انٹرویو انٹرویو ود بوچھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امن ایمان

محفلین
[align=justify:322fff031e]السلام علیکم!
بہت سارے اراکین دھاگے کا عنوان دیکھ کر چونک گئے ہوں گے۔۔کچھ نے یقنناً انگلیاں دانتوں تلے دبا لی ہوں گی، کچھ یقننا سر کھجا رہے ہوں گے ،،کچھ بس بٹر بٹر اپنے مانیٹر اسکرین کو تک رہے ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے۔۔۔ کہ یہ کس طرح ہوسکتا نہیں۔۔نہیں‘ ناممکن! بوچھی باجو انٹرویو کے لیے مان ہی نہیں سکتیں۔ تو جناب آپ سب کا خیال بالکل درست ہے۔ :)بوچھی باجو انٹرویو کے لیے پوری طرح نہیں مانیں۔۔یہ مشروط انٹرویو ہے۔۔۔اب کن شرائط پر کیا جارہا ہے۔۔۔یہ میں آپ کو بتاتی ہوں۔ پہلے شازی باجو کا مختصر تعارف۔

شازی باجو کا پورا نام شازیہ اشرف اور نِک بوچھی ہے اور یہ اردو محفل کی اکلوتی باجو ہیں۔۔تمام بچوں، بڑے بوڑھوں سمیت سب لوگ انھیں باجو کہتے ہیں۔ باجو نے اپنے لیے یہ نِک کیسے اور کیوں کر سوچا؟ شازی باجو کو اردو محفل کا پتہ کس نے دیا۔۔۔؟؟ وہ اتنی اچھی کیوں ہیں۔۔؟؟؟ سب کا کس طرح خیال رکھ لیتی ہیں۔۔؟ اب یہ سارے سوالات مجھ سمیت آپ لوگوں کے ذہن میں بھی ہوں گے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ابھی ان میں سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتی۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شازی آپو ایک طویل انٹرویو پہلے دے چکی ہیں۔ اور ان کے خیال میں اب مزید ایسا کوئی سوال نہیں جو کہ پوچھنا باقی ہو۔۔۔اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ پہلے ان کا وہ مکمل انٹرویو یہاں رکھا جائے۔۔۔سب اراکین اسے پڑھ لیں۔۔۔پھر اس کے بعد ان سوالات سے آغاز کیا جائے جو کہ پہلے نہیں پوچھے گئے۔ ( یہ تھی انٹرویو تھریڈ شروع کرنے کی شرط) [/align:322fff031e]

بوچھی باجو کا یہ انٹرویو [/URL Pehchaan.Net پر کیا گیا۔۔جو Mr.Saad Shaikh کے شکریہ کے ساتھ یہاں پیش کیا جارہا ہے۔

( آپ سب اچھی امید رکھیں۔ بوچھی باجو یہاں تک آگئی ہیں تو مزید بات چیت کے لیے بھی راضی ضرور ہوں گی۔)

بوچھی باجو۔۔ > یہاں میں آپ کی بھی شکرگزار ہوں کہ آپ نے میری اس آخری فرمائش کو پورا کیا۔ :)

آغاز



Page1.gif
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif

اوروں کا تو پتا نہیں پر اس ٹاپک کو دیکھکر میں نے ضرور اپنی انگلی دانت تلے دبائی ۔ مجھے دیکھکر اپنی آنکھوں یقین نہیں آیا سوچا یہ کون میرے نام کی انٹرویو دینے جارہی ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif


پھر جب یاد آیا تو میرے چودہ طبق روشن ہوئے اوپر کا سانس اوپر ہی پل بھر رکا آنکھوں کے آگے اندھیرا ۔
پھر آہستہ آہستہ یاداشت واپس آنےلگی کہ یہ امن امان وہاں سے کاپی پیسٹ کرنے اور یہاں لانے میں بلآخر کامیاب ہوگئیں ۔ :lol:

آگے میں زکریا کو کہہ رہی امن تو مجھ سے بھی کہیں زیادہ ضدی نکلیں ہیں
zzzbbbbnnnn.gif

میں اگر اک بات پر اڑ جاؤں تو دل نہ مانے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ مگر امن میرے سے بھی کہیں آگے ہیں ۔
zzzbbbbnnnn.gif


خیر ۔ :)

زکریا سے میں نے کہہ دیا میرے حصے کے سوالوں کے جوابات آپ لکھ آئیے گا
zzzbbbbnnnn.gif

۔
 

امن ایمان

محفلین
بوچھی باجوخوش آمدید!

آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا اور میرا خیال تھا کہ کم سے کم چار، پانچ آف ٹاپک جوابات تو ضرور ہوں گے۔۔کیونکہ اس بار ایسا کرنے کی کھلی اجازت بھی ساتھ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایسا نہیں ہوا ( شمشاد چاء ہم جیت گئے،آپ کہاں ہیں) :)

خیر مذاق برطرف یہ انٹرویو ابھی تک تو میرے لیے آسان ترین انٹرویو ہے کیونکہ ابھی مجھے خود سے کچھ سوچنا نہیں پڑ رہا۔۔بوچھی باجو میں ضدی بالکل بھی نہیں ہوں۔۔ہاں جو کام سوچ لوں اور وہ میری دسترس میں بھی ہو تو پھر ہرممکن کوشش کرتی ہوں کہ وہ مکمل ہوسکے۔ آپ سے انٹرویو کی خواہش بہت دیر سے تھی اور شکر ہے آپ کو بھی کچھ رحم آگیا۔۔۔۔:) اور مجھے پتہ ہے کہ زکریا بہت اچھے ہیں وہ کبھی چیٹنگ نہیں کریں گے اور نہ کسی کو کرواتے ہیں۔ :)

اب آگے کو چلتے ہیں۔۔ اور بوچھی باجو کے بارے میں مزید کچھ پڑھتے ہیں۔۔( سوری فار لیٹ۔۔میں آج کل حد سے زیادہ مصروف ہوں۔۔۔اور ہوسکتا ہے مزید کافی دن نظر نہ آؤں)۔

Page2.gif
 

اعجاز

محفلین
ہا!!
اتنی سادہ سی بوچھی کو یک دم اتنی مشکل سی شازیہ اشرف بنا دیا :roll:
امن ۔ میرا سوال ایڈ کر دو
پاکستان میں‌ کہاں‌ سے تعلق ہے؟‌
اب میں‌ ذرا کوئ مشکل سا سوال سوچتا ہوں :warzish:
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا تو مجھے بھی معلوم ہے کہ ان کا تعلق ضلع گجرات کے ایک گاؤں سے ہے لیکن زیادہ عرصہ اسلام آباد میں گزرا۔
 

تیشہ

محفلین
آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا اور میرا خیال تھا کہ کم سے کم چار، پانچ آف ٹاپک جوابات تو ضرور ہوں گے۔۔کیونکہ اس بار ایسا کرنے کی کھلی اجازت بھی ساتھ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایسا نہیں ہوا ( شمشاد چاء ہم جیت گئے،آپ کہاں ہیں)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ہاں امن آپ لوگ بلآخر جیت گئے :? :(
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
اتنا تو مجھے بھی معلوم ہے کہ ان کا تعلق ضلع گجرات کے ایک گاؤں سے ہے لیکن زیادہ عرصہ اسلام آباد میں گزرا۔




میرے حصے کے جوابات آپ لوگ ہی لکھتے رہئیے گا جو ، جو کسی کو معلوم ہو لکھ جائے ۔

مجھ سے نہیں ہوتا :(
zczcz.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا اور میرا خیال تھا کہ کم سے کم چار، پانچ آف ٹاپک جوابات تو ضرور ہوں گے۔۔کیونکہ اس بار ایسا کرنے کی کھلی اجازت بھی ساتھ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایسا نہیں ہوا ( شمشاد چاء ہم جیت گئے،آپ کہاں ہیں)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ہاں امن آپ لوگ بلآخر جیت گئے :? :(

امن تمہاری بلا کی کاوش آخر رنگ لائی اور باجو نے بھی کہہ دیا کہ تم جیت گئیں۔

باجو اب تو امن مٹھائی کی حقدار ہے۔ اب آپ اس کو مٹھائی کھلائیں۔
 

امن ایمان

محفلین
ہا!!
اتنی سادہ سی بوچھی کو یک دم اتنی مشکل سی شازیہ اشرف بنا دیا
امن ۔ میرا سوال ایڈ کر دو
پاکستان میں‌ کہاں‌ سے تعلق ہے؟‌
اب میں‌ ذرا کوئ مشکل سا سوال سوچتا ہوں

اعجاز>>> میں نے تو بوچھی باجو کو مشکل نہیں بنایا۔۔:( اور آپ ڈائریکٹ کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔۔میرے پاس یا میری لسٹ میں ایڈ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔لیکن یہ ممبر کی مرضی ہوگی کہ وہ جواب دیتے ہیں یا نہیں۔۔۔اور مجھے آپ کے مشکل سوالات کا انتظار رہے گا۔:)



جی ہاں امن آپ لوگ بلآخر جیت گئے

بوچھی باجو>>> یہ جیت ہماری نہیں بلکہ ہمارے خلوص اور پیار کی ہوئی ہے۔۔۔جیسے آپ نے محسوس کیا اور مجبور ہو کر ہی سہی مان تو گئیں ہیں۔ اور مجھے آپ کا آخری ذپ پیغام ابھی تک یاد ہے۔۔۔اسے پڑھ کر آپ اور بھی اچھی لگی تھیں۔ :) اور آپ کے حصے کے جوابات بھی انشاءاللہ آپ خود ہی لکھیں گی۔۔اتنا مجھے یقین اور آپ پر مان ہے۔


امن تمہاری بلا کی کاوش آخر رنگ لائی اور باجو نے بھی کہہ دیا کہ تم جیت گئیں۔

باجو اب تو امن مٹھائی کی حقدار ہے۔ اب آپ اس کو مٹھائی کھلائیں۔


شمشاد چاء>>> جی چاء :) کوشش کی تھی کہ باجو ‌:)۔۔۔اور مٹھائی کی فرمائش کے لیے بہت شکریہ۔۔۔۔لیکن میں میٹھا بالکل بھی نہیں کھاسکتی۔ :(

بس جلدی سے سارا انٹرویو یہاں منتقل ہوجائے پھر ہم اپنے سوالات کا آغاز کریں گے۔ آج میں نے مارکیٹ جانا تھا۔۔لیکن شکر ہے ماما کو کہیں جانا پڑ گیا۔۔ :wink:
 

اعجاز

محفلین
امن!
ساری دنیا کا انٹرویو تم نے خود کیا اور بوچھی کا صرف چھاپ دیا اور بس ۔۔ :(

بوچھی !!
چلیں‌ آپ کے لیے سوالات ہیں
1۔ بڑی ہو کر کیا بنیں گی؟
2۔ اگر آپ کو پھر فن لینڈ آنا پڑے تو قیصرانی کو کیا پکانا سکھائیں گی؟
3۔ اپنے بچوں‌ کے نام بتائیں (شمشاد بھائ آپ نے نہیں‌ بتانا :D )
4۔ آپ کو گنجے لوگ اچھے لگتے ہیں یا وگ کے ساتھ؟
5۔ غصہ لانے کے لیا کرتی ہیں؟
6۔ اگر ماوراء لندن آنے کا وعدہ کرے اور پھر مکر جائے تو ماوراء کو اور شمشاد بھائ کو کیا سزا دینگی؟

تمام سوالات کے جوابات دینا لازمی ہیں ۔ ناکامی کی صورت میں‌ محفل پولیس آرڈیننس کا اطلاق ہو سکتا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز۔۔>> آپ کا گلہ بالکل ٹھیک ہے لیکن یقین کریں اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔۔۔بوچھی باجو تو کسی صورت بھی انٹرویو کے لیے نہیں مان رہی تھیں۔۔۔یہ تو میں نے جذباتی بلیک میل کیا تو میرا پیار اور خواہش دیکھ کر وہ کچھ کچھ مان گئیں۔۔۔آپ فکر نہیں کریں۔۔۔انشاءاللہ ان سے میں خود بھی سوال پوچھوں گی۔۔۔۔اور آپ کا بے حد شکریہ۔۔۔آپ نے اس دھاگے میں دلچسپی لی۔۔۔اور آپ کے سوال مجھے بہت اچھے لگے ہیں۔۔۔امید ہے باجو بھی انجوائے کریں گیں۔۔۔پتہ نہیں وہ ابھی یہاں آرہی ہیں یا چھٹیاں گزرانے چلی گئ ہیں۔ : (
 

شمشاد

لائبریرین
باجو تو گئیں قریباً ایک ماہ کے لیے لمبے دورے پر۔

اب آپ کے سوال ایک ماہ تک انتظار کر لیں گے کیا؟
 

F@rzana

محفلین
کیا کمال دکھایا ہے امن آپ نے، مان گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یعنی کہ “ باجو کا انٹرویو“ :shock:

پر دیکھ لیں ، پڑھ لیں، باجو نے سبھی باتوں کے جواب دے تو دیئے ہیں اسی لیئے منع کر رہی تھیں :wink:

زبردست جوابات ہیں
باجو۔۔۔ بلے بئی بلے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سوال جواب تو بہت پرانے ہیں۔ اور وہاں تو ایک ہی ہستی تھی انٹرویو لینے والی، یہاں تو بہت سارے اراکین ہیں جنہوں نے سوال پوچھنے ہیں۔ لگے ہاتھوں آپ بھی ادھر ہی کوئی سوال لکھ دیں۔
 

F@rzana

محفلین
سوال جتنے کیئے
باجو نے جواب اتنے دے دیئے

پھر اب کیا پوچھنا؟

محفل میں اتنے عرصے بعد بھی آپ اس کھلی کتاب کی شرح ڈھونڈ رہے ہیں شمشاد بھائی؟
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
سوال جتنے کیئے
باجو نے جواب اتنے دے دیئے

پھر اب کیا پوچھنا؟

محفل میں اتنے عرصے بعد بھی آپ اس کھلی کتاب کی شرح ڈھونڈ رہے ہیں شمشاد بھائی؟

میں نہیں ڈھونڈ رہا، دیکھ لیں میں نے کوئی سوال نہیں کیا۔

دوسرے اراکین ہیں جو جاننا چاہتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top