انٹرویو انٹرویو ود بوچھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
اپنا دل ہمیشہ اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہئیے تھا نا :grin::grin:
اگر آپکا دل پاکستان ہی اٹکا ہوا ہوتا ہے تو آپ کیا کر رہے ہیں سعودیہ :confused:؟ ؟
بوچھی
صرف
سعودیہ ہی نہیں ، میں دُنیا میں جہاں بھی گیا صرف اپنا دماغ ساتھ لے کر گیا ، کیوں کہ مجھے اپنے وطن سے باہر صرف دماغ سے کام لینا ہوتا ہے۔
میں سعودیہ میں ائیر کنڈیشننگ کا کام کرتا ہوں اور اس میں بھی صرف دماغ کی ضرورت پڑتی ہے دِل کی نہیں۔
ویسے بھی آپ کے بیگ کی طرح سے پردیس میں دل کہیں گم ہو جائے تو بہت مشکل ہو جاتی ہے نا:grin:
 
ماوراء

محفلین
حقیقت بات یہ ہے کہ باجو کو اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔ کوئی بھی اپنے وطن اپنی مٹی سے نفرت یا ناپسند نہیں کر سکتا، دوسرے ملکوں میں اگر ہم دیکھیں تو ایسے کئی لوگ یا بچے بھی ملتے ہیں، جو پاکستان شاید زندگی میں ایک بار ہی گئے ہوں۔ لیکن انھیں بھی اپنے ملک سے عجیب سی انسیت ہوتی ہے۔ اور باجو۔۔۔وہ تو وہاں پیدا ہوئیں، بچپن گزارا اور پھر بڑی ہوئیں۔ یہ نا ممکن بات ہے کہ باجو کے دل میں اپنے ملک کے لیے ذرا سی بھی جگہ نہ ہو۔ دکھ یا تکلیف اگر اپنے دیتے ہیں تو پھر بھی اپنے ہی رہتے ہیں۔ اور اپنوں سے نفرت کرنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن اگر پھر بھی کچھ ایسا ہوتا ہے تو ہم صرف ظاہری اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن دل میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

میں ایک مثال دیتی ہوں۔ جب باجو نے محفل پر "کمالیہ" کا نام سنا، تو باجو فوراً اس تھریڈ پر آ گئیں۔ اور باجو نے خود بولا کہ جہاں انسان پیدا ہوتا ہے اس جگہ سے ہمیں محبت ہوتی ہے۔ اور باجو کے دل میں اتنا ہے کہ وہ اس جگہ کو باقاعدہ جا کر دیکھنا بھی چاہتی ہیں۔
ہاں میں کمالیہ کا نام سن کر اتنی خوش ہوئی کہ بس ۔
حالنکہ میں پیدا وہیں پر ہوئی مگر آج تک دیکھا نہیں مگر پھر بھی کتنی پیاری جگہ لگتی ہے وہ جہاں ہم نے آنکھ کھولی ہو۔ اتنا سنبھال سنبھال کر اسے میں نے دل میں یاد رکھا ہوا تھا اور کل نام سن کر خوشی ہوئی ۔

کمالیہ میں میری پیدائش ہے ساجد ص ۔

اسی لئے جب میں نے یہ نام سنا یہاں پڑھا تو مارے خوشی کے طیبعت بھول کر آگئی لکھنے ۔

جب باجو کمالیہ، جس کو باجو نے دیکھا بھی نہیں، اتنی محبت کرتی ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ ہوش سنبھالنے کے بعد دیکھی ہوئی جگہ سے انسیت نہ رکھتی ہوں۔ اپنا گھر سب کو ہی عزیز ہوتا ہے۔ گھر چاہے جیسا بھی ہو۔ گھر ہی ہوتا ہے۔ ہم دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، ہمیں اپنے گھر جیسا سکون، راحت کہیں نہیں ملے گی۔
ہم اکثرکسی وجہ سے اصل صورتِ حال کو الفاظ یا اظہار کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہوتی۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ باجو کو بھی اپنے ملک سے پیار ہے۔
اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں کا دل اپنے وطن میں ہوتا ہے تو کئی لوگوں کے دل میں اپنا وطن ہوتا ہے۔

سوری باجو، ملک میں کئی خرابیوں کے باوجود میں ملک کے معاملے میں اکثر جذباتی ہو جاتی ہوں۔:(
 
تیشہ

محفلین
بوچھی
صرف
سعودیہ ہی نہیں ، میں دُنیا میں جہاں بھی گیا صرف اپنا دماغ ساتھ لے کر گیا ، کیوں کہ مجھے اپنے وطن سے باہر صرف دماغ سے کام لینا ہوتا ہے۔
میں سعودیہ میں ائیر کنڈیشننگ کا کام کرتا ہوں اور اس میں بھی صرف دماغ کی ضرورت پڑتی ہے دِل کی نہیں۔
ویسے بھی آپ کے بیگ کی طرح سے پردیس میں دل کہیں گم ہو جائے تو بہت مشکل ہو جاتی ہے نا:grin:

:confused: مجھے سمجھ نہیں آتی جنکو اتنا پیار و محبت ہو اپنے وطن سے تو وہ کیونکر پرائے دیس میں کمانے کو آتے ہیں :confused::rolleyes: رزق روزی ہی کا ہی پرابلم ہے تو کیوں اپنے ملک میں ہی جیسے تیسے کر کے کماتے :confused: ۔ کاہے کو پردیس دھکے کھاتے ہیں :confused: اور کماتے کھاتے رہتے پردیس اور گنُ ملک کے ۔ ۔؟ کوئی مجھے سمجائے گا کیوں ۔؟ کس لئے ؟ کیا اپنے ملک میں گزارہ نہیں ہوپاتا اس لئے ؟ یا پھر جو سہولت ، پیسہ ، آرام پردیس سے انکو میسر ہے اپنے سے نہیں ۔؟

کیوں پاکستان جاکر رہتے نہیں پھر بھی لوگ ؟ کیوں ؟
 
تیشہ

محفلین
جب باجو کمالیہ، جس کو باجو نے دیکھا بھی نہیں، اتنی محبت کرتی ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ ہوش سنبھالنے کے بعد دیکھی ہوئی جگہ سے انسیت نہ رکھتی ہوں۔ اپنا گھر سب کو ہی عزیز ہوتا ہے۔ گھر چاہے جیسا بھی ہو۔ گھر ہی ہوتا ہے۔ ہم دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، ہمیں اپنے گھر جیسا سکون، راحت کہیں نہیں ملے گی۔
ہم اکثرکسی وجہ سے اصل صورتِ حال کو الفاظ یا اظہار کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہوتی۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ باجو کو بھی اپنے ملک سے پیار ہے۔
اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگوں کا دل اپنے وطن میں ہوتا ہے تو کئی لوگوں کے دل میں اپنا وطن ہوتا ہے۔

سوری باجو، ملک میں کئی خرابیوں کے باوجود میں ملک کے معاملے میں اکثر جذباتی ہو جاتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:grin: کوئی بات نہیں ، ۔ ۔۔ اٹس اوکے ،
تم کب سے جذباتی ہونا شروع ہوگئی ہو ۔؟ :grin::grin:
 
تیشہ

محفلین
میں سعودیہ میں ائیر کنڈیشننگ کا کام کرتا ہوں اور اس میں بھی صرف دماغ کی ضرورت پڑتی ہے دِل کی نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،

ساجد ص کیا یہ کام جو آپ سعودیہ میں کر رہے ہیں ؟ کیا یہ کام پاکستان میں رہتے ہوئے نہیں کیا جاسکتا :confused:

( معلومات بڑھانے کو پوچھ رہی ہوں :grin:)
 
ساجد

محفلین
:confused: مجھے سمجھ نہیں آتی جنکو اتنا پیار و محبت ہو اپنے وطن سے تو وہ کیونکر پرائے دیس میں کمانے کو آتے ہیں :confused::rolleyes: رزق روزی ہی کا ہی پرابلم ہے تو کیوں اپنے ملک میں ہی جیسے تیسے کر کے کماتے :confused: ۔ کاہے کو پردیس دھکے کھاتے ہیں :confused: اور کماتے کھاتے رہتے پردیس اور گنُ ملک کے ۔ ۔؟ کوئی مجھے سمجائے گا کیوں ۔؟ کس لئے ؟ کیا اپنے ملک میں گزارہ نہیں ہوپاتا اس لئے ؟ یا پھر جو سہولت ، پیسہ ، آرام پردیس سے انکو میسر ہے اپنے سے نہیں ۔؟

کیوں پاکستان جاکر رہتے نہیں پھر بھی لوگ ؟ کیوں ؟
ماوراء اور بوچھی ،
اب آپ خود ہی اپنی اپنی آخری پوسٹوں کا تقابل کر لو اور محفل کے دوستوں کو بتاؤ کہ کس کی بات پر یقین کیا جائے۔؟؟؟

اور ، بوچھی ، دنیا کے کسی بھی ملک میں روزگار کے لئیے جانے کا مطلب آپ کیا لیتی ہیں؟ یہی کہ ہم اپنے ملک سے نفرت کرتے ہیں؟
محترمہ ، روزگار کے لئیے مقیمِ ممالک اغیار ہونا الگ بات ہے اور دوسرے ممالک میں بیٹھ کر اپنے ہی ملک پر "گُل فشانیاں" کرنا بالکل الگ بات ہے۔
اور آپ کبھی اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں پڑیں تو یہ حقیقت آشکار ہو گی کہ پاکستان کے ذرائع مبادلہ میں بیرون ممالک سے آنے والی رقم بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ دوسرے معانی میں ہم پردیسی صرف الفاظ سے ہی نہیں عمل سے بھی اپنے وطن کی ترقی میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔​
 
ساجد

محفلین
میں سعودیہ میں ائیر کنڈیشننگ کا کام کرتا ہوں اور اس میں بھی صرف دماغ کی ضرورت پڑتی ہے دِل کی نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،

ساجد ص کیا یہ کام جو آپ سعودیہ میں کر رہے ہیں ؟ کیا یہ کام پاکستان میں رہتے ہوئے نہیں کیا جاسکتا :confused:

( معلومات بڑھانے کو پوچھ رہی ہوں :grin:)
جی ہاں یہ کام پاکستان میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
ماشاءاللہ آپ کے پاس معلومات کی کمی نہیں ہے اس لئیے وہ مقصد صاف لکھ دیتیں تو بہتر ہوتا کہ جس کے لئیے آپ نے یہ سوال پوچھا ہے۔​
 
تیشہ

محفلین
:grin: :grin:

بہرحال ، میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی کہ فضول بحث ہے ۔ میرے دل میں کوئی محبت ہے نہ پیار ۔ ۔ نہ ہی میرا دل اٹکا ہوا ہے پاکستان سو ، سوری ۔ ۔ ۔ :grin:

ماورہ تم اب کچھ جواب مت لکھنا ایسا نہ ہو میرے دل میں جو کچھ ہے پاکستانی عوام کے لئے وہ باہر نکل آئے ۔ :grin: سو ، کوشیش کرو جذبات اپنے قابو رکھو ۔ ۔ ورنہ بحث فضول کی شروع ھوجائے گی نا ،۔۔۔:(
 
بوچھی ،
ہم میں سے کوئی بھی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ مجھے دُکھ ہے کہ ہمارے درمیان چند تُند جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ بہ خُدا نہ تو میرا یہ مطمع نظر تھا اور نہ ہی میری عادت ہے کہ دوستوں کے ساتھ کسی معاملے پر اُلجھوں ،خاص طور پر آپ کے ساتھ کہ آپ کو میں نے بہن کہا ہے۔
بس ایک گزارش ہے کہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھا کیجئیے۔
کیا آپ مجھ سے اتفاق کریں گی کہ ہم دونوں ان تلخ الفاظ والی تحریروں کو حذف کر دیں؟
 
اگر میں اس بات کا جواب دینے لگی تو اندر ہی اندر بہت ساروں کو پڑھکر ہی آگ لگ جانی ہے ۔ اسلئے راسخ بھیا میرے خیال میں اس سوال اؤر اسکے جواب کو رہنے دیں ۔ ۔ :)

ٹھیک :)

شکریہ

انگلینڈ میں آپ کو سب سے‌اچھی چیز کیا لگتی ہے اور سب سے بری؟
 
تیشہ

محفلین
ٹھیک :)

شکریہ

انگلینڈ میں آپ کو سب سے‌اچھی چیز کیا لگتی ہے اور سب سے بری؟

یہاں کے قوانین ، ڈسپلن مجھے پسند ہے ۔
آپ نے دیکھا ہوگا سب کام کتنے آرام سے کیو میں ہوجاتے ہیں ۔ جبکہ ہمارے ہاں تو لوگ دوسروں پر چڑھ دوڑتے ہیں مار مرا کر بھی ۔۔:rolleyes:
یہاں کے قوانین بہت اچھے ۔ یہ بھی چیز بہت اچھی ایک بیوی کے ہوتے دوسری کی اجازت نہیں اسطرح کم سے کم اپنی بیویوں کے ساتھ گزارہ تو کرتے ہیں نا ، نا ہوا تو اک دوسرے کو چھوڑ دیا ہمارے ہاں تو لوگ بیویوں کے ہوتے سوتے نہ جانے جہاں جہاں جاتے انکا دل یہی ہوتا بس ہر ملک میں ایک ، ایک موجود ہو ۔ ،:mad:

یہاں کوئی بھی کسی لڑکی ۔، کو بغیر اسکی اجازت کے ٹچ نہیں کرسکتا ، جبکہ ہمارے ہاں تو بسوں پر جو بچاریاں سفر کرتیں ہیں مرد کا ہاتھ بھلے کتنی دورُ کیوں نا ہو اسکو آگے پیچھے سے چٹکی لینے کو ضرور نکلے گا ، بھرے بازاروں میں چلتے چلتے کہنیاں مار جاتے ہیں ۔ :rolleyes:،
یہاں کے لوگ منافقت نہیں کرتے ، دوغلے نہیں ہوتے ۔ جو اندر سے ہوتے ہیں وہی باہر سے بھی دیکھتے ہیں ۔
ہمارے ہاں تو لوگ اندر سے کچھ اور ہوتے ہیں باہر سے کچھ اور بننے کی بھرپور کوشیش میں لگے رہتے ہیں ۔
وہاں تو کوئی پانچ ،چھے سال کا کوئی مصعوم بچہ ۔، بچی بھی ان لوگوں کے ہاتھ لگے تو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں بدبخت یہ بھی نہیں سوچتے معوم بچہ ، بچی ہے ۔
 
تیشہ

محفلین
یہاں میں نے دیکھا ہے ایماندار لوگ ہیں بھلے کوئی موبائل بھی کسی کا گرا ملے تو لوسٹ پراپرٹی پہنچا آتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں تو لوگ اک موبائل کے لئے خون تک کرجاتے ہیں :mad::(

یہاں کے لوگوں کی سوچ گندی نہیں ہوتی ، (بھلے خود گندے ہوں) مگر سوچ ، انکی ذہنیت گندی نہیں ہوتی ، ہمارے تو یہ حال ہے کسی سے ہنس مسکرُا کر بات کرلی جائے تو اگلے کے ذہن میں فورا ہی طرح طرح کی سوچ ، خیالات آجاتے ہیں ۔ :mad::(
 
تیشہ

محفلین
اور ایسی بہت سی باتیں ہیں راسخ بھیا ، جو مجھے یہاں کی پسند اور وہاں کی زہرآلود کرجاتین ہیں ، دوغلا پن ، منافقت ، گندے ذہن ، جاہل لوگ ، اور ہر طرح سے فائدے دیکھنے والے لوگ ،
سطحی سوچ رکھنے والے ۔ ۔ مکار ، فریب ، جھوٹ ، دغاباز ،
اور سچ کڑوا ہوتا ہے ۔ جو بہت سوں سے برداشت نہیں ہوتا ،
مگر سچ ، سچ ہے ۔
 
تیشہ

محفلین
بوچھی ،
ہم میں سے کوئی بھی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ مجھے دُکھ ہے کہ ہمارے درمیان چند تُند جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ بہ خُدا نہ تو میرا یہ مطمع نظر تھا اور نہ ہی میری عادت ہے کہ دوستوں کے ساتھ کسی معاملے پر اُلجھوں ،خاص طور پر آپ کے ساتھ کہ آپ کو میں نے بہن کہا ہے۔
بس ایک گزارش ہے کہ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھا کیجئیے۔
کیا آپ مجھ سے اتفاق کریں گی کہ ہم دونوں ان تلخ الفاظ والی تحریروں کو حذف کر دیں؟

نیور مائینڈ ،
اٹس اوکے ،
:)
 
فاتح

لائبریرین
یہاں کے قوانین بہت اچھے ۔ یہ بھی چیز بہت اچھی ایک بیوی کے ہوتے دوسری کی اجازت نہیں اسطرح کم سے کم اپنی بیویوں کے ساتھ گزارہ تو کرتے ہیں نا ، نا ہوا تو اک دوسرے کو چھوڑ دیا۔
بوچھی جی! آپ کے اس جملے پر سوائے "انّا للہ و انا الیہ راجعون!" پڑھنے کے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ تقابل آپ پاکستان اور انگلستان کے طرز معاشرت کا نہیں بلکہ اسلام اور عیسائیت کے عقائد کا کر رہی ہیں جس میں آپ اسلامی عقیدہ کی تضحیک کر رہی ہیں۔

انتہائی دکھ ہوا یہ پڑھ کر۔

یہاں کوئی بھی کسی لڑکی ۔، کو بغیر اسکی اجازت کے ٹچ نہیں کرسکتا۔
اول تو یہ کہ اس رسمی اجازت کا لینا ہی کتنا محال ہے اور دوسری بات یہ کہ آپ نے شاید حقائق نہیں پڑھے کہ ریپ جیسی برائی کا تناسب برطانیہ اور امریکا میں پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
شازی باجو ایک ہی دن میں اتنی ساری پوسٹ سب نے لکھ دیں۔۔۔میں تو آپ کے جوابات پر کمنٹس لکھنے آئی تھی لیکن میرے کچھ لکھنے کی اب گنجائش ہی باقی نہیں رہی۔ :s
یہاں ایک بات ساجد صاحب آپ سے، بوچھی باجو اور باقی سب سے بھی۔۔۔ اگر میرے کسی سوال کی وجہ سے گفتگو کا رخ بدل جائے تو مجھے بہت بہت ٹینشن ہوجاتی ہے۔ مجھے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ سب میری وجہ سے ہوا لیکن آئی سوئیر کہ میرے سوال کے پیچھے کبھی بھی bad intention نہیں ہوتا۔۔۔نہ کھوج، نہ جستجو اور نہ ہی اپنی بات صحیح اور دوسرے کو غلط کہنے کی خواہش۔ :(

اس لیے سارے اچھے لوگوں سے میری درخواست ہے کہ آپ اپنی بات ضرور کہیں مگر نرم لفظوں میں۔ اس طرح کہ آپ کی بات چاہے کڑوی ہی کیوں نہ ہو لیکن سخت لہجہ ہرٹ نہ کرے۔

آج میرا نیٹ کبھی زندہ اور کبھی فوت ہورہا ہے۔ اگر صحتیاب ہوگیا تو شازی باجو آپ کے سوالات پر مکمل تبصراتی پوسٹ لکھتی ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
کوئی بات نہیں امن ، ریلکس ،
جہاں تک میری باتوں کا ہے تو وہ میں نے بلکل درستُ کیں ہیں ۔
اسی لئے میں سب کو کہتی بولتی ہوں مجھے ان بحث میں نہ لگایا کریں جن موضوع پر آل ریڈی میں دل ، دماغ میں زہر بھرا پڑا ہو ،
اب ایسی کئی اور باتیں بھئ لکھ سکتی ہوں دلیل کے ساتھ، وضاحت کے ساتھ ،
مگر میرا خیال ہے اتنا ہی بہت ہے ۔

اور اب میرا خیال ہے کوئی اور یہاں آکر اس قسم کے سوالات سے پرہیز کرے تو بہتر ،
ورنہ میں منہ بند نہیں کرسکتی ۔ :(
 
ساجد

محفلین
شازی باجو ایک ہی دن میں اتنی ساری پوسٹ سب نے لکھ دیں۔۔۔میں تو آپ کے جوابات پر کمنٹس لکھنے آئی تھی لیکن میرے کچھ لکھنے کی اب گنجائش ہی باقی نہیں رہی۔ :s
یہاں ایک بات ساجد صاحب آپ سے، بوچھی باجو اور باقی سب سے بھی۔۔۔ اگر میرے کسی سوال کی وجہ سے گفتگو کا رخ بدل جائے تو مجھے بہت بہت ٹینشن ہوجاتی ہے۔ مجھے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ سب میری وجہ سے ہوا لیکن آئی سوئیر کہ میرے سوال کے پیچھے کبھی بھی bad intention نہیں ہوتا۔۔۔نہ کھوج، نہ جستجو اور نہ ہی اپنی بات صحیح اور دوسرے کو غلط کہنے کی خواہش۔ :(

اس لیے سارے اچھے لوگوں سے میری درخواست ہے کہ آپ اپنی بات ضرور کہیں مگر نرم لفظوں میں۔ اس طرح کہ آپ کی بات چاہے کڑوی ہی کیوں نہ ہو لیکن سخت لہجہ ہرٹ نہ کرے۔

آج میرا نیٹ کبھی زندہ اور کبھی فوت ہورہا ہے۔ اگر صحتیاب ہوگیا تو شازی باجو آپ کے سوالات پر مکمل تبصراتی پوسٹ لکھتی ہوں۔
امن ،
کسی دوسرے کی غلطی کا الزام آپ کو کیوں دیا جائے؟ ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ خود کو ہرگز ہرگز قصور وار مت سمجھیں۔ یہ ہماری سب کی بد قسمتی ہے کہ کچھ لوگ فیشن کے طور پر بھی اپنے ہی وطن اور اس کے باسیوں کو برا کہنے سے گریز نہیں کرتے۔
آپ سے درخواست ہے کہ میری تحریروں کا بنظرِ غائر جائزہ لیں ، میں نے کہیں بھی محترمہ کے "وطن" اور "کلچر" پر انگلی نہیں اٹھائی اور نہ ہی ان پر ذاتی نوعیت کے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ لیکن موصوفہ شروع سے لے کر اب تک کوسنوں اور الزام تراشیوں کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں چل رہیں۔ اور تو اور اب مذہب کو بھی رگیدنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ اور اپنے دل و دماغ میں بھرے زہر کا اعلان بھی سرِ عام فرما رہی ہیں۔
اردو محفل پر ایک دھاگہ ہے "سوال گندم جواب چنے" اب یہ محترمہ اس کی عملی تفسیر بن گئی ہیں یعنی کوئی بھی سوال پوچھو جواب میں پاکستان اور پاکستانیوں کے لئیے نفرت ہی بر آمد ہو گی۔ ایسے میں آپ کی یہ بات کتنی سچ ہے کہ "ابھی سمجھ میں نہیں آرہا ، یہاں کیا لکھوں"۔ واقعی جب ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے سوال کا جواب ایسے زہریلے انداز میں ملے گا تو ہم یہ غلطی کریں گے ہی کیوں؟
ایمان ، میں نے ابھی تک ان کے ساتھ نرم الفاظ سے ہی بات کی ہے لیکن موصوفہ ہیں کہ اس کو میری کمزوری پر محمول کر رہی ہیں اور احترامِ باہمی کی حدیں پار کئیے جا رہی ہیں۔
اور پھر غور فرمائیے کہ اس بحث کا الزام دوسروں پر لگا رہی ہیں ، اس دھمکی کے ساتھ کہ "ایسی کئی اور باتیں بھی لکھ سکتی ہوں دلیل اور وضاحت کے ساتھ"
ایمان ، اب میں شدت سے ان کی دلیلوں اور وضاحتوں کا منتظر ہوں ۔ کیوں کہ محترمہ کا لہجہ خاصا جارحانہ ہے اس لئیے میں اردو محفل کے ساتھیوں اور منتظمین سے نہایت افسوس سے عرض کر رہا ہوں کہ اس پوسٹ کے بعد سے میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ ان سے انہی کے لہجے میں بات نہ کروں۔ اگر یہ دوسروں کو "سچ" سنانا چاہ رہی ہیں تو خود بھی "سچ " سننے کے لئیے تیار رہیں۔
یہ دلیلیں لائیں اور وضاحتیں پیش کریں میں حاضر ہوں ان کے لہجے کو لگام دینے کے لئیے۔​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top