انصاف السلام اے انصاف السلام! (ڈاکٹر عامر لیاقت حسین)

انصاف السلام اے انصاف السلام! (ڈاکٹر عامر لیاقت حسین)

کل رات جونہی افتخار محمد چوہدری کی بحالی کی خبر آئی۔ جیو نیوز پر یہ گیت وقتا فوقتا دکھایا جاتا رہا۔بول لکھنے کے لئے فالحال ٹائم نہیں ہے۔ ویڈیو ہی ملاحظہ فرما لیں۔:)


 

فاتح

لائبریرین
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
میڈیا کی ڈھٹائی اور ہماری عوام کی معصومیت کہ اس جھوٹے کو اب بھی دھڑلے سے "ڈاکٹر" کہتے ہیں جس کی ڈاکٹریٹ، ماسٹرز حتیٰ کہ بیچلرز کی ڈگریاں بھی جھوٹی ثابت ہو چکی ہیں۔
یوں تو اس حوالے سے گوگل کرنے پر سینکڑوں ویب سائٹ ملیں‌گی مگر ڈیلی ٹائمز پاکستان کی خبر کا ربط دے رہا ہوں:
The minister secured the Master’s degree on March 15, 2002 while he got the PhD degree on April 5, 2002 from the Spanish university, which advertises on its website as ‘Get your degree today’.
 

arifkarim

معطل
یہ تو شکل سے ہی شیطان لگتا ہے۔ جب یہ پی ٹی وی پر اپنی درخواست لیکر گیا تو انہوں صرف یہ کہہ کر انکو جاب دینے سے انکار کر دیا کہ "آپ کو تو بولنا ہی نہیں آتا"! :)
 
حیرت ہے آپ لوگ گیت کی بجائے گانے والے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔ بھئی ہماری بلا سے یہ موصوف جیسے بھی ہوں ، کم از کم گیت کی تو تعریف کر نی چاہیئے۔ ورنہ پاکستان میں کوئی ایک شخص بتا دیں جو دودھ میں دھلا ہوا ہو؟
 

ساجداقبال

محفلین
شوبی ہمیں اصل میں اس کے انداز پر ہنسی آتی ہے جو حد سے زیادہ بناوٹی ہے۔ دوسرے انہوں نے ایک ٹمپلیٹ بنائی ہوئی ہے یہ السلام والی جو نعتوں، نشیدوں، گیتوں سب جگہ کام آتی ہے۔
 

طالوت

محفلین
یہ تو شکل سے ہی شیطان لگتا ہے۔ جب یہ پی ٹی وی پر اپنی درخواست لیکر گیا تو انہوں صرف یہ کہہ کر انکو جاب دینے سے انکار کر دیا کہ "آپ کو تو بولنا ہی نہیں آتا"! :)

سنی سنائی پھیلا رہے ہیں :chatterbox:

یہ تو شکر کریں اس کا اب ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں رہا ورنہ۔۔۔۔۔۔
مگراب اس کا رابطہ اب ان سے بھی "بڑوں" کے ساتھ ہے ۔۔
ڈگریوں کا کیا ہے ، بابر اعوان بھی دھڑلے سے "اسلام کی خدمت" کر رہا ہے جھوٹی ڈگری کے ساتھ۔۔۔
وسلام
 
شوبی ہمیں اصل میں اس کے انداز پر ہنسی آتی ہے جو حد سے زیادہ بناوٹی ہے۔ دوسرے انہوں نے ایک ٹمپلیٹ بنائی ہوئی ہے یہ السلام والی جو نعتوں، نشیدوں، گیتوں سب جگہ کام آتی ہے۔

بناوٹی تو واقعی ہے ان کا انداز لیکن یہ تو اچھی بات ہے نا۔ کم از کم ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں نا کہ ہمارے پاس بھی شاہ رخ خان کی ٹکر کا "اداکار" موجود ہے۔ :grin:

اور یہ ٹیمپلیٹ والی بات بھی خوب کہی۔ پچھلے رمضان میں اسی طرز میں "رمضان السلام" والی نعت (نعت کہیں یا گیت؟) بھی انھوں نے ہی پڑھی تھی۔ بہرحال کرتوت جیسے بھی ہوں۔ بندہ ہے بڑا ٹیلینٹڈ۔ کم از کم اس کے ٹیلنٹ کی تو تعریف کرنی چاہئیے۔ آپ چاہیں نہ کریں پر میں تو کرتا ہوں۔ :notlistening:
 

طالوت

محفلین
بناوٹی تو واقعی ہے ان کا انداز لیکن یہ تو اچھی بات ہے نا۔ کم از کم ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں نا کہ ہمارے پاس بھی شاہ رخ خان کی ٹکر کا "اداکار" موجود ہے۔ :grin: :notlistening:
بے اختیار "ہاسا" نکل گیا آپ کی اس بات پر ، مگر ہے سچ !
وسلام
 

سلیم احمد

محفلین
اس اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ڈاکٹر سے اللہ تعالی تمام انسانوں کو بچائے ۔ اس کا کام فساد کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ اس ڈاکٹر کا کام صرف بیماری کو پھیلانا ہی ہے۔ الفاظ سے کیسے آگ لگائی جاتی ہے اگر کسی نے سیکھنا ہو تو اس سے سیکھے۔ انسانوں کی آنکھوں میں‌دھول جھوکی جاسکتی ہے لیکن اللہ کے نام پر دوکانداری کرنے والے خدا کو شاید بھول جاتے ہیں ۔ آج سب اس ڈاکٹر کی حقیقت جانتے ہیں ۔
 
Top