انٹرانس پر ورڈ پریس 2.7 کے ترجمے پر کام

عمار میاں آپ درست ترجمہ کر دیا کریں ویلیڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ ترجمے پر نظر ثانی ہو جائے۔ ویلیڈیٹ کرتے ہوئے سارے ترجمے دستیاب ہوتے ہیں۔

نبیل بھائی میں بھی ترجمے میں شامل ہوں تقریباً 100 سے زائد ترجمے کر چکا ہوں۔ پر اس وقت ہاتھ کھینچ رکھا ہے کیوں کہ میرا ایک امتحان ہے اس اتوار کو۔ اس کے بعد اس کی تکمیل میں لگ جاؤں گا ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ میں اس وقت جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان پر کام تقریباً مکمل کر چکا ہوں اور اسے ورڈپریس کے پلگ ان میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

عمار، سی ایس ایس کے اٹریبیوٹس کا ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
میں نے آج پھر چند فقروں کا ترجمہ کیا ہے۔ ویسے میرے کئے ہوئے ترجمے کو اب تک کسی نے ویلیڈیٹ نہیں کیا۔ اگر کوئی کر دیتا تو بچی ہوئی مقدار کا زیادہ بہتر اندازہ ہو سکتا تھا۔

فی الحال میں ویلیڈشن کا کام چن چن کر کر رہا ہوں یعنی اگر کوئی ٹھیک ترجمہ دکھ گیا تو ویلیڈیٹ کر دیا یا جس میں تھوڑی بہت ترمیم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اسے کر دیتا ہوں ورنہ بعد کے لئے چھوڑ دیتا ہوں۔

احباب سے اس کام میں ہاتھ بٹانے کی درخواست ہے۔ ضروری روابط ابتدائی پیغام میں دیے گئے ہیں۔
 
strength indicator کو قوت نما ترجمہ کیا ہے میں نے آپ کی رائے درکار ہے۔

کسی نے revisions کا ترجمہ دہرائیاں کیا ہے میں سوچتا ہوں اسے اعادے کر دوں۔
 
اس وقت غیر ترجمہ شدہ فقروں کی تعداد 500 تک پہونچا سکا ہوں اس لئے یہاں اطلاع دینے آیا ہوں۔ میرا کام جاری ہے۔

اگر کوئی میرے ترجموں کو بھی ویلیڈیٹ کر دے تو یہ گنتی کافی کم ہو سکتی ہے۔
 
رات میں نے بھی چند فقروں کا ترجمہ کیا ہے لیکن میں رجسٹر نہیں ہوا ہوں اور نہ ہی خود کو اس کا اہل سمجھتا ہوں کہ کسی ترجمے کو ویلیڈیٹ کروں۔ اس لیے ویلیڈیٹ کرنے کا کام کوئی ماہر سنبھالے رکھے۔ :)
 

باسم

محفلین
بہت کم تراجم باقی رہ گئے ہیں اگر ان ٹرانسلیٹڈ میں تصحیح (ویلیڈکرنے) کا کام ہوجائے توباقی کے ترجمہ میں آسانی رہے گی۔
 
باسم بھائی جو ترجمے میں خود کئے ہیں ان کو از خود ویلیڈیٹ نہیں کرنا چاہ رہا ہوں۔ بلکہ بعض‌کو تو کر بھی دیا ہے جو کہ خاصے معروف قسم کے تھے۔ ویسے پہلے سے انویلیڈیٹڈ تراجم کافی الٹے پلٹے ہیں اس لئے ان کو بغیر تصحیح کے ویلیڈیٹ نہیں کرتا۔ دیکھئے کسی وقت نبیل بھائی یا زکریا بھائی کو موقع ملا تو تھوڑی بہت کلیننگ ہو جائے گی۔ پھر صحیح اندازہ ہو سکے گا۔
 
Top