انٹرنیٹ سے اردو تصویری کتب کا ڈاؤنلوڈ اور پی ڈی ایف بنانا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اسد

محفلین
یہاں ہم انٹرنیٹ پر اردو تصویری کتب ڈھونڈنے، انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے، انہیں کمپریس /ری سائز کرنے، پی ڈی ایف بنانے اور انہیں اپلوڈ کرنے کے طریقِ کار وضع کریں گے۔

کیونکہ کتابوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لئے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ہم اس کام کو باقائدہ منصوبہ بندی سے کریں تاکہ ایک کتاب پر ایک مرحلے میں صرف ایک ہی فرد کام کرے اور کوئی کام دوہرایا نہ جائے۔

پہلے مرحلے میں کتابوں کا تعین ہو گا۔ کون سی کتابیں پہلے کرنی ہیں۔
دوسرے مرحلے میں ان کتابوں کے تصویری صفحات کے لنکس کی فائل بنائی جائے گی۔
تیسرے مرحلے میں اس فہرست کی مدد سے امیجز ڈاؤنلوڈ کیے جائیں گے۔
چوتھے مرحلے میں ان امیجز کو چھوٹا (ری سائز) کر کے ان کی پی ڈی ایف بنائی جائے گی۔
پانچویں مرحلے میں اس پی ڈی ایف فائل کو اپلوڈ کیا جائے گا۔

ایک ہی فرد ان میں سے ایک سے زیادہ کام کر سکتا ہے۔

میں ڈاؤنلوڈنگ کے لئے فری ڈاؤنلوڈ مینیجر اور گرافک کنورژن کے لئے عرفان ویو استعمال کروں گا۔ اگر آپ اس کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہی یا کوئی دوسرے پروگرام انسٹال کر لیں۔ ڈاؤنلوڈ مینیجر میں فائلوں کی فہرست درآمد کرنے (file list import) کی سہولت ہونی چاہئیے۔ گرافک پروگرام میں بیچ کنورژن میں فائل ری سائز کرنے اور DPI سیٹ کرنے کی سہولت ہونی چاہئیے۔ اور پی ڈی ایف بنانے والے پروگرام میں G4 کمپریشن کی سہولت ہونی چاہئیے۔
 
arifkarim

معطل
امیجز اردو کتب کیلئے القلم لائبریری والے ڈیجا وو ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ جو کہ میرے خیال میں بہتر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں ہم انٹرنیٹ پر اردو تصویری کتب ڈھونڈنے، انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے، انہیں کمپریس /ری سائز کرنے، پی ڈی ایف بنانے اور انہیں اپلوڈ کرنے کے طریقِ کار وضع کریں گے۔

کیونکہ کتابوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لئے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ہم اس کام کو باقائدہ منصوبہ بندی سے کریں تاکہ ایک کتاب پر ایک مرحلے میں صرف ایک ہی فرد کام کرے اور کوئی کام دوہرایا نہ جائے۔

پہلے مرحلے میں کتابوں کا تعین ہو گا۔ کون سی کتابیں پہلے کرنی ہیں۔
دوسرے مرحلے میں ان کتابوں کے تصویری صفحات کے لنکس کی فائل بنائی جائے گی۔
تیسرے مرحلے میں اس فہرست کی مدد سے امیجز ڈاؤنلوڈ کیے جائیں گے۔
چوتھے مرحلے میں ان امیجز کو چھوٹا (ری سائز) کر کے ان کی پی ڈی ایف بنائی جائے گی۔
پانچویں مرحلے میں اس پی ڈی ایف فائل کو اپلوڈ کیا جائے گا۔

ایک ہی فرد ان میں سے ایک سے زیادہ کام کر سکتا ہے۔

میں ڈاؤنلوڈنگ کے لئے فری ڈاؤنلوڈ مینیجر اور گرافک کنورژن کے لئے عرفان ویو استعمال کروں گا۔ اگر آپ اس کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہی یا کوئی دوسرے پروگرام انسٹال کر لیں۔ ڈاؤنلوڈ مینیجر میں فائلوں کی فہرست درآمد کرنے (file list import) کی سہولت ہونی چاہئیے۔ گرافک پروگرام میں بیچ کنورژن میں فائل ری سائز کرنے اور dpi سیٹ کرنے کی سہولت ہونی چاہئیے۔ اور پی ڈی ایف بنانے والے پروگرام میں g4 کمپریشن کی سہولت ہونی چاہئیے۔
شکریہ اسد، میں اس کام میں آپ کا ساتھ دوں گا۔ میں نے دیدہ ور کی سائٹ سے کچھ کتب کی پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں مجھے کافی دقت پیش آئی ہے۔ دیدہ ور کی سائٹ پر تصویری متن فلیش انٹرفیس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے براؤز کرنا اور فائل میں محفوظ کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے۔
 
ابو کاشان

نبیل بھائی ان فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنا بہت آسان ہے۔ کتاب تک پہنچ کر اپنے براؤزب سے کیشے خالی کر لیں۔ اور یہاں
C:\Documents and Settings\Kashan\Local Settings\Temporary Internet Files
پہنچ جائیں ۔ یہ فولڈر خالی ہو گا۔ اب سائیٹ پر Next کرتے ہوئے آخر صفحہ تک آ جائیں۔ پھر Temporary Internet Files کو refresh کریں تمام jpeg وہاں موجود ہوں گی۔ انھیں کسی دوسرے فولڈر میں کاپی کر لیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابوکاشان۔ لیکن ہر صفحے پر براؤز کرنے میں بھی بہت وقت لگتا ہے۔ کچھ کتابوں کے سینکڑوں صفحات ہیں۔
 
اسد

محفلین
امیجز اردو کتب کیلئے القلم لائبریری والے ڈیجا وو ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ جو کہ میرے خیال میں بہتر ہے۔

ڈیژاوو ٹیکنولوجی واقعی بہت بہتر ہے، لیکن اردو امیجز کتب کے لئے اس میں کیا خاص بات یا سہولت ہے؟ لاطینی زبانوں کے لئے تو اس کا او سی آر انٹرفیس شاید سب سے بہتر ہے، لیکن اردو میں او سی آر ابھی ایک خواب ہے اور یہاں ہم جن پبلک ڈومین کتابوں کا ذکر کر رہے ہیں ان کے لئے او سی آر ڈراؤنا خواب (nightmare) ہے۔

شاید آپ پریزنٹیشن یا سرونگ کے حوالے سے یہ بات کہہ رہے ہوں، لیکن ہمارا مقصد صرف ان بڑی کتابوں کو جو علیحدہ صفحات کی صورت میں ہیں، ایک نسبتاً مختصر کتاب کی شکل دینا ہے، جسے کوئی بھی ڈاؤنلوڈ کر کے ٹائپ کر سکے۔ ہاں، ٹائپنگ کے مرحلے کے بعد امیجز اور ٹیکسٹ کو ایک ہی فائل میں پیش کرنے کے لئے ڈیژاوو ٹیکنولوجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پتہ نہیں وہ مرحلہ کب آتا ہے۔
 
اسد

محفلین
نبیل بھائی ان فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنا بہت آسان ہے۔ کتاب تک پہنچ کر اپنے براؤزب سے کیشے خالی کر لیں۔ اور یہاں
C:\Documents and Settings\Kashan\Local Settings\Temporary Internet Files
پہنچ جائیں ۔ یہ فولڈر خالی ہو گا۔ اب سائیٹ پر Next کرتے ہوئے آخر صفحہ تک آ جائیں۔ پھر Temporary Internet Files کو refresh کریں تمام jpeg وہاں موجود ہوں گی۔ انھیں کسی دوسرے فولڈر میں کاپی کر لیں۔
آپ نے جن کتابوں پر تجربہ کیا ہے ان کا نام اور ان jpeg فائلوں کا سائز اور ریزولوشن بتا دیں تو موازنہ کرنے میں آسانی ہو گی۔
 
اسد

محفلین
شکریہ اسد، میں اس کام میں آپ کا ساتھ دوں گا۔ میں نے دیدہ ور کی سائٹ سے کچھ کتب کی پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں مجھے کافی دقت پیش آئی ہے۔ دیدہ ور کی سائٹ پر تصویری متن فلیش انٹرفیس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے براؤز کرنا اور فائل میں محفوظ کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ دیدہ ور کی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے زیادہ وقت اور محنت درکار ہو گی۔ اس لئے فی الحال صرف ٹیسٹنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے دیکھیں۔ جلد ہی اس کا بہتر اور خودکار طریقہ وضع کر لیں گے۔
 
زیک

مسافر
میں بھی اس کام میں مدد کر سکتا ہوں۔ خاص طور پر اسے کچھ حد تک خودکار اور آسان بنانے میں۔
 
اسد

محفلین
میں نے عرفان ویو میں کتابوں کے مونوکروم امیجز ری سائز کرنے اور ان سے پی ڈی ایف بنانے کا ایک مختصر ٹوٹوریل بنایا ہے۔ اسے آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مسئلہ یا غلطی ہو تو بتائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اسد۔ میں دیکھتا ہوں آپ کے فراہم کردہ ٹیوٹوریل کو۔ کل میں نے طلسم ہوشربا کی جلد ششم کے 1373 صفحات tiff فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیے ہیں۔ اب ان کو کمپریس کرنے اور ان کی پی ڈی ایف بنا کر فراہم کرنے پر کام کروں گا۔
 
اسد

محفلین
فری ڈاؤنلوڈ مینیجر کے ذریعے کتابوں کے امیجز ڈاؤنلوڈ کرنے کا ٹوٹوریل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ میں فرض کر رہا ہوں کہ اسے استعمال کرنے والے کمپیوٹر/ونڈوز کے استعمال میں کچھ تجربہ کار ہوں گے۔ زپ فائل میں html اور امیجز ہیں، سائز 85کلوبائٹ ہے۔

اس کے لئے کتاب میں موجود امیجز کی لسٹ کی بھی ضرورت پڑے گی جو میں انشااللہ جلد ہی فراہم کرنا شروع کر دوں گا۔ لینکس (اور ونڈوز) والے اسی لسٹ کو wget میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ (wget -i filelist.txt)

ونڈوز والے اگر فری ڈاؤنلوڈ مینیجر کے بجائے wget استعمال کرنا چاہیں تو wget یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top