انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
میں امن ایک بات پھر ایک عدد نئی شخصیت کے ہمراہ۔۔اب یہاں بات ہو گی۔۔اس محفل کے منتظم اعلی میں سے ایک منتظم اعلی جناب زکریا اجمل صاحب سے ۔۔زکریا صاحب سے بات کرنے کی خواہش مجھے بھی تھی اور محفل کے بہت سارے اراکین بھی ان کے بارے میں جاننا چاہ رہے تھے۔۔۔سچ پوچھیں تو میں ان سے بات کا آغاز بہت سارے حوصلے کے بعد کر رہی ہوں۔۔اس کی ایک وجہ ان کا ریزرو ہونا ہے۔۔میں ان کے بارے میں رائے دینے میں جلدی نہیں کروں گی۔۔ میں نے اگر ایک جگہ ان کو سخت گیر انسان پایا تو ساتھ ہی مجھے کسی دوسری پوسٹ میں بالکل چھوٹے سے بچے کی طرح سے لگے ہیں۔۔۔ :) اب زکریا اصل میں ہیں کیسے۔۔۔آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ کچھ باتیں جو ہم ان کے بارے میں پہلے سے جانتے ہیں وہ۔۔۔

ان کا پورا نام زکریا اجمل ۔۔عموما لوگ زیک کہتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ پیار سے یا نہیں۔
عمر۳۴ سال۔ یعنی ماشاءاللہ سے دو بلاکس ( بہت کوشش کے باوجود نہیں پڑھی گئی) ۔۔۔
جائے پیدائیش ۔۔واہ کینٹ پاکستان
حاضر مقام ۔۔اٹلانٹا، جارجیا، امریکہ
مصروفیت۔۔اپنا پی‌ایچ‌ڈی کا تھیسس لکھ رہا ہوں اور ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔
تعلیمی قابلیت۔۔الیکٹرکل اجینیرنگ میں پی‌ایچ‌ڈی مکمل کر رہا ہوں۔
مشاغل، ویب کے علاوہ ۔۔سیر سپاٹا،کتابیں پڑھنا، hiking، اور scenic driving وغیرہ۔
کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں ۔۔اردو اور انگریزی۔
بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے۔۔خلائی سیاح۔


اب آتی ہوں اپنے سوالات پر ۔۔ایک بات۔۔آپ کو اگر کوئی سوال اچھا نہ لگے تو آپ اسے اگنور کرسکتے ہیں لیکن پلیزز پلیزز اگر میری کوئی بات بُری لگے تو ایک تو مجھے اوپن میں ڈانٹیے گا نہیں ورنہ میں پھر۔۔۔اور اگر ڈانٹا بہت ضروری ہو تو تھوڑا آرام سے ڈانٹیے گا ٹھیک۔۔

سوالات

ہ سب سے پہلے تو کیا آپ کو زیک کہنے کی اجازت ہے؟

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور zodiac Sign

ہ آپ نے ایک جگہ بتایا تھا کہ ایک roommate نے فارسی میں بلاگ شروع کیا تھا۔۔اور پھر آپ نے اردو میں لکھنا شروع کیا۔ کیا اس اردو محفل کو بنانے کی صرف یہی ایک وجہ تھی یا اردو زبان کے لیے آپ کے کچھ اور خاص مقاصد بھی ہیں؟

ہ زکریا آپ کے اکثر جواب بہت مختصرہوتے ہیں ۔۔اس کی وجہ آپ کم گو ہیں یا آپ کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہیں؟

ہ زکریا آپ شکل سے پختون لگتے ہیں ۔۔کیا آپ پختون ہیں؟

ہ آپ کسی پر کس حد تک کُھلتے ہیں؟

ہ اگر آپ سے کہوں کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔۔تو؟

ہ آپ نے کہا کہ آپ کا ارادہ خلائی سیاح بننے کا ہے۔۔اس کی وجہ کیا ہے؟

ہ آپ کی ذات میں تجسس کا عنصر کس حد تک ہے؟

ابھی کے لیے اتنا۔۔۔لیکن ایک بات۔۔۔آپ نے راجہ صاحب کے بیس سوالوں پر ان کو چپ کروادیا تھا۔۔۔لیکن میں اتنی جلدی چپ نہیں ہوں گی۔۔ ابھی تو مجھے آپ سے سپر نیچرل چیزوں پر بھی سیر حاصل تبصرہ کرنا ہے۔:p
 

زیک

مسافر
شکریہ امن۔

سب سے پہلے ایک وضاحت کی کوشش۔

میری تو خود بھی خواہش تھی کہ زکریا سے بات کی جائے۔۔۔اصل میں جب میں نے ان سے ذپ میں اجازت مانگی تو زکریا کا جواب تھا۔۔
ٹھیک ہے

میں تو سچی ان سے ڈر گئی تھی۔

ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھ سے تو میری دو سالہ بیٹی بھی نہیں ڈرتی۔ :) اصل میں آپ کے ذپ میں لکھا تھا کہ فوری جواب دوں۔ ایک تو میں اس وقت کچھ مصروف تھا اور دوسرے مزید کچھ کہنے کو ذہن میں نہیں آیا۔

اسی سے بچپن کا ایک واقعہ یاد آیا۔ میری پھوپھی جب بھی ملتی تھیں تو ان کی شکایت ہوتی تھی کہ تم سے حال پوچھو تو یک‌لفظی جواب ملتا ہے کم از کم “ٹھیک“ کے ساتھ “ٹھاک“ ہی لگا دیا کرو۔ :D


امن ایمان نے کہا:
ان کا پورا نام زکریا اجمل ۔۔عموما لوگ زیک کہتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ پیار سے یا نہیں۔

یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم۔ ویسے یہ نام کچھ دوستوں نے پاکستان میں رکھا تھا اس لئے امید تو نہیں کہ پیار سے رکھا ہو گا۔ پھر آجکل جب میری بیٹی مجھے بلا رہی ہوتی ہے اور میں نہیں آتا تو وہ ڈیڈی ڈیڈی کہتے اچانک آواز دیتی ہے “زیک“۔

عمر۳۴ سال۔ یعنی ماشاءاللہ سے دو بلاکس ( بہت کوشش کے باوجود نہیں پڑھی گئی) ۔۔۔

35 سال۔ دو بلاکس؟ لگتا ہے آپ کے کمپیوٹر پر اردو نسخ ایشیاٹائپ انسٹال نہیں ہے۔

سب سے پہلے تو کیا آپ کو زیک کہنے کی اجازت ہے؟

بالکل ہے۔

آپ کی تاریخ پیدائش اور zodiac Sign

7 دسمبر۔ یعنی کیا کیا ہوا تھا اس دن۔ 7 دسمبر ہی کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کر کے امریکہ کو دوسری جنگِ عظیم مین شامل کر لیا۔ مگر اس سے بھی بڑھ کر میں جس دن پیدا ہوا پاکستان میں الیکشن ہو رہے تھے۔ پہلے پہلے صحیح الیکشن تھے تو ابو نے امی کو خوب تاکید کر رھی تھی کہ ووٹ ضرور دینا ہے۔ مگر اسی دن میں دنیا میں آ گیا۔ میرے ایک انکل نے مبارکباد کی تار بھیجی اور تجویز کیا کہ الیکشن کی مناسبت سے میرا نام انتخاب عالم رکھ دیا جائے۔ شکر ہے میرے والدین نے ایسا نہیں کیا۔

Saggitarius (اردو نہیں آتی)۔

آپ نے ایک جگہ بتایا تھا کہ ایک roommate نے فارسی میں بلاگ شروع کیا تھا۔۔اور پھر آپ نے اردو میں لکھنا شروع کیا۔ کیا اس اردو محفل کو بنانے کی صرف یہی ایک وجہ تھی یا اردو زبان کے لیے آپ کے کچھ اور خاص مقاصد بھی ہیں؟

میرے اردو میں بلاگ کرنے کی یہی وجہ تھی۔ یہ محفل اور اردوویب تو یوں کہہ لیں وقت کے ساتھ ساتھ بات بڑھتی گئی۔

زکریا آپ کے اکثر جواب بہت مختصرہوتے ہیں ۔۔اس کی وجہ آپ کم گو ہیں یا آپ کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہیں؟

عام طور سے کم‌گو ہوں کہ introvert ہوں۔ مگر کچھ موضوعات پر کافی بات چیت کر لیتا ہوں۔

زکریا آپ شکل سے پختون لگتے ہیں ۔۔کیا آپ پختون ہیں؟

جہاں تک مجھے علم ہے نہیں۔ میرا تعلق مشرقی افریقہ سے ہے۔

آپ کسی پر کس حد تک کُھلتے ہیں؟

عموماً بالکل بھی نہیں۔

اگر آپ سے کہوں کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔۔تو؟

مشکل کام ہے مگر کوشش کرتا ہوں۔ introvert، انسانیت‌پسند، ذہین۔ :)

آپ نے کہا کہ آپ کا ارادہ خلائی سیاح بننے کا ہے۔۔اس کی وجہ کیا ہے؟

شاید میرا بڑھاپا :) جب میں پیدا ہوا تو انسان اس سے پچھلے سال ہی چاند پر پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا (محب آپ پلیز چپ رہیں :wink: )۔ خلا کا سفر اس زمانے میں ہر بچے کا خواب تھا۔ ویسے بھی کہتے ہیں کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔ مگر پہلے ستاروں تک تو پہنچیں!

آپ کی ذات میں تجسس کا عنصر کس حد تک ہے؟

اتنا کہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ بلی اب مری کہ اب مری۔ :lol:
 

ماوراء

محفلین
میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ امن اب جب کسی کا انٹرویو شروع کریں تو زکریا کا ہی کریں۔ جیسا کہ امن نے خود بھی کہا کہ زکریا بہت مختصر جواب دیتے ہیں۔ اور بعض اوقات تو کم از کم مجھے اتنے مختصر جوابات سے الجھن بھی ہوتی ہے۔ اور اتنا کم گو ہونے کی وجہ سے انسان کو جاننے میں بھی کافی مشکل ہوتی ہے۔ کہ ہم نے اگر کچھ کہا تو پتہ نہیں آگے سے کیا جواب ملے گا۔ لیکن اس عرصے میں اتنا ضرور معلوم ہو گیا ہے کہ زکریا کم گو ہونے کے ساتھ ساتھ کافی خوش اخلاق بھی ہیں۔

امن کا تو میں شکریہ ہی کرنا چاہوں گی کہ واقعی یہ انٹرویو کا سلسلہ کافی اچھا ہے۔ جو لوگ پہلے ہی بہت کچھ بتا چکے ہوں ان کے بارے میں شاید جاننے میں اتنا مزہ نہ آتا ہو۔ لیکن جن کی ذات چھپی چھپی ہو۔ ان کے بارے میں جان کر اچھا لگتا ہے۔ جب میں نے دیکھا کہ زکریا کا انٹرویو شروع ہوا تو میں بہت خوش ہوئی کہ اس انٹرویو میں کافی مزہ آئے گا۔ لیکن زکریا کے پھر اتنے مختصر جوابات پڑھ کر میری سوچ بدل گئی ہے۔

زکریا سے گزارش ہے کہ اس انٹرویو میں دل کھول کر بولیں۔ پھر اس کے بعد بے شک ایک دو لفظ میں جوابات دے دیا کریں۔

اور امن سے یہ گزارش ہے کہ اس انٹرویو کو قیصرانی کے انٹرویو سے بھی زیادہ لمبا کیا جائے۔

شکریہ۔
 

زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:
جب میں نے دیکھا کہ زکریا کا انٹرویو شروع ہوا تو میں بہت خوش ہوئی کہ اس انٹرویو میں کافی مزہ آئے گا۔ لیکن زکریا کے پھر اتنے مختصر جوابات پڑھ کر میری سوچ بدل گئی ہے۔

زکریا سے گزارش ہے کہ اس انٹرویو میں دل کھول کر بولیں۔ پھر اس کے بعد بے شک ایک دو لفظ میں جوابات دے دیا کریں۔

خاص آپ کی خاطر میں نے اوپر اپنے جوابات میں اضافہ کیا ہے اور کہانیاں ڈالی ہیں۔

اور امن سے یہ گزارش ہے کہ اس انٹرویو کو قیصرانی کے انٹرویو سے بھی زیادہ لمبا کیا جائے۔

یہ ناممکنات میں سے ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری کی غیر موجودگی میں میں ہی پوسٹ مارٹم کر دیتا ہوں جوابات کا

ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھ سے تو میری دو سالہ بیٹی بھی نہیں ڈرتی۔ Smile اصل میں آپ کے ذپ میں لکھا تھا کہ فوری جواب دوں۔ ایک تو میں اس وقت کچھ مصروف تھا اور دوسرے مزید کچھ کہنے کو ذہن میں نہیں آیا۔

یعنی اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی ماشاء اللہ خاطر خواہ “دہشت“ ہے

اسی سے بچپن کا ایک واقعہ یاد آیا۔ میری پھوپھی جب بھی ملتی تھیں تو ان کی شکایت ہوتی تھی کہ تم سے حال پوچھو تو یک‌لفظی جواب ملتا ہے کم از کم “ٹھیک“ کے ساتھ “ٹھاک“ ہی لگا دیا کرو۔

تو آپ کا جواب انہیں شاید ٹھیک ٹھاک نہیں لگتا ہو‌گا ناں، اس لیے

وہ ڈیڈی ڈیڈی کہتے اچانک آواز دیتی ہے “زیک“۔

درست، یعنی “پیار“ کا ہی نام ہوا ناں :D

الیکشن کی مناسبت سے میرا نام انتخاب عالم رکھ دیا جائے

اس بات پر تو واقعی ہمیں شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ہمارے ایڈمن صاحب۔۔۔۔۔ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ ویسے پرل ہاربر بھی اچھا ہی نام تھا۔ کیا خیال ہے؟ :D

میرا تعلق مشرقی افریقہ سے ہے۔

مشرقی افریقہ والی بات بہت گہری کہی

محب آپ پلیز چپ رہیں

محب اور قیصرانی :wink:


اتنا کہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ بلی اب مری کہ اب مری۔

یہ سمجھ نہیں آئی
 

امن ایمان

محفلین
زکریا شکریہ تو مجھے کہنا ہے نا۔۔آپ سب لوگوں نے جتنی جلدی مجھے سمجھا اور پھر اس طرح کے پرسنل سبجیکٹ پر بات کرنے کی اجازت دی۔۔اس کے لیے میں آپ سب کی مشکور رہوں گی۔۔۔اب حسبِ عادت آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔


ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھ سے تو میری دو سالہ بیٹی بھی نہیں ڈرتی۔ اصل میں آپ کے ذپ میں لکھا تھا کہ فوری جواب دوں۔ ایک تو میں اس وقت کچھ مصروف تھا اور دوسرے مزید کچھ کہنے کو ذہن میں نہیں آیا۔

جی۔۔۔لیکن میں نے سنا ہے کہ کم گو لوگوں سے ہمیشہ ڈرنا چاہیے۔۔۔کیونکہ ہمیں ان کے اندر کا حال بہت کم پتہ ہوتا ہے۔۔وہ کب کیا کہہ دیں یہ بات زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔۔ لیکن اس وضاحت کا بہت شکریہ۔۔ آپ بھی اصل میں ویسے نہیں ہیں۔۔جیسے نظر آتے ہیں۔۔۔یہ میری پہلی رائے۔۔۔انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ بھی مجھ سے متفق ہوجائیں گے۔:)


35 سال۔ دو بلاکس؟

وہ اصل میں پہلے والی پوسٹ میں Rectangle بنے ہوئے تھے۔۔جلدی میں میں نے اُن کو بلاکس لکھ دیا۔۔مجھ سے یہ فگر پڑھی نہیں جارہی تھی۔


7 دسمبر۔ Saggitarius (اردو نہیں آتی)۔

اس کو اردو میں قوس کہتے ہیں۔۔۔زیک کیا آپ اسٹارز پر بلیو رکھتے ہیں؟


میرے اردو میں بلاگ کرنے کی یہی وجہ تھی۔ یہ محفل اور اردوویب تو یوں کہہ لیں وقت کے ساتھ ساتھ بات بڑھتی گئی۔

آپ بائے پروفیشن الیکٹریکل انجنئیر ہیں۔۔تو یہ سب کرنے کا خیال کس طرح آیا۔


عام طور سے کم‌گو ہوں کہ introvert ہوں۔ مگر کچھ موضوعات پر کافی بات چیت کر لیتا ہوں۔

زیک آج کے دور میں introvert ہونا صحیح ہے۔۔؟ جبکہ social contacts کی بہت اہمیت ہے۔


جہاں تک مجھے علم ہے نہیں۔

:lol: اچھا جی۔۔۔ویسے آپ اگر پختون نہیں ہیں تو پھر اتنے گورے چِٹے کیوں ہیں؟ کہیں بٹ صاحب تو نہیں ہیں۔۔؟ :)


عموماً بالکل بھی نہیں۔

دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بھی اسی بات کا ڈر تھا۔۔۔۔اور وہی ہوا۔۔۔لیکن زیک کیوں۔۔؟؟؟ آپ کے خیال میں شیئرنگ اچھی نہیں۔۔ لوگ جب خود سے اندازے لگاتے ہیں۔۔اور آپ ویسے نہیں ہیں تو اس سے اچھا نہیں کہ انسان کھل کر سامنے آئے؟


مشکل کام ہے مگر کوشش کرتا ہوں۔ introvert، انسانیت‌پسند، ذہین۔

انسانیت پسند۔۔ مطلب نرم دل۔۔؟؟ ذہین تو آپ ہوں گے۔۔اس میں کوئی شک نہیں۔۔کیوں کہ میں پہلے ہی آپ کو لائق فائق کہہ چکی ہوں :lol: ۔۔لیکن introvert کیوں۔۔؟


شاید میرا بڑھاپا جب میں پیدا ہوا تو انسان اس سے پچھلے سال ہی چاند پر پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔ خلا کا سفر اس زمانے میں ہر بچے کا خواب تھا۔ ویسے بھی کہتے ہیں کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔ مگر پہلے ستاروں تک تو پہنچیں!

اچھا۔۔۔۔تو چلیں پھر تیار ہوجائیں۔۔ ایک پاکستانی نمیرہ سلیم 2008 میں کیلفورنیا سے خلا کے سفر کے لیے روانہ ہوں گی۔۔یہ فلائٹ دو گھنٹے کی ہوگی۔۔اور زمین کے مدار سے نکل کر پندرہ منٹ خلا میں قیام ہوگا۔ یہ ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس انڈسٹریز کا پراجیکٹ ہے۔۔۔ آپ کہیں تو میں آپ کو بھی ساتھ لے کر جانے کی سفارش کردوں ؟:)


اتنا کہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ بلی اب مری کہ اب مری۔

زیک یہ تو انتظار ہوا نا ۔۔ویسے آپ کی بلی کیا بہت بیمار ہے۔۔؟ :( ۔۔۔انسانوں کو جاننے کا تجسس رکھتے ہیں ۔۔ ویسے نہیں رکھتے تبھی تو ۔۔


اب کچھ اور سوالات پوچھنے کی اجازت ہے نا۔۔آپ جب چاہیں آرام سے جوابات دے دیجیئے گا۔۔۔مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔


اب کچھ پسند اور نا پسند پر بات ہوجائے۔۔

ہ پسندیدہ کھانا؟

ہ پسندیدہ میٹھا؟

ہ fav activity ؟ ( گیمز کھیلنے کے علاوہ) :)

ہ پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

ہ پسندیدہ موضوعِ گفتگو؟ ( جس پر آپ بلاتکان بولتے چلے جائیں)

ہ پسندیدہ سنگر اور کوئی آل ٹائم فیورٹ سانگ؟

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر شاعری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔)

ہ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

ہ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

ہ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

ہ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟

ہ آپ کے پسندیدہ اراکینِ محفل ( تعداد آپ کی چوائس پر)


اتنے سارے سوالات ایک ساتھ اس لیے پوچھ لیے ہیں کہ ابھی آپ کچھ کچھ بولنے کے موڈ میں ہیں۔۔۔اور میں اس موقع سے پورا فائدہ لینا چاہ رہی ہوں۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء :oops: اس طرح شکریہ مت کہیں نا۔۔۔اور میں پوری کوشش کروں گی کہ ہم سب زیک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔۔۔کم گو لوگوں کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔آپ فکر نہ کریں زکریا بھی مجھے آٹھ،دس صفحوں سے پہلے سمجھ نہیں آئیں گے :) آپ کو اچھا لگا یہ جان کر مجھے بھی بہت خوشی ہوئی۔


زکریا نے کہا:
اس میں مزا آئے گا اگر یار لوگوں نے مجھے چپ نہ کرا دیا جیسا کہ جادو اور جن بھوت پر کرا دیا تھا۔

نہیں۔۔۔۔۔۔آپ کو کوئی چپ نہیں ہونے دے گا۔۔۔لیکن میں یہ تھریڈ صبح میں دیکھوں گی۔۔۔وہ اصل میں رات کو ڈر لگتا ہے نا۔۔۔اس پر صبح بات کیا کروں گی۔ :oops:


قیصرانی بھائی مدد کے لیے شکریہ۔۔۔: )
 

زیک

مسافر
لگتا ہے آپ نے میرے updated جواب نہیں پڑھے۔

امن ایمان نے کہا:
کم گو لوگوں سے ہمیشہ ڈرنا چاہیے۔۔۔کیونکہ ہمیں ان کے اندر کا حال بہت کم پتہ ہوتا ہے۔۔وہ کب کیا کہہ دیں یہ بات زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔

مگر probability تو یہ کہتی ہے کہ باتونی لوگوں سے زیادہ ڈرنا چاہیئے کہ وہ اتنا بولتے ہیں کہ غلط بولنے کا چانس زیادہ ہے۔ :)

کیا آپ اسٹارز پر بلیو رکھتے ہیں؟

نہیں۔

آپ بائے پروفیشن الیکٹریکل انجنئیر ہیں۔۔تو یہ سب کرنے کا خیال کس طرح آیا۔

بلاگنگ میں سیاست میں دلچسپی کی وجہ سے آیا۔ پھر کچھ فارسی بلاگ دیکھے جب میرے ایک دوست نے بلاگ کرنا شروع کیا۔ وہاں سے اردو میں لکھنا شروع کیا۔ اس سے پہلے میں نے کمپیوٹر پر کبھی اردو نہیں لکھی تھی اور اس وقت مجھے اردو لکھے یا پڑھے ہوئے بھی شاید ایک دہائی گزر چکی تھی۔ اردو میں بلاگنگ سے اردو اور کمپیوٹنگ کے مسائل کا احساس ہوا۔ میری پروگرامنگ روح کو ان کو حل کرنے کا خیال آیا۔ وقت کے ساتھ اور اردو سے متعلق لوگوں سے واسطہ پڑا اور بات بڑھتی گئی۔ مگر آج بھی اپنے بلاگ پر میں ایک دو مہینوں میں اردو میں ایک آدھ دفعہ ہی لکھتا ہوں یعنی شاید 5 فیصد۔

آج کے دور میں introvert ہونا صحیح ہے۔۔؟ جبکہ social contacts کی بہت اہمیت ہے۔

ملنے ملانے کی اہمیت ہمیشہ سے ہے بلکہ پرانے وقتوں میں شاید زیادہ تھی جب انسان hunter gatherer societies میں رہتا تھا۔ آج تو آپ بہت کام بغیر بالمشافہ ملاقات کے کر لیتے ہیں۔ ویسے introvert ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں لوگوں سے دور رہتا ہوں۔ البتہ مجمعوں میں پریشان اور گم ہو جاتا ہوں۔ one to one contact میں صحیح ہے اور ایک دو دوست بیٹھے ہوں تو گھنٹوں گپ لگ سکتی ہے۔

:lol: اچھا جی۔۔۔ویسے آپ اگر پختون نہیں ہیں تو پھر اتنے گورے چِٹے کیوں ہیں؟ کہیں بٹ صاحب تو نہیں ہیں۔۔؟ :)

اب اپنی رنگت کے بارے میں کیا کہوں! ویسے بٹ نہیں ہوں اگرچہ اباؤاجداد کا کچھ ہلکا سا تعلق جموں کشمیر سے رہا ہے۔ نہیں میں کشمیری نہیں ہوں۔

آپ کے خیال میں شیئرنگ اچھی نہیں۔۔ لوگ جب خود سے اندازے لگاتے ہیں۔۔اور آپ ویسے نہیں ہیں تو اس سے اچھا نہیں کہ انسان کھل کر سامنے آئے؟

شیئرنگ کا عام طور سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ صرف چند قریبی لوگوں کے ساتھ ہی بات بنتی ہے۔ باقی تو آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل والی بات ہے۔

انسانیت پسند۔۔ مطلب نرم دل۔۔؟؟

نہیں۔ humanist

لیکن introvert کیوں۔۔؟

شاید introvert بنا نہیں ہوں بلکہ ہوں۔

ایک پاکستانی نمیرہ سلیم 2008 میں کیلفورنیا سے خلا کے سفر کے لیے روانہ ہوں گی۔۔یہ فلائٹ دو گھنٹے کی ہوگی۔۔اور زمین کے مدار سے نکل کر پندرہ منٹ خلا میں قیام ہوگا۔ یہ ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس انڈسٹریز کا پراجیکٹ ہے۔۔۔ آپ کہیں تو میں آپ کو بھی ساتھ لے کر جانے کی سفارش کردوں ؟:)

اس کے لئے فی الحال جتنے پیسے چاہیئیں وہ میرے پاس نہیں۔ شاید مستقبل میں یہ کچھ سستا ہو جائے۔

اتنا کہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ بلی اب مری کہ اب مری۔

زیک یہ تو انتظار ہوا نا ۔۔ویسے آپ کی بلی کیا بہت بیمار ہے۔۔؟ :( ۔۔۔انسانوں کو جاننے کا تجسس رکھتے ہیں ۔۔ ویسے نہیں رکھتے تبھی تو ۔۔

آپ اور قیصرانی بھی بس رہ گئے ہیں! میرا اشارہ تھا ایک کہاوت کی طرف: Curiosity killed the cat

نئے سوالات کے جواب بعد میں۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:

مشکل سوال ہے۔ ہر قسم کے کھانے ٹرائی کرنے کا شوق ہے۔ مختلف اوقات میں مختلف چیزیں اچھی لگتی ہیں۔ Casual کھانے کی بات ہو تو پیزا پسند ہے۔ یادگار کھانوں میں فرانس میں ایک خرگوش (آڑو سے بھرا ہوا) کھایا تھا۔ اطالوی کھانے عام بناتا ہوں۔ ان میں سے دنبے یا ویل کا stew پسند ہے۔ veal sweetbreads بہت مزے کے ہوتے ہیں۔ برازیلین سٹیک‌ہاؤس کا اپنا ماحول اور مزا ہے۔ شترمرغ بھی مزے کا ہوتا ہے۔ اور ایتھیوپین کھانے کا ذکر تو میں بھول ہی گیا۔


مجھے کسی فرنچ patisserie میں چھوڑ دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ :) ایک دن تو فرانس میں میں نے پورا dessert sampler منگوا لیا تھا۔ پیٹ بھر گیا تھا مگر نظر نہیں بھری تھی۔ میٹھے میں فرانسیسیوں کا جواب نہیں۔ یہ رہی ایک ترکیب جو میں کئی دفعہ بنا چکا ہوں۔ پاکستانی میٹھے میں مجھے رس ملائی پسند ہے۔

fav activity ؟ ( گیمز کھیلنے کے علاوہ) :)

سیر سپاٹا اور hiking۔ ویسے میں ایک شہری انسان ہوں مگر پھرنے کا شوقین اور دنیا گھومنے کے علاوہ اکثر یہاں پہاڑوں اور جنگلوں میں سیر کو جاتا رہتا ہوں۔ شمالی جارجیا کے بہت سے علاقے دیکھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی امریکہ میں نیشنل پارکس جاتا رہتا ہوں۔ وہاں پھرنے اور camping کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔ پھر رات کو کیمپ‌فائر پر s'mores بنانے کی کیا بات ہے۔

اس کے علاوہ دریاؤں، جھیلوں اور سمندر میں kayaking، canoeing اور whitewater rafting پر بھی جاتا ہوں۔ مگر یہ سال میں ایک آدھ بار سے زیادہ نہیں۔

باقی آئیندہ۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
پسندیدہ سنگر اور کوئی آل ٹائم فیورٹ سانگ؟

میں گانے بہت کم سنتا ہوں۔ عموماً عنبر سن رہی ہوتی ہے اور میرے کانوں میں بھی سرایت کر جاتے ہیں۔ اس لئے یاد بھی نہیں رہتے۔ مگر ایک گانا بہت عرصے سے یاد ہے تو شاید وہی فیورٹ ہو: بنی کا یہ گانا:

تیری آنکھوں کا اشارہ
کتنا دلکش پیارا پیارا
تیری باہوں کا سہارا مل گیا
تیری انکھیوں کی ڈوری
میں ہوں چندا تو چکوری
تیری نظروں کا جادو چل گیا
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

پسندیدہ چیزوں کے بارے میں سوال مجھے بہت مشکل لگتے ہیں۔ اس لئے ایک کی بجائے کئی کئی جواب ملیں گے اور ہو سکتا ہے اگلے ہفتے پوچھیں تو جواب بالکل مختلف ہو۔ اس disclaimer کے ساتھ پسندیدہ کتابوں پر بات کرتے ہیں۔

فکشن میں JRR Tolkien کی Lord of the Rings کی 3 کتابیں:

  1. Fellowship of the Ring
  2. The Two Towers
  3. The Return of the King

اور Dan Simmons کی Hyperion سیریز یعنی:

  1. Hyperion
  2. Fall of Hyperion
  3. Endymion
  4. Rise of Endymion

اور اگر حال ہی میں پڑھے ناولوں کا ذکر ہو تو Susanna Clarke کا Jonathan Strange & Mr Norrell پڑھنے میں کافی لطف آیا۔ سمجھیں جیسے بڑوں کے لئے ہیری پوٹر ہو۔

نان‌فکشن میں ٹیلر برانچ کی امریکہ میں مارٹن لوتھر کنگ اور Civil Rights movement کی تاریخ:

  1. Parting the Waters: America in the King Years 1954-63
  2. Pillar of Fire: America in the King Years 1963-65
  3. At Canaan's Edge: America in the King Years 1965-68 جو میں ابھی پڑھ رہا ہوں۔

اور مذہب کے موضوع پر ڈاکٹر فضل الرحمان کی کتاب اسلام کا مقابلہ مشکل ہے۔

آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر شاعری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔)

شاعری پڑھنے کا شوق تھا (اور کچھ باقی بھی ہے) مگر ذوق نہیں۔ فیورٹ غزل یا نظم تو کوئی نہیں مگر ان شاعروں کی کتابیں میرے پاس موجود ہیں تو آپ انہیں میرا فیورٹ سمجھ سکتی ہیں: فیض، اقبال، پروین شاکر، احمد فراز اور منیر نیازی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تیری آنکھوں کا اشارہ
کتنا دلکش پیارا پیارا
تیری باہوں کا سہارا مل گیا
تیری انکھیوں کی ڈوری
میں ہوں چندا تو چکوری
تیری نظروں کا جادو چل گیا

آپی یہ سوال نبیل بھائی سے مت پوچھیں، یہی جواب ملے گا :)

ویسے یہ گانا کچھ اس طرح سے شروع ہوتا ہے (کیونکہ محسن رضا خان بنی میرا بھی فیورٹ سنگر ہے :D )

دل میں تم ہونٹوں پہ تم آنکھوں‌میں جانٍ جاں
کلیوں میں تم پھولوں‌میں‌تم سپنوں‌میں جانٍ جاں
 

امن ایمان

محفلین
لگتا ہے آپ نے میرے updated جواب نہیں پڑھے۔

جی! نہیں پڑھے تھے۔۔۔اور میں بھی قیصرانی بھائی کے کمنٹس دیکھ کر حیران پریشان تھی کہ ان کی باتوں میں انتخاب عالم اور محب کہاں سے آگئے۔۔۔جب کہ آپ نے تب ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔


مگر probability تو یہ کہتی ہے کہ باتونی لوگوں سے زیادہ ڈرنا چاہیئے کہ وہ اتنا بولتے ہیں کہ غلط بولنے کا چانس زیادہ ہے۔

زیک باتونی لوگوں کو خود اپنے آپ سے ڈرنا چاہیے۔


اب اپنی رنگت کے بارے میں کیا کہوں! ویسے بٹ نہیں ہوں اگرچہ اباؤاجداد کا کچھ ہلکا سا تعلق جموں کشمیر سے رہا ہے۔ نہیں میں کشمیری نہیں ہوں۔

آپ نے Where Are You From میں ٹھیک کہا۔۔لوگ اس بارے میں آسان سا جواب سننا چاہتے ہیں۔۔ لیکن آپ کا جواب الجھا کے رکھ دیتا ہے۔۔۔ویل آپ کے باقی فیملی ممبرز( maternal،paternal ) کہاں رہتے ہیں؟


شیئرنگ کا عام طور سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ صرف چند قریبی لوگوں کے ساتھ ہی بات بنتی ہے۔ باقی تو آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل والی بات ہے۔

ہمممم ایسا ہے توحقیقت میں اس دنیا میں رہنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔۔ جب کہ میرے خیال سے اگر آپ کسی کی یادوں میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی باتوں کی صورت میں رہ سکتے ہیں۔ کسی مصیبت کے وقت وہ لوگ اچھا ساتھ دے سکتے ہیں جو آپ کو جانتے ہیں۔۔سمجھتے ہیں۔ خیر ضروری نہیں کہ آپ بھی میری طرح سوچیں۔

انسانیت پسند۔۔ humanist

سوری زیک۔۔۔ کیا آپ اس کو مزید Define کریں گے؟


اس کے لئے فی الحال جتنے پیسے چاہیئیں وہ میرے پاس نہیں۔ شاید مستقبل میں یہ کچھ سستا ہو جائے۔


لیں۔۔۔۔میں نے آپ کو اتنا سنجیدہ، رنجیدہ، سا جواب دینے کو تو نہیں کہا تھا۔۔:( ۔۔۔مجھے تو کچھ مزے کے جواب کی امید تھی۔۔لیکن لگتا ہے میری طرح آپ کی بھی حسِ مزاح داغِ مفارقت دے چکی ہے۔( آسان اردو میں مر گئی ہے)۔


آپ اور قیصرانی بھی بس رہ گئے ہیں! میرا اشارہ تھا ایک کہاوت کی طرف: Curiosity killed the cat


قکککک جی درست ارشاد فرمایا۔۔۔ اصل میں میں idiomatical سینس نہیں سمجھ سکی تھی۔۔۔میرا فوکل پوائنٹ صرف “بلی“ تھا۔۔۔ i love cats alot ..بس یہی سمجھی کہ آپ کی بلی مر رہی ہے۔:lol:

مشکل سوال ہے۔ ہر قسم کے کھانے ٹرائی کرنے کا شوق ہے۔ مختلف اوقات میں مختلف چیزیں اچھی لگتی ہیں۔ Casual کھانے کی بات ہو تو پیزا پسند ہے۔ یادگار کھانوں میں فرانس میں ایک خرگوش (آڑو سے بھرا ہوا) کھایا تھا۔ اطالوی کھانے عام بناتا ہوں۔ ان میں سے دنبے یا ویل کا stew پسند ہے۔ veal sweebreads بہت مزے کے ہوتے ہیں۔ برازیلین سٹیک‌ہاؤس کا اپنا ماحول اور مزا ہے۔ شترمرغ بھی مزے کا ہوتا ہے۔ اور ایتھیوپین کھانے کا ذکر تو میں بھول ہی گیا۔

زیک ۔۔۔۔ آپ کوئی معصوم سا کھانا بھی اچھا لگتا ہے کیا۔۔؟ میں نے تو ساری چیزوں کے نام پہلی بات سنے ہیں۔۔پیزا کے سوا ۔۔۔ اچھا پاکستانی فوڈ کبھی کھایا۔؟ کچھ یاد ہے اس بارے میں۔۔؟


مجھے کسی فرنچ patisserie میں چھوڑ دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ایک دن تو فرانس میں میں نے پورا dessert sampler منگوا لیا تھا۔ پیٹ بھر گیا تھا مگر نظر نہیں بھری تھی۔ میٹھے میں فرانسیسیوں کا جواب نہیں۔ یہ رہی ایک ترکیب جو میں کئی دفعہ بنا چکا ہوں۔ پاکستانی میٹھے میں مجھے رس ملائی پسند ہے۔

yummmy ۔۔ تو جناب آپ کے مزاج میں جو مٹھاس کا عنصر باقی ہے وہ اتنے مزے مزے کے dessert کی وجہ سے ہے۔


میں گانے بہت کم سنتا ہوں۔ عموماً عنبر سن رہی ہوتی ہے اور میرے کانوں میں بھی سرایت کر جاتے ہیں۔ اس لئے یاد بھی نہیں رہتے۔ مگر ایک گانا بہت عرصے سے یاد ہے تو شاید وہی فیورٹ ہو: بنی کا یہ گانا:

تیری آنکھوں کا اشارہ
کتنا دلکش پیارا پیارا
تیری باہوں کا سہارا مل گیا
تیری انکھیوں کی ڈوری
میں ہوں چندا تو چکوری
تیری نظروں کا جادو چل گیا


ہمم۔۔۔یہ “بنی“ سانگ ہے ( پاکستانی پاپ سنگر) ۔۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو واقعی میں میوزک سے دلچسپی نہیں ہے۔ اور مجھے حیرت ہے کہ آپ کو اور قیصرانی بھائی کو اتنا بےسُرا سانگ پسند ہے۔

پسندیدہ چیزوں کے بارے میں سوال مجھے بہت مشکل لگتے ہیں۔ اس لئے ایک کی بجائے کئی کئی جواب ملیں گے اور ہو سکتا ہے اگلے ہفتے پوچھیں تو جواب بالکل مختلف ہو۔ اس disclaimer کے ساتھ پسندیدہ کتابوں پر بات کرتے ہیں۔

زیک یہ صورت حال صرف چیزوں تک محدود ہے یا انسانوں کے لیے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔؟


شاعری پڑھنے کا شوق تھا (اور کچھ باقی بھی ہے) مگر ذوق نہیں۔ فیورٹ غزل یا نظم تو کوئی نہیں مگر ان شاعروں کی کتابیں میرے پاس موجود ہیں تو آپ انہیں میرا فیورٹ سمجھ سکتی ہیں: فیض، اقبال، پروین شاکر، احمد فراز اور منیر نیازی۔


زیک آپ کے پسندیندہ فکشن پر تو کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔۔کیونکہ A man can do no more than the can اور ویسے بھی میں انگلش تو کیا اردو فکشن بھی نہیں پڑھتی۔۔ہوسکتا ہے کوئی اور ممبر اس پر بات کرے۔

مزید بات آپ کے جوابات کے بعد ہوگی۔
 

ماوراء

محفلین
جب میں نے دیکھا کہ زکریا کا انٹرویو شروع ہوا تو میں بہت خوش ہوئی کہ اس انٹرویو میں کافی مزہ آئے گا۔ لیکن زکریا کے پھر اتنے مختصر جوابات پڑھ کر میری سوچ بدل گئی ہے۔

زکریا سے گزارش ہے کہ اس انٹرویو میں دل کھول کر بولیں۔ پھر اس کے بعد بے شک ایک دو لفظ میں جوابات دے دیا کریں۔

خاص آپ کی خاطر میں نے اوپر اپنے جوابات میں اضافہ کیا ہے اور کہانیاں ڈالی ہیں۔

شکریہ زکریا۔ اب لگ رہا ہے کہ یہ واقعی انٹرویو ہو رہا ہے۔:D

اور امن سے یہ گزارش ہے کہ اس انٹرویو کو قیصرانی کے انٹرویو سے بھی زیادہ لمبا کیا جائے۔

یہ ناممکنات میں سے ہے۔

اگر اسی طرح جوابات دیتے رہے تو شاید امن جلد ہی اس کا اختتام کر دیں۔
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
اچھا۔۔۔۔تو چلیں پھر تیار ہوجائیں۔۔ ایک پاکستانی نمیرہ سلیم 2008 میں کیلفورنیا سے خلا کے سفر کے لیے روانہ ہوں گی۔۔یہ فلائٹ دو گھنٹے کی ہوگی۔۔اور زمین کے مدار سے نکل کر پندرہ منٹ خلا میں قیام ہوگا۔ یہ ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس انڈسٹریز کا پراجیکٹ ہے۔۔۔ آپ کہیں تو میں آپ کو بھی ساتھ لے کر جانے کی سفارش کردوں ؟:)

نمیرہ یا عمیرہ؟؟؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
باتونی لوگوں کو خود اپنے آپ سے ڈرنا چاہیے۔

:)

ویل آپ کے باقی فیملی ممبرز( maternal،paternal ) کہاں رہتے ہیں؟

آپ نے فیملی ممبرز کا پوچھا ہے۔ پاکستان میں تو اس سے مراد کئی سو قریبی رشتے ہوتے ہیں۔ میں صرف فیملی کا لکھ رہا ہوں۔ اگر یہ آپ کی definition سے کم ہو تو بتا دیں۔ میرے والدین اور بھائی اسلام‌آباد میں ہوتے ہیں۔ بہن کراچی تھی مگر ابھی پچھلے ہفتے ہی اسلام‌آباد موو ہوئی ہے۔

ہمممم ایسا ہے توحقیقت میں اس دنیا میں رہنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔۔ جب کہ میرے خیال سے اگر آپ کسی کی یادوں میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی باتوں کی صورت میں رہ سکتے ہیں۔ کسی مصیبت کے وقت وہ لوگ اچھا ساتھ دے سکتے ہیں جو آپ کو جانتے ہیں۔۔سمجھتے ہیں۔ خیر ضروری نہیں کہ آپ بھی میری طرح سوچیں۔

مگر یادوں میں بھی آپ صرف گنے چنے لوگوں کی میں رہتے ہیں۔ مصیبت کے وقت کبھی اجنبی بھی کام آ جاتا ہے اور کبھی کوئی بھی نہیں۔ کئی دفعہ تو کسی کو یہ ہی علم نہیں ہو پاتا کہ آپ مصیبت میں ہیں۔ شاید رضوان کے محفل پر دستخط تھے“ “توقع رکھو گے تو مایوسی ہو گی۔“

انسانیت پسند۔۔ humanist

سوری زیک۔۔۔ کیا آپ اس کو مزید Define کریں گے؟

فی الحال لغت سے نقل کر رہا ہوں:

a doctrine, attitude, or way of life centered on human interests or values; especially : a philosophy that usually rejects supernaturalism and stresses an individual's dignity and worth and capacity for self-realization through reason

a person promoting human welfare and social reform

لیکن لگتا ہے میری طرح آپ کی بھی حسِ مزاح داغِ مفارقت دے چکی ہے۔( آسان اردو میں مر گئی ہے)۔

میری حسِ مزاح ذرا وکھری (مختلف) ٹائپ کی ہے اور کم کم ہی activate ہوتی ہے۔

آپ کوئی معصوم سا کھانا بھی اچھا لگتا ہے کیا۔۔؟ میں نے تو ساری چیزوں کے نام پہلی بات سنے ہیں۔۔پیزا کے سوا ۔۔۔ اچھا پاکستانی فوڈ کبھی کھایا۔؟ کچھ یاد ہے اس بارے میں۔۔؟

پیزا معصوم سا کھانا نہیں ہے؟ باربیکیو چکن بھی پسند ہے۔ پاکستانی کھانا کھاتا رہتا ہوں مگر بناتا نہیں ہوں کہ پاکستانی کھانے بنانے میں بیکار کی محنت لگتی ہے اور عنبر انہیں بنانے کی زیادہ شوقین ہے اور ویسے بھی مجھے کھانے کے تجربے کرنے کا شوق ہے۔ اچھے پاکستانی کھانوں سے سجی یاد آئی۔

yummmy ۔۔ تو جناب آپ کے مزاج میں جو مٹھاس کا عنصر باقی ہے وہ اتنے مزے مزے کے dessert کی وجہ سے ہے۔

ان میٹھوں سے میرے مزاج پر کیا فرق پڑا ہے میں نہیں جانتا مگر جسم پر اثر صاف ظاہر ہے چربی کی صورت میں۔

یہ “بنی“ سانگ ہے ( پاکستانی پاپ سنگر) ۔۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو واقعی میں میوزک سے دلچسپی نہیں ہے۔ اور مجھے حیرت ہے کہ آپ کو اور قیصرانی بھائی کو اتنا بےسُرا سانگ پسند ہے۔

چلیں آپ نے تو موسیقی پر بات ہی ختم کر دی۔


پسندیدہ چیزوں کے بارے میں سوال مجھے بہت مشکل لگتے ہیں۔ اس لئے ایک کی بجائے کئی کئی جواب ملیں گے اور ہو سکتا ہے اگلے ہفتے پوچھیں تو جواب بالکل مختلف ہو۔ اس disclaimer کے ساتھ پسندیدہ کتابوں پر بات کرتے ہیں۔

زیک یہ صورت حال صرف چیزوں تک محدود ہے یا انسانوں کے لیے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

نہیں انسانوں کے ساتھ یہ درست نہیں ہے۔ دوست کم بناتا ہوں اور جو بنتے ہیں وہ کافی عرصے تک رہتے ہیں۔ ہاں آپ کے محفل کے پسندیدہ ارکان والے سوال پر بھی یہ disclaimer لاگو ہے۔
 
Top