انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

یاز

محفلین
مزید کچھ سوال (پہلے والے بھی چند رہتے ہیں)
یوزمائٹ یا ییلوسٹون؟
اگلینڈ یا اٹلی؟
دیوسائی یا خنجراب؟
نانگا پربت یا راکاپوشی؟
آسٹریلیا یابرازیل؟
نیاگرا یا پائیکس پیک؟
 

زیک

مسافر
ابھی تک کی سیروں اور سفر کے دوران کا سب سے دلچسپ اور یادگار واقعہ؟

معصوم آپ سے نہ ہو پائے گا، پہلے خیال کو ہی جامہ وغیرہ پہنا دیں۔
سپرلیٹو نکال رہا ہوں۔

یہ بات ہے ان دنوں کی جب بائی کار لمبے سفر کے لئے آپ رانڈ میکنالی کی اطلس کار میں رکھتے تھے یا AAA سے اپنی ڈرائیو کا میپ بنواتے تھے ۔ خیر مجھے اٹلانٹا جارجیا سے سانٹا کلارا کیلیفورنیا کار لے کر جانا تھا۔ سو رستے میں سیر سپاٹے کا پروگرام بنا لیا اور 2500 میل کی ڈرائیو کو 4000 میل میں بدل دیا کہ ہم ماؤنٹ رشمور، کریزی ہارس میموریل، ییلوسٹون، گرینڈ ٹیٹون اور سالٹ لیک دیکھنے کے متقاضی تھے۔

سیر کے دنوں کے علاوہ 600 میل روزانہ ڈرائیو کا ارادہ تھا۔ میں اور بیوی باری باری ڈرائیو کر رہے تھے۔ دوسرے دن کینسس سٹی، میزوری (مزورا؟) کے بعد ہائی وے کے ساتھ ہی ایک میک ڈونلڈز پر لنچ کیا۔ پھر شمال کی طرف ہو لئے۔ میزوری ختم ہوا تو آئیووا۔ اوماہا نیبراسکا سے بھی گزر ہوا۔ جب ساؤتھ ڈکوٹا میں داخل ہوئے تو بیگم نے اپنا پرس ڈھونڈنا شروع کیا لیکن ندارد۔ غور کرنے پر بیگم صاحبہ کو یاد آیا کہ میک ڈونلڈز میں ٹیبل کے ساتھ کھڑکی کی لیج پر رکھا تھااور وہیں رہ گیا۔ اب وہ ریستوران کس ایگزٹ پر تھا ہمارے تو ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ خیر ان کی رسید مل گئی جس پر ان کا نمبر تھا۔ کال کی تو انہیں بیگم کا پرس مل گیا۔ چونکہ پرس میں لائسنس بھی تھا جو واپسی کی فلائٹ کے لئے لازم تھا اس لئے واپس مڑنا پڑا۔ ہم اس وقت اس میکڈونلڈز سے کوئی 250 میل دور تھے۔ واپس پہنچے، پرس لیا اور پھر ساؤتھ ڈکوٹا روانہ ہوئے۔ چونکہ سیر سپاٹے کے لئے جو لاجنگ بک تھی وہ خاص دنوں کی تھی اور تبدیل نہ ہو سکتی تھی لہذا مرتے کیا نہ کرتے اپنے اوریجنل پلان والے ہوٹل کا ہی رخ کیا۔ آدھی رات کو ساؤتھ ڈکوٹا پہنچے۔ اس دن ہم نے کل 1100 میل گاڑی چلائی جس میں سے 800 سے زائد میرے تھے کہ پرس گمنے کا علم ہونے کے بعد بیگم ڈرائیونگ بھول چکی تھیں۔

1100 میل کا ریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔

بیگم اپنا پرس اور بھی بہت بار بھول چکی ہیں اور اس کے لئے پچاس میل واپس جانا تو عام سی بات ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بیگم اپنا پرس اور بھی بہت بار بھول چکی ہیں اور اس کے لئے پچاس میل واپس جانا تو عام سی بات ہے
واقعی بڑی مشکل سچوئشن ہوجاتی ہوگی ہم سے ایک مرتبہ ایسا ہوا رضا کو بہت لمبی ڈرائیو کرنا پڑی ۔۔۔جب سے ہم نے ضرور چھوٹا پرس لینا شروع کیا سفر میں اور گلے میں ڈالا تاکہ ساتھ ساتھ رہےورنہ ضروری کاغذات کا مسلۂ گھمبیر ہوجاتا ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کون سے کھیل کھیلتے تھے اور کن بچوں سے دوستی تھی؟
وہی بچوں والے کھیل۔ فٹبال۔ چھپن چھپائی۔ یسو پنجو۔ میوزیکل چیئرز۔ بورڈ گیمز جیسے لڈو وغیرہ۔ ٹیگ یا پکڑن پکڑائی۔

دوستی زیادہ تر سکول اور ہمسایوں کے ہم عمر بچوں سے۔ جب طرابلس میں اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو بلڈنگ کے بچوں سے۔ بلڈنگ میں پاکستانی اور لیبین فیملیز تھیں لیکن میری عمر کے صرف پاکستانی بچے تھے
 

سیما علی

لائبریرین
وہی بچوں والے کھیل۔ فٹبال۔ چھپن چھپائی۔ یسو پنجو۔ میوزیکل چیئرز۔ بورڈ گیمز جیسے لڈو وغیرہ۔ ٹیگ یا پکڑن پکڑائی۔

دوستی زیادہ تر سکول اور ہمسایوں کے ہم عمر بچوں سے۔ جب طرابلس میں اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو بلڈنگ کے بچوں سے۔ بلڈنگ میں پاکستانی اور لیبین فیملیز تھیں لیکن میری عمر کے صرف پاکستانی بچے تھے
🥇🥇🥇🥇🥇
 

زیک

مسافر
بیٹی سے ریلیشن شپ فرینڈلی رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ پیرنٹنگ اور فیملی لیڈرشپ میں جہاں سختی کی ضرورت ہو وہاں کیسا مزاج رکھ پاتے ہیں؟
اب تو وہ ایک اڈلٹ ہے لیکن میں ہمیشہ سے اس سے برابری کی سطح پر بات کرتا ہوں۔ اس سے اپنے خیالات شیئر کرتا ہوں اور اسے اینکریج کرتا ہوں کہ وہ بھی ہر بات مجھ سے شیئر کرے چاہے وہ بری ہی کیوں نہ ہو۔ یہاں تک اسے کہا ہوا ہے کہ وہ اگر کوئی قتل کرے تو فوری مجھے بتائے۔ میں پہلا کام پولیس کو فون کروں گا اور ساتھ ہی اس کے لئے بہترین وکیل بھی۔ مقصد یہی ہے کہ صرف اچھی باتیں نہیں بتانیں بلکہ سب کچھ۔

ہماری بہت اچھی دوستی ہے اور ہم اکٹھے ہوں تو ہر قسم کے ذاتی سے یونیورسل موضوع پر لمبی گفتگو کرتے ہیں۔ ویسے بھی تقریبا روزانہ ٹیکسٹ یا سنیپ کرتے ہیں۔

جہاں تک سختی کی بات ہے تو اس میں میں یقین نہیں رکھتا۔ اب تو وہ اڈلٹ ہے لہذا اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور ہمیں بخوشی قبول ہیں کہ ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ جب بچی تھی تو کچھ اصول تھے جن پر عمل لازم تھا۔ ان کی تعداد کم سے کم رکھی اور اسے نہ صرف حکم سنایا بلکہ یہ واضح بھی کیا کہ کیوں یہ ضروری ہے اور اس طرح اسے کنونس کیا۔

بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں کو اڈلٹ لائف کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے فیصلے، سوچ بچار وغیرہ سب ان سے شیئر کریں۔

نوٹ: میری اردو زنگ آلودہ ہو چکی ہے لیکن پھر بھی کیا اڈلٹ لائف کا کوئی اچھا اردو متبادل ہے؟ مجھے اکثر لگتا ہے کہ پاکستانی اپنے جوان اور ادھیڑ عمر کے بچوں کو بھی بچہ ہی سمجھتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری بہت اچھی دوستی ہے اور ہم اکٹھے ہوں تو ہر قسم کے ذاتی سے یونیورسل موضوع پر لمبی گفتگو کرتے ہیں۔ ویسے بھی تقریبا روزانہ ٹیکسٹ یا سنیپ کرتے ہیں
یہی سب سے اچھا رشتہ ہے برابری کی بنیاد پر روزآنہ کا ٹیکسٹ آپکی دوستی کو ایک اٹوٹ رشتے میں تبدیل کرتا ہے رضا کاُہمارا رشتہ بھی یہی ہے اُسکی شادی اور بچوں کے بعد بھی ہماری اور ہمارے بیٹے کی دوستی ہے ۔۔
اللہ ماں باپ دونوں سے بچوں کی دوستی کو قائم و دائم رکھے ۔۔۔
 

زیک

مسافر
مزید ایک سوال: کیا کبھی privileged -child کی طرح محسوس ہوا؟ جس کے لیے سب بچے بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں وہ چیزیں بچپن سے ہی میرے پاس ہیں۔ یا پھر آپ نے موازنہ پاکستانی بچوں سے کبھی کیا ہی نہیں؟
جب طرابلس میں اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو بلڈنگ کے بچوں سے۔ بلڈنگ میں پاکستانی اور لیبین فیملیز تھیں
ان کے ساتھ میری فیورٹ تصویر ہے جب میں سات برس کا تھا
 

زیک

مسافر
اب تک انجینئرنگ کے علاوہ کچھ اور کام بھی کیا؟ جیسے پڑھانا، یا کوئی اور جابز جو بعد میں کیرئیر کا حصہ نہیں بنیں؟
پی ایچ ڈی کے دوران پڑھاتا رہا ہوں۔ لیب بھی سپروائز کی جونیر لیول (یعنی تیسرا سال) الیکٹریکل انجینیرنگ کی۔ اس کے علاوہ پڑھائی کے دوران peer tutoring کافی کی۔ کتنے ہی سال بچوں کی ٹینس ٹیم جس میں میری بیٹی بھی تھی کا کوچ اور مینجر رہا۔ بیٹی کے سکول میں بھی ہر سال کسی نہ کسی طرح والنٹیر کرتا تھا اور ایک بار میوزک کی کلاس کے ساتھ فلوریڈا شیپرون کے طور پر بھی گیا۔
 
Top