انٹرویو انٹرویو وِد افتخار اجمل بھوپال

امن ایمان نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 2, 2007

  1. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    انٹرویو وِد افتخار اجمل بھوپال


    اردو زبان میرے لیےاور یقننا آپ کے لیے بھی دنیا کی سب سے پیاری زبان ہے اس زبان کی مقناطیسی کشش کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ پر جہاں کہیں بھی یہ لکھی جاتی ہے، اردو بولنے اور سمجھنے والے وہاں خود بخود کھینچے چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ خواہ کسی اردو فورم کے رکن ہیں یا کسی اردو بلاگ کے ایڈمن۔۔آپ خود بخود اردو سرکل میں مشہور ہوتے چلے جاتے ہیں [​IMG] آپ کو جاننے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ آپ کو کوئی نہ کوئی کسی حوالے سے جانتا ہوگا۔ کہیں آپ کی پہچان آپ کی تحریر بنے گی، کہیں آپ کا کردار لوگوں کو متوجہ کرے گا، کہیں آپ کے دوست آپ کی پہچان کا حوالہ بنے گیں۔۔الغرض کہ آپ کے حلقہ احباب کا دائرہ وسیع ہوتا چلا جائے گا۔

    میں حادثاتی طور پر اردو محفل کی رکن بنی اور پھر یہاں سے آگے اب شاید ہی کوئی اردو فورم یا بلاگ ہو جہاں تک میری رسائی نہ ہو۔جب میں نے بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا تو ایک بلاگ پرمیری نظر سے “اجمل صاحب “ کے کچھ تبصرہ جات گزرے۔ مجھے ان کا انداز گفتگو اچھا لگا۔۔کچھ فطری تجسس بھی تھا کہ کہیں یہ اردو محفل کے ایڈمن زکریا اجمل کے بابا تو نہیں ہیں۔۔اگر ہیں تو یہ اردو محفل پر کیوں نہیں ہیں۔۔بس اسی جواب کی تلاش میں “میں کیا ہوں“۔۔۔۔۔۔۔۔"What Am I" ربط پر پہنچ گئی۔ میرا اندازہ ٹھیک تھا اجمل صاحب زیک کے باباجان ہیں۔۔۔اجمل انکل کے بلاگ کو شاید ہی کوئی بلاگرہو جو نہ جانتا ہو۔۔۔ان کا بلاگ اب تک میں نے جتنے بلاگ دیکھے‘ سب سے فعال ہے۔ ہر روز ایک نیا موضوع پڑھنے کو ملتا ہے۔ اردو محفل کے کافی اراکین ان کو بلاگنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔۔اجمل انکل کے تبصرہ جات باقاعدہ سند کی حیثیت رکھتے ہیں اور جس بلاگر کے لیے تبصرہ لکھیں وہ یقننا پھولا نہیں سماتا ہوگا۔ [​IMG]
    اجمل انکل کی حالات زندگی کے بارے میں کافی پوسٹس ان کے اپنے بلاگ پر موجود ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ یہاں ہم ان سے ایک بار پھر زندگی کی کہانی سنیں اور ان کے تجرباتِ زندگی سے کچھ سیکھیں۔ اجمل انکل اب اردو محفل کے باقاعدہ رکن بھی ہیں۔

    مجھے امید ہے کہ آپ سب ایک بار پھر اجمل انکل کو خوش آمدید کہیں گے۔

    اجمل انکل۔۔۔۔انٹرویو کا باقاعدہ آغاز [​IMG]

    ہ آپ نے بلاگنگ کی دنیا میں کب اور کیسے قدم رکھا؟

    ہ بلاگ لکھنے سے پہلے آپ کسی فورم یا کمیونٹی کے رکن تھے ۔۔اور اب بھی ہیں؟

    ہ اردو ٹائپنگ پہلے سے جانتے تھے یا اردو محفل فورم کا اعجاز ہے؟

    ہ کمپیوٹر سے کس حد تک دوستی ہے؟

    ہ بلاگ پر کوئی موضوع پوسٹ کرتےہوئے آپ کے ذہن میں کیا خیال ہوتا ہے؟

    ہ آپ کی تحریریں اثر رکھتی ہیں، آپ کولکھنے کی عادت شروع سے تھی؟

    ابھی یہ کچھ سوالات۔۔۔۔۔کوشش کروں گی کہ آپ کی دلچسپی برقرار رہے اور آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ یہاں صرف کریں۔۔۔میں اس کے لیے آپ کی شکرگزار رہوں گی۔
     
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    35,641
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Drunk
    مگر وہ میرے باباجان تو نہیں ہیں۔





































    بلکہ ابو ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    او مائی گڈنس ۔۔۔زیک میری شکل تو یوں ہوگئی تھی۔۔۔> [​IMG] کہ یہ کیسے ہوگیا۔۔۔یہ بات تو کنفرم تھی۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔ویسے ایسے موقعوں پر میرا پسندیدہ جواب یہ ہوتا ہے۔۔۔"کوئی حال نہیں۔۔!" [​IMG]

    اور یہ کیا آپ نے اجمل چاء کو خوش آمدید بھی نہیں کہا۔۔۔۔:(
     
  4. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    مگر وہ میرے باباجان تو نہیں ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    جسطرح کی جو بابا آپ نے اپنے اوتار میں لگا رکھا ہے اسکو دیکھتے ہوئے اجمل انکل آپکے بابا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بلکے آپ انکے بابا زیادہ نظر آرہے ہیں [​IMG]
     
  5. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    سلام ن ویلکم ۔۔ :)
     
  6. اجمل

    اجمل محفلین

    مراسلے:
    138
    انٹرویو ود افتخار اجمل بھوپال

    ااااااااااااااااااااااااااااااااااا
     
  7. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    محترم افتخار اجمل صاحب! کمپیوٹر کی دنیا میں اردو بولنے والوں کے لیے آپ کی شخصیت انجانی نہیں۔ آپ جس قدر مطالعہ کر کے اپنا بلاگ لکھتے ہیں ایسے حضرات اردو تو درکنار انگریزی بلاگنگ میں بھی کم ہی ہوں گے۔ آپ اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کا جس طرح جواب دیتے ہیں اس پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے گا۔

    آپ سے میرے سوالات یہ ہیں:

    1- آپ کا پسندیدہ مصنف اور شاعر کون ہے؟

    2- محفل پر آپ نے جتنا وقت گذارا، وہ کیسا رہا؟
     
  8. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حیرت انگیز۔۔۔ ماشاء اللہ آپ کا اور کمپیوٹر کا کافی پرانا ساتھ ہے۔
    آپ کے بلاگ کی ہر تحریر ایک مقصد رکھتی ہے، پُر اثر اور جامع ہوتی ہے! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
     
  9. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    اجمل انکل خوش آمدید [​IMG]

    میں آج تک نہیں سمجھ سکا کہ انٹریو لینے والے جس کا انترویو لینا ہو پہلے اسکے غبارے میں اتنی زیادہ ہوا کیوں بھرتے ہیں ؟ تاکہ کہیں وہ انٹرویو کے دوران گِر نہ جائے ؟ اور اگر وہ پھٹ جائے تو ؟

    :) اجمل انکل اگر پروفیشنلز کی بات کررہے ہیں تواُن میں اور مجھ میں بہت فرق ہے۔۔۔وہ پیسوں کی خاطر جھوٹ بولتے ہیں جبکہ میں بغیر پیسوں کے سچ بولتی ہوں۔۔۔کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی کی تعریف کرنا میرے لیے دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔۔جھوٹی تعریف مجھ سے نہیں ہوتی۔۔۔اور سچی تعریف لکھتے ہوئے میں خود کو روک نہیں سکتی۔ ابھی تو میں نے آپ کی ٹھیک طرح سے تعریف کی ہی نہیں۔۔


    سولات اور ان کے جوابات حاضر ہیں ۔
    بہت شکریہ۔۔پہلے آپ کے جوابات پر کچھ بات۔۔جیسے میں جوابات پر ایک نظر کہتی ہوں۔
    ویسے اردو محفل پر آنے کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں بہت نالائق ہوں ۔ پچھلے دو گھنٹے سے مختلف طریقے جوابات لکھنے کے آزما چکا ہوں مگر شائع نہیں ہو پائے ۔ یہ آخری کوشش ہے ۔

    انکل کس قسم کا مسئلہ ہوا ہے۔۔آپ چاہے یہاں بتا دیں یا ہیلپ فورم پر۔۔۔آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔


    اُردو محفل کا رُکن بنتا اور ٹوٹتا رہا ۔ اس کے علاوہ میں اُس محفل یا کمیونٹی کا رُکن ہوں جس کا کوئی نام نہیں ہوتا ۔

    اگر مناسب سمجھیں تو یہ بتادیں کہ ایسی کون سی کمیونٹی ہوتی ہے جس کا کوئی نام نہیں؟


    صرف کمپیوٹر ہی میرا ایسا ساتھی ہے جو میرے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے اور میری کسی بات پر اعتراض نہیں کرتا ۔ کمپیوٹر سے میری شناسائی ستمبر 1985 میں ہوئی جو 1987 میں دوستی میں بدل گئی ۔

    [​IMG] زبردست۔۔۔میرے خیال میں پاکستان میں آپ کی عمر کےشاید کچھ ہی لوگ آپ کی طرح انرجیٹک ہوں گے۔ ورنہ یہاں یہ ٹرینڈ دیکھا گیا ہے کہ جی بچوں کی شادیاں ہوگئی ہیں تو باقی عمر اللہ اللہ کرنے میں یا اخبار کا مطالعہ کرنے میں گزارنی ہے۔۔۔بہت اچھا لگا کہ آپ واقعی کمپیوٹر دوست ہیں۔

    ابھی ابو شامل صاحب کے سوال موجود ہیں اس کے بعد میرے کچھ سوالات۔۔۔

    ہ وہ کیا محرکات ہیں جو آپ کو لکھنے پر اکساتے ہیں؟

    ہ کبھی ایسا ہو کہ مضمون ادھورا رہ گیا ہو اور آپ باوجود کوشش کے اسے مکمل نہ کرسکے ہوں؟

    ہ انگریزی اور اردو دونوں بلاگز پر اب تک لکھی گئی آپ کی بہترین تحریر۔۔؟ ( اگر ہوسکے تو ربط فراہم کردیں)

    ہ آپ نے کہا کہ آپ خود بھی اپنے نقاد ہیں لیکن کیادوسروں کی خود پر تنقید آسانی سے برداشت کرلیتے ہیں؟
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,261
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سب سے پہلے تو امن کو مبارک کہ نہ صرف افتخار صاحب کا تعلق زکریا سے ڈھونڈ نکالا بلکہ افتخار صاحب کو انٹرویو پر راضی بھی کرلیا۔ یقیناٌ اس سے بہت سے لوگوں کو افتخار صاحب کو جاننے کا موقع ملے گا اور بلاگ سے ہٹ کر سوالات پوچھنے کا بھی نادر موقع ہاتھ آیا ہے۔

    دیکھتے ہیں زکریا بھی اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں کہ نہیں:)
     
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    35,641
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Drunk
    :eek::confused:
     
  12. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,261
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کیا میں نے نام غلط لکھا ہے یا انداز تخاطب نہیں صحیح؟؟؟؟؟؟؟؟ نام کا آغاز تو یونہی ہی ہے افتخار اجمل بھوپالی شاید دوسرا نام زیادہ لیا جاتا ہے یا پہچان ہے جس سے میں لاعلم ہوں۔ :(
     
  13. سید ابرار

    سید ابرار محفلین

    مراسلے:
    293
    پھلے جب میں نے ”عنوان “ دیکھا تھا تو یہ ”غلط فھمی “ ہوگئی تھی کہ افتخار اجمل صاحب کا تعلق بھوپال انڈیا سے ہے ، لیکن جب ”تحقیق “ کی تو اس ”غلط فھمی “ کو دور ہونے میں‌ زیادہ دیر نھیں لگی ، ممکن ہے اجمل صاحب اردو بلاگنگ کی دنیا میں اور اللہ کی بنائی ہوئی اس دنیا میں ”پرانے “ ہوں‌ ، لیکن میرے لئے بھر حال نئے ہیں ، امن صاحبہ کا بھی شکریہ ادا نہ کرنا زیادتی ہوگی کہ ان کی وجہ سے اجمل صاحب جیسی شخصیت سے ”آشنا “ ہونے کا موقع ملا ہے ، ”سیاست “ کے زمرے میں‌ اجمل صاحب کی چند ”پوسٹس “ پڑھ کر ویسے اندازہ تو ہوچکا تھا کہ ”پردہ “ کے پیچھے کوئی ”بزرگ “ موجود ہیں‌ ، اجمل صاحب کا طرز نگارش واقعتا اچھا ہے ،
     
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    35,641
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Drunk
    نام میں بھوپالی نہیں آتا۔ اور عام طور پر بھوپال صاحب یا اجمل صاحب کہا جاتا ہے۔
     
  15. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892




    انکل جی ہم سب کی طرف سے آنٹی جی کو سالگرہ مبارک ہو
    اللہ انکو صحت و سلامتی ، تندرستی دے ۔ آمین ،
    [​IMG]



    زکریا آپکو بھی امی کی سالگرہ مبارک ہو ۔



    ( بہت تھکی ٹوٹی ہوئی آئی ہوں صبح سے شاپنگ پر تھی ۔ اب یہ حال ہے کہ بس برا ہی حال تھکاوٹ سے ۔ مگر دیکھ لیں اسکے باوجود مجھے یاد رہی ۔ :grin: باقی کی کل ۔ )


    :birthday:
     
  16. اجمل

    اجمل محفلین

    مراسلے:
    138
    سالگرہ

    بہت بہت شکریہ سلگرہ کی مبارک کا
     
  17. اجمل

    اجمل محفلین

    مراسلے:
    138
    ااااااااااااااااااا
     
  18. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful

    اجمل انکل آپ کے پاس کئی آپشن ہیں۔۔۔آپ باری باری ہر پوسٹ کو کوٹ کرکے جواب لکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ وقت کی کمی کی وجہ سے یہ سب نہیں کرسکتے تو۔۔۔جن سوالات کا جواب دینا ہے وہ سب ایک جگہ کاپی کرکے نئے جواب کو کلک کریں اور پھر پیسٹ کرکے ایک ساتھ سب کو جواب لکھ دیں۔۔۔اور جس کا سوال ہے آپ اس کا نام ضرور ساتھ لکھ دیں۔

    جیسے۔۔۔
    ہ وہ کیا محرکات ہیں جو آپ کو لکھنے پر اکساتے ہیں؟

    جواب امن۔۔>>> یہاں آپ اپنے جواب لکھتے جائیں۔ اس سے بھی اگر کوئی آسان طریقہ ہے تو زیک آپ کو ضرور گائیڈ کردیں گے۔
     
  19. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    آنی کو میری جانب سے بھی سالگرہ مبارک ! :)
     
  20. اجمل

    اجمل محفلین

    مراسلے:
    138
    امن امان صاحب

    ااااااااااااااااااااا۔
     

اس صفحے کی تشہیر