انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
آپ اتنی جلدی وہ بات بھول گئے۔۔؟؟؟؟؟ :beating:

لو جی، اتنی سی بات پر سر پھاڑ دیا :( :cry: :D

جی جی۔۔۔دو ہی تو ہیں۔۔۔ایک صرف مجھے نظر آتا ہے۔۔دوسرا والا باقی سب کو :wink:

یہ بھی اچھا کہا، یعنی نہ بتانے کا ایک بہانہ :lol:

اتنا مختصر جواب۔۔۔ ذرا تفصیل فراہم کریں پلیزز۔۔۔ویسے کیا آپ کو نہیں لگتا کہ جو لوگ آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں وہ آپ کے چند لفظوں سے ہی اس بات کو محسوس کر لیتے ہیں کہ آپ اُن سے کچھ ناراض ہیں؟

نہ جی نہ۔ ایسا کوئی بھی نہیں‌ جو میرے بارے میں اتنا جانتا ہو۔ دوسرا جب میں‌ ناراض‌ ہوں (شاید سال میں ایک دو بار) تو بھی کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ میرے چہرے کے تائثرات یا پھر میری گفتگو یا پھر میری حرکات سے ظاہر نہیں‌ ہوتا :)

ہاں‌ جب جھوٹ موٹ میں ناراض ہو جاؤں تو پھر خوب ظاہر کرتا ہوں اور سب دیکھ بھی لیتے ہیں اور مزا بھی آتا ہے :D

جی ۔۔۔ویسے آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔۔۔۔آپ خود اپنے بارے میں تو نہیں بتاتے۔۔۔لیکن آپ کسی سے اُس کے بارے میں بہت آسانی سے پتہ چلا لیتے ہیں۔

:shock: ہیںںںںںںںںں جی؟ یہ کیا بات ہوئی؟‌ اور یہ آپ کو کیسے پتہ چلی؟ جلدی جلدی ساری تفصیل بتائیں

اچھاااااااااا جی :lol:

یہ کیا بات ہوئی؟

ہ ابھی 6 بلین کوئسیچن یہ اوتار میں جو حضرت نظر آرہے ہیں کیا وہ منصور قیصرانی خود بنفسِ نفیس ہیں یا۔۔۔؟؟؟

جی چھ بلین کوئسچن سے مراد؟ ویسے یہ اوتار میرا ہی ہے :oops:

میرے دوست کہتے ہیں‌کہ میں اپنی عمر کے حوالے سے چیٹ کرتا ہوں، یعنی جتنی عمر ہے اتنے کا لگتا نہیں ہوں (میری عمر 28 سال ہے اور ہمیشہ 34 یا 35 سال کا سمجھا جاتا ہوں :D )

ابھی پھر ہو جائیں چھ بلین سوالات میں سے چند ایک مزید؟ :lol:
 
مہوش علی

لائبریرین
آج جب میں محفل میں پہنچی

آج جب میں محفل میں آئی تو یہ اردو محفل مجھے "پرنور ۔ پُرنور" سے نظر آئی۔ تھوڑا غور کیا تو پتا چلا کہ کسی نے اپنا "اوتار" محفل چسپاں کر دیا ہے۔ :)

ویسے تو ماشاء اللہ اس اوتار کا چہرہ ہی بہت "پُرنور" تھا، مگر شاید اس اوتار نے اپنے سامنے کے سر کے بالوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ اس "نور" کو اور "پرنور" کر دیا جائے۔ :)

کسی بڑے نے کہا ہے کہ:

1۔ اگر بال سفید ہو جائیں تو انسان اپنی عمر سے بڑا لگنے لگتا ہے۔

مجھے پتا نہیں کہ یہ بات درست ہے یا نہیں۔ میرا تو خیال یہ ہے کہ بال سفید ہونے سے انسان اپنی عمر کے مطابق ہی لگتا ہے (یعنی کہ بندہِ خدا سن رسیدہ ہو چکا ہے)۔

مگر اس بات کی میں گواہی دوں گی کہ ایسے سن رسیدہ بزرگواروں نے جب جب اپنے سفید بالوں کو "کالا کولا" سے "کالا" رنگا ۔۔۔ تو وہ جوان نظر آئے۔

۔ ایسے ہی اُسی "کسی بڑے" نے کہا ہے کہ جب انسان کے بال گرنے لگے اور وہ مائل بہ گنج ہو، تو پھر وہ اپنی عمر سے بڑا لگنے لگتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ سفید بالوں والے سن رسیدہ بزرگواروں نے تو کالا کولا رنگ کر اپنے کو جوان کر لیا۔۔۔۔۔۔لیکن اب بے چارہ بالوں سے محروم کیا کرے؟؟؟

مجھے نہیں علم کہ میں ایسے "بے چاروں" کی کیسے مدد کروں۔ مگر مجھے اتنا علم ہے کہ میں نے سب سے پہلے اپنے "ابو" کو ذیل کی تجاویز دیں تھیں:

1۔ یورپ کے ہر میڈیکل سٹور پر Healing Earth یا Healing Mud نامی چیز ملتی ہے، جو سوائے "مٹی" کے اور کچھ نہیں ہے۔

2۔ اسی "ہیلنگ مٹی" کی ایک قسم French Green Ton Mud ہے۔ (یہ عموما ہر میڈیکل سٹور تو نہیں رکھتا، مگر آڈر دینے پر ایک ہفتے میں مہیا کر دیتا ہے)۔ ورنہ شاید آپ کے ملک فن لینڈ میں Reform Houses بھی ہوں، تو آپ وہاں سے پتا فرمائیے۔

3۔ ہر قسم کے شیمپو کو چھوڑ کر صرف اس مٹی سے بالوں کو دھوئیں (مٹی میں پہلے تھوڑا پانی ملا کر اسے ہلکا سے گوند لیں)۔

4۔ اسی مٹی کے ایک سے دو چمچے (یا اس سے بھی زیادہ) دن میں پانی وغیرہ میں گھول کر پئیں۔

[نوٹ: یہ "قدرت" کا ایک بہت بڑا اصول ہے کہ جب بھی کوئی جانور جنگل میں بیمار ہوتا ہے تو وہ سب کچھ کھانا وانا چھوڑ دیتا ہے اور صرف اور صرف تھوڑی مٹی کو چاٹتا رہتا ہے اور اسکے ساتھ پانی پیتا ہے (یہ بھی روزے کی ایک قسم ہے۔)

مزید اس موضوع پر پڑھنے کے لیے گوگل پر Healing Clay or Healing Mud ٹائپ کریں۔ کچھ لنک آپ کے سامنے آ جائیں گے جن میں زیادہ تو شاید آپ کو پڑھنے کے لیے نہ ملے، مگر پھر بھی اہم چیزوں کے متعلق اندازہ ہو جائے گا۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں An Apple a day keeps doctor away.

میرا تجربہ کہتا ہے کہ اس مٹی کا ایک چمچہ روزآنہ اوپر بتائے گئے سیب کے نسخے سے بہتر ہے۔

تو ہوا یہ کہ شروع میں سر کو اس مٹی سے دھونے کا تجربہ ابو نے شروع کیا (اصل میں ابو دوسرے نمبر پر ہیں اور میں بہت عرصہ پہلے سے اسکو استعمال کر چکی تھی اور اسکے خواص سے واقف تھی۔ مگر چونکہ میرے بال نہیں گرتے تھے، اس لیے میں نے تجربہ کر کے اسے چھوڑ دیا تھا)۔

ابو کے تجربات کا نتیجہ یہ آیا کہ اب مجھے باقاعدگی سے پاکستان میں اپنے ایک کزن اور دو ماموں کو یہ ھیلنگ مٹی بھیجنا پڑتی ہے کیونکہ وہ بھی مائل بہ گنج تھے۔

قیصرانی برادر۔۔۔۔ اگر آپ کو بھی فن لینڈ میں یہ مٹی نہ مل سکے تو اپنا فن لینڈ کا ایڈریس مجھے ذپ کر دیجئے گا۔

والسلام۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہیں؟ اتنی جلدی؟ میرا خیال یہی تھا کہ شاید اللہ پاک کسی کو رحم دے دیں اور میرے اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے۔ پر اتنی جلدی کی توقع نہیں‌ تھی۔ ویسے یہ بہت اچھی آفر کی۔ میں اپنا پتہ ذپ کر دیتا ہوں، ساتھ رقم بتا دیں‌کہ کتنی بھیجنی ہے (ویسے بھائیوں کا اتنا تو حق ہوتا ہے کہ مفت چیزیں لے سکیں :D)

لیکن پلیز یہ اگر ہو سکے تو آج یا کل میں‌ بھیج دیں (یعنی جلد از جلد) بمع ترکیب استعمال
 
مہوش علی

لائبریرین
اللہ۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ کو تو واقعی بہت جلدی لگتی ہے۔

اور آپ کو پتا ہے کہ جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔ آپ کی جلدی کی وجہ سے مجھے تمام کام چھوڑ کر فورا میڈیکل سٹور بھاگنا پڑا کیونکہ آج چار بجے تک اُن کو آڈر کرنے کا وقت ہوتا ہے، ورنہ بات 4 دن اور آگے چلی جاتی ہے۔

تو میں نے آپ کی " شفائی مٹی" کا آڈر دے دیا ہے۔ ڈلیوری ایک ہفتے کے اندر موصول ہو جائے گی اور میں ملتے ہیں آپ کو پوسٹ کر دوں گی۔ فی الحال تو ذرا امی سے میں صلواتیں سن رہی ہوں کیونکہ جلدی میں میں نے ایک کام گڑبڑ کر دیا ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
اللہ۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ کو تو واقعی بہت جلدی لگتی ہے۔
جزاک اللہ اور بہت شکریہ

مجھے جلدی اس لیے ہے کہ 20 ستمبر کی رات کو میں نے یہاں‌سے لندن پہنچنا ہے تاکہ 21 ستمبر کی صبح‌ کی فلائٹ ڈھاکہ کے لیے لے سکوں‌ :(

تھوڑی سی صلٰوتیں ادھر بھی بھیج سکتی ہیں‌کہ بہت عرصہ ہوا امی نے سنانا ہی چھوڑ دی ہیں‌ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو اس وجہ سے کہا ایک تو آپ اس مٹی سے اچھی طرح واقف ہیں، دوسرا یہ بھی کہ یہاں‌ فن لینڈ میں ہر چیز کی فننش (ترجمہ) کرنی ہوتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ سے کچھ بن جاتی :D
 
امن ایمان

محفلین
ہیںںںںںںںںں جی؟ یہ کیا بات ہوئی؟‌ اور یہ آپ کو کیسے پتہ چلی؟ جلدی جلدی ساری تفصیل بتائیں

کیوں میں نےغلط کہا ہے ۔۔؟

جی چھ بلین کوئسچن سے مراد؟ ویسے یہ اوتار میرا ہی ہے
میرے دوست کہتے ہیں‌کہ میں اپنی عمر کے حوالے سے چیٹ کرتا ہوں، یعنی جتنی عمر ہے اتنے کا لگتا نہیں ہوں (میری عمر 28 سال ہے اور ہمیشہ 34 یا 35 سال کا سمجھا جاتا ہوں )

جی اس سے مراد اس سوال کی اہمیت بتانا تھی :) ۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ بلوچ ہیں نا۔۔۔ویسے بھی رورل بیک گراؤنڈ رکھنے والے سب لوگ اسی طرح کے لگتے ہیں۔۔۔کچھ خاندانی رکھ رکھاؤ بھی شامل ہوجاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کیوں میں نےغلط کہا ہے ۔۔؟

نہیں، لیکن لگا ایسے جیسے غلط کہا ہو :D

جی اس سے مراد اس سوال کی اہمیت بتانا تھی :) ۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ بلوچ ہیں نا۔۔۔ویسے بھی رورل بیک گراؤنڈ رکھنے والے سب لوگ اسی طرح کے لگتے ہیں۔۔۔کچھ خاندانی رکھ رکھاؤ بھی شامل ہوجاتا ہے۔

ہاں‌یہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے اس میں استادی کا زیادہ عمل دخل ہے :D مزید سوالات؟
 
امن ایمان

محفلین
نہیں، لیکن لگا ایسے جیسے غلط کہا ہو

ق سے قیصرانی بھائی صاف صاف جواب دیں اچھا۔۔۔یا ایگری کریں یا ڈس ایگری ۔۔۔ میں نے یہ کہا تھا کہ آپ بہت آسانی سے کسی کے بارے میں اسی سے پتہ چلالیتے ہیں ۔۔مطلب اگلوا لیتے ہیں۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟

ہاں‌یہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے اس میں استادی کا زیادہ عمل دخل ہے مزید سوالات؟

ہا ں جی یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔:)

لیں جناب اب تیار ہوجائیں۔۔۔

ہ آپ سے اگر کہا جائے کہ محفل کے کسی ایک رکن پر ایک جامع مضمون لکھیں۔۔کچھ اس طرح لکھیں کہ وہ صاحب یا صاحبہ آئینہ کے سامنے آجائیں۔۔۔کیا یہ ممکن ہے؟ ( نوٹ: آپ کو ایک گھنٹہ سوچنے کے لیے دیا جائے گا :) )

ہ قیصرانی بھائی آپ کے خیال میں کسی کی تعریف اور برائی اُس کے سامنے کر دینی چاہیے یا نہیں؟

ہ اوہ ہاںںںںں یہ سوال میں بہت دنوں سے پوچھنا چاہ رہی تھی لیکن ہر بار لکھنا بھول جاتی تھی۔۔۔قیصرانی بھائی کیا آپ کے شاگردوں میں سے کوئی بندہ یا بندی اس محفل کے ممبر ہیں؟

ہ اگر آپ کے شاگردوں میں سے کوئی آپ کا یہ انٹرویو پڑھے تو اس کے تاثرات کا کچھ اندازہ۔۔کہ کیا ہوسکتے ہیں؟

ہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی شخصیت کھلی کتاب کی طرح ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ق سے قیصرانی بھائی صاف صاف جواب دیں اچھا۔۔۔یا ایگری کریں یا ڈس ایگری ۔۔۔ میں نے یہ کہا تھا کہ آپ بہت آسانی سے کسی کے بارے میں اسی سے پتہ چلالیتے ہیں ۔۔مطلب اگلوا لیتے ہیں۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟

کسی حد تک ہاں، کسی حد تک نہیں۔ میری عادت ہے کہ جب میں کسی کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں‌تو دیکھتا ہوں‌ کہ سامنے والے دوست کو یہ بات کتنی حد تک برداشت ہو سکتی ہے۔ پھر اس کے بعد اس “لمٹ“ میں رہ کر ہی اگلواتا ہوں۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ کسی سے بھی کوئی سی بھی بات اگلوانا میرے لیے مسئلہ نہیں‌ ہے۔ کہیں تو طریقہ کار بھی لکھ دوں؟ :D

ہا ں جی یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے۔۔:)

کس بات کی وجہ آپی؟ :lol: (پھر سے کھیلتے ہیں)

لیں جناب اب تیار ہوجائیں۔۔۔

جی تیاری تو ابھی شروع کر رہا ہوں، ابھی تو بدھ دور ہے

ہ آپ سے اگر کہا جائے کہ محفل کے کسی ایک رکن پر ایک جامع مضمون لکھیں۔۔کچھ اس طرح لکھیں کہ وہ صاحب یا صاحبہ آئینہ کے سامنے آجائیں۔۔۔کیا یہ ممکن ہے؟ ( نوٹ: آپ کو ایک گھنٹہ سوچنے کے لیے دیا جائے گا :) )

جس رکن (اگر میں نےا پنی مرضی سے کسی رکن کا انتخاب کرنا ہے تو) کے بارے میں‌ مضمون لکھنا ہو، تو مجھے سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سب کچھ میرے ذہن میں‌محفوظ ہوتا ہے

ہ قیصرانی بھائی آپ کے خیال میں کسی کی تعریف اور برائی اُس کے سامنے کر دینی چاہیے یا نہیں؟

جی، کیونکہ اس طرح سے اگلے بندے کو امپروو کرنے کا موقع ملے گا۔ اب یہ موقع کے لحاظ سے بہتر ہوگا کہ براہ راست بتانا بہتر ہے یا آرام سے اور طریقے سے

ہ اوہ ہاںںںںں یہ سوال میں بہت دنوں سے پوچھنا چاہ رہی تھی لیکن ہر بار لکھنا بھول جاتی تھی۔۔۔قیصرانی بھائی کیا آپ کے شاگردوں میں سے کوئی بندہ یا بندی اس محفل کے ممبر ہیں؟

جی ابھی بیا نامی میری سٹوڈنٹ نے محفل جائن کی ہے۔ لیکن ان کے ہاں انٹرنیٹ کا مسئلہ رہتا ہے۔ تو کچھ عرصہ لگ جائے گا انہیں‌ ریگولر ہوتے ہوتے

ہ اگر آپ کے شاگردوں میں سے کوئی آپ کا یہ انٹرویو پڑھے تو اس کے تاثرات کا کچھ اندازہ۔۔کہ کیا ہوسکتے ہیں؟

صرف ایک فقرے میں‌بتا دیتا ہوں۔ وہ بہت “حریان“ ہوں‌گے

ہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی شخصیت کھلی کتاب کی طرح ہے؟

جی بالکل 100 فیصد۔ لیکن جس کے سامنے جو صفحہ کھلا ہے، وہ صرف اسی حد تک جانتے ہیں :D

اب مزید سوالات؟
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،
آپ کی "شفائی مٹی" ابھی ابھی آپ کو پوسٹ کر کے آ رہی ہوں۔
اب آپ ایسا کریں کہ ذیل کے لنک پر جا کر اس Healing Clay کے متعلق سب کچھ پڑھیں۔۔۔
http://www.shirleys-wellness-cafe.com/clay.htm

جہاں تک بالوں کے سلسلے میں اسکے استعمال کا تعلق ہے، تو اس کا لیپ بنا کر سر پر لگا لیں اور 5 منٹ سے لیکر آدھا پونا گھنٹا سر پر لگائیں رکھیں، اور پھر سر کو دھو لیں۔

یہ عام مٹی ہے اور کوئی کیمیائی شے نہیں، اس لیے جتنی مرضی دفعہ چاہیں استعمال کریں۔ اور اللہ کی ذات سے امید رکھیئے کہ شفا ہو گی۔ انشاء اللہ۔ ورنہ اگر نہ ہوئی تو یہ اللہ کی رضا ہو گی کیونکہ کہتے ہیں کہ کشادہ پیشانی خوشحالی کی نشانی ہوتی ہے۔ :) :D یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو مزید خوشحال بنانا چاہتا ہے۔ :D

اب سیریس بات یہ ہے کہ بالوں کے گرنے کی دو وجوہات ہیں:

1۔ ایسے کیمیکل شیمپوز کا استعمال جو بالوں کو راس نہیں آتے۔

2۔ مگر اس سے اہم وجہ کا تعلق اندورنی جسم کی حالت سے ہے۔ مختصر الفاظ میں،۔۔۔ جو بھی غذا کھائی جاتی ہے، وہ یا تو ایسڈ پیدا کرتی ہے یا پھر الکلی (Base کی ایک قسم)۔
بال گر رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ جسم تیزابیت کی طرف مائل ہے، اور بہت عرصے تک گوشت اور دالوں کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے (گوشت اور گوشت سے بھی زیادہ دالیں تیزابیت کا باعث ہیں)۔

اسکے مقابلے میں تازہ پھل ہیں، اور تازہ پھلوں سے زیادہ سبزیاں، اور سبزیوں میں بھی سب سے زیادہ وہ سبزیاں جو کچی کھائی جا سکتی ہیں بطور سلاد کے مثلا مولی اور اسکے پتے، اسی طرح گاجر و شلجم ہمراہ اپنے پتوں کے (بلکہ ان کے سبز پتے ہر حال میں اصل سبزی سے کہیں زیادہ مفید ہیں اور کئی گنا زیادہ صحت مند ہیں)۔ اسی طرح سبز سلاد کا بہت زیادہ استعمال۔۔۔۔۔ یہ سب چیزیں الکلی کی طرف لیجائیں گی۔

چنانچہ آپ کے بالوں کے سلسلے میں عرض یہ ہے کہ:

1۔ گوشت اور دالوں سے کم از کم 3 مہینے پرھیز کر کے دیکھیں (یا پھر بہت کم استعمال۔ اور اگر کھائیں بھی تو سلاد کا بہت زیادہ استعمال۔ بلکہ روٹی کی جگہ سلاد کا استعمال ممکنہ حد تک کریں۔

2۔ تمام قسم کی مرچیں (سوائے ہری مرچ کے) اور مصالحے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب بھی تیزابیت کا باعث ہیں۔ چنانچہ ممکنہ حد تک پرھیز۔
نمک بھی بہت کم اور ممکنہ حد تک Non Refined نمک۔

3۔ ہرے پتوں کا بہت زیادہ استعمال (چاہے وہ سلاد کے ہوں، یا پھر گاجر، شلجم، مولی وغیرہ کے۔ خاص طور پر Celery کے سبز پتے، جو کہ آپ کو فن لینڈ میں مل جائیں گے۔

کہنے کو تو میرے پاس بہت ہے، مگر آپ ان سب باتوں کو ہضم نہیں کر سکیں گے اور بدہضمی کا شکار ہو جائیں گے۔ :) چنانچہ اتنا ہی کافی ہے۔

صرف ایک بات اور بتا دیجئیے۔۔۔۔ کیا آپ مجھے اپنا دشمن تصور کریں گے اگر میں آپ سے کہوں کے آپ کے پراٹھے بھی آپ کی کشادہ پیشانی کا راز پنہاں رکھتے ہیں؟؟؟ :)

ہا ہا ہا۔۔۔ ہم سن رہے ہیں کہ کوئی کہہ رہا ہے !!!!!! میرے پراٹھوں کا دشمن۔۔۔ میرا سب سے بڑا دشمن!!!!۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے وہ ہیلنگ والی مٹی پوسٹ کردی۔ اندازاً کب تک مل جائے گی؟

وجوہات بھی سمجھ گیا۔ اور مجھے اس سے اتفاق بھی ہے۔ گوشت کا استعمال میری بہت پرانی عادت ہے اور بہت بری بھی شاید۔ دالیں کم استعمال کی ہیں، لیکن گوشت کا شاید ہی کبھی ناغہ ہوا ہو بچپن سے اب تک :(

میرے سو کالڈ السر کی وجہ بھی یہی تھی کہ تیزابیت بہت زیادہ ہو رہی تھی :(

پھلوں اور سبزیوں‌کا استعمال بھی انشاء اللہ اب بکثرت ہوگا

سلاد کا استعمال، روٹی سے پرہیز بھی سمجھ گیا

نان ریفائنڈ نمک کی کچھ وضاحت اگر کردیں تو؟ یہاں جو عام نمک ملتا ہے کیا وہ چل جائے گا؟ یا ابھی پاکستان سے لیتا آؤں؟

کہنے کو تو میرے پاس بہت ہے، مگر آپ ان سب باتوں کو ہضم نہیں کر سکیں گے اور بدہضمی کا شکار ہو جائیں گے۔ :) چنانچہ اتنا ہی کافی ہے۔

ابھی آپ مزید تفصیل سے بات کر سکتی ہیں۔ ابھی تک کی گئی ساری باتوں سے مجھے قطعی اتفاق ہے۔ کیونکہ یہ میرے علم میں موجود ہیں۔ اگر علم میں نہ بھی ہوتیں‌ تو بھی کوئی بات نہیں‌تھی کیونکہ آپ کی بات لاجیکل ہے اور لاجیکل بات مانی جاتی ہے

دشمنی والے سلسلے میں پہلی بات تو یہ کہ بہنیں کبھی دشمن نہیں ہوتیں۔ دوسرا جو چیز میرے اپنے مشاہدے میں میرے لیے نقصان کا باعث ہے، میں اس کو سمجھ رہا ہوں۔ اب اس عمر میں بچوں‌ جیسا رویہ تو نہیں ہوگا ناں‌ :D

ابھی پلیز مزید بھی معلومات دیں‌ ناں
 
امن ایمان

محفلین
کسی حد تک ہاں، کسی حد تک نہیں۔ میری عادت ہے کہ جب میں کسی کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں‌تو دیکھتا ہوں‌ کہ سامنے والے دوست کو یہ بات کتنی حد تک برداشت ہو سکتی ہے۔ پھر اس کے بعد اس “لمٹ“ میں رہ کر ہی اگلواتا ہوں۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ کسی سے بھی کوئی سی بھی بات اگلوانا میرے لیے مسئلہ نہیں‌ ہے۔ کہیں تو طریقہ کار بھی لکھ دوں؟

جی جی ۔۔مجھے پتہ ہے آپ بھی بہت چالاک ہوتے جارہے ہیں۔۔۔طریقہ تو آپ بتا دیں گے لیکن حسبِ ذائقہ کی طرح بات کہاں موڑنی ہے کہاں توڑنی ہے۔۔۔یہ تو نہیں بتا پائیں گے نا۔۔۔:)

کس بات کی وجہ آپی؟ (پھر سے کھیلتے ہیں)

جائیں۔۔۔میں نہیں کھیل رہی بس۔۔۔

جی تیاری تو ابھی شروع کر رہا ہوں، ابھی تو بدھ دور ہے

اچھا بدھ کو جانا ہے۔۔۔۔تو واپس کس دن آئیں گے؟

جس رکن (اگر میں نےا پنی مرضی سے کسی رکن کا انتخاب کرنا ہے تو) کے بارے میں‌ مضمون لکھنا ہو، تو مجھے سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سب کچھ میرے ذہن میں‌محفوظ ہوتا ہے

جی آپ نے اپنی مرضی سے لکھنا ہے۔۔۔اگر کچھ الٹا سیدھا ہوگیا تو کم سے کم مجھے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا نا۔ :p

صرف ایک فقرے میں‌بتا دیتا ہوں۔ وہ بہت “حریان“ ہوں‌گے

پہلے حریان ہوں گے فِر بڑا پرشان ہوں گے۔۔۔ :lol:

جی بالکل 100 فیصد۔ لیکن جس کے سامنے جو صفحہ کھلا ہے، وہ صرف اسی حد تک جانتے ہیں

لیں جی۔۔۔۔اس کو کوئی کھلی کتاب ہونا کہتے ہیں کیا۔۔۔؟

مہوش نے کہا:
کہنے کو تو میرے پاس بہت ہے، مگر آپ ان سب باتوں کو ہضم نہیں کر سکیں گے اور بدہضمی کا شکار ہو جائیں گے۔ چنانچہ اتنا ہی کافی ہے۔

مہوش کہیے کہیے۔۔۔۔بہت اچھا لگا اتنا کچھ پڑھ کے ۔۔جان کے۔۔ بہت اچھا جواب ہے معلومات کا خزانہ۔۔۔اس سے کافی لوگوں کو فائدہ مل سکتا ہے۔ : )
 
قیصرانی

لائبریرین
جی جی ۔۔مجھے پتہ ہے آپ بھی بہت چالاک ہوتے جارہے ہیں۔۔۔طریقہ تو آپ بتا دیں گے لیکن حسبِ ذائقہ کی طرح بات کہاں موڑنی ہے کہاں توڑنی ہے۔۔۔یہ تو نہیں بتا پائیں گے نا۔۔۔:)

اس کے لیے شاگردی اختیار کرنی ہوگی۔ اور تجربہ آپ اپنی ذات پر ہوگا۔ ٹھیک؟ حسب ذائقہ اور حسب ضرورت سب سمجھ جائیں گے :D

جائیں۔۔۔میں نہیں کھیل رہی بس۔۔۔

آپ تھوڑا سا تو کھیل لیں پلیز۔۔۔ پلیززززز

اچھا بدھ کو جانا ہے۔۔۔۔تو واپس کس دن آئیں گے؟

بدھ رات کو اصل میں یہاں‌سے لندن جانا ہے، اگلے دن صبح لندن سے دوحہ، پھر وہاں سے ڈھاکہ، پھر کچھ دن بعد کراچی، پھر لندن پھر فن لینڈ واپس اپنے گھر :(۔ 10 اکتوبر کی رات کو 1140 پر واپسی کی ہے۔ یعنی 11 اکتوبر کو ہی حاضری لگے گی ادھر

جی آپ نے اپنی مرضی سے لکھنا ہے۔۔۔اگر کچھ الٹا سیدھا ہوگیا تو کم سے کم مجھے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا نا۔ :p

جی جی۔ ویسے وہ کون سی کہاوت ہے جس میں ایک بڑھیا بھس میں چنگاری ڈالتی ہے؟ :D

پہلے حریان ہوں گے فِر بڑا پرشان ہوں گے۔۔۔ :lol:

نہیں، پریشان میرے سٹوڈنٹس نہیں ہوتے :)

لیں جی۔۔۔۔اس کو کوئی کھلی کتاب ہونا کہتے ہیں کیا۔۔۔؟

تو اور کیا۔ کبھی کتاب کو کھول کر سامنے رکھ لیں اور دیکھیں کیا میری بات غلط ہے؟ اگر صفحہ صفحہ کھولنے کی اجازت ہو تو کیا کوئی اجازت دے گا؟ کیا آپ اجازت دیں گی کسی کو؟

مزید سوالاتتتتتتتتتت؟ :shock: :shock: :shock: :shock: :shock: :shock: :shock:
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے وہ ہیلنگ والی مٹی پوسٹ کردی۔ اندازاً کب تک مل جائے گی؟

وجوہات بھی سمجھ گیا۔ اور مجھے اس سے اتفاق بھی ہے۔ گوشت کا استعمال میری بہت پرانی عادت ہے اور بہت بری بھی شاید۔ دالیں کم استعمال کی ہیں، لیکن گوشت کا شاید ہی کبھی ناغہ ہوا ہو بچپن سے اب تک :(

میرے سو کالڈ السر کی وجہ بھی یہی تھی کہ تیزابیت بہت زیادہ ہو رہی تھی :(

پھلوں اور سبزیوں‌کا استعمال بھی انشاء اللہ اب بکثرت ہوگا

سلاد کا استعمال، روٹی سے پرہیز بھی سمجھ گیا

نان ریفائنڈ نمک کی کچھ وضاحت اگر کردیں تو؟ یہاں جو عام نمک ملتا ہے کیا وہ چل جائے گا؟ یا ابھی پاکستان سے لیتا آؤں؟

کہنے کو تو میرے پاس بہت ہے، مگر آپ ان سب باتوں کو ہضم نہیں کر سکیں گے اور بدہضمی کا شکار ہو جائیں گے۔ :) چنانچہ اتنا ہی کافی ہے۔

ابھی آپ مزید تفصیل سے بات کر سکتی ہیں۔ ابھی تک کی گئی ساری باتوں سے مجھے قطعی اتفاق ہے۔ کیونکہ یہ میرے علم میں موجود ہیں۔ اگر علم میں نہ بھی ہوتیں‌ تو بھی کوئی بات نہیں‌تھی کیونکہ آپ کی بات لاجیکل ہے اور لاجیکل بات مانی جاتی ہے

دشمنی والے سلسلے میں پہلی بات تو یہ کہ بہنیں کبھی دشمن نہیں ہوتیں۔ دوسرا جو چیز میرے اپنے مشاہدے میں میرے لیے نقصان کا باعث ہے، میں اس کو سمجھ رہا ہوں۔ اب اس عمر میں بچوں‌ جیسا رویہ تو نہیں ہوگا ناں‌ :D

ابھی پلیز مزید بھی معلومات دیں‌ ناں

میں نے پوسٹ آفس میں پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ کم از کم ایک ہفتہ لگے گا ڈلیوری میں۔ (حالانکہ پاکستان خطوط بھیجیں تو 4 دن میں مل جاتا ہے)۔

السر کی شکایت

اس صورت میں زیادہ پرھیز، بلکہ پرھیز گاری کی ضرورت ہے۔ :)
ذرا مزید تفصیل کہ کب سے یہ شکایت ہے وغیرہ وغیرہ۔

نان ریفائینڈ نمک آپ کو فن لینڈ میں Bio Shops پر ملے گا۔ یا پھر کسی بڑے سٹور پر۔ نان ریفائینڈ میں بھی کرسٹل نمک بہتر ہے۔

جہاں تک پاکستان کی بات ہے، تو صرف پڑھا ہے کہ وہاں "مولی کا نمک" ملتا ہے اور عام نمک کے مقابلے میں بہت بہتر نتائج رکھتا ہے۔ مجھے کبھی موقع نہیں مل سکا کہ اسکا تجربہ کر سکوں۔ اگر آپ کسی طرح انتظام کر سکیں کہ یہ کچھ "مولی کا نمک" مجھے تک یہاں پہنچ سکے تو بہت اچھا رہے گا۔

امن امان اور آپ دونوں خواہش مند ہیں کہ بات آگے بڑھائی جائے۔ مگر یقین کریں کہ بات بہت دور جا رہی ہے اور اُس پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں اس موضوع پر گفتگو کروں گی، مگر کچھ وقت دیجیئے۔

فی الحال اتنا کہ علاج دو طرح کے ہیں:

1۔ علاج بذریعہ دوا

2۔ علاج بذریعہ غذا۔۔۔۔ جس میں شامل ہے کہ انسان کو کن چیزوں سے پرھیز کرنا ہے۔۔۔۔ روزآنہ کھلے آسمان تلے سیر کرنا۔۔۔۔ اور اپنے پورے ماحول کو صحتمند بنانا۔

یہ دوسرا طریقہ علاج ہماری زندگی میں 95 فیصد حصہ رکھتا ہے، جبکہ پہلا طریقہ علاج 5 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا زور اس 5 فیصدی چیز پر بہت زیادہ ہے جبکہ 95 فیصدی طریقے کو ہم فراموش کیے بیٹھے ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ میں کہاں آ گیا :?: قیصرانی کا انٹرویو پڑھنے آیا تھا مگر یہاں تو مطب کھلا ہوا ہے۔ :?
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے پوسٹ آفس میں پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ کم از کم ایک ہفتہ لگے گا ڈلیوری میں۔ (حالانکہ پاکستان خطوط بھیجیں تو 4 دن میں مل جاتا ہے)۔

جی یہ تو ہے :(

ذرا مزید تفصیل کہ کب سے یہ شکایت ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس کی تفصیل بہت عرصہ بتاتا رہا ہوں، ابھی ذپ کردیتا ہوں، کیونکہ اہل محفل پہلے ہی بیزار ہیں

نان ریفائینڈ نمک آپ کو فن لینڈ میں Bio Shops پر ملے گا۔ یا پھر کسی بڑے سٹور پر۔ نان ریفائینڈ میں بھی کرسٹل نمک بہتر ہے۔

شکریہ

اگر آپ کسی طرح انتظام کر سکیں کہ یہ کچھ "مولی کا نمک" مجھے تک یہاں پہنچ سکے تو بہت اچھا رہے گا۔

آپ ایڈریس ذپ کر دیں، میں پاکستان پہنچتے ہی بھیج دوں گا

میں اس موضوع پر گفتگو کروں گی، مگر کچھ وقت دیجیئے۔

یہ لیں وقت۔ اب تو بتائیں‌ :)

95 فیصدی طریقے کو ہم فراموش کیے بیٹھے ہیں۔

بالکل درست کہا آپ نے
 
امن ایمان

محفلین
اس کے لیے شاگردی اختیار کرنی ہوگی۔ اور تجربہ آپ اپنی ذات پر ہوگا۔ ٹھیک؟ حسب ذائقہ اور حسب ضرورت سب سمجھ جائیں گے

یہ تو بہت مشکل کام ہے۔۔:(

آپ تھوڑا سا تو کھیل لیں پلیز۔۔۔ پلیززززز

نہیییییییییییں :)

بدھ رات کو اصل میں یہاں‌سے لندن جانا ہے، اگلے دن صبح لندن سے دوحہ، پھر وہاں سے ڈھاکہ، پھر کچھ دن بعد کراچی، پھر لندن پھر فن لینڈ واپس اپنے گھر ۔ 10 اکتوبر کی رات کو 1140 پر واپسی کی ہے۔ یعنی 11 اکتوبر کو ہی حاضری لگے گی ادھر

چلیں جی! خیر سے جائیں اور خیر سے واپس آئیں۔۔۔آپ کے بغیر یہ محفل ایک دم سونی ہو جائے گی۔۔۔لیکن کوشش کریے گا۔۔وہاں سے بھی آن لائن آسکیں۔

جی جی۔ ویسے وہ کون سی کہاوت ہے جس میں ایک بڑھیا بھس میں چنگاری ڈالتی ہے؟

مجھے کیا پتہ۔۔۔۔میں کوئی بڑھیا تھوڑی ہوں :p

تو اور کیا۔ کبھی کتاب کو کھول کر سامنے رکھ لیں اور دیکھیں کیا میری بات غلط ہے؟ اگر صفحہ صفحہ کھولنے کی اجازت ہو تو کیا کوئی اجازت دے گا؟ کیا آپ اجازت دیں گی کسی کو؟

نہیں۔۔۔یا شائد پتہ نہیں۔۔۔ویسے اس بات کا جواب اور باقی مزید سوالات صبح میں انشاءاللہ۔۔۔ابھی ماما نے جاگتے دیکھ لیا تو خیر نہیں۔۔۔تب تک کے لیے اللہ حافظ
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو بہت مشکل کام ہے۔۔:(

تو پھر کیسے کریں؟ :(

نہیییییییییییں :)

وجہ؟

چلیں جی! خیر سے جائیں اور خیر سے واپس آئیں۔۔۔آپ کے بغیر یہ محفل ایک دم سونی ہو جائے گی۔۔۔لیکن کوشش کریے گا۔۔وہاں سے بھی آن لائن آسکیں۔

جی بالکل۔ انشاء‌اللہ۔ لیکن کتنا وقت، یہ وقت وقت کی بات ہے :D

مجھے کیا پتہ۔۔۔۔میں کوئی بڑھیا تھوڑی ہوں :p

اچھا جی؟ چلیں جب ہوں تب سوچ کر بتا دیں گی :)

نہیں۔۔۔یا شائد پتہ نہیں۔۔۔ویسے اس بات کا جواب اور باقی مزید سوالات صبح میں انشاءاللہ۔۔۔ابھی ماما نے جاگتے دیکھ لیا تو خیر نہیں۔۔۔تب تک کے لیے اللہ حافظ

میرا بھی یہی خیال تھا۔ ویسے کل صبح تک کے لیے پھر اللہ حافظ
 
Top