انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کی الٹی گنتی۔

بالآخر مائکروسافٹ کو عقل آ ہی گئی کہ ویب ڈیویلپرس کو انٹر نیٹ ایکسپلورر 6 کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے کچھ سنجیدہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا انھوں نے آئی ای 6 کاؤنٹ ڈاؤن نامی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس کا ٹارگیٹ عالمی سطح پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کے استعمال کو ایک فیصد سے بھی کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سائٹ کے اجرا کے وقت یہ تناسب تقریباً 12 فیصد ہے۔

http://ie6countdown.com/

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کم و بیش سبھی ویب ڈیویلپرس کے لئے کسی جانکاہ بھوت سے کم نہیں۔ سائٹ کی کل اس براؤزر کے لئے سیدھی کی جائے تو دوسرے ایڈوانسڈ اور سٹینڈرڈ براؤزرس میں سائٹ کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ نیز ونڈوز ایکس پی کے ساتھ پری پیکیجڈ ہونے کے باعث اس کے بیج ساری دنیا میں بکھرے ہیں۔ اکثر لوگ اپگریڈ کرنے کا تکلف نہیں برتتے یا اس سے گھبراتے ہیں۔ اسی لئے جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس کی کم و بیش تمام مشہور لائبریریاں گھنٹوں آئی ای 6 کی کمپیٹبلٹی کو مینٹین کرنے پر صرف کرتے ہیں، پھر خواہ وہ ای ایکس ٹی جے ایس ہو، ڈوجو ہو، موچی کٹ ہو، مو ٹوولز ہو یا جے کوئیری۔ :)
 

میم نون

محفلین
دیر آئے درست آئے۔

لیکن اس سے کیا ہو گا، یہ تو صرف ایک مانیٹرنگ سائٹ ہے، مائکروسافٹ تو اسکا استعمال کم کرنے کے لئیے کچھ نہیں کر رہی۔

اور جب نئے ورژن میں زیادہ بگز ہوں گے تو لوگ پرانا ورژن ہی استعمال کریں گے ناں :laugh:

ویسے یورپ کے تمام ممالک میں تقریبا 3 فیصد استعمال ہے جبکہ چائنا 34،5 فیصد کے ساتھ پول پوزیشن پر ہے :eek:
 
جن ممالک میں ونڈوز ایکس پی زیادہ استعمال میں ہے وہاں زیادہ تر آئی ای 6 مستعمل ہے۔ نیز یہ کہ مذکورہ سائٹ نہ صرف مانٹرنگ سائٹ ہے بلکہ ایک کیمپین کی سائٹ بھی ہے اور یہ مائکرو سافٹ کی ہی کوشش ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو ایجیوکیٹ کرنا اور آئی ای 6 کے استعمال کی حوصلہ شکنی و اپگریڈ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے پاس تو عرصے سے اپ گریڈ ہے مگر میں فائر فاکس زیادہ استعمال کرتاہوں
 
Top