انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

مہ جبین

محفلین
جن بھائیوں اور بہنوں کو میری بہت ساری باتوں سے اختلاف ہے یا انہیں میری بہت سی باتیں ہضم نہیں ہو رہی ہیں تو ان کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ یہ عرض ہے کہ میں نے زندگی کو جس طرح سمجھا ، جانا یا جو بھی میرے نظریات اور مشاہدات ہیں وہ میں نے نہایت سچائی کے ساتھ یہاں لکھ دئے ہیں ، ان کو زبردستی کسی پر ٹھونسنا یا اپنی بات کو ہر ایک سے منوانا میرا مقصد تھا ، نہ ہے، اب کوئی میری کسی بھی بات کو ایک ایشو بنالے یا اس کو گاندھی گیری کہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے
اختلاف رائے تو ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس سے کوئی کسی کو کیسے روک سکتا ہے، آپ لوگوں کو میری کوئی بات بری لگے تو معافی چاپتی ہوں جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں اپنی انا کو پس پشت نہ ڈالیں اور ان کی خوشی کو مقدم نہ رکھیں تو یہ ان کی اپنی زندگی ہے وہ جیسا چاہیں کریں ، میں نے تو بھائیوں یا بیٹوں کو کوئی نصیحت نہیں کی صرف اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے اپنے خیالات کو شئیر کیا ہے ان پر بھی کوئی زبردستی نہیں کی ہے ، عمل کرنا نہ کرنا انکےا ختیار میں ہے
 
شکریہ امید بیٹا۔۔۔۔ ۔
بس یہاں مجھے لانے میں امین کا ہاتھ ہے۔۔۔۔ ۔ میں فیس بک پر ہوتی تھی تو امین نے مجھ سے کہا کہ آپ یہاں آجائیں بہت اچھا فورم ہے اور یہاں کا ماحول بھی بہت اچھا ہے ۔۔۔ ۔ فیس بک سے بالکل الگ ہے یہ لیکن اس سے بہت بہتر ہے ، یہاں آکر مجھے بہت اچھا لگا
یقینا آپ کو بہت مزہ آئے گا یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو دوستوں کی کہیں کمی تھی ناں ۔۔وہ اب بالکل نہیں لگے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
مجھے غالب کا یہ شعر بہت پسند ہے، جو بہت لوگوں کی زندگی کی عکاسی کرتا ہے
قید حیات و بند غم، اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی اندازاً ایک نام لکھا تھا "حنا"، اس پر امین نے لفٹ نہیں کروائی۔ اب میں حنا کی شروع کی ح کی بجائے کسی ایسے نام کو ڈھونڈوں گا جو ح پر ختم ہوتا ہو۔
 
زبیر مرزا

محفلین
کراچی کی مشہور بریانی کی "چین" ہے۔۔۔ اسٹوڈنٹ بریانی۔۔۔ پہلے ایک فٹ پاتھ پر لگاتے تھے موصوف۔۔۔ آج سارے کراچی میں فرینچائزز ہیں :)

ارے چاندا جی نہ للچاؤ ہماراکہ ذکرکراچی کے کھانوں کا بوھری بازارکی چاٹ, بنس روڈ کے میٹھے دہی بڑے
بندوخان کاکباب پراٹھا اوراسلم کی نہاری اورگھرگلیاں دوست کیاکیاآنکھوں میں چھلکتاجاتاہے
 
زبیر مرزا

محفلین
جن بھائیوں اور بہنوں کو میری بہت ساری باتوں سے اختلاف ہے یا انہیں میری بہت سی باتیں ہضم نہیں ہو رہی ہیں تو ان کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ یہ عرض ہے کہ میں نے زندگی کو جس طرح سمجھا ، جانا یا جو بھی میرے نظریات اور مشاہدات ہیں وہ میں نے نہایت سچائی کے ساتھ یہاں لکھ دئے ہیں ، ان کو زبردستی کسی پر ٹھونسنا یا اپنی بات کو ہر ایک سے منوانا میرا مقصد تھا ، نہ ہے، اب کوئی میری کسی بھی بات کو ایک ایشو بنالے یا اس کو گاندھی گیری کہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے
اختلاف رائے تو ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس سے کوئی کسی کو کیسے روک سکتا ہے، آپ لوگوں کو میری کوئی بات بری لگے تو معافی چاپتی ہوں جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں اپنی انا کو پس پشت نہ ڈالیں اور ان کی خوشی کو مقدم نہ رکھیں تو یہ ان کی اپنی زندگی ہے وہ جیسا چاہیں کریں ، میں نے تو بھائیوں یا بیٹوں کو کوئی نصیحت نہیں کی صرف اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے اپنے خیالات کو شئیر کیا ہے ان پر بھی کوئی زبردستی نہیں کی ہے ، عمل کرنا نہ کرنا انکےا ختیار میں ہے
آپا عورت صبراورشکرکرکے , گھرگھرہستی کرکے وہ مقام پالیتی جو مردعبادت وکڑی ریاضت سے بھی مشکل
سے پاتاہے ۔ اچھی آپا آپ کے خیالات اتنے عمدہ اورروشن ہیں الله کریم آپ اجرعظیم اورخیرکثیرعطافرمائے
آپ سی مائیں بہنیں تو اصل درسگاہ ہیں قوم وملت کی
 
ارے چاندا جی نہ للچاؤ ہماراکہ ذکرکراچی کے کھانوں کا بوھری بازارکی چاٹ, بنس روڈ کے میٹھے دہی بڑے
بندوخان کاکباب پراٹھا اوراسلم کی نہاری اورگھرگلیاں دوست کیاکیاآنکھوں میں چھلکتاجاتاہے
پرديش ميں اپنے ديس كي چيزوں كا نام سن كر منه پاني پاني هوتا هے ۔۔۔
يهاں ايسا كچھ بھي نهيں ۔۔
پرديس ميں ره كر ديس كي بهت قدر هوتي هے ۔۔۔
اے وطن تجھے سلام
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم مہ جبین آنٹی
کیسی ہیں آپ؟ اتنا اچھا لگ رہا ہے آپ کو انٹرویو پڑھ کر۔ :)
اچھا جلدی سے ایک دو سوال پوچھتی ہوں باقی ساتھ ساتھ پوچھوں گی۔ ابھی بجلی جانے کا بھی وقت ہونے والا ہے۔
کراچی کی کونسی جگہ سب سے اچھی لگتی ہے؟
کراچی کے علاوہ کون سا شہر بہت اچھا لگتا ہے اور کہاں کہاں رہی ہیں؟
بچوں کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے؟
آپ بھی ڈرامہ دیکھ کر روتی ہیں؟ :( ۔ کیسا ڈرامہ اچھا لگتا ہے کامیڈی یا سنجیدہ؟ آجکل کونسا ڈرامہ دیکھتی ہیں؟
 
آپ نے اتنی بار کراچی کا نام لیا ہے کہ میں رونے لگوں گا
وہ شہر ہمارا کیسا ہے :(
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ نے اتنی بار کراچی کا نام لیا ہے کہ میں رونے لگوں گا
وہ شہر ہمارا کیسا ہے :(
نہیں بھائی رونا نہیں۔ دعا کریں پاکستان اور پاکستانیوں کی مشکلات کم ہو جائیں۔
ویسے میرے کی بورڈ سے کراچی کے ذکر کا سہرہ محفل کے سر جاتا ہے۔ پہلے شگفتہ اور پھر مہ جبین آنٹی، امین اور فہیم کا بھی تعلق کراچی سے ہی ہے تو محفل پر آ کرکراچی کراچی کر رہی ہوں۔
 
Top