انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

جیہ

لائبریرین
غصہ تو حرام ہے ہی مگر غصہ دلانا تو اس سے بھی بری بات ہے۔
بے چاری کو گنجی کہا۔ حالانکہ وہ گنجی نہیں بس ہیئر سٹائل ہی کچھ ایسا ہے کہ دور سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تو بھاگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں امن و ایمان (سوری امن و امان ) کا مسئلہ نہ بن جائے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد آپ کا پہلا روزہ ہے اور ابھی سے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چڑچڑا پن؟؟

میرا تو پہلا روزہ ہے اور تم روزے شروع ہونے سے پہلے ہی ۔۔۔۔۔۔

یہ خالی “ شمشاد “ کیوں لکھا؟؟؟

اور ہاں میں کبھی بھی چڑچڑاہٹ کا شکار نہیں ہوا۔
(ابھی میں جا رہا ہوں کہ مجھے افطاری بنانی ہے)
 

جیہ

لائبریرین
ارے ہے کوئ جو مجھے دو تھپڑ مارے ۔ مجھ نگوڑی سے بھائ لکھنا چھوٹ گیا۔۔۔۔

یا اللہ اب کیا ہوگا؟ شمشاد بھائ تو غصے میں چل دیئے
مجھے تو رہ رہ کر وہ ڈائیلاگ یاد آرہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

“ تیرا کیا ہوگا کالیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟“ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
میں سمجھا تھا کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی دماغ پر اثر ہو گیا۔ خیر کوئی بات نہیں۔ بھول چوک ہو ہی جاتی ہے۔ اور میں غصے میں بالکل نہیں ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں آپ کو غصہ کیوں آئے گا ۔ شیطان جو باندھ دیا گیا ہے۔

شمشاد بھائ بھائ کیئ ایک سوال آپ سے ۔۔۔۔۔۔

رمضان میں سحری اور افطاری میں کیا کھانا پسند ہے
اور۔۔۔۔
تراویح مسجد جاکر پڑھتے ہیں یا گھر پر؟
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں :

کھجور سے افطاری اس کے بعد پکوڑے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، ٹھنڈا میٹھا شربت اور آخر میں گرما گرم چائے۔

یہاں مغرب کی اذان اور نماز میں کم از کم پندرہ منٹ کا وقفہ ہوتا ہے تو افطاری خوب ڈٹ کر ہو جاتی ہے نماز سے پہلے۔

اور سحری میں جو مل جائے، پراٹھا، کوئی بھی سالن یا دہی اور آخر میں پھر وہی یعنی کہ چائے۔

اور ہاں تراویح ہم سب مسجد میں ہی جا کر پڑھتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
افطاری میں :

کھجور سے افطاری اس کے بعد پکوڑے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، ٹھنڈا میٹھا شربت اور آخر میں گرما گرم چائے۔

:shock: اتنے چیزیں کیا ایک افطاری کے بعد کھاتے ہیں۔؟
میں بھی امی سے کہتی ہوں کہ میں نے افطاری میں اتنی ہی چیزیں کھانی ہیں۔
میں تو ویسے ہی کل کا سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہی ہوں۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری کے بعد نہیں افطاری میں ہی کھاتا ہون اور پکوڑوں کے علاوہ دو ہی تو چیزیں ہیں فروٹ اور چنا چاٹ، تو کیا یہ زیادہ ہیں :?
 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی کم ہیں، بلکہ یہ تو افطاری کی ابتدائی چیزیں گِنی جاتی ہیں۔

ویسے تم کیا کیا بنا رہی ہو کل افطاری میں؟
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ سے ایک سوال :

ذرا جلدي سے بتایئے كہ بلي ہر وقت مياوٴں (ميں آوٴں) ہي كيوں كہتي ہے، ميں جاوٴں كيوں نہيں كہتي؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ ۔ لگتا اس بار رمضان میں گرمی کچھ زیادہ ہی ہے جو اس طرح سوالات پوچھ رہے ہیں۔

بلی نہ میں میں آؤں کہتی ہے نہ میں جاؤں بلکہ وہ تو ہر وقت کہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“ میاں آؤ“ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد بھائ ۔ لگتا اس بار رمضان میں گرمی کچھ زیادہ ہی ہے جو اس طرح سوالات پوچھ رہے ہیں۔

بلی نہ میں میں آؤں کہتی ہے نہ میں جاؤں بلکہ وہ تو ہر وقت کہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“ میاں آؤ“ :lol:

جیہ یہاں روزے کا بالکل بھی پتہ نہیں چلتا اور ویسے بھی اب یہاں موسم خاصا بدل گیا ہے۔ گرمی کی شدت خاصی کم ہو گئی ہے۔

ایک تو میں اتنی مشکل سے خاص خاص سوال ڈھونڈ کے لاتا ہوں اور تم اسے رمضان اور گرمی کا اثر ثابت کرنے پر تُلی ہوئی ہو۔

بلی ہر وقت “ میں آؤں - میں آؤں “ اس لیے کہتی ہے کہ کوئی آنے دے اور وہ ہر وقت مرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔ سمجھ آئی کہ نہیں :wink:
 

جیہ

لائبریرین
سمجھ آگئ شمشاد بھائ


(ویسے آپس کی بات ہے ایمان۔ بالکل سمجھ میں نہیں آئی شمشاد بھائ بھائ کی بات۔ مگر بتانا نہیں انہیں۔ ورنہ سمجیں کہ کٹی۔۔۔۔)
 
ایک سوال میں بھی کر لوں

خدا گنجی کو ناخن کیوں نہیں‌دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور بھی محاورہ ہے گنجی پر مگر وہ پھر سہی۔
 
Top