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

جو بھی سامنے آیا۔ کیونکہ عید اگر کسی بندے کو دیکھ کر نہیں بلکہ جنرلی آتی ہے تو اس کی مبارکباد بھی سب کو برابر ملنی چاہیئے :)

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

نہیں، ایسا خاص کوئی نہیں

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

تکلیف تو بہت ہوتی ہے، لیکن اگر دوست ہی بات کرنے کے موڈ میں‌ نہیں‌ہے تو پھر فائدہ تنگ کرنے کا :) باقی تقریباً ہمیشہ ہی میں نے پہل کی ہے، چاہے غلط فہمی کسی کی بھی ہو

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

نہیں، ایک بار ابو نے عید کے کپڑے کشمیر بھجوانے چاہے تھے، تو میں نے ابو کو اپنی جیکٹ دکھا دی تھی جو ہماری طرف سے کشمیر بھیجے جانے کے بعد جماعت اسلامی کے ایک مقامی عہدیدار نے پہنی ہوئی تھی :)

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

کچھ بھی نہیں، تقریباً ساری ہی عیدیں ایک جیسی بور گزرتی ہیں‌ :(

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

خوش رہو، خوشیاں بانٹو، کم از کم ایک روز کے لیے بلا تفریق

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

ہممم۔۔۔ ماوراء آج کل بار بار کہہ رہی ہیں کہ میں (منصور) ان سے ناراض ہوں، اور ان سے بات نہیں‌کرتا (سیدھے منہ والی بات کہی یا نہیں، یہ یاد نہیں) تو میں انہیں‌یہ بتانا چاہوں گا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے خود محفل پر لکھا تھا کہ وہ ابھی بزی ہیں۔ تو وہ محفل کو وقت نہیں دے پائیں گی۔ اس وجہ سے میں‌نے کبھی انہیں ڈسٹرب نہیں کیا۔ لیکن اگر وہ میری کسی بات سے ہرٹ ہوئی ہیں تو میں اس بھری محفل میں معذرت چاہوں گا
 
Top