انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

ماوراء نے کہا:
ستاروں کی اتنی تعداد دیکھ کر مجھے لگا جیسے سارے ستارے محفل پر ہی اتر آئے ہیں۔ (محب کے لیے) :lol:

ویسے اب محب دل پر لے گا۔ :wink:

دل پر لے تو لیتا مگر ستارے اترے ہوتے تو نہ

اب اس بات کو ہی دل پر لے لیتا ہوں کہ ستارے نہ سہی ایک اکلوتا چاند ہی اترا آیا ہوتا
:p
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب، اپنے ستاروں کی تعداد میں ذرا کمی کر دو۔ صفحے کے سائز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ :lol:

ماوراء بہت سارے ستارے کم کر دیئے پھر بھی صفحے کا سائز بڑا ہے :lol: اور کم کردوں تو محب کو تو موقع چاہیئے بس مجھے فیل کرنے کا :p
نہیں حجاب، محب کی باتوں کو اتنا دل پر نہ لیا کرو۔ وہ تو خود بے چارہ فیل ہوا ہوا ہے۔ دوسروں کو کیا فیل کرے گا۔ :lol:

ماوراء محب کی باتوں کو میں کب دل پر لیتی ہوں :lol:

اب ماورا کو سب تو نہ بتاؤ نہ :p
lol۔ میں جو حجاب کو سب بتا دیتی ہوں۔ وہ نہ بھی بتائے تو خیر ہے۔ :D
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ستاروں کی اتنی تعداد دیکھ کر مجھے لگا جیسے سارے ستارے محفل پر ہی اتر آئے ہیں۔ (محب کے لیے) :lol:

ویسے اب محب دل پر لے گا۔ :wink:

دل پر لے تو لیتا مگر ستارے اترے ہوتے تو نہ

اب اس بات کو ہی دل پر لے لیتا ہوں کہ ستارے نہ سہی ایک اکلوتا چاند ہی اترا آیا ہوتا
:p
چاند ۔۔۔۔وہ کون ہے؟؟ سنا ہے آجکل بیگم بمع چاند (بیٹا) پاکستان آئی ہوئی ہیں؟؟؟ :laugh:
 
شمشاد نے کہا:

کیوں ابھی سے دل پر کیوں؟ ابھی دوسری کڈنی بھی تو ہے۔

اب اس چکر میں کیا ساری کڈنیوں‌ سے جاؤں۔ :lol:
 
سنا ہے تو بتانا مت ورنہ چاند کے ساتھ سورج کی شعاعیں بھی تم تک پہنچ جائیں گی :p
 
شمشاد

لائبریرین

اللہ نہ کرئے محب بھائی، میرا یہ مطلب تو نہیں تھا۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ستاروں کی اتنی تعداد دیکھ کر مجھے لگا جیسے سارے ستارے محفل پر ہی اتر آئے ہیں۔ (محب کے لیے) :lol:

ویسے اب محب دل پر لے گا۔ :wink:

دل پر لے تو لیتا مگر ستارے اترے ہوتے تو نہ

اب اس بات کو ہی دل پر لے لیتا ہوں کہ ستارے نہ سہی ایک اکلوتا چاند ہی اترا آیا ہوتا
:p
چاند ۔۔۔۔وہ کون ہے؟؟ سنا ہے آجکل بیگم بمع چاند (بیٹا) پاکستان آئی ہوئی ہیں؟؟؟ :laugh:

سنا ہے تو بتانا مت ورنہ چاند کے ساتھ سورج کی شعاعیں بھی تم تک پہنچ جائیں گی :p
سورج کی شعاعیں تو پہلے ہی مجھ تک پہنچی ہوئی ہیں۔lol
 
امن ایمان

محفلین
شب میں ایک بار پھر یہاں۔۔
action-smiley-065.gif

سب سے پہلا سوال ۔۔۔۔

ہ امن ایمان کو کتنا مِس کیا؟ :p

ہ حجاب آپ کی بہترین دوست؟ ( اس میں نیٹ فرینڈز بھی شامل ہیں اور اسکول کالج کی فرینڈز بھی)) نوٹ:۔ اس سوال کا تعلق پہلے والے سوال سے ہرگز نہیں ہے :))

ہ حجاب کیا ایک سے زیادہ بیسٹ فرینڈز ہوسکتی ہیں؟

ہ حجاب کبھی ایک جگہ سے دوبار دھوکہ کھایا؟

ہ اگر آپ کو پیراگراف لکھنے کو دیا جائے۔۔“میری پسندیدہ شخصیت“ تو وہ کون ہوگا یا ہوگی۔۔اور آپ کیا لکھیں گی؟ ( پسندیدہ شخصیت تاریخی نہ ہی ہو تو اچھا ہے۔۔اس طرح چیٹنگ کے چانسز ہیں) :)
 
حجاب

محفلین
ہ امن ایمان کو کتنا مِس کیا؟

امن محفل پر تم کو بہت مِس کیا ، ہم سب فیملی ممبرز کی طرح ہیں اور کوئی ایک ممبر روٹھ جائے تو جس طرح گھر کی فضا اداس لگتی ہے وہی حال محفل کا بھی ہے ، تم ہوتی ہو نا جب محفل پر تو نئے تھریڈز سوال ہی سوال تو اچھا لگتا ہے یہ سب کیونکہ باتیں کرنا زندگی کے لیئے بہت ضروری ہے ، تو ڈیئر امن اب نا جانا تم اوکے ۔۔۔ :)

ہ حجاب آپ کی بہترین دوست؟ ( اس میں نیٹ فرینڈز بھی شامل ہیں اور اسکول کالج کی فرینڈز بھی)) نوٹ:۔ اس سوال کا تعلق پہلے والے سوال سے ہرگز نہیں ہے )

میری بہترین دوست عیشل ہے ۔نیٹ جب میں نے یوز کرنا سٹارٹ کیا تھا تو بہت ساری لڑکیوں کو دوست بنانا چاہا مگر کوئی لڑکی شائد نیٹ پر کسی لڑکی کو دوست نہیں بناتی ، میری یہ خواہش محفل پر آ کر پوری ہوئی اور اب تم سب ، ماوراء ، سارہ ، شگفتہ ، جیہ ، اور امن تم میری اچھی فرینڈز ہو۔

ہ حجاب کیا ایک سے زیادہ بیسٹ فرینڈز ہوسکتی ہیں؟

کوئی ایک فرینڈ ہی ہوتی ہے جو سپر بیسٹ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بیسٹ فرینڈز ہو سکتیں ہیں مگر سپر بیسٹ والی بات سب میں نہیں ہوتی۔

ہ حجاب کبھی ایک جگہ سے دوبار دھوکہ کھایا؟

دھوکہ تو نہیں کھایا اب تک ،شائد اس کی وجہ میری یہ عادت کہہ سکتی ہو کہ جلدی اعتبار نہیں کرتی میں، کسی کی باتوں میں نہیں آتی، ڈھیٹ کی طرح وہی کرتی ہوں جو میں کرنا چاہوں، تو اس طرح دھوکے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو پیراگراف لکھنے کو دیا جائے۔۔“میری پسندیدہ شخصیت“ تو وہ کون ہوگا یا ہوگی۔۔اور آپ کیا لکھیں گی؟ ( پسندیدہ شخصیت تاریخی نہ ہی ہو تو اچھا ہے۔۔اس طرح چیٹنگ کے چانسز ہیں)

میری پسندیدہ شخصیت کبھی کوئی شخصیت اچھی لگتی ہے کبھی کوئی ، سب کے اچھا لگنے کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی ہوتی ہے ، چھوٹی چھوٹی سی وجہ ہوتی ہے بڑی نہیں، جیسے کسی کی مسکراہٹ اچھی لگ جائے تو وہ پسندیدہ ، یا کسی خاتون کے ساڑھی باندھنے کا انداز اچھا لگ جائے تو وہ پسندیدہ اور بھی بہت ساری باتیں ہیں جو پسند آ جاتی ہیں۔ میری پسندیدہ شخصیت جو پہلی بار پسندیدہ قرار پائی تھیں اور آج بھی نہیں بھولی میں اُن کو ، وہ میری نفسیات کی ٹیچر تھیں مس غوثیہ ، اُن کی باتیں ، اُن کا اسٹائل ، اُن کا ڈریس اپ ہونا سب کچھ مجھے اچھا لگتا تھا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
دخل درِ ماکولات

کھانے میں کیا پسند ہے؟

سب کچھ کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟

اپنا پکایا ہوا خوش ہو کے کھاتی ہیں یا سزا کے طور پر کھانا پڑتا ہے؟

فی الحال اتنا ہی۔
 
امن ایمان

محفلین
امن محفل پر تم کو بہت مِس کیا ، ہم سب فیملی ممبرز کی طرح ہیں اور کوئی ایک ممبر روٹھ جائے تو جس طرح گھر کی فضا اداس لگتی ہے وہی حال محفل کا بھی ہے ۔۔۔

حجاب آپ نے تو مجھے جذباتی کردیا ہے۔ میں نے تو مذاق میں یہ سوال پوچھا تھا۔۔میں نے بھی اردو محفل اور آپ سب کو بہت مس کیا تھا۔

میری بہترین دوست عیشل ہے ۔نیٹ جب میں نے یوز کرنا سٹارٹ کیا تھا تو بہت ساری لڑکیوں کو دوست بنانا چاہا مگر کوئی لڑکی شائد نیٹ پر کسی لڑکی کو دوست نہیں بناتی ، میری یہ خواہش محفل پر آ کر پوری ہوئی اور اب تم سب ، ماوراء ، سارہ ، شگفتہ ، جیہ ، اور امن تم میری اچھی فرینڈز ہو۔

حجاب بالکل میرے ساتھ بھی یہی پرابلم رہا۔۔۔میسینجرز پر تو لڑکیاں کسی لڑکی سے بات کرنا ہی شاید توہین سمجھتی تھیں۔ میں سمجھی کہ شاید اکیلی میں ہی پاگل تھی۔۔۔:) لیکن آپ بھی مجھے مل گئیں۔ :) شکر ہے فورمز کی دنیا بہت اچھی ہے۔

کوئی ایک فرینڈ ہی ہوتی ہے جو سپر بیسٹ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بیسٹ فرینڈز ہو سکتیں ہیں مگر سپر بیسٹ والی بات سب میں نہیں ہوتی ۔

کیا ہم آپ کی سپر بیسٹ عیشل کو یہاں آنے کی دعوت دے سکتے ہیں؟ اور یہ عیشل اردو محفل والی عیشل ہی ہیں نااا۔۔؟

دھوکہ تو نہیں کھایا اب تک ،شائد اس کی وجہ میری یہ عادت کہہ سکتی ہو کہ جلدی اعتبار نہیں کرتی میں، کسی کی باتوں میں نہیں آتی، ڈھیٹ کی طرح وہی کرتی ہوں جو میں کرنا چاہوں، تو اس طرح دھوکے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔

ہاں حجاب یہ بات میں نے نوٹ کی ہے کہ آپ ایک تو ماشاءاللہ کنفیڈنٹ بہت ہیں۔۔اور میدان چھوڑکر جانے کی بجائے پوری طرح اپنا دفاع کرتی ہیں۔ اچھا شب اگر آپ کو کوئی دھوکہ باز ٹکرا جائے تب آپ کیا کرتی ہیں۔۔؟ اس کا جھوٹ منہ پر مار دیتی ہیں ۔۔یا چپ رہتی ہیں؟

میری پسندیدہ شخصیت جو پہلی بار پسندیدہ قرار پائی تھیں اور آج بھی نہیں بھولی میں اُن کو ، وہ میری نفسیات کی ٹیچر تھیں مس غوثیہ ، اُن کی باتیں ، اُن کا اسٹائل ، اُن کا ڈریس اپ ہونا سب کچھ مجھے اچھا لگتا تھا ۔

اچھا حجاب۔۔ ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔۔مجھے اپنی لینگوئج کلاس کی ٹیچر نے ضرورت سے زیادہ متاثر کیا۔۔وہ بڑی ینگ تھیں۔۔ڈریسنگ لاجواب، سمائل آہ۔۔ ہیر کٹ بس کچھ مت پوچھیں۔۔۔اب ہوتا یوں کہ کلاس میں سارے اسٹوڈنٹس تو لیکچر سننے میں مگن ہوتے اور میں ان کے گال کے ڈمپل گننے میں :oops: ۔۔اور پھر شاید ان کو بھی پتہ چل گیا۔۔۔اس کے بعد وہ ہوتیں۔۔۔ڈائس پر ان کا مارکر۔۔اور پھر1018 ،1018 ۔۔کچھ دن بعد میرا نام ہی یاد کر لیا۔۔۔۔۔:) اور ہر دو منٹ بعد ارضان سے اپنے لیکچر کی تصدیق دہانی۔۔۔کہ آیا سن بھی رہی ہے یا پھر ڈمپلز دیکھنے میں کھو گئی ہے۔۔سچ سچ بتایے گا آپ کے ساتھ تو ایسا نہیں ہوا تھا۔۔؟ :p

شمشاد چاء۔۔۔۔خوش آمدید :)
 
کھانے میں ہر وہ کھانا جو نمکین اور مرچ مصالحے والا ہو پسند ہے۔خاص طور پر چکن تکّہ، بہاری کباب، حلیم ۔

سب کچھ کھا لیتی ہوں نخرہ نہیں کرتی بلکل ۔

اپنا بنایا ہوا کھانا خوشی خوشی کھاتی ہوں مزے سے :)
 
شمشاد

لائبریرین
کھانے میں کون سی سبزی ناپسند ہے؟

میٹھے میں کیا پسند کرتی ہیں؟

اپنی شاپنگ خود کرتی ہیں یا بھابھی، بھیا، ماما، پاپا کی پسند چل جاتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(شکریہ امن)
 
حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
کھانے میں کون سی سبزی ناپسند ہے؟

میٹھے میں کیا پسند کرتی ہیں؟

اپنی شاپنگ خود کرتی ہیں یا بھابھی، بھیا، ماما، پاپا کی پسند چل جاتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(شکریہ امن)

شلجم اور کریلے پسند نہیں ہیں ، کریلے تو پھر بھی نگل جاتی ہوں مگر شلجم کبھی نہیں :roll:

میٹھا مجھے پسند نہیں ہے ، لیکن اگر کبھی دل چاہے تو ، رس ملائی یا رس گلّے چکھ لیتی ہوں۔

شاپنگ کرنا مجھے سخت نا پسند ہے ،امّی کی ہزار صلواتیں سن کر جانا پڑتا ہے ، مگر زیادہ تر میری شاپنگ امّی کرتی ہیں ، امی کی پسند اور میری پسند میں فرق نہیں ہے، اور بھائی بھی لے آتے ہیں ہمیشہ جب بھی کہیں جائیں تو میرے لیئے تو ضرور ہی کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ آ جاتا ہے ، اور وہ بھی پسند کا ہی ہوتا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کریلے اور شلجم سے اتنی دشمنی کیوں؟ خاص کر شلجم سے، حالانکہ شلجم گوشت تو بڑی زبردست ڈش ہوتی ہے۔

میٹھے سے اتنا پرہیز کیوں؟

کہیں اس کی یہ وجہ تو نہیں کہ اس سے وزن بڑھ جاتا ہے۔

شادی کے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں؟

پسند کی ہونی چاہیے؟
ارینج ہونی چاہیے؟

یہ بھی کہاوت ہے کہ سسرالیوں کے دل کا راستہ معدے سے ہو کر گزرتا ہے، کہاں تک اتفاق ہے آپکو؟
 
شلجم میں نے شائد ایک بار کھایا ہے مجھے نہیں اچھا لگا ، اور کریلے کڑوے ہوتے ہیں کڑواہٹ نکال بھی دی جائے تو بھی کڑوے تو اس لیئے فرائی چپس کریلے کے کھا لیتی ہوں کبھی کبھی ۔

میٹھے سے پرہیز تو نہیں ہے نا وزن بڑھنا وجہ ہے اس پرہیز کی ، بس مجھے میٹھا پسند ہی نہیں ہے میٹھا بھی کوئی کھانے کی چیز ہے ، مرچ مصالحے نہ ہوں تو کھانے کا مزہ نہیں آتا، میں تو میٹھا کھاؤں بھی اگر تو پہلے میٹھا کھا لیتی ہوں پھر نمکین ۔

شادی کے متعلق خیالات نیک ہیں ، شادی ارینج ہونی چاہیئے ، اور اگر پسند کی ہو تو بھی والدین کی مرضی شامل ہونی ضروری ہے۔

سسرالیوں کے دل کا راستہ نہیں ہسبینڈ کے دل کا راستہ معدے سے ہوکر گزرتا ہے میں نے تو یہی سُنا ہے ، اور اتفاق بھی کرتی ہوں 99٪ سسرالی بھی خوش ہو تے ہوں شائد اس خوبی سے :roll
: میرا تو خیال ہے کہ لڑکی کسی بھی طبقے کی ہو کھانا بنانا ضرور آنا چاہیئے چاہے گھر میں ملازم ہوں کھانا نہ بنانا پڑے مگر بنانا آتا ہو۔
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
امن محفل پر تم کو بہت مِس کیا ، ہم سب فیملی ممبرز کی طرح ہیں اور کوئی ایک ممبر روٹھ جائے تو جس طرح گھر کی فضا اداس لگتی ہے وہی حال محفل کا بھی ہے ۔۔۔

حجاب آپ نے تو مجھے جذباتی کردیا ہے۔ میں نے تو مذاق میں یہ سوال پوچھا تھا۔۔میں نے بھی اردو محفل اور آپ سب کو بہت مس کیا تھا۔

میری بہترین دوست عیشل ہے ۔نیٹ جب میں نے یوز کرنا سٹارٹ کیا تھا تو بہت ساری لڑکیوں کو دوست بنانا چاہا مگر کوئی لڑکی شائد نیٹ پر کسی لڑکی کو دوست نہیں بناتی ، میری یہ خواہش محفل پر آ کر پوری ہوئی اور اب تم سب ، ماوراء ، سارہ ، شگفتہ ، جیہ ، اور امن تم میری اچھی فرینڈز ہو۔

حجاب بالکل میرے ساتھ بھی یہی پرابلم رہا۔۔۔میسینجرز پر تو لڑکیاں کسی لڑکی سے بات کرنا ہی شاید توہین سمجھتی تھیں۔ میں سمجھی کہ شاید اکیلی میں ہی پاگل تھی۔۔۔:) لیکن آپ بھی مجھے مل گئیں۔ :) شکر ہے فورمز کی دنیا بہت اچھی ہے۔

کوئی ایک فرینڈ ہی ہوتی ہے جو سپر بیسٹ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بیسٹ فرینڈز ہو سکتیں ہیں مگر سپر بیسٹ والی بات سب میں نہیں ہوتی ۔

کیا ہم آپ کی سپر بیسٹ عیشل کو یہاں آنے کی دعوت دے سکتے ہیں؟ اور یہ عیشل اردو محفل والی عیشل ہی ہیں نااا۔۔؟

دھوکہ تو نہیں کھایا اب تک ،شائد اس کی وجہ میری یہ عادت کہہ سکتی ہو کہ جلدی اعتبار نہیں کرتی میں، کسی کی باتوں میں نہیں آتی، ڈھیٹ کی طرح وہی کرتی ہوں جو میں کرنا چاہوں، تو اس طرح دھوکے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔

ہاں حجاب یہ بات میں نے نوٹ کی ہے کہ آپ ایک تو ماشاءاللہ کنفیڈنٹ بہت ہیں۔۔اور میدان چھوڑکر جانے کی بجائے پوری طرح اپنا دفاع کرتی ہیں۔ اچھا شب اگر آپ کو کوئی دھوکہ باز ٹکرا جائے تب آپ کیا کرتی ہیں۔۔؟ اس کا جھوٹ منہ پر مار دیتی ہیں ۔۔یا چپ رہتی ہیں؟

میری پسندیدہ شخصیت جو پہلی بار پسندیدہ قرار پائی تھیں اور آج بھی نہیں بھولی میں اُن کو ، وہ میری نفسیات کی ٹیچر تھیں مس غوثیہ ، اُن کی باتیں ، اُن کا اسٹائل ، اُن کا ڈریس اپ ہونا سب کچھ مجھے اچھا لگتا تھا ۔

اچھا حجاب۔۔ ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔۔مجھے اپنی لینگوئج کلاس کی ٹیچر نے ضرورت سے زیادہ متاثر کیا۔۔وہ بڑی ینگ تھیں۔۔ڈریسنگ لاجواب، سمائل آہ۔۔ ہیر کٹ بس کچھ مت پوچھیں۔۔۔اب ہوتا یوں کہ کلاس میں سارے اسٹوڈنٹس تو لیکچر سننے میں مگن ہوتے اور میں ان کے گال کے ڈمپل گننے میں :oops: ۔۔اور پھر شاید ان کو بھی پتہ چل گیا۔۔۔اس کے بعد وہ ہوتیں۔۔۔ڈائس پر ان کا مارکر۔۔اور پھر1018 ،1018 ۔۔کچھ دن بعد میرا نام ہی یاد کر لیا۔۔۔۔۔:) اور ہر دو منٹ بعد ارضان سے اپنے لیکچر کی تصدیق دہانی۔۔۔کہ آیا سن بھی رہی ہے یا پھر ڈمپلز دیکھنے میں کھو گئی ہے۔۔سچ سچ بتایے گا آپ کے ساتھ تو ایسا نہیں ہوا تھا۔۔؟ :p

شمشاد چاء۔۔۔۔خوش آمدید :)

شکر ہے 2 پاگل مل تو گئے :wink:

ہاں یہی محفل والی عیشل میری دوست ہے ، تم عیشل سے جو کچھ میرے بارے میں پوچھنا چاہتی ہو لکھ دو یہاں وہ جواب لکھ دے گی جب ٹائم ملا ۔

مجھے کوئی جھوٹا ملے تو اُس کا حشر بہت برا ہوتا ہے ، چپ تو نہیں رہ سکتی میں کبھی، جھوٹے کو اُس کے گھر تک چھوڑ کے آتی ہوں :p :wink:

امن میری ٹیچر میری طرح کی تھیں غصّے والی شائد اس لیئے وہ مجھے اچھی لگتی تھیں :oops: :oops:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ امن کہاں رہ گئی ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گھر والوں کی کون سی بات آپ کا موڈ آف کر دیتی ہے؟

عملی زندگی میں قدم رکھے کتنا عرصہ ہو گیا؟

پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی اور اس کا کیا کیا تھا؟

آپ کی کوئی عجیب و غریب خواہش؟

کیا چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے؟

ابھی کے لیے بس اتنا ہی۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء میں ادھر ہی ہوں۔۔
action-smiley-065.gif

آپ ماشاءاللہ بہت اچھا جا رہے ہیں۔۔۔اب آئے گا نا مزا۔۔۔۔حجاب کے لیے تو کوئیسچن پیپر دو دو لائق،فائق،شائق ٹیچیر تیار کررہے ہیں۔ :)
-----------------------------------------------------------------------------------

حجاب کے جوابات۔۔۔
شکر ہے 2 پاگل مل تو گئے
:) جی بالکل۔۔۔اور دو پاگلوں کا ملنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ :wink:

ہاں یہی محفل والی عیشل میری دوست ہے ، تم عیشل سے جو کچھ میرے بارے میں پوچھنا چاہتی ہو لکھ دو یہاں وہ جواب لکھ دے گی جب ٹائم ملا ۔

ٹھیک ہے شب۔۔وہ تو میں سوچ کر لکھ دوں گی۔۔لیکن عیشل اتنا کم کم کیوں آتی ہیں۔۔؟

مجھے کوئی جھوٹا ملے تو اُس کا حشر بہت برا ہوتا ہے ، چپ تو نہیں رہ سکتی میں کبھی، جھوٹے کو اُس کے گھر تک چھوڑ کے آتی ہوں

زبردست! حجاب مجھے بھی پلیزززززززززز اپنے جیسا بنالیں نا۔۔:(

امن میری ٹیچر میری طرح کی تھیں غصّے والی شائد اس لیئے وہ مجھے اچھی لگتی تھیں

اللہ توبہ۔۔۔یہ غصہ بھی کوئی پسند کرنے والی چیز ہے۔۔یوں کہیں کہ آپ کی طرح کھری، اور صاف گو ہوں گی۔ ویسے میں نے کسی جگہ پڑھا تھا کہ ہر انسان کی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے۔۔اور جہاں کسی دوسرے انسان سے وہ خوشبو کی لہریں میچ کرجائیں۔۔وہ ہمیں اچھا لگنے لگتا ہے۔۔۔پتہ نہیں کتنا سچ ہے اس میں۔

میرا تو خیال ہے کہ لڑکی کسی بھی طبقے کی ہو کھانا بنانا ضرور آنا چاہیئے چاہے گھر میں ملازم ہوں کھانا نہ بنانا پڑے مگر بنانا آتا ہو۔

بالکل صحیح کہا۔۔۔: )

میٹھے سے پرہیز تو نہیں ہے نا وزن بڑھنا وجہ ہے اس پرہیز کی ، بس مجھے میٹھا پسند ہی نہیں ہے میٹھا بھی کوئی کھانے کی چیز ہے ، مرچ مصالحے نہ ہوں تو کھانے کا مزہ نہیں آتا، میں تو میٹھا کھاؤں بھی اگر تو پہلے میٹھا کھا لیتی ہوں پھر نمکین ۔

حجاب ملائیں ہاتھ۔۔۔ایک بار پھر ایک پاگل آپ کے ساتھ مل گیا(گئی) :lol: ۔۔میں تو آئس کریم بھی بہت کم کھاتی ہوں۔۔اگر کھا لوں تو پھر فوراً پانی پی لیتی ہوں۔ :)

ابھی شمشاد چاء کے مزے کے سوال آپ کے منتظر ہیں۔۔۔اس لیے میری باری بعد میں۔

action-smiley-065.gif
 
ایک سادہ سا سوال

اگر کوئی سوال کا جواب نہ دے تو کتنا اچھا لگتا ہے اگر کوئی سوال کا جواب دینے میں دیر کر دے تو کتنا اچھا لگتا ہے اور اگر کوئی سوال کا جواب دینے میں دیر کردینے کے بعد پھر جواب دینے پر اصرار کرے تو کیسا لگتا ہے۔
 
Top