انٹرنیٹ وائرلیس نیٹ ورک

زلفی شاہ

لائبریرین
مجھے آپ دوستوں سے رہنمائی درکار ہے۔ میں عنقریب پاکستان آنا چاہ رہا ہوں۔ مجھے ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور کا سفر کرنا پڑے گا۔ میرے لیب ٹاپ کے لئے کون سا وائرلیس نیٹ ورک مناسب رہے گا جسے میں موبائل استعمال کر سکوں۔ میں ایسا وائرلیس نیٹ ورک چاہتاہوں جس کی سپیڈ اور کارکردگی مناسب ہو۔
 
دوست

محفلین
پی ٹی سی ایل ایوو تھری جی بیشتر شہروں میں چلتا ہے۔ سستے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
اور ورلڈ کال وائرلیس بھی ہے۔ وہ بھی شاید چلے ساہیوال میں۔ لاہور فیصل آباد تو ہوگا۔ اس کے پیکج کچھ سستے ہیں۔
اسپیڈ دونوں کی بس چالیس پچاس کلوبائٹ فی سیکنڈ ہی ہے، ڈاؤنلوڈ کریں تو۔
 
یہ کمپنیاں ڈاون لوڈنگ کے لئے ماہانہ کتنے جی بی کا کوٹہ دیتی ہیں؟؟؟؟ سنا ہے وارد کمپنی نے بھی کوئی وائرلیس نیٹ ورک شروع کر رکھا ہے، وہ کیسا ہے؟
 
زلفی شاہ

لائبریرین
مجھے لگتا ہے دوست مجھ سے تنگ ہیں اور وہ چاہتےہیں کہ پاکستان آ کر میں کچھ دیر تو ان کو نیٹ پر تنگ کرنے سے باز رہوں۔ شائد اسی لئے مشورہ نہیں دے رہے۔
 
میں پی ٹی سی ایل کی EVO یو ایس بی استعمال کرتا ہوں(کیونکہ ہمارے گاؤں میں براڈ بینڈ کی سہولت میسر نہیں)۔مجھے بعض اوقات ساہیوال اور عارفوالا کی جانب جانا پڑتا ہے اس لیے اسے بھی ساتھ رکھتا ہوں۔اسکی سروس لاجواب ہے۔ اسکی کنیکٹنگ سپیڈ 3.1 ایم بی ہے۔اور میرے پاس پانچ میں سے تین سگنلز پر اسکی ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ 100 سے لیکر 250 کے۔بی تک آتی ہے۔اور اسکی سروس بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں میں بھی میسر ہے۔جہاں پر اسکی براڈبینڈ سروس نہ ہو وہاں پر یہ پی ٹی سی ایل وی وائرلیس جتنی سپیڈ یعنی 10 سے 20 کے۔بی مہیا کرتی ہے۔
 
اسکے مختلف پیکجز ہیں جن میں سب سے اچھا لامتناہی ہے جو 2000 روپے ماہانہ ہے اس پیکج پر ڈاؤن لوڈنگ کی کوئی روک نہیں۔میں بھی یہی پیکج استعمال کرتا ہوں اور روزانہ 3،4 جی۔بی ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں
 
اِس صفحے پر اسکے تمام پیکجز کی تفصیلات ہیں۔خود ہی چیک کر لیں۔
میرے خیال میں اسکی سروس تمام دوسری کمپنیوں کی سروسز سے بہتر ہے کیونکہ میں نے خریدتے وقت دوسری کمپنیوں مثلاً وطین،کیوبی،ورلڈ کال وغیرہ کے بارے میں پتہ کیا تھا لیکن انکی سروسز صرف بڑے شہروں تک محدود تھیں اور چارجز بھی زیادہ تھے۔آخر میں پی ٹی سی ایل کو چوز کیا اور اسے بہت بہتر پایا
 
میں جب اسے خریدنے لگا تھا تو دوستوں کا کہنا تھا کہ اسکی سروس اچھی نہیں نہ خریدو لیکن مجھے مجبوری میں خریدنا پڑا اور میں نے اسے بہت بہتر پایا۔
اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ شئیرڈ ہے یعنی اسکی سپیڈ ایک جیسی نہیں رہتی اور ہر سیکنڈ تبدیل ہوتی رہتی ہے بہر حال اسکی ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ 40 کے بی سے کبھی کم نہیں ہوتی۔ یہاں لاہور (ایک گاؤں) میں میرے پاس اسکی ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ 50 سے 200 کے بی تک آتی ہے۔لیکن جب میں عارفوالا(ضلع پاکپتن کی ایک تحصیل)میں واقع ایک گاؤں میں گیا تو صرف دو سگنلز پر اس نے مجھے 200 سے 300 تک ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ مہیا کی جو میرے لیے بہت زیادہ حیرت انگیز تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے دوست مجھ سے تنگ ہیں اور وہ چاہتےہیں کہ پاکستان آ کر میں کچھ دیر تو ان کو نیٹ پر تنگ کرنے سے باز رہوں۔ شائد اسی لئے مشورہ نہیں دے رہے۔
نیٹ پر نہ سہی، خود جا کر مل آئیے گا اور تنگ کر آئیے گا، آپ ہی کے علاقے کے تو ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
زلفی بھائی شاکر اور حسیب بھیا نے ٹھیک بتایا۔۔ پی ٹی سی ایس ایل کا تھری جی ایوو مناسب رہے گا۔۔۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
تمام دوستوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے بڑےپیار سے راہنمائی فراہم کی ،خصوصا حسیب نذیر گل صاحب کا جنہوں نے بڑی تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ مجھے بھی عارفوالا شہر میں جانا ہے وہاں سے بہاولنگر جاؤں گا ،امید ہے یہی ای وی او میرے لئے مناسب رہے گا۔ کیا اس کا الگ سے کوئی انٹینا لگانے کا سسٹم بھی موجود ہے جیسے شروع میں موبائل کی سروس کے لئے لوگ دوردراز علاقوں میں چھت پر بڑے انٹینے کا استعمال کرتے تھے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
کیا AVO کے پوسٹ پیڈاور پری پیڈ کی سپیڈ میں کوئی فرق ہے؟ یعنی اگر 1999 والا پیکیج لینا ہو تو پوسٹ پیڈ مناسب ہے یا پری پیڈ؟
کیا اس کے لئے پی ٹی سی ایل کا کنکشن بھی لینا پڑے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے اجازت ہے۔

آج ہی وزیر اعلٰی کو بھی مطلع کر دوں گا کہ لال قالینوں کا انتظام کیا جائے۔
 
تمام دوستوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے بڑےپیار سے راہنمائی فراہم کی ،خصوصا حسیب نذیر گل صاحب کا جنہوں نے بڑی تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ مجھے بھی عارفوالا شہر میں جانا ہے وہاں سے بہاولنگر جاؤں گا ،امید ہے یہی ای وی او میرے لئے مناسب رہے گا۔ کیا اس کا الگ سے کوئی انٹینا لگانے کا سسٹم بھی موجود ہے جیسے شروع میں موبائل کی سروس کے لئے لوگ دوردراز علاقوں میں چھت پر بڑے انٹینے کا استعمال کرتے تھے۔
انٹینا والی EVO اب ناپید ہو چکی ہے اور پی ٹی سی ایل نے اب بغیر انٹینے والی EVO نکالی ہوئی ہے۔اگر آپکو اننٹیے والی ملِ جائے تو آپکے وارے نیارے ہو جائیں گے کیونکہ یہ بہت بہترین۔بغیر انٹینے والی سگنلز کی کچھ خرابی کرتی ہے اور عموماً آپکو چھت پر بیٹھنا پڑتا ہے میری طرح :battingeyelashes:
 
Top