انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
:oops: اور سوالات؟ لگتا ہے میرے سوالات کی باری نہیں آنے والی۔ کیونکہ شگفتہ بعد میں سوال پوچھنے والوں کے جواب پہلے دے دیتی ہیں۔ اور بے چارے میرے سوالوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ یا شاید شگفتہ ان سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتیں۔ خیر۔۔۔۔ کیا ہو سکتا ہے۔ :? :roll:
273_pata_nahi_1.gif


نہیں ماوراء ایسی بات نہیں ہے بس مجھے ذرا بڑا ہو جانے دیں سب سوالوں کے جواب دینے ہیں۔۔۔۔ آخر بچپن جاتے جاتے ہی جائے گا نا :)

شگفتہ سسٹر۔۔ آپ کا بچپن بہت لمبا ہو گیا ہے۔ پلیز اسے تھوڑا مختصر کر لیں۔ ورنہ آپ بڑی کب ہوں گی، جب ہم بوڑھے ہو جائیں گے؟ :(

مذاق کر رہی ہوں۔ آپ جتنا وقت لینا چاہتی ہیں۔ لے سکتی ہیں۔ مجھے بھی کوئی جلدی نہیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ظفری نے کہا:
کوئی بات نہیں میں انتظار کر لوں گا ۔۔۔ :)

ویسے ڈریں بلکل نہیں کہ ماوراء کو کلاشنکوف بلکل چلانا نہیں آتی ۔ کل ہی اس کی نالی میں پانی اور صابن ڈال کر بلبلے بنا رہی تھی ۔ :wink:

شکریہ

اچھا ہوا آپ نے بتا دیا ، اب میں بالکل نہیں ڈرنا :)
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ نے بھی تو ایسے ہی لگا دی تھی نا۔ ذرا میک اپ کر کے لگا دیتیں۔ میرا مطلب ہے سرخی پوڈر، غازہ، اور پتہ نہیں کیا کیا الم غلم آپ خواتین استعمال کرتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے، ظاہر ہے شگفتہ صاحبہ کا بچپن (کہیں پچپن نہ پڑھ لینا) کا فوٹو ہے۔
 

تیشہ

محفلین

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
سب سے پہلے تاخیر پر بہت ساری معذرت ۔۔۔شکفتے آپ کیسی ہیں؟ اور جی میں نے ناظمین اور باقی سب اراکین سے درخواست کی تھی کہ اگر وہ برا نہ سمجھیں تو اس گفتگو کو الگ تھریڈ میں منتقل کردیں۔۔
اور جی جناب۔۔۔۔بات ایک بار پھر وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے سلسلہ کلام ٹوٹا تھا۔۔۔میں نے کچھ سوال آپ سے پوچھے تھے جن کا جواب مجھے کہیں نظر نہیں آیا۔۔۔تو ایک بار پھر سے۔۔۔۔

ہ کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟

ہ آپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ڈرامہ نگار اور شاعر ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟

ہ شگفتہ تو جو لوگ کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے توکیا اللہ تعالی اُن لوگوں سے راضی نہیں ہوتے یا اُن کی قسمت میں ہی علم سے محرومی درج ہوتا ہے؟

ہ بہن بھائیوں سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں؟ مطلب رعب شوب رکھا ہے یا آپ ان کے ذیرِ رعب ہیں ( غلط اردو کے لیے معذرت )

ہ شفگفتہ آپ کا لکھنے کا انداز بہت شاندار ہے کبھی نثر یا شاعری لکھی؟

ہ شاعری کیسی لگتی ہے؟

ہ آپ کے آل ٹائم فیورٹ شاعر اور نثرنگار؟

ہ کوئی ایسی کتاب جیسے بہت بار پڑھا اور ہر بار پہلے سے زیادہ اچھی لگی؟

ہ اگر شاعری میں دلچسپی رکھتی ہیں تو اپنی پسند کے اشعار یا غزل یہاں ضرور شیئر کریں؟

اب جوابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن، ٹھیک ہوں میں۔ معذرت کی ضرورت نہیں بالکل بھی بلکہ اگر آپ میری رفتار کا ساتھ نہ دے پائیں تو میں اپنی رفتار کم کرنے کو تیار ہوں :)

آپ کے انتظار میں پہلے ہی بچپن کو آواز دی ہوئی !
اب سوالوں کے جواب :oops:

پسندیدہ اشعار ، غزل یا نظم تو بے شمار ہیں ، میں کچھ نہ کچھ یہاں شامل کرتی رہوں گی۔ جیسے فیض احمد فیض کے نُسخہ ہائے وفا سے دلِ مَن مُسافرِمَن


مرے دل ، مرے مُسافر
ہوا پھر سے حُکم صادر
کہ وطن بدر ہوں ہم تم
دیں گلی گلی صدائیں
کریں رُخ نگر نگر کا
کہ سُراغ کوئی پائیں
کسی یارِ نامہ بَر کا
ہر اِک اجنبی سے پوچھیں
جو پتا تھا اپنے گھر کا
سرِ کوئے ناشنایاں ،
ہمیں دن سے رات کرنا
کبھی اِس سے بات کرنا
کبھی اُس سے بات کرنا
تُمھیں کیا کہوں کہ کیا ہے
شبِ غم بُری بلا ہے
ہمیں یہ بھی تھا غنیمت
جو کوئی شُمار ہوتا،
ہمیں کیا بُرا تھا مرنا
اگر ایک بار ہوتا !

---×-×-×-×-×----



یا پھر یہ دیکھیں (سلیم کوثر اگر میں یاد کر سکوں !؟)


وہ سارے سَمے جو بیت گئے
کیا ہار گئے ، کیا جیت گئے
جتنے دکھ سکھ کے ریلے تھے
ہم سب نے مل کر جھیلے تھے
اب شاید کچھ بھی یاد نہیں
کبھی وقت ملا تو سوچیں گے
آپس کے پیار گھروندوں کو
گُڑیوں کے کھیل کھلونوں کو
گیتوں سے مہکتی کیاری کو
آنگن کی پھل پُھلواری کو
دھرتی پر امن کی خواہش کو
موسم کی پہلی بارش کو
کن ہاتھوں نے بے حال کیا
کن قدموں سے پامال ہوئے
وہ سارے سَمے جو بیت گئے
مل جُل کر کتنے سال ہوئے
یہ سال ، مہینے ، دن ، گھڑیاں
ہم سب سے آگے نکل گئے
ہم جیون رتھ میں جُڑے ہوئے
کبھی سنبھل گئے ، کبھی پھسل گئے
دامن میں صبر کی مایا ہے
کچھ آس امید کی چھایا ہے
ہر راہ میں کانٹے پڑے ہوئے
ہر موڑ پہ دکھ ہیں کھڑے ہوئے
ہم بڑے ہوئے
اب لوری پاس نہیں رہتی
ہمیں نیند کی آس نہیں رہتی
مری بات سنو
جب ہاں انکار میں لپٹی ہو
تصویر غبار میں لپٹی ہو
کہیں رشتے ٹوٹنے والے ہوں
یا اپنے چھوٹنے والے ہوں
جب ہر جانب دیواریں ہوں
اور پاؤں پڑی دستاریں ہوں
جب سچی بات پہ ہاتھ اُٹھیں
پھر اُٹھنے والے ہاتھ کٹیں
جب جھوٹ سے اصل بدل جائے
انصاف کی شکل بدل جائے
جب امن کی راہ نہ ملتی ہو
اور کہیں پناہ نہ ملتی ہو
کہیں ظلم کی آری چلتی ہو
اور دلوں میں نفرت پلتی ہو
کانٹون سے بھرے جنگل میں اگر
رنگوں کی سواری جلتی ہو
ایسے میں لہُو کی خوشبو سے
مَن پھلواری مہکا دینا
جہاں جیون سُر خاموش ہوں تم
آواز کے دیپ جلا دینا
جب سچ باتوں پر ہاتھ اُٹھیں
تم اپنا ہاتھ اُٹھا دینا !
جب کوئی نئی دیوار گرے
تم آنچل کو لہرا دینا
اور تِیرہ شَبی کے دامن میں
اِک ایسی آگ لگا دینا
جو نئی سحر کی آمد تک
اس دھرتی کی پیشانی سے
تاریکی کو بے دخل کرے
اور اندھیاروں کو قتل کرے

وہ سارے سَمے جو بیت گئے
کیا ہار گئے کیا جیت گئے
جتنے دکھ سکھ کے ریلے تھے
ہم سب نے مل کر جھیلے تھے !!




 

ماوراء

محفلین
شگفتہ آخری دو سوال آپ سے۔ کیونکہ میرے بے چارے پچھلے سوالوں کا پہلے ہی انتظار میں بہت ہی برا حال ہے۔


کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کی رفتار اتنی آہستہ کیوں ہے (صرف سوالات کے جوابات دینے میں)؟


اور


کیا پوچھنے والے کے سوال کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے یا آپ سمجھتی ہیں کہ ایسا ضروری ہے؟
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم امن، ٹھیک ہوں میں۔ معذرت کی ضرورت نہیں بالکل بھی بلکہ اگر آپ میری رفتار کا ساتھ نہ دے پائیں تو میں اپنی رفتار کم کرنے کو تیار ہوں

وعلیکم السلام
شگفتہ آپ تو پہلے ہی آٹوبان پر 20 کی رفتار سے چل رہی ہیں۔۔اس سے اور کم کیا کریں گی۔۔ :lol:
ماورا کے سوال انتہائی توجہ طلب ہیں۔۔یوں سمجھ لیں کہ ماوراء نے میرے منہ کی بات چھینی ہے۔۔سو پہلے ان کے جوابات ۔۔پھر آگے بات ہوگی۔

اور آپ کا شاعرارنہ ذوق ماشاءاللہ سے زبردست ہے۔۔ پتہ نہیں مجھے ایسے اچھے شاعر پڑھنے کو کیوں نہیں ملتے : (
 

ماہ وش

محفلین
امن و امان تم نے کبھی کوشش ہی نہیں‌کی ہوگی کسی اچھے شاعر کو پڑھنے کی ۔ وگرنہ تو اردو ادب میں اچھے شاعروں‌ کی تعداد کا شمار دشوار ہے ۔۔
 

wahab49

محفلین
ارے بہت خوب۔ شگفتہ جی کا انٹرویو کم اور ایک طلسم زیادہ ھے۔ میں تو پڑھ پڑھ کا کھو گیا تھا۔ باقی دوستوں کے مزاق اور چٹکلوں نے جگا دیا ھے۔
 
Top