انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

تعبیر

محفلین
1۔ میری شادی کو ماشاءاللہ 28 سال ہو چکے ہیں، الحمدللہ میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور اپنی فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہیں
انہوں نے ہر وقت میرا بہت خیال رکھا اور مجھے کبھی کسی چیز کی تکلیف یا کمی نہیں ہونے دی الحمدللہ اور شاید میں اس انداز سے انکا خیال نہ رکھ سکی ہوں، لیکن پھر بھی اتنی ساری خوبیوں کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ جب کسی ایک فریق کو غصہ کسی بھی بات پر آجائے تو دوسرے فریق کو مکمل خاموشی اختیار کرنا چاہئے، چاہے غلطی ہو یا نہ ہو ہر صورت میں مکمل خاموشی ہی بڑے سے بڑے طوفان کو ٹال دیتی ہے
اگر ایک بات کو دونوں ہی انا کا مسئلہ بنالیں تو بات ختم ہونے کے بجائے بگڑتی ہی چلی جاتی ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے یہیں سے دلوں میں گنجائش ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔ جیسے کہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا نجات پاگیا۔۔۔۔ تو بس کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہی ہے کہ خصوصیت کے ساتھ عورت کو حتی الامکان خلاف مرضی بات پر بھی اپنے شدید ردعمل کے اظہار سے گریز کرکے سب کچھ رب کریم کے سپرد کرکے خاموشی اختیا کرنا چاہئے ۔۔۔ ۔بس آزمائش شرط ہے

بہت بہت شکریہ اتنی جلدی اور اتنی تفصیل سے جواب دینے کا :)
آٰن ہاں بہت خوب لیکن پاکستان میں بہت ساری عورتیں خاموش ہونے کی وجہ سے بھی خوش نہیں رہتیں بلکہ پٹتی رہتی ہیں بے چاریاں

2 ۔ بے شک تعبیر مجھے اپنے مسلمان عورت ہونے پر بہت بہت فخر ہے کیونکہ اسلام نے عورت کو جو مرتبہ دیا ہے وہ کچھ کم نہیں ہے، بلکہ اور کسی مذہب نے ایسا مقام عورت کو دیا ہی نہیں ، اور دوسری باعث فخر بات یہ ہے کہ ماں کو جو بلند مقام ملا ہے اس کی وجہ سے بھی مجھے عورت ہونے پر فخر ہے ، میرا رواں رواں رب کریم کا شکر گزار ہے کہ اس نے ہمیں یہ عزت بخشی ہے ،ہم ساری زندگی اس رب ذوالجلال کے حضور سجدے میں گزار دیں تب بھی اس کا شکر ادا نہ کرسکیں گے۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔الحمدللہ رب العالمین


:applause: کتنا اچھا سوچتی ہیں آپ


4۔ تعبیر آجکل تو ایک ڈرامہ بہت مقبول ہو رہا ہے شاید تم بھی جانتی ہوگی۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔"ہم سفر" یہ ڈرامہ میں دیکھتی ہوں آجکل اور جہاں جہاں ٹریجڈی سین ہوتا ہے ساتھ ساتھ میرے آنسو بھی بہتے رہتے ہیں:(

ہماری طرف ہم چینل نہیں آتا لیکن انٹرنیٹ زندہ باد میں انٹرنیٹ پر دیکھ لیتی ہوں ۔ٹی وی پر آجکل زیادہ تر رونا دھونا ہی چل رہا ہے۔
مجھے اس سے زیادہ "مات" ڈرامہ رلاتا ہے۔
اچھا آپ نے ہمسفر ناول پڑھا ہے؟؟؟

5۔ ہاں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میرے اندر قوت فیصلہ نہیں ہے :disappointed:
کوئی بات نہیں میرا بھی یہی حال ہے :p
 

تعبیر

محفلین
قیصرانی بھائی آپ کو شاید علم نہیں کہ باجی مہ جبین جو ہیں وہ محمد امین کی امی جان ہیں۔ لہذا حد ادب ملحوظ رہے۔ ہاں جی۔ ایسا نہ ہو کہیں غلط فہمی میں کوئی بے تکلفی ہو جائے۔

بہن بھائیوں میں کیا بے تکلفی نہیں ہوتی؟؟؟میری بڑی بہن کی عمر کی ہیں مہ جبین لیکن میں پھر بھی ان سے بے تکلف ہونے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن حد میں رہتے ہوئے ۔ اسی طرح یہاں سب سے ہنسی مذاق تو چلتا ہی رہتا ہے۔فہیم بھی اتنے چھوٹے ہیں ہم سب سے لیکن بے تکلفی سب سےہے ان کی اور یہ اچھی بات بھی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
آ ہا،
یہ تو ہمارا ذکر خیر چل رہا ہے شاید :)
خوش فہمی ہے جناب کی :p
شاید نہیں یقیناً چھوٹے آپ کا ہی ذکر چل رہا ہے اور یہ میں نے اپ ہی سے سیکھا ہے کہ دوستی کوئی سرکاری نوکری نہیں ہے جس میں عمر کی کوئی قید ہو۔(ویسے یہ بات اشفاق احمد نے محبت کے بارے میں کہی ہے)
 

فہیم

لائبریرین
خوش فہمی ہے جناب کی :p
شاید نہیں یقیناً چھوٹے آپ کا ہی ذکر چل رہا ہے اور یہ میں نے اپ ہی سے سیکھا ہے کہ دوستی کوئی سرکاری نوکری نہیں ہے جس میں عمر کی کوئی قید ہو۔(ویسے یہ بات اشفاق احمد نے محبت کے بارے میں کہی ہے)

:)
یعنی لوگ ہم سے کچھ سیکھ جاتے ہیں اور ہم کو معلوم بھی نہیں ہوتا :)
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم تعبیر۔۔!
کیا حال ہے تمہارا؟ تمہاری طبیعت اب ٹھیک ہے ؟
تعبیر عورتوں پر مردوں کے تشدد کے تو میں بھی خلاف ہوں لیکن میرا مشاہدہ یہ ہے کہ ایسے ٪ 95 کیسز میں کہیں نہ کہیں عورتوں کا قصور ہوتا ہے (اس بات سے کہیں یہ نہ سمجھنا کہ میں شتر بے مہار مردوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوں)
مرد کو اللہ نے حاکمیت بخشی ہے تو اسکی حدود بھی مقرر فرمادی ہیں، اسی طرح عورتوں کو اگر کمزور بنایا ہے تو انکے لئے بھی بہت رعایتیں عطا فرمائی ہیں لیکن ساتھ ساتھ شوہر کی اطاعت اور خوشنودی کو ہم پر واجب قرار دیا ہے، جس کام میں اسکی خوشنودی ہے ( سوائے اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کے ) اسکو کرنا ہم پر واجب اور جس میں ناراضگی ہے اس سے بچنا لازم ۔۔۔۔۔۔ لیکن اکثر ہوتا کچھ یوں ہے کہ کہیں ہماری انا ، کہیں ہمارے والدین کی انا اس کام میں بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے اور یوں پھر پہلے ایک سرد جنگ کا آغاز ہوتا ہے اور ہوتے ہوتے یہ جنگ توتکار میں بدل جاتی ہے ، یہ سب مرد کی انا پر کاری ضرب لگاتی ہیں اور پھر یہ سارا لاوا ابل پڑتا ہے ، مرد اپنی طاقت کے بل پر عورت کو دبانا چاہتا ہے اور عورت اس کو اپنی توہین سمجھ کر اپنی صفائیاں دیتی ہے جو مرد برداشت نہیں کرتا ، نتیجہ پھر ذہنی جسمانی تشدد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے تو پھر ہم صرف مرد کو اسکا ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے، اگر عورت اپنی انا کو ہمیشہ کے لئے دفن کردے اور شوہر کی خوشنودی کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنالے تو شوہر کو ہاتھ اٹھانے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا ، اس طرح صرف خاموشی سے ہی اس تشدد کا راستہ روکا جاسکتا ہے اور دوسرا راستہ تو تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں
میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہوں گی کہ آزمائشوں کی بھٹی میں پک کر ہی کندن بنا جاسکتا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے بھی یہی ایک راستہ ہے، آج کی تکلیفیں کل کی راحتوں میں بدل جائیں گی انشاءاللہ ( معاف کرنا تعبیر ،تقریر کافی طویل ہو گئی)
 

مہ جبین

محفلین
ہوںںںں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڈ۔۔۔۔:)
انٹرنیٹ کی سہولت نے کافی آسانیاں کر دی ہیں اب تو :)
نہیں میں نے ہمسفر ناول نہیں پڑھا، لیکن بہت لوگوں سے اس ناول کی تعریفیں سن کر پڑھنے کا دل چاہ رہا ہے اب:|
 

مہ جبین

محفلین
بہن بھائیوں میں کیا بے تکلفی نہیں ہوتی؟؟؟میری بڑی بہن کی عمر کی ہیں مہ جبین لیکن میں پھر بھی ان سے بے تکلف ہونے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن حد میں رہتے ہوئے ۔ اسی طرح یہاں سب سے ہنسی مذاق تو چلتا ہی رہتا ہے۔فہیم بھی اتنے چھوٹے ہیں ہم سب سے لیکن بے تکلفی سب سےہے ان کی اور یہ اچھی بات بھی ہے۔

:applause: درست ارشاد فرمایا تعبیر نے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آنی آپ سے کچھ اور سوالات ہوجائیں :)

آپ انٹرویو دیتے ہوئے کیسا محسوس کررہی ہیں ؟

کونسا سا سوال سب سے زیادہ پسند آیا ؟

آپ کی سب سے اچھی دوست؟

جب آپ چھوٹی تھیں تو بڑے ہوکر کیا بننے کو دل کرتا تھا؟

کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟

اپنی کوئی عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

کوئی ایسی عادت جس سے چھٹکارا پانا چاہتی ہوں؟

بہنا لوگ کس کس کلاس میں پڑھتی ہیں؟

بہنا اور بھیا لوگوں میں سب سے زیادہ شرارتی کون ہے؟

آپ کے پسندیدہ شاعر اور رائٹر کا نام؟

باقی بریک کے بعد ! :)
 

مہ جبین

محفلین
آنی آپ سے کچھ اور سوالات ہوجائیں :)

آپ انٹرویو دیتے ہوئے کیسا محسوس کررہی ہیں ؟

کونسا سا سوال سب سے زیادہ پسند آیا ؟

آپ کی سب سے اچھی دوست؟

جب آپ چھوٹی تھیں تو بڑے ہوکر کیا بننے کو دل کرتا تھا؟

کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟

اپنی کوئی عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟

کوئی ایسی عادت جس سے چھٹکارا پانا چاہتی ہوں؟

بہنا لوگ کس کس کلاس میں پڑھتی ہیں؟

بہنا اور بھیا لوگوں میں سب سے زیادہ شرارتی کون ہے؟

آپ کے پسندیدہ شاعر اور رائٹر کا نام؟

باقی بریک کے بعد ! :)

1۔ عائشہ مجھے یوں لگ رہا ہے کہ جیسے مجھے کمرہ امتحان میں بٹھا کر سوالنامہ ہاتھ میں دے دیا گیا ہے اب سوچ رہی ہوں کہ
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں
سب سوال مشکل ہیں

2، مجھے تعبیر کا سوال، کیا آپ کو اپنے عورت ہونے پر فخر ہے؟؟؟؟ ، اچھا لگا :)

3۔میری سب سے اچھی دوست میری دو بہنیں ہیں ( ان میں سے ایک بہن میری دیورانی ہے)
اور اسکول کی سب اچھی دوست تبسم ہے جس سے چھٹی کلاس سے دوستی ہوئی اور آج بھی وہ میری بہترین دوست ہے ( ہماری دوستی کو تقریباً 32 سال ہو گئے ہیں) ماشاءاللہ

4۔ مجھے ٹیچنگ کا شوق تھا اور یہی ارادہ تھا کہ اس فیلڈ میں آگے جانا ہے لیکن پھر میٹرک کے فوراً بعد ہی شادی ہوگئی

5۔ مجھے اپنی پیاری امی کی شخصیت نے بہت زیادہ متاثر کیا اور تا زندگی ان کی شخصیت کا عکس میرے دل پر نقش رہے گا

6۔ میری ذات میں تعریف کے لائق کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ایک خالی خولی ڈبہ ہوں اور کچھ نہیں ۔۔۔۔۔!!!

7۔ ویسے تو اس کی لسٹ کافی لمبی ہے لیکن ایک قابل ذکر خامی جس سے چھٹکارا چاہتی ہوں وہ ہے راستے یاد نہ رہنا۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بہت کوفت ہوتی ہے اپنی اس عادت سے ، دل چاہتا ہے کہ بغیر کسی کی مدد کے ہر جگہ چلی جاؤں ، مگر ایسا نا ممکن ہے :(:(

8۔ ایک بیٹی سیکنڈ ائیر میں ہے اور دوسری کلاس 3 میں ہے

9۔ سب بچوں میں سب سے زیادہ شرارتی امین سے چھوٹا مبین ہے ، اور وہ بچپن سے ہی بہت شرارتی ہے

10۔ پسندیدہ شاعروں میں امام احمد رضا خان بریلوی، غالب، امجد اسلام امجد، پروین شاکر، احمد فراز اور نوشی گیلانی
اور رائٹرز میں ہاشم ندیم عمیرہ احمد، نرجس ملک فرحت اشتیاق وغیرہ ہیں
 

مہ جبین

محفلین
اب میں آپ کو کہہ کر مخاطب کروں؟ آپ تو بہت محترم ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بہرحال بہت اچھا لگا آپ کا انٹر ویو پڑھنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بہت عمدگی سے جوابات دیے ہیں آپ نے ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ ، نوازش
پلیز اپنا نام تو بتاؤ ؟ میں تم کو کیا کہ کر بات کروں؟
 

مہ جبین

محفلین
امید میری عمر تو تم کو پتہ ہی ہے کیا ہے، تو تم مجھ کو جو چاہے کہ لو آنٹی آنی وغیرہ یا جو تمہارا دل چاہے۔۔۔۔۔
 
امید میری عمر تو تم کو پتہ ہی ہے کیا ہے، تو تم مجھ کو جو چاہے کہ لو آنٹی آنی وغیرہ یا جو تمہارا دل چاہے۔۔۔۔ ۔
جی آپ تو میری امی کی ہم عمر ہیں ۔۔۔۔ اسی لئے مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر کہ آپ نے محفل میں شمولیت اختیار کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
جی آپ تو میری امی کی ہم عمر ہیں ۔۔۔ ۔ اسی لئے مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر کہ آپ نے محفل میں شمولیت اختیار کی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
شکریہ امید بیٹا۔۔۔۔۔
بس یہاں مجھے لانے میں امین کا ہاتھ ہے۔۔۔۔۔ میں فیس بک پر ہوتی تھی تو امین نے مجھ سے کہا کہ آپ یہاں آجائیں بہت اچھا فورم ہے اور یہاں کا ماحول بھی بہت اچھا ہے ۔۔۔۔ فیس بک سے بالکل الگ ہے یہ لیکن اس سے بہت بہتر ہے ، یہاں آکر مجھے بہت اچھا لگا
 
Top