انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
دراصل آپ کو پتہ چلے کہ ایک پی سی ونڈوز کرپٹ ہو گئی ہیں۔ جب آپ اس کو فکس کرنے کے لئے دوسرا پی سی چلائیں تو پتہ چلے کہ ایک بہت ہی اچھے دوست نے جگہ خالی کرتے کرتے ونڈوز کا فولڈر اڑانے کی کوشش کی تھی، جس کی کئی فائلز اب موجود نہیں رہیں۔ پھر پتہ چلے کہ ونڈوز کی اکلوتی سی ڈی بھی آپ کے دوست صاحب کسی اور کو تحفہ دے چکے ہوں۔ آپ اپنی چیز ادھار مانگنے جائیں تو پتہ چلے کہ وہ سی ڈی مزید آگے جا چکی ہے۔ پھر‌آپ اپنی ہارڈ ڈسک کی ایک ڈرائیو کی قربانی دے کر اوبنتو انسٹال کریں۔ اس پر کے بنتو ٹرائی کر رہے ہوں‌ کہ درمیان میں‌سب کچھ رک جائے۔ پھر نئے سرے سے یہی کھیل چلے۔ پھر جب سب کچھ انسٹال کریں تو اردو کی بورڈ کام نہ کرے۔ پھر وہ مر مر کر انسٹال ہو تو پتہ چلے کہ کوئی گانا آڈیو یا وڈیو نہیں‌چل رہا۔ اس کے بعد جب آپ سوالات کے جوابات دیں تو پتہ چلے کہ کوٹ، کلر وغیرہ سب کچھ کام نہیں‌ کر رہے۔ تو کیا حال ہوگا :roll:

بہت اچھا ہوا۔۔۔۔بہت ہی اچھا ہوا ۔۔۔ :p آپ سے کس نے کہا تھا کہ اتنی ٹینشن میں بھی یہاں آکر جواب دیں۔۔۔آرام سکون سے سوچ کر لکھتے ۔۔: (
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
اچھا ویسے اس بارے میں تو انکل قیصرانی ہی آکر تفصیل سے بتائیں گے۔۔۔کہ کس کو انکار۔۔۔کیسا انکار۔۔کون سا انکار :)
مجھے شرم آتی ہے :oops:

بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔۔کیا ہم اس پر اوپن بات کرسکتے ہیں۔۔؟
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
بہت اچھا ہوا۔۔۔۔بہت ہی اچھا ہوا ۔۔۔ :p آپ سے کس نے کہا تھا کہ اتنی ٹینشن میں بھی یہاں آکر جواب دیں۔۔۔آرام سکون سے سوچ کر لکھتے ۔۔: (
آپ نے خدا حافظ کہنے کو پیغام بھیجا تھا، کیا اسے آرام و سکون سے چھوڑ‌دیتا؟ :roll:
 
زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ایک سوال میرا بھی :

کیا کبھی محفل کے کسی رکن سے بالمشافہ ملاقات ہوئی؟

اگر کبھی موقعہ میسر آیا تو کس سے ملنا پسند کریں گے؟
ہممم۔۔۔ کافی مشکل سوال ہے۔ ابھی تک ایک رکن سے ملاقات ہوئی ہے، لیکن مجبوری یہ ہے کہ نام بتانے کی اجازت نہیں ہے :(

پراسرار ممبر :roll:
 
امن ایمان

محفلین
منصور بھائی انسان اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھتا ہے نا۔۔۔۔اس دھاگہ میں اختتامی سوالات پڑھ کے مجھے احساس ہوا کہ بہت ادھورا ہے۔۔۔۔اس لیے اس دھاگے کا باضابطہ اختتام ایک بار پھر سے میری مختصر تقریر کے بعد ۔۔۔۔۔:)

---------0000-------------​

کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے آگے نہ بڑھتی۔

آپ کے لیے سوالات۔۔
flower.gif

1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟

2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟

3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟

4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟

5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟

6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟

7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟ :wink:

8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟ :)

9: اردو محفل کو کیسا پایا؟

10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟

11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟

12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟

13: ایڈمن یا ناظم اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا، جو خود ناظم ہیں وہ منتظم کی شکایت کہہ سکتے ہیں) :)

14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟

15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا) :)

16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)

17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)

18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟

19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟

20: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟

21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟

22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو کافی تفصیلی پوسٹ مانگتے ہیں سوالات۔ کیا ٹھہر ٹھہر کر جوابات دے سکتے ہیں؟
 
امن ایمان

محفلین
بالکل منصور بھائی۔۔۔آپ ٹھہر ٹھہر کر جواب دے سکتے ہیں لیکن جواب اتنے ہی اچھے اور تسلی بخش ہونے چاہییں جتنے آپ پچھلے صفحات پر دیتے آئے ہیں اچھااا ۔ مجھے کوئی جلدی نہیں ہے :)
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم

بڑی کوشش کی پر 15 صفحات سے زیادہ کوشش کے باوجود نہیں پڑھ سکی۔اس لیے مزید کوشش ترک کرتے ہوئے میں آپ سے کچھ سوالات کر رہی ہوں :grin:

مجھے آپ سے بے بی ہاتھی کا پوچھنا تھا پر اسکا جواب مجھے مل گیا۔

ایک بات جو مجھے آپ کے انٹرویو میں چونکا گئی وہ آپ کے والد صاحب کے بارے میں ہے۔ (اللہ انکی مغفرت فرمائیں اور انکے درجات بلند کریں۔آمین)
آپ نے ہم دل دے چکے صنم دیکھی ہے (سلمان خان) کی طرح آپ ان سے باتیں کرتے ہین یا روحوں کا سچ مچ کوئی وجود ہوتا ہے اس دنیا میں ۔بعد مین بھی(مجھے یہ ٹاپک بہت پسند ہے پر کسی کو بھی اسکا صحیح علم نہیں ہمارے نبی نے بھی نہیں بتایا۔یہ بات اج تک راز ہے)

مجھے آپ کی سب کی مدد کرنے والی عادت بھی بہت پسند ہے۔جزاک اللہ ۔اس بارے میں کچھ پوچھنا چاہتی ہوں

~*~ اجکل give & take کا زمانہ ہے بغیر مطلب کے تو کوئی کسی سے بات بھی نہیں کرتا جب کہ آپ اپنے پرائے کے فرق کے بغیر سب کی مدد کرتے ہین تو اس کے پیچھے کیا سوچ۔جذبہ ہوتا ہے

~*~ کبھی نیکی برباد گناہ لازم والا حال ہوا۔ساری تفصیل

~*~کبھی کسی احسان فراموش سے واسطہ پڑا۔کیا ،کیا اس کے ساتھ اور ۔کیا سوچ کر معاف کیا
 
وعلیکم السلام۔ ان سوالات کے جوابات ایک ایک کر کے دے سکتا ہوں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو شکریہ کہ پندرہ صفحات تو پڑھے۔ میں نے تو اتنا بھی نہیں پڑھا تھا، بس سوال پڑھا اور جواب دے دیا، پھر اگلا سوال یا اگلا صفحہ :rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بات جو مجھے آپ کے انٹرویو میں چونکا گئی وہ آپ کے والد صاحب کے بارے میں ہے۔ (اللہ انکی مغفرت فرمائیں اور انکے درجات بلند کریں۔آمین)
آپ نے ہم دل دے چکے صنم دیکھی ہے (سلمان خان) کی طرح آپ ان سے باتیں کرتے ہین یا روحوں کا سچ مچ کوئی وجود ہوتا ہے اس دنیا میں ۔بعد مین بھی(مجھے یہ ٹاپک بہت پسند ہے پر کسی کو بھی اسکا صحیح علم نہیں ہمارے نبی نے بھی نہیں بتایا۔یہ بات اج تک راز ہے)

دعائیہ کلمات کے لئے بہت شکریہ

جی میں نے یہ فلم دیکھی ہے۔ روح کے بارے جب ہمارے پیغمر ﷺ نے کچھ نہیں بتایا تو ہم بیچارے کس کھیت کی مولی ہیں

باقی بہت ساری چیزیں ہماری اس دنیا میں ایسی ہیں کہ ہر کسی کو دکھائی یا سنائی نہیں دیتیں۔ لیکن ان کے وجود سے ہم محض اس وجہ سے انکار نہیں کر سکتے کہ وہ ہمیں دکھائی یا سنائی نہیں دے سکتیں

مثال دیتا ہوں

آپ کے پاس فرض کریں پاکستان میں نوکیا کا کوئی فون ہے۔ اس میں یوفون یا جو بھی آپ کو پسند ہو یا آپ کو جس کمپنی کا کنکشن ملے، اس کمپنی کی سم موجود ہے۔ جب آپ اس فون کو استعمال کریں گی تو آپ کے پاس صرف اسی کمپنی کے سگنل اور اسی کمپنی کا نیٹ ورک دکھائی دے گا۔ باقی نیٹ ورک ہو سکتا ہے کہ کسی خاص فون میں دکھائی تو دے جائیں لیکن وہ آپ کے لئے ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوں گے

اسی طرح ہماری اس دنیا میں کمیونیکیشن کے لاتعداد چینل ہوتے ہیں۔ جس کے پاس جتنا طاقتور ریسور ہوگا، اتنا ہی زیادہ ان کو دکھائی اور سنائی دے گا

کیا میری بات کچھ واضح‌ ہوئی؟ اس سلسلے میں آپ مزید سوالات کر سکتی ہیں۔ میں اپنی طرف سے جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ لیکن یہ زیادہ تر میرے ذاتی تجربات کی روشنی میں دیئے گئے جوابات ہوں گے، ان کے مصدقہ ہونے کا کوئی ثبوت شاید نہ ہو
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے آپ کی سب کی مدد کرنے والی عادت بھی بہت پسند ہے۔جزاک اللہ ۔اس بارے میں کچھ پوچھنا چاہتی ہوں

~*~ اجکل give & take کا زمانہ ہے بغیر مطلب کے تو کوئی کسی سے بات بھی نہیں کرتا جب کہ آپ اپنے پرائے کے فرق کے بغیر سب کی مدد کرتے ہین تو اس کے پیچھے کیا سوچ۔جذبہ ہوتا ہے

~*~ کبھی نیکی برباد گناہ لازم والا حال ہوا۔ساری تفصیل

~*~کبھی کسی احسان فراموش سے واسطہ پڑا۔کیا ،کیا اس کے ساتھ اور ۔کیا سوچ کر معاف کیا

Give and take کا زمانہ تو ہے لیکن ضروری تو نہیں کہ ہمیشہ ایسا کیا بھی جائے؟

دراصل جب میں نے کمپیوٹر سائنسز پڑھنا شروع کی تو ان دنوں کمپیوٹرز اتنے عام نہیں تھے اور نہ ہی ہر بندہ ان کے مسائل کو حل کر سکتا تھا۔ ان دنوں چند اساتذہ کرام جن میں سر فہرست جناب الطاف صاحب ہیں، فرحان کریم جسکانی صاحب ہیں، عابد الیاس صاحب ہیں، نے حقیقتاً انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا۔ اس کے باوجود مجھے بہت مواقع پر یوں کہیں کہ اپنے چند ایک اساتذہ سے معلومات چھیننی پڑیں۔ اس چھیننے میں جتنی مشکل مجھے ہوئی، اس نے مجھے شاید احساس دلایا کہ مجھے جو مشکلات ہوئی ہیں وہ میری وجہ سے کسی معاملے میں بھی دوسروں کو نہ پہنچیں۔ باقی انسان ہے، غلطی تو پھر بھی ہو ہی جاتی ہے کبھی نا کبھی

نیکی برباد گناہ لازم تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ نیکی کرنے سے قبل جوابی نیکی کی توقع رکھیں۔ میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ نیکی کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ میرے ساتھ بھی اتنے بے شمار افراد نے جواب کی توقع رکھے بغیر نیکیاں کی ہیں تو میری کیا مجال کہ اپنی باری آنے پر "پہاڑ پر چڑھ جاؤں"۔ یہ تو سعادت ہے کہ اللہ پاک مجھے کسی نیکی کے لئے وسیلہ بنا دیتے ہیں

احسان فراموشی کا سامنا۔۔۔ دراصل کوئی انسان فرشتہ نہیں ہوتا۔ ہر انسان کبھی احسان کرتا ہے تو احسان فراموشی بھی اکثر اس سے ہو سکتی ہے۔ جب مجھے کسی نے احسان فراموش نہیں کہا تو مجھے کیا حق ہے میں کسی کو ایسا بولوں :rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
جوابات میں تاخیر کے لئے معذرت۔ میں اس وقت لتھوانیا میں موجود ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی سوال کا جواب ادھورا یا تاخیر سے ملے، براہ کرم انتظار کر لیجئے گا
 
تیشہ

محفلین
انتظار کر لئجیے گا سے مجھے یاد آیا آجکل پی ٹی وی گلوبل پر پرانا جیدی کا ڈرامہ شروع کیا گیا ہے '' انتظار فرمائیے ۔ :confused:
لہذا آپ سب بھی انتظار فرمائیے ۔
 
تیشہ

محفلین
جوابات میں تاخیر کے لئے معذرت۔ میں اس وقت لتھوانیا میں موجود ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی سوال کا جواب ادھورا یا تاخیر سے ملے، براہ کرم انتظار کر لیجئے گا

چھوٹے بھا لتھوانیا میں آپ کیا کر رہے ہیں :confused: آتے ہوئے تصویریں لے آئیے گا ، :grin:
 
Top