انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
ارے منصور بھائی نو پرابلم ۔۔دیر سویر کی خیر ہے : ) ۔۔بلکہ اس بار تو مجھے سوری کرنا چاہیے بہت دیر بعد یہاں آئی ہوں۔۔لیکن کیا کروں کچھ مصروفیت ہی ایسی ہے کہ اب یہاں آنا جانا کم کم ہوا کرے گا۔ : (

:( کوئی بات نہیں‌ آپی :(

اچھا جی ۔۔منصور بھائی جتنے احترام سے آپ مجھے آپی کہتے ہیں نا ۔۔آج تک میرے بدتمیز بھائیوں نے بھی نہیں کہا۔۔سعد اور اسد دونوں مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن ایک تو نام لیتا ہے جبکہ دوسرے بھائی محترم عجیب نِک نیم سے بلاتے ہیں۔شکر ہے آپ نے میری یہ وِش پوری کر دی۔ : )

میں نے بھی کبھی کسی کو آپی نہیں کہا تھا :) باجی یا باجو کہہ دیتا ہوں یا پھر آپا۔ اس لیے آپ کا بھی شکریہ :)

ہممم ویری نائس۔۔۔۔ لیکن میں ایسا نہیں کرتی۔۔۔میں بہت غیر محسوس انداز سے اُس جگہ اور اُن لوگوں کو چھوڑ دیتی ہوں اور تب تک واپس پلٹ کرنہیں دیکھتی جب تک کے اُن کو میری کمی کا احساس نہ ہو۔۔ یہ میری بہت بُری عادت ہے ۔ اب پتہ نہیں آپ اتنا حوصلہ مند کس طرح ہیں۔۔؟

ایسی اہمیت کا کیا فائدہ کہ آپ اپنی ذات کی خاطر لڑ جائیں۔ حالانکہ اگر آپ کے پاس کوئی علم ہے جو دوسروں کو درکار ہو، تو آپ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کے لیے رکھیں، نہ کہ ناراض ہونے کے لیے

اوکے باس۔۔۔ :D ۔۔ مشورہ میں نے نوٹ تو کرلیا ہے ۔۔دیکھیں عمل کرسکوں گی یا نہیں۔

آپ عمل نہیں‌کر سکیں‌گی :) میں‌یہ جانتا ہوں‌:)

لیں جی ابھی تو آپ شگفتہ سِس کے سوالات کا سامنا کریں۔۔۔میں بعد میں تنگ کروں گی۔ شکریہ شگفتہ آپ نے یہاں آکر رونق بکھیری۔ : )

بس؟ میں نے آپ دونوں‌کے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔ اب مزید؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
قکککک۔۔۔ اب تک تو شاید ہی ایسی کوئی عید گزری ہو جس پر کوئی دکھ نہ پہنچا ہو

قیصرانی بھائی آپ دکھ کو ہنسی میں کس طرح اُڑا لیتے ہیں۔۔؟ :(

جو بھی سامنے آیا۔ کیونکہ عید اگر کسی بندے کو دیکھ کر نہیں بلکہ جنرلی آتی ہے تو اس کی مبارکباد بھی سب کو برابر ملنی چاہیئے

قیصرانی بھائی ۔۔کچھ نہیں :D

تکلیف تو بہت ہوتی ہے، لیکن اگر دوست ہی بات کرنے کے موڈ میں‌ نہیں‌ہے تو پھر فائدہ تنگ کرنے کا باقی تقریباً ہمیشہ ہی میں نے پہل کی ہے، چاہے غلط فہمی کسی کی بھی ہو

میں بھی ایسی ہی ہوں اچھا۔۔اس کا جواب میں دوسرے جواب کے ساتھ دیتی ہوں۔

ایسی اہمیت کا کیا فائدہ کہ آپ اپنی ذات کی خاطر لڑ جائیں۔ حالانکہ اگر آپ کے پاس کوئی علم ہے جو دوسروں کو درکار ہو، تو آپ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کے لیے رکھیں، نہ کہ ناراض ہونے کے لیے

بھائی ایسا اہیمت جتانے کے لیے نہیں ہوتا ۔۔ ہاں اگر علم ہے اور کسی کو مدد کی ضرورت ہے تب میں بھی پیچھے نہیں ہٹتی اور ہٹنا چاہیے بھی نہیں۔لیکن ۔۔۔ہر انسان کا ایک مقام ہوتا ہے۔۔ایک قدر ہوتی ہے۔۔میں شاید آپ کی طرح اتنی اعلی ظرف نہیں ہوں۔۔لیکن ایک اچھائی مجھ میں بھی ہے ۔۔وہ یہ کہ میں بات‘غصہ بہت جلدی بھول بھال جاتی ہوں ۔۔اور ایسا بھولتی ہوں کہ پھر وہ بات کبھی یاد نہیں آتی۔

آپ عمل نہیں‌کر سکیں‌گی میں‌یہ جانتا ہوں‌

میں بھی جانتی ہوں۔۔۔چُپ نہیں رہ سکتی۔۔اور جو سوچوں وہ کہتی ضرور ہوں۔ : )

مزید سوالات کے لیے تھوڑا سا انتظار۔۔۔ملتے ہیں ایک بریک کےبعد ۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ دکھ کو ہنسی میں کس طرح اُڑا لیتے ہیں۔۔؟ :(

اس بات کا جواب تو آپ کو مجھ سے بھی بہتر آنا چاہیئے۔ یعنی وہی جواب جو آپ نے امن ایمان کی باتیں پر لاسٹ پوسٹ میں لکھا ہے۔۔۔‌:)

قیصرانی بھائی ۔۔کچھ نہیں :D

اچھا؟ ویسے اگر کہہ دیتیں تو بہت اچھا لگتا :)

میں بھی ایسی ہی ہوں اچھا۔۔اس کا جواب میں دوسرے جواب کے ساتھ دیتی ہوں۔

شکریہ آپی

بھائی ایسا اہیمت جتانے کے لیے نہیں ہوتا ۔۔ ہاں اگر علم ہے اور کسی کو مدد کی ضرورت ہے تب میں بھی پیچھے نہیں ہٹتی اور ہٹنا چاہیے بھی نہیں۔لیکن ۔۔۔ہر انسان کا ایک مقام ہوتا ہے۔۔ایک قدر ہوتی ہے۔۔میں شاید آپ کی طرح اتنی اعلی ظرف نہیں ہوں۔۔لیکن ایک اچھائی مجھ میں بھی ہے ۔۔وہ یہ کہ میں بات‘غصہ بہت جلدی بھول بھال جاتی ہوں ۔۔اور ایسا بھولتی ہوں کہ پھر وہ بات کبھی یاد نہیں آتی۔

اگر آپ دینے والے بنتے ہیں تو پھر یہ مت سوچیں کہ کس نے کیا لینا ہے۔ تقسیم بلا تفریق کریں تو مزہ زیادہ آتا ہے :)

کوئی بات نہیں۔ بول دینا اچھی عادت ہے۔ دل کا غبار نکل جاتا ہے :)

جی میں‌منتظر ہوں۔ لیکن تھوڑی دیر تھوڑی ہی ہوگی ناں‌ :)
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ہممم۔۔۔ ماوراء آج کل بار بار کہہ رہی ہیں کہ میں (منصور) ان سے ناراض ہوں، اور ان سے بات نہیں‌کرتا (سیدھے منہ والی بات کہی یا نہیں، یہ یاد نہیں) تو میں انہیں‌یہ بتانا چاہوں گا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے خود محفل پر لکھا تھا کہ وہ ابھی بزی ہیں۔ تو وہ محفل کو وقت نہیں دے پائیں گی۔ اس وجہ سے میں‌نے کبھی انہیں ڈسٹرب نہیں کیا۔ لیکن اگر وہ میری کسی بات سے ہرٹ ہوئی ہیں تو میں اس بھری محفل میں معذرت چاہوں گا
سیدھے منہ والی بات آپ سے تو نہیں کسی اور سے کہی تھی پہنچ گئی بات آپ تک۔ :)
نیٹ پر آنے کا ٹائم نہیں تھا یہ کہا تھا۔ اب آپ یہ کہیں کہ کوئی بات نہیں تو ٹھیک ہے مان لیتی ہوں۔ لیکن کچھ دن پہلے تک پہلے کوئی بات ضرور تھی۔ اور بغیر وجہ بتائے کوئی منہ بنا لے تو کوفت بھی بہت ہوتی ہے۔
ہرٹ کسی اور بات سے تو نہیں بس اسی بات سے کہ آپ وجہ بتائے بغیر ہی ناراض رہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خدا سے آپ کا تعلق کیسا رہا ہے؟ کس طرح تعریف کرنا چاہیں گے؟

قیصرانی نے کہا:
قیصرانی بھائی آپ دکھ کو ہنسی میں کس طرح اُڑا لیتے ہیں۔۔؟ :(

اس بات کا جواب تو آپ کو مجھ سے بھی بہتر آنا چاہیئے۔ یعنی وہی جواب جو آپ نے امن ایمان کی باتیں پر لاسٹ پوسٹ میں لکھا ہے۔۔۔‌:)

قیصرانی بھائی ۔۔کچھ نہیں :D

اچھا؟ ویسے اگر کہہ دیتیں تو بہت اچھا لگتا :)

میں بھی ایسی ہی ہوں اچھا۔۔اس کا جواب میں دوسرے جواب کے ساتھ دیتی ہوں۔

شکریہ آپی

بھائی ایسا اہیمت جتانے کے لیے نہیں ہوتا ۔۔ ہاں اگر علم ہے اور کسی کو مدد کی ضرورت ہے تب میں بھی پیچھے نہیں ہٹتی اور ہٹنا چاہیے بھی نہیں۔لیکن ۔۔۔ہر انسان کا ایک مقام ہوتا ہے۔۔ایک قدر ہوتی ہے۔۔میں شاید آپ کی طرح اتنی اعلی ظرف نہیں ہوں۔۔لیکن ایک اچھائی مجھ میں بھی ہے ۔۔وہ یہ کہ میں بات‘غصہ بہت جلدی بھول بھال جاتی ہوں ۔۔اور ایسا بھولتی ہوں کہ پھر وہ بات کبھی یاد نہیں آتی۔

اگر آپ دینے والے بنتے ہیں تو پھر یہ مت سوچیں کہ کس نے کیا لینا ہے۔ تقسیم بلا تفریق کریں تو مزہ زیادہ آتا ہے :)

میں بھی جانتی ہوں۔۔۔چُپ نہیں رہ سکتی۔۔اور جو سوچوں وہ کہتی ضرور ہوں۔ : )

کوئی بات نہیں۔ بول دینا اچھی عادت ہے۔ دل کا غبار نکل جاتا ہے :)

مزید سوالات کے لیے تھوڑا سا انتظار۔۔۔ملتے ہیں ایک بریک کےبعد ۔۔:)

جی میں‌منتظر ہوں۔ لیکن تھوڑی دیر تھوڑی ہی ہوگی ناں‌ :)

کیا دُکھ کی تعریف کی جاسکتی ہے؟
دُکھ دینا اور دُکھ پانا دونوں میں سے کس کا اثر دیرپا ہے؟
حالیہ ایک ماہ یا ایک ہفتہ یا پچھلے چوبیس گھنٹوں میں آپ نے دُکھی کیا یا دُکھ پایا ؟

۔
 
قیصرانی

لائبریرین

وعلیکم السلام

خدا سے آپ کا تعلق کیسا رہا ہے؟ کس طرح تعریف کرنا چاہیں گے؟

باس صاحبہ، اس سوال کے جواب سے مجھے بہت سے مسائل سر اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ ہمارے چند ایک دوست اس سوال کے جواب کو بہت دور تک لے جا سکتے ہیں۔ کیا معذرت کی گنجائش ہے؟

کیا دُکھ کی تعریف کی جاسکتی ہے؟

جی بالکل کی جاسکتی ہے

دُکھ دینا اور دُکھ پانا دونوں میں سے کس کا اثر دیرپا ہے؟

دکھ دینا۔ یہ کبھی نہیں بھول سکتا

حالیہ ایک ماہ یا ایک ہفتہ یا پچھلے چوبیس گھنٹوں میں آپ نے دُکھی کیا یا دُکھ پایا ؟

چوبیس گھنٹوں‌ میں کوئی نہیں، ایک ہفتے سے بھی نہیں، ایک ماہ میں بھی کسی کو دکھی نہیں‌کیا نہ ہی دکھ پایا :)

مزید سوالات۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم

وعلیکم السلام

۔ مطمئن زندگی کا راز کس بات میں پنہاں ہے ؟

ہر بات کے مثبت پہلو کو دیکھنا اور منفی کو نظر انداز کرنا سیکھ لیں

۔ کوئی یادگار سفر ؟

جی، پہلی بار جب ادھر فن لینڈ پہنچا تھا تو وہ بہت یادگار سفر تھا کہ ابتداء جو پاکستان سے ہوئی تھی، قدم قدم پر پاکستانیوں نے تنگ کیا تھا اور انہی قدموں پر گوروں نے میری مدد کی تھی اور پاکستانیوں سے جان چھڑائی تھی
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ تیار ہیں۔۔؟ :D

ہ محبت کیا ہے؟
ہ کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟
ہ کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟
ہ آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)

قیصرانی بھائی یہ جرنل سوال ہیں۔۔۔جو کہ اکثر میں سوچ رہی ہوتی ہوں۔۔۔مجھے صرف آپ کے جوابات سے نتیجہ اخذ کرنا ہے اور بس۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ تیار ہیں۔۔؟ :D

جی آپی جی، بالکل ریڈی ہوں۔ جلدی ون ٹو تھری کریں، بھاگنا شروع :p

ہ محبت کیا ہے؟

کسی کو انتہائی حد تک پسند کرنا۔ اس حد تک کہ صرف اچھائی ہی اچھائی رہ جائے، برائی اچھائی میں دل جائے

نہیں۔ کیونکہ یہ چیز ناممکن ہے، ٹین ایج میں شاید ایسا ہوتا ہو

پالینا اچھی بات تو ہے، لیکن محض پالینے کو محبت کی تکمیل نہیں کہا جاسکتا

ادھوری محبت سے مراد محبت کو پانے میں‌ ناکامی؟

جی جی، بالکل۔ لیکن مزید سوالات؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
جی آپی جی، بالکل ریڈی ہوں۔ جلدی ون ٹو تھری کریں، بھاگنا شروع

نہیںںںںں آپ بھاگنا نہیں گانا شروع کریں :lol:

کسی کو انتہائی حد تک پسند کرنا۔ اس حد تک کہ صرف اچھائی ہی اچھائی رہ جائے، برائی اچھائی میں دل جائے

قیصرانئ بھائی کیا ایسا ہونا ممکن ہے۔۔؟

نہیں۔ کیونکہ یہ چیز ناممکن ہے، ٹین ایج میں شاید ایسا ہوتا ہو

قیصرانی بھائی اچھا تو کوئی عمر کے کسی بھی حصے میں لگ سکتا ہے۔۔۔اچھا آپ یہ بتائیں شاپنگ کرنے جاتے ہیں تو کسی چیز کو پسند کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

پالینا اچھی بات تو ہے، لیکن محض پالینے کو محبت کی تکمیل نہیں کہا جاسکتا

تو پھر محبت کی تکمیل کیا ہے۔۔؟؟

ادھوری محبت سے مراد محبت کو پانے میں‌ ناکامی؟

ادھوری بہت سے مراد محبت میں ناکامی ہے۔۔۔کیا یہ چیز زیادہ دکھ دیتی ہے یا پھر کسی کو حاصل کرلینے کے بعد اُس کا بدل جانا زیادہ دکھی کرتا ہے۔؟؟

جی جی، بالکل۔ لیکن مزید سوالات؟؟؟؟؟؟؟؟

ضرور انشاءاللہ۔۔لیکن آہستہ آہستہ ۔۔۔: )
 
ماہ وش

محفلین
اس گفتگو میں زور کس بات پر ہوا ۔۔ محبت پر ۔۔ یعنی ایک اور طویل بچکانا بحث چھڑ‌ چکی ہے ، قیصرانی ہوشیار باش
 
ماہ وش

محفلین
تو تبدیل ہو چکا منہ کا زائقہ ،،
ایک شعر سنو پروین شاکر کا ہے

چکھوں ‌ممنوعہ زائقے بھی
دل سانپ سے دوستی کرا دے
 
امن ایمان

محفلین
ماہ وش میں بحث نہیں کرتی۔۔بہت آسانی سے دوسرے کو اس کی مرضی پر چھوڑ دیتی ہوں۔ : )

آپی جی، کچھ زیادہ دیر نہیں‌ ہو گئی؟

جی دیر تو ہوگئی لیکن۔۔۔میں گیا وقت نہیں کہ پھر ہاتھ آنہ سکوں۔۔۔سو پھر سے آپ سب لوگوں کے ساتھ۔۔۔جو پتہ نہیں اچھے ہیں یا نہیں لیکن مجھے سب بہت اچھے لگتے ہیں۔

چلیں پھر سے کچھ بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔۔لیکن ابھی مجھے اپنی پہلے سی روٹین میں آنے میں کچھ وقت لگے گا خیر ۔۔۔

ہ آپ فیصلے دل سے سوچ کر کرتے ہیں یا دماغ سے۔۔؟؟
 
جی کوئی بات نہیں۔ یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آپ کی واپسی ہو گئی :D

جی بالکل۔ آپ کو پورا وقت ملے گا۔ جب تک چاہیں اپنی روٹین کو بحال کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ ہمیں‌بھی کچھ وقت لگے گا اسی روٹین میں‌ آتے آتے :p

صورتحال پر منحصر ہے۔ جیسے صبح‌ کی نماز کے وقت جگایا جائے تو کبھی ‌دل کی سن لیتا ہوں، اور کبھی دماغ کی بات سن کر فجر کی نماز پڑھ بھی لیتا ہوں‌ :roll:

دیگر امور میں زیادہ تر دماغ کی بات سنتا ہوں

اگر کوئی مثال دیں تو زیادہ بہتر انداز سے واضح کر سکوں گا
 
فہیم

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
قیصرانی بھائی ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ تیار ہیں۔۔؟ :D

جی آپی جی، بالکل ریڈی ہوں۔ جلدی ون ٹو تھری کریں، بھاگنا شروع :p

ہ محبت کیا ہے؟

کسی کو انتہائی حد تک پسند کرنا۔ اس حد تک کہ صرف اچھائی ہی اچھائی رہ جائے، برائی اچھائی میں دل جائے

ہ کیا آپ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟

نہیں۔ کیونکہ یہ چیز ناممکن ہے، ٹین ایج میں شاید ایسا ہوتا ہو

ہ کیا اگر محبت ہوجائے تو کسی کو پا لینا ہی محبت تکمیل ہے۔۔؟

پالینا اچھی بات تو ہے، لیکن محض پالینے کو محبت کی تکمیل نہیں کہا جاسکتا

ہ آپ کے خیال میں ادھوری محبت دُکھ دیتی ہے یا بے وفائی۔۔؟ ( یعنی پاکر کھو دینا)

ادھوری محبت سے مراد محبت کو پانے میں‌ ناکامی؟

قیصرانی بھائی یہ جرنل سوال ہیں۔۔۔جو کہ اکثر میں سوچ رہی ہوتی ہوں۔۔۔مجھے صرف آپ کے جوابات سے نتیجہ اخذ کرنا ہے اور بس۔۔۔

جی جی، بالکل۔ لیکن مزید سوالات؟؟؟؟؟؟؟؟

ہوں
یہ ساری باتیں دل کو لگتی ہیں :)
 
امن ایمان

محفلین
جی کوئی بات نہیں۔ یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آپ کی واپسی ہو گئی :D
جی لیکن آپ نے اگر پھر کبھی ایسا کیا تو پھر میں favorities میں سے اس فورم کا ایڈریس ہی ڈیلیٹ کردوں گی۔۔۔نہ ہوگا اور نہ میں آپ سب کو یاد کروں گی۔

جی بالکل۔ آپ کو پورا وقت ملے گا۔ جب تک چاہیں اپنی روٹین کو بحال کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ ہمیں‌بھی کچھ وقت لگے گا اسی روٹین میں‌ آتے آتے :p

جی بالکل ۔۔۔: )

صورتحال پر منحصر ہے۔ جیسے صبح‌ کی نماز کے وقت جگایا جائے تو کبھی ‌دل کی سن لیتا ہوں، اور کبھی دماغ کی بات سن کر فجر کی نماز پڑھ بھی لیتا ہوں‌ :roll: دیگر امور میں زیادہ تر دماغ کی بات سنتا ہوں۔۔اگر کوئی مثال دیں تو زیادہ بہتر انداز سے واضح کر سکوں گا

میرا پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی معاملے میں دل اور دماغ میں کشمکش ہوجاتی ہے۔۔۔دل چونکہ جذباتی کر دیتا ہے۔۔۔جب کہ دماغ حساب کتاب کھول کے رکھ دیتا ہے۔۔۔تو اس صورت میں فیصلہ کرنا بہت دشوار ہوجاتا ہے۔۔۔
کیا کبھی آپ کو اس صورت حال کا سامنا ہوا۔۔؟
اس صورت میں دل کی سننی چاہیے یا دماغ کی۔۔؟
مجھے لگ رہا ہے کہ میں اب بھی آپ کو اپنا سوال ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا سکی۔۔ :?
 
Top