انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم

ہممم کہاں سے بات شروع کروں۔۔؟ ایسا ہے کہ اب تک جتنے لوگوں سے بھی اس تھریڈ میں بات ہوئی ان سب سے پہلے میرا تھوڑا بہت پیغامات لکھنے کی صورت رابطہ رہا۔۔۔یہ صاحب واحد شخص ہیں جن سےکچھ دن پہلے کسی پوسٹ میں ڈائریکٹ بات ہوئی۔ میں بات کررہی ہوں جناب محترم ظفری صاحب کی۔۔۔کسی کو ذچ کرنا جن کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔:) اگر ان کا لکھا افسانہ پڑھا جائے یا ان کی شاعری پڑھی جائے تو یہ بہت حساس، بہت اداس نظر آتے ہیں لیکن اس کے برعکس محفل پر ان کی گپ شپ پڑھی جائے تو حیرت انگیز طور پر یہ بہت زندہ دل اور ہر بات چٹکیوں میں اڑا جانے والے لگتے ہیں۔ ظفریmultidimensional personality ہیں شاید۔۔۔ایسے لوگوں کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ویسے ان کی ایک اور خوبی بھی مجھ پر کل آشکار ہوئی۔۔۔میری طرح انھیں بھی سامنے کی چیزیں بہت دیر سے نظر آتی ہیں۔۔۔:)
اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو ظفری کا یہ پیغام پڑھیں۔۔۔!

مثال کے طور پر مجھے پورے دو دن لگے کہ میں سائیڈ کو کس طرح نیچے اُوپر کروں ۔۔۔پھر پتا چلا کہ اپ اینڈ ڈاؤن کرسر تو بائیں ہاتھ کی طرف ہے ۔۔۔۔ ویسے سائیٹ بہت اچھی ہے ۔۔

محفل پر پہلے دن میرا بھی یہی حال تھا :lol: ۔۔ ظفری یہاں کے ہردلعزیز رکن ہیں۔۔۔شمشاد چاء سے لیکر باجو تک سب ان سے بات کرنا پسندکرتے ہیں۔۔۔ محب، رضوان اور ظفری کی تکون کو آپ سب ہی جانتے ہوں گے۔۔۔اس pyramid کے ایک رخ “محب علوی“ سے تو آپ شرفِ ملاقات رکھتے ہیں۔۔۔یہاں ہم اس کی دوسری سائیڈ “ ظفری“ سے ملاقات کریں گے۔ :)

جی تو ظفری صاحب آپ تیار ہیں نا ( شمشاد چاء آپ نے یہاں فل ٹائم نگرانی کرنی ہے۔۔اگر یہ مجھے کچھ کہیں تو آپ نے ان کی خبر لینی ہے، یہاں میں اور شمشاد چاء اکھٹے آپ سے سوال جواب کریں گے۔۔کیونکہ میرے خیال سے آپ کو ہینڈل کرنے کے لیے دو اینکر پرسن چاہییں) :p

اہل محفل آپ سب کے لیے بھی اچھا موقع ہے۔۔جس جس کو ظفری نے تنگ کیے رکھا وہ یہاں آکر اپنا حساب برابر کرسکتا ہے۔۔جییی سوالات کی صورت میں۔۔۔(یہ سوال بھی تو ایک طرح سے ان کا امتحان ہوں گے نا )

پہلے جنرل سوالات۔۔

ہ آپ کا پورا اصلی نام؟

ہ اس نِک کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟

ہ محفل کا تو آپ کو قدیر صاحب سے پتہ چلا، سو کچھ یاد ہے یہاں آکر پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟آپ یہاں آنے کے بعد پھر کہاں غائب ہوگئے تھے۔۔؟ جواب کچھ تفصیلی تاثرات کے ساتھ۔ : )

ہ اس فورم کے علاوہ بھی کہیں اور ایکٹیو ممبر ہیں۔۔؟

ہ اردو لکھنا کیسے سیکھا ؟ ( اردو ٹائیپنگ کی بات کررہی ہوں)

ہ کچھ تفصیلی تعارف اپنے بارے میں ۔۔مثلاً آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ کچھ اپنی فیملی بارے۔۔؟ آپ کی تعلیم مکمل ہوچکی یا ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں؟

ہ محفل پر آپ کے خاص دوست و احباب جو آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہوں۔۔؟

ہ کچھ لفظ اپنے بارے میں، جن سے آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے۔۔؟

ہ آپ کی کچھ خاص خوبیاں ؟( ٹال مٹول نہیں چلے گی)

ہ آپ کی کچھ عام عام سے خامیاں؟

ہ فطرتاً باتونی ہیں یا کم گو؟

ہ او ہاں۔۔آپ کی ڈیٹ آف برتھ اور سٹار؟

ہ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟ (فلمی ستاروں کی بات نہیں کررہی،وہ قابل یقین ہرگز نہیں ہوتے)

ابھی کے لیے اتنا۔۔۔۔آپ کے جوابات کی روشنی میں، میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کروں گی (ابھی پتہ نہیں میری یہ شگفتگی برقرار رہے گی یا رہی سہی بھی ختم ہوجائے گی) :?
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام
زبردست امن۔ میں جوں جوں تمھاری باتیں پڑھ رہی تھی، ساتھ سوچ رہی تھی کہ ظفری سے اس کے انٹرویو میں سارے بدلے لوں گی۔ خوب تنگ کروں گی۔ اور تم نے نیچے اس بات کا ذکر بھی کر دیا۔
تم نے کہا کہ ظفری سے سب بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ شکر ہے میرا نام نہیں لکھا۔

اور یہ محترم نہ بھی لکھتی تو کام چل جانا تھا۔

تم نے کہا کہ شاعری اور افسانوں کو دیکھا جائے تو اداس۔ اور گپ شپ میں دیکھا جائے تو کافی زندہ دل دکھائی دیتے ہیں۔
ایک بات کا اضافہ میں بھی کرتی چلوں۔ کہ ویسے تو ماشاءاللہ کافی عمر ہیں ان کی۔ لیکن شمشاد بھائی کی طرح کچھ یہ بھی اپنی عمر بتانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ خدا جانے ان حضرات کو کس بات کا ڈر ہے۔ حالانکہ عمر تو خواتین چھپاتی تھیں۔ ہاں تو میں کہہ رہی تھی کہ ان سے متعلق یہ بات بھی مشہور ہے کہ بات چیت کا انداز ایسا ہوتا ہے جیسے 25 سالہ لڑکے کا۔ :p

ظفری۔۔۔اب آپ تیار رہیں۔ جانے کیوں میرا من دشمنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا کا چاہ رہا ہے۔
smilehandmd0.gif
 
زبردست امن ایمان تو تم ظفری تک بھی پہنچ ہی گئی۔
اب تم نے مجھے تکون کا حصہ بنا کر جانبدار کر دیا ہے اور ظفری سے سوال پوچھنے میں ذرا احتیاط کرنی پڑے گی مگر فکر نہ کرو ظفری کی پوری نگرانی ساتھ ساتھ جاری رکھوں گا اور اگر ظفری نے کترانا چاہا تو کترا نہ سکے گا۔ ویسے ظفری نے مجھ سے انٹر ویو میں مشکل سوال نہیں کیے تھے تو مجھے بھی گنجائش تو دینی پڑے گی کچھ۔

ظفری ہاتھ ہلکا رکھ کر آجاؤ اور اب اچھے بچے بن کر رہنا ورنہ امن سوالوں سے وہ حال کرتی ہے جو تم افسانوں سے بھی نہیں کر سکتے۔ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
:)
ماوراء آپ کو یہاں دیکھ کے اور آپ کا پیغام پڑھ کے لگتا ہے۔۔اب ظفری سے بات کرنا کافی آسان ہوجائے گا۔ ہم مل کر انشاءاللہ ظفری کی اصلی والی عمر ڈھونڈ نکالیں گے ۔ :)

محب۔۔>> یہاں اقرباپروری نہیں چلے گی۔۔۔آپ یہاں میرا ساتھ دیں گے اچھااااا۔( ظفری آپ اداس نہ ہویے گا۔۔محب کا انٹرویو تھریڈ کونسا بند ہوگیا :) )

ویسے آپ ابھی سے انھیں ڈرائیں نہیں۔۔اور ظفری میں بھی تو نہیں ڈر رہی۔۔دیکھیں آپ سے بات کر ہی لی۔:)
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
وعلیکم السلام
زبردست امن۔ میں جوں جوں تمھاری باتیں پڑھ رہی تھی، ساتھ سوچ رہی تھی کہ ظفری سے اس کے انٹرویو میں سارے بدلے لوں گی۔ خوب تنگ کروں گی۔ اور تم نے نیچے اس بات کا ذکر بھی کر دیا۔
تم نے کہا کہ ظفری سے سب بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ شکر ہے میرا نام نہیں لکھا۔

اور یہ محترم نہ بھی لکھتی تو کام چل جانا تھا۔

تم نے کہا کہ شاعری اور افسانوں کو دیکھا جائے تو اداس۔ اور گپ شپ میں دیکھا جائے تو کافی زندہ دل دکھائی دیتے ہیں۔
ایک بات کا اضافہ میں بھی کرتی چلوں۔ کہ ویسے تو ماشاءاللہ کافی عمر ہیں ان کی۔ لیکن شمشاد بھائی کی طرح کچھ یہ بھی اپنی عمر بتانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ خدا جانے ان حضرات کو کس بات کا ڈر ہے۔ حالانکہ عمر تو خواتین چھپاتی تھیں۔ ہاں تو میں کہہ رہی تھی کہ ان سے متعلق یہ بات بھی مشہور ہے کہ بات چیت کا انداز ایسا ہوتا ہے جیسے 25 سالہ لڑکے کا۔ :p

ظفری۔۔۔اب آپ تیار رہیں۔ جانے کیوں میرا من دشمنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا کا چاہ رہا ہے۔
smilehandmd0.gif

:lol: :lol:
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ شمشاد چاء۔۔ 8)

شازی باجو لگتا ہے ماوراء نے آپ کے دل کی بات کہہ دی۔ :)

ظفری اب یہاں آجائیں نا۔۔۔۔: )
 
شمشاد

لائبریرین
ہیں یہ کیا، ظفری کو ابھی تک اس دھاگے کا پتہ ہیں نہیں، ابھی تو خیر بہت ہی سویر ہو گی وہاں، لیکن موقع ملتے ہی فون کروں گا۔
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
السلام علیکم

ہممم کہاں سے بات شروع کروں۔۔؟ ایسا ہے کہ اب تک جتنے لوگوں سے بھی اس تھریڈ میں بات ہوئی ان سب سے پہلے میرا تھوڑا بہت پیغامات لکھنے کی صورت رابطہ رہا۔۔۔یہ صاحب واحد شخص ہیں جن سےکچھ دن پہلے کسی پوسٹ میں ڈائریکٹ بات ہوئی۔ میں بات کررہی ہوں جناب محترم ظفری صاحب کی۔۔۔کسی کو ذچ کرنا جن کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔:) اگر ان کا لکھا افسانہ پڑھا جائے یا ان کی شاعری پڑھی جائے تو یہ بہت حساس، بہت اداس نظر آتے ہیں لیکن اس کے برعکس محفل پر ان کی گپ شپ پڑھی جائے تو حیرت انگیز طور پر یہ بہت زندہ دل اور ہر بات چٹکیوں میں اڑا جانے والے لگتے ہیں۔ ظفریmultidimensional personality ہیں شاید۔۔۔ایسے لوگوں کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
وعلیکم السلام !

ہممممم ۔۔۔ میرا خیال ہے کہ مجھے بھی بات ہمممم ۔۔ سے ہی شروع کرنی چاہیئے ۔ جہاں آپ نے اپنی ایک عادت کی یکسانیت مجھ میں پائی ، ایک اور بھی سہی ۔۔۔۔ :wink:
اس سے پہلے میں آپ کے سوالات کا ‌‌جواب دوں سوچا ۔۔ پہلے آپ نے جو تمہید میرے لیئے باندھی ہے ۔ اس کے بارے میں پہلے بات کر لی جائے ۔

یہ ٹھیک ہے کہ آپ سے میری کبھی براہ راست بات نہیں ہوئی مگر آپ چاہتیں تو کر سکتیں تھیں ۔ اس میں قباحت ہی کیا تھی ۔ پھر آپ کی لوگوں سے گفتگو کے رنگ اور وہ ایک الجھا ہوا خط ( میرے لیئے تو سلجھا ہوا تھا ) اس کو دیکھ کر ایک شعر ذہن میں لپکا کہ ۔

“ غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا ، کچھ ہم سے سنا ہوتا “
:D

اگر یہ مجھے کچھ کہیں تو آپ نے ان کی خبر لینی ہے، یہاں میں اور شمشاد چاء اکھٹے آپ سے سوال جواب کریں گے۔۔کیونکہ میرے خیال سے آپ کو ہینڈل کرنے کے لیے دو اینکر پرسن چاہییں)

شمشاد بھائی ۔۔ میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔۔۔ مگر حسینائیں ان کی کمزوری ہے ۔۔ جہاں دیکھی ، اس طرف ہوجاتے ہیں ۔ :wink: ۔۔ اور دیکھیں کہ اب بھی پلٹرا بدل لیا ہے ۔۔ خیر آپ کو اتنی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مجھے ہینڈل کرنا اتنا بھی مشکل نہیں ۔۔۔ اور ویسے بھی لگتا ہے کہ پوری اردو محفل اب آپ کے ساتھ ہے ۔ :D

اہل محفل آپ سب کے لیے بھی اچھا موقع ہے۔۔جس جس کو ظفری نے تنگ کیے رکھا وہ یہاں آکر اپنا حساب برابر کرسکتا ہے۔۔جییی سوالات کی صورت میں۔۔۔(یہ سوال بھی تو ایک طرح سے ان کا امتحان ہوں گے نا )

ٹھیک ہے ، جس جس کا حساب نکلتا ہے ۔ وہ نکال لے ۔۔۔ مگر یاد رہے کہ پھر حساب کا حساب بھی دینا پڑتا ہے ۔ :D ۔۔۔ اور امن شکریہ کے آپ نے سب کو سوالات کی نوعیت بتائی ۔۔ ورنہ لوگ تو مجھ سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ جیسے رشتہ پکا کر رہے ہیں ۔ :lol:

ویسے میں امتحانوں سے کبھی نہیں ڈرا ۔۔۔ جو مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں ۔۔ میں نے ہمیشہ چیلنج ہی قبول کیے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہیں یہ کیا، ظفری کو ابھی تک اس دھاگے کا پتہ ہیں نہیں، ابھی تو خیر بہت ہی سویر ہو گی وہاں، لیکن موقع ملتے ہی فون کروں گا۔

شمشاد بھائی ۔۔ ابھی ہی نظر پڑی ہے اس دھاگے پر ۔۔آج کچھ صبح ہی اٹھ گیا تھا اور یہ پیغام شاید لکھ ہی رہا تھا تو اس دوران آپ اور امن کے خطوط بھی شامل ہوگئے ۔
 
تیشہ

محفلین
امن ایمان نے کہا:
شکریہ شمشاد چاء۔۔ 8)

شازی باجو لگتا ہے ماوراء نے آپ کے دل کی بات کہہ دی۔ :)

ظفری اب یہاں آجائیں نا۔۔۔۔: )

:mogambo: ہاں میں بہت خوش ہوں ماورہ اب گن گن کر بدلے لے گی ۔ :p
ماورہ لگے ہاتھوں میری طرف سے بھی کثر یں نکالنا ۔
animated0137.gif
 
ظفری

لائبریرین
ہممم ۔۔ اب آتے ہیں آپ کے سوالات کی طرف ۔ :wink:

آپ کا پورا اصلی نام؟
ظفر احمد درانی

اس نِک کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟

ہائے۔۔ کیا سوال پوچھ لیا ۔۔۔ سب سے پہلے “ اُسی “ نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا ۔۔۔ پھر دوست بھی شروع ہوگئے ۔۔۔ اور ستم تو یہ ہے کہ جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، اس کے بچے بھی ظفری ماموں ۔۔ ظفری ماموں ۔۔۔ کہتے ہیں ۔ :cry: ۔۔۔ تو جی کڑا کے یہ نک اپنے گلے میں ڈال ہی لیا ۔ :D

ہ محفل کا تو آپ کو قدیر صاحب سے پتہ چلا، سو کچھ یاد ہے یہاں آکر پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟آپ یہاں آنے کے بعد پھر کہاں غائب ہوگئے تھے۔۔؟ جواب کچھ تفصیلی تاثرات کے ساتھ۔ : )

پہلے ہی دن استادِ محترم اعجاز صاحب سے ڈانٹ کھائی ( شاعری کے حوالے سے ) ۔۔ پھر محتاط ہوگیا کہ بے سُرا ہونا تو کوئی معیوب بات نہیں لیکن کن سرا ہونا خطرناک ہے ۔ :) ۔۔۔ پھر فائنل ائیر تھا ۔ سلسلہ موقوف کردیا ۔ پھر ماورا ء کی یاد دہانی پر دوبارہ اس محفل پر نمودار ہوا ( اس حوالے سے محب نے میری واپسی کا جو نقشہ کھینچا ہے ، وہ بہت پُر لطف ہے ۔ جو اب بھی محفل پر محفوظ ہے ) ۔

ہ اس فورم کے علاوہ بھی کہیں اور ایکٹیو ممبر ہیں۔۔؟

جی ہاں دو اور سائیٹس ہیں ۔ مگر وہاں جانا بہت کم کم ہوتا ہے ۔

ہ اردو لکھنا کیسے سیکھا ؟ ( اردو ٹائیپنگ کی بات کررہی ہوں)

اردو سافٹ وئیر کی مدد سے ۔ جس میں اردو پیج زیادہ نمایاں ہے ۔

ہ کچھ تفصیلی تعارف اپنے بارے میں ۔۔مثلاً آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ کچھ اپنی فیملی بارے۔۔؟ آپ کی تعلیم مکمل ہوچکی یا ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں؟

میرے آباؤ اجداد ترکی سے افغانستان اور پھر پاکستان آئے ۔ والدِ مرحوم مردان کے تھے ۔۔ جبکہ والدہ سوات کی ہیں ۔ ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں ۔ میں سب سے بڑا ہوں ۔ بہن کی رہائش شکاگو میں ہے ۔ جبکہ بھائی کراچی میں والدہ کے ساتھ رہتا ہے ۔ تعلیم ایک حساب سے مکمل ہو چکی ہے کہ اب اسی بیسیز پر جاب کر رہا ہوں ۔ مگر ابھی جاب کی ضروریات کے مطابق کچھ اور بھی پڑھنا ہے ۔

ہ محفل پر آپ کے خاص دوست و احباب جو آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہوں۔۔؟

میں یہ تو نہیں جانتا کہ وہ مجھے کتنا جانتے ہیں ۔۔۔ مگر یہ ضرور جانتا ہوں کہ کچھ ممبران سے میری بڑی اچھی سلام دعا ہے ۔۔ جس میں بوچھی ، شمشاد بھائی ، ماوراء ، محب ، شائستہ اور رضوان شامل ہیں ۔ ای میلز کے علاوہ فون بھی رابطہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ استاد‌ وں میں محترم اعجاز صاحب اور محترم شاکر قادری صاحب ہیں ۔ جن سے میں وقتاً فوقتاً اصلاح لیتا رہتا ہوں ۔

ہ کچھ لفظ اپنے بارے میں، جن سے آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے۔۔؟

سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود کو رنجیدہ کر لیتا ہوں ۔

ہ آپ کی کچھ خاص خوبیاں ؟( ٹال مٹول نہیں چلے گی)

صرف اپنی سمت میں چلتا ہوں ۔ ‌ ‌

ہ آپ کی کچھ عام عام سے خامیاں؟

مروت پسند بہت ہوں ۔

ہ فطرتاً باتونی ہیں یا کم گو؟

فطرتاً شرمیلے پن کا شکار ہوں ۔ سو عموماً براہِ راست بولنے سے اجتناب کرتا ہوں ۔ ہاں جہاں میری بے تکلفی ہو ۔ وہاں مجھے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس کی ایک مثال ‌یہ اردو محفل ہے ۔

ہ او ہاں۔۔آپ کی ڈیٹ آف برتھ اور سٹار؟

چلیں۔۔ میں بتا دیتا ہوں ۔۔ ورنہ مجھے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کے کمنٹس کا جواب بھی دینا ہے ۔ :wink:

25 دسمبر 1974

ہ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟ (فلمی ستاروں کی بات نہیں کررہی،وہ قابل یقین ہرگز نہیں ہوتے)

نہیں ۔۔ بس لوگوں نے موسم کے حساب سے لوگوں کے مزاج ، عادتیں اور طرزِ عمل برجوں میں بانٹ دیئے ہیں ۔

ابھی کے لیے اتنا۔۔۔۔آپ کے جوابات کی روشنی میں، میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کروں گی (ابھی پتہ نہیں میری یہ شگفتگی برقرار رہے گی یا رہی سہی بھی ختم ہوجائے گی)

میں نے کوشش تو کی ہے کہ آپ کی شگفتگی برقرار رہے ۔۔ اس کا اندازہ مجھےآپ کے مستقبل کے سوالات کی نوعیت کو دیکھ کر ہوگا۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
زبردست امن ایمان تو تم ظفری تک بھی پہنچ ہی گئی۔
اب تم نے مجھے تکون کا حصہ بنا کر جانبدار کر دیا ہے اور ظفری سے سوال پوچھنے میں ذرا احتیاط کرنی پڑے گی مگر فکر نہ کرو ظفری کی پوری نگرانی ساتھ ساتھ جاری رکھوں گا اور اگر ظفری نے کترانا چاہا تو کترا نہ سکے گا۔ ویسے ظفری نے مجھ سے انٹر ویو میں مشکل سوال نہیں کیے تھے تو مجھے بھی گنجائش تو دینی پڑے گی کچھ۔

ظفری ہاتھ ہلکا رکھ کر آجاؤ اور اب اچھے بچے بن کر رہنا ورنہ امن سوالوں سے وہ حال کرتی ہے جو تم افسانوں سے بھی نہیں کر سکتے۔ :wink:

آ تو گیا ہوں ۔۔۔ مگر ہاتھ ذرا بھاری ہو جائے تو بتا دینا۔
اور ہاں ۔۔ اگر تم میری نگرانی شروع کر دی تو پھر تمہاری نگرانی کون کرے گا ۔ :D
چلو پوچھ لو ۔۔ جو پوچھنا ہے ۔ کیا یاد کرو گے ۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
:p

:mogambo: ہاں میں بہت خوش ہوں ماورہ اب گن گن کر بدلے لے گی ۔ :p
ماورہ لگے ہاتھوں میری طرف سے بھی کثر یں نکالنا ۔
animated0137.gif

باجو، میں نے کیا کسریں نکالنی ہیں۔ بس تھوڑا سا ہی تنگ کرنا ہے۔ اس سے زیادہ کی مجھ میں ہمت نہیں۔ کیونکہ میں ایسے امتحانوں کو چلینج کے طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ :p
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
میں یہ تو نہیں جانتا کہ وہ مجھے کتنا جانتے ہیں ۔۔۔ مگر یہ ضرور جانتا ہوں کہ کچھ ممبران سے میری بڑی اچھی سلام دعا ہے ۔۔ جس میں بوچھی ، شمشاد بھائی ، ماوراء ، محب ، شائستہ اور رضوان شامل ہیں ۔ ای میلز کے علاوہ فون بھی رابطہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ استاد‌ وں میں محترم اعجاز صاحب اور محترم شاکر قادری صاحب ہیں ۔ جن سے میں وقتاً فوقتاً اصلاح لیتا رہتا ہوں ۔
ہاہاہاہاہا۔ دشمنوں کو بھی اچھی سلام دعا والوں میں ڈال دیا؟؟ :wink:

اور یہ شائستہ کون ہے؟؟؟
273_pata_nahi_1.gif

صرف اپنی سمت میں چلتا ہوں ۔ ‌
یہ بات درست ہے۔lol۔

اس میں 25 دسمبر ٹھیک ہے۔ باقی غلط۔ :p
 
امن ایمان

محفلین
خوش آمدید ظفری !

ہمممم آپ کے کمنٹس، جوابات اور پھر ماوراء کے کمنٹس پڑھ کر وہ ہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔۔۔ :eek: مطلب اس تھریڈ میں بات کرنا میرے لیے کافی مشکل ہوگا۔ : )

جہاں تک یکسانیت کی بات ہے۔۔ایک اور مماثلت بھی ہم میں ہے۔۔آپ جواب بہت صاف لکھتے ہیں۔ :)

پہلے آپ کے کمنٹس پر بات۔۔۔۔

یہ ٹھیک ہے کہ آپ سے میری کبھی براہ راست بات نہیں ہوئی مگر آپ چاہتیں تو کر سکتیں تھیں ۔ اس میں قباحت ہی کیا تھی ۔ پھر آپ کی لوگوں سے گفتگو کے رنگ اور وہ ایک الجھا ہوا خط ( میرے لیئے تو سلجھا ہوا تھا ) اس کو دیکھ کر ایک شعر ذہن میں لپکا کہ ۔

“ غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا ، کچھ ہم سے سنا ہوتا “

یہاں اب شاید کوئی میرے لیے غیر نہیں رہا۔۔۔میری بے تکلفی کا آغاز بھی یہی ہے اور یہی اس کی آخری حد بھی۔۔ویسے بھی آپ نے یہ تو سنا ہوگا نا کہ شکایت اپنوں سے ہوتی ہے۔۔غیروں کی پرواہ کون کرتا ہے۔ اس لیے میں نے کسی غیر کو نہیں کہا تھا بلکہ سب اپنوں کو کہا تھا۔ : )

شمشاد بھائی ۔۔ میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔۔۔ مگر حسینائیں ان کی کمزوری ہے ۔۔ جہاں دیکھی ، اس طرف ہوجاتے ہیں ۔ ۔۔ اور دیکھیں کہ اب بھی پلٹرا بدل لیا ہے ۔۔ خیر آپ کو اتنی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں مجھے ہینڈل کرنا اتنا بھی مشکل نہیں ۔۔۔ اور ویسے بھی لگتا ہے کہ پوری اردو محفل اب آپ کے ساتھ ہے ۔

سر انکل ظفری صاحب، شمشاد چاء کی میں بھتیجی ہوں اچھا۔۔۔
mar.gif
۔۔۔آپ کو ہینڈل کرنا مشکل نہیں، بلکہ مشکل ترین ہے شاید۔۔:) جی میں امن و امان جو ہوں۔۔۔۔اور سکون و امن کسے برا لگتا ہے۔ :)

ٹھیک ہے ، جس جس کا حساب نکلتا ہے ۔ وہ نکال لے ۔۔۔ مگر یاد رہے کہ پھر حساب کا حساب بھی دینا پڑتا ہے ۔ ۔۔۔ اور امن شکریہ کے آپ نے سب کو سوالات کی نوعیت بتائی ۔۔ ورنہ لوگ تو مجھ سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ جیسے رشتہ پکا کر رہے ہیں ۔

ویسے میں امتحانوں سے کبھی نہیں ڈرا ۔۔۔ جو مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں ۔۔ میں نے ہمیشہ چیلنج ہی قبول کیے ہیں ۔

ویسے رشتہ پکا کرنے والے سوال کیسے ہوتے ہیں۔۔؟ میرے سوال بھی آگے جاکر کچھ عجیب عجیب سے ہوجاتے ہیں۔۔۔
oh.gif
۔۔چلیں اچھی بات ہے آپ چیلنج قبول کرتے ہیں۔۔۔میری طرف سے بے فکر رہیں۔۔۔میرا کوئی سوال آپ کو زیادہ تنگ نہیں کرے گا۔۔۔ہاں باقی سب کا مجھے نہیں پتہ وہ آپ سے کیا پوچھ لیں۔ :)
 
Top