انوکھا/انوکھی لغت

فاتح

لائبریرین
پہلے اس دھاگے کا عنوان "انوکھی لغت" تھا مگر اب "انوکھا لغت" ہو گیا ہے۔ کچھ اس تبدیلیِ جنس کے متعلق بھی ارشاد ہو۔
 
لغت موٹی میرا مطلب ہے موٹا ہو گئی ہوگی میرا مطلب ہے ہو گیا ہوگا۔ یا ممکن ہے کسی کو اس کے انوکھے پن میں کمی محسوس ہوئی ہو۔ اگر آپ لغت کی جنس پر حتمی رائے دے دیں تو ہم تبدیل کر دیں گے۔

بھینس؟
 
آپ کی جانب سے "حتمی" کی شرط عاید کیے جانے کے کے بعد ہم نے "فرہنگ آصفیہ" سے رجوع کرنا مناسب جانا اور یہ دیکھ کر انتہائی حیرت ہوئی کہ وہاں لفظ "لغت" کو غلط طور پر "مذکر" لکھا گیا ہے۔
"لغت" کا لفظ عربی زبان سے اردو میں آیا ہے اور عربی میں اسے ہائے تانیث کے ساتھ "لغۃ" لکھا جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لفظ مونث ہے۔ ایسے اکثر الفاظ جو عربی میں ۃ پر ختم ہوتے ہیں ان کی اردو املا میں ۃ کی بجائے ت لکھا جاتا ہے مثلاً محبت، نفرت، برکت، رحمت، کثرت، عادت، حالت، عدت، وغیرہ اور یہ تمام الفاظ بغیر کسی شک و شبہ کے مونث ہی ہیں۔ یہی حال "لغت" کا ہے اور ہم نے آج تک اسے جہاں بھی پڑھا، سنا، لکھا یا بولا ہے مونث ہی استعمال کیا ہے۔
 
مزے دار بات یہ کہ ہم نے بھی کھوج کی تو ایک آن لائن ڈکشنری میں بھی مرادانہ لغت ہی استعمال ہوا ہے۔ :grin:
 
فاتح

لائبریرین
مزے دار بات یہ کہ ہم نے بھی کھوج کی تو ایک آن لائن ڈکشنری میں بھی مرادانہ لغت ہی استعمال ہوا ہے۔ :grin:
سعود صاحب! ذرا یہ بھی دیکھیے گا:
لُغَت [لُغَت] (عربی)
ل غ و :grin: --> لُغَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع: لُغَتیں [لُغَتیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی: لُغات [لُغات]
جمع غیر ندائی: لُغَتوں [لُغَتوں (و مجہول)]

3. (کسی زبان) لفظوں کی فرہنگ جو حروف تہجی وغیرہ کی ترتیب سے مرتب کی گئی ہو، ڈکشنری۔

"ترقی اردو بورڈ کی داغ بیل ڈالی گئی جس نے اردو کی عظیم لغت تیار کرنے اور اس کو شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا۔" ( 1978ء، پاکستان کے تہذیبی مسائل، 56 )
حوالہ: کرلپ اردو لغت
 
Top