انٹرویو انٹرویو ود دوست

امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
شاکر تم ایسے نخرے کر رہے ہو جیسے تمہیں سینڈل پہننے کو کہا جا رہا ہو۔
اگر نہیں موڈ تو صاف کہہ ڈالو کے سوالات نہ کئے جائیں ایسے ہی لوگوں کو پیچھے مت لگاؤ۔ اور لوگ بھی ایسے پیچھے پڑ گئے ہیں مٹی ڈالیں اور باقی انٹرویوز پر توجہ دیں وہاں دور دور تک کوئی نظر نہیں آ رہا۔

آپ بھی نہ بس۔۔۔۔ :beating: کسی کا دل توڑنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔۔۔کچھ نرم الفاظ بھی اپنے ذہن کی ڈکشنری میں ایڈ کرلیں ۔۔ کبھی ان کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
چلیں لگتا ہے آپ کچھ ہی دنوں کی مہمان ہیں لہذا ہم معذرت کر لیتے ہیں۔
ویسے مجھے ابھی بھی نہیں پتہ چلا کہ سینڈل پہننے سے شاکر کا دل کیسے ٹوٹ سکتا ہے۔ ہاں اگر سینڈل پڑیں تو شائد کچھ ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔ :twisted:
 

امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
چلیں لگتا ہے آپ کچھ ہی دنوں کی مہمان ہیں لہذا ہم معذرت کر لیتے ہیں۔
ویسے مجھے ابھی بھی نہیں پتہ چلا کہ سینڈل پہننے سے شاکر کا دل کیسے ٹوٹ سکتا ہے۔ ہاں اگر سینڈل پڑیں تو شائد کچھ ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔ :twisted:

اللہ نہ کرے جو میں کچھ دنوں کی مہمان ہوں ۔۔میں نے سینڈل والی بات پر دل ٹوٹنے کا نہیں کہا تھا بلکہ مٹی ڈالیں پر کہا تھا نا۔
 

بدتمیز

محفلین
اچھا لگا تو ایسے تھا جیسے آپ کہیں جا رہی ہیں۔
مٹی ڈالیں۔ ہمم میں نے شاکر پر تو مٹی ڈالنے کا نہیں کہا تھا۔ میں نے تو ان کے انٹرویو پر مٹی ڈالنے کا کہا تھا۔
ویسے آپ سبھی ارکان کی سائیڈ لیتی رہیں تو آپکا انٹرویو شروع ہو جانا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
اچھا لگا تو ایسے تھا جیسے آپ کہیں جا رہی ہیں۔
مٹی ڈالیں۔ ہمم میں نے شاکر پر تو مٹی ڈالنے کا نہیں کہا تھا۔ میں نے تو ان کے انٹرویو پر مٹی ڈالنے کا کہا تھا۔
ویسے آپ سبھی ارکان کی سائیڈ لیتی رہیں تو آپکا انٹرویو شروع ہو جانا ہے۔

(عامر صاحب) :p آپ فکر نہ کریں میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میرے یہاں بہت خیر خواہ موجود ہیں ۔۔اس لیے اس بات کی مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔۔ہاں سائیڈ تو میں لیتی رہوں گی اس معاملے میں۔۔۔اگر آپ کو بھی کسی نے کچھ کہا تو میں آپ کے لیے بھی اسی طرح بات کروں گی۔ : )
 

بدتمیز

محفلین
امن ایمان نے کہا:
(عامر صاحب) :p آپ فکر نہ کریں میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میرے یہاں بہت خیر خواہ موجود ہیں ۔۔اس لیے اس بات کی مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔۔ہاں سائیڈ تو میں لیتی رہوں گی اس معاملے میں۔۔۔اگر آپ کو بھی کسی نے کچھ کہا تو میں آپ کے لیے بھی اسی طرح بات کروں گی۔ : )

عامر صاحب :shock: :shock: :shock: یہ کون ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میرا نام عامر ہو تو میں اپنا گلا خود دبا کر مار ڈالوں۔ :p ویسے یہ آپ کو کیوں لگا کہ میرا نام عامر ہے :cry: اور میں کیوں فکر کروں بھلا۔ فکر کرنے کو آپ جو موجود ہیں۔ ویسے آپ سب کی فکر کرتی ہیں یہ سب آپ کی کوئی فکر نہیں کرتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سوال میرا بھی :

کیا کبھی محفل کے کسی رکن سے بالمشافہ ملاقات ہوئی؟

اگر کبھی موقعہ میسر آیا تو کس سے ملنا پسند کریں گے؟
 

امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
عامر صاحب :shock: :shock: :shock: یہ کون ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میرا نام عامر ہو تو میں اپنا گلا خود دبا کر مار ڈالوں۔ :p ویسے یہ آپ کو کیوں لگا کہ میرا نام عامر ہے :cry: اور میں کیوں فکر کروں بھلا۔ فکر کرنے کو آپ جو موجود ہیں۔ ویسے آپ سب کی فکر کرتی ہیں یہ سب آپ کی کوئی فکر نہیں کرتے۔

:lol: عامر صاحب مجھے پتہ ہے کہ آپ کا نام عامر نہیں ہے لیکن آپ چونکہ اپنا نام بتانے پر تیار نہیں ہیں تو تب تک میں آپ کو عامر ہی کہہ لیا کروں گی۔۔دراصل مجھے نام (اگرنک میں نام ہو تو۔۔وہ بھی) لکھ کر بات کرنے کی عادت ہے۔۔اب آپ کا نک کچھ عجیب سا ہے۔۔اس لیے عامر کہہ لیا ۔
اور رہی بات میری فکر کرنے کی تو اپنے لیے میں خود ہی کافی ہوں۔ : ) اچھا جی اب آپ نے پوسٹ کے بعد کچھ جواب دینا ہو تو ٹھیک۔۔۔وہ یہاں ہمارا اس موضوع پر آخری جواب ہو گا،۔۔۔یہ شاکر کا انٹرویو تھریڈ ہے۔۔اس لیے ہم موضوع سے ہٹ کر بات نہ کریں تو اچھا ہے۔۔امید ہے آپ میری اس بات کا برا نہیں مانیں گے۔
 

امن ایمان

محفلین
انٹرویو ود دوست۔۔ایک ادھورا انٹرویو۔۔۔جیسے میں جب جب پڑھاکروں گی، بہت الجھن ہوگی (کیونکہ مجھے ادھورے کام سے سخت الجھن ہوتی ہے) پھر میری الجھن کوفت میں بدلا کرے گی اور کوفت سے مجھ بہت چڑ ہے۔۔۔اور میں جب چِڑتی ہوں تو غصہ آجاتا ہے اور جب مجھے غصہ آتا ہے تو دل چاہتا ہے کہ جس انسان نے مجھے بےبس کیا ہے اس کا برا حال کردوں۔۔۔لیکن افسوس میں ایسا صرف سوچ سکتی ہوں۔۔۔کرتی نہیں ہوں۔ :(

خیر شاکر صاحب آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے بہت وقت یہاں صرف کیا اور شکر ہے کہ آپ اختتامی سوالات کے جوابات دینے پر رضامند ہوگئے۔ سوالات سے پہلے ایک مختصر خطاب۔۔جیسے پڑھ کر آپ سوچیں گے کہ انٹرویو لینے کا مقصد کیا تھا۔۔
-----------------0000----------------​

کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے آگے نہ بڑھتی۔

آپ کے لیے سوالات۔۔
flower.gif


1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟

2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟

3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟

4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟

5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟

6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟

7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟ :wink:

8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟ :)

9: اردو محفل کو کیسا پایا؟

10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟

11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟

12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟

13: ایڈمن یا ناظم اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا) :)

14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟

15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا) :)

16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)

17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)

18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟

19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟

20: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟

21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟

22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟
 

دوست

محفلین
اس کا جواب تو تسلی سے دوں‌ گا۔ پہلے تو معذرت آج ہی نیٹ‌ ٹھیک ہوا ہے۔
ادھورا یہ واقعی ہے۔ وجہ بس اکتاہٹ سی ہے۔ جو کسی چیز سے مجھے ہوجائے تو پھر اسے دوبارہ اسی مقام پر لانا میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔
خیر ان کا جواب آپ کو مل جائے گا۔ ادھورے انٹرویو پر ایک بار پھر معذرت میں‌ اسے شاید کبھی مکمل کر بھی دیتا لیکن اس سے ضروری کام یہیں‌ پر میرے منتظر ہیں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہاں تو بتاؤ کہ ورڈ پریس کے اردو ورژن کا کیا بنا۔۔۔؟


اور السلام علیکم۔
 

دوست

محفلین
کیا بتاؤں جناب۔
نعمان کررہا تھا کام۔ میرا تو کام ہی صرف مشورے دینا تھا۔ اب پتا کرتا ہوں‌ ترجمے میں‌کوئی مسئلہ ہو تو بتائے۔
 

دوست

محفلین
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں
 
Top