انسٹالر سفل ہوا کب کا (جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ)

اجی اب ان ٹیسٹروں کے مظالم کا کیا بیان۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے جب ہم ہندوستان میں تھے، ہمیں نیو یارک ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک عجیب سا کام ملا، اس میں کچھ امریکی گھروں کے پتے تھے جن کو امریکی اسکولوں کے پتوں سے ملا کر آس پاس کے اسکولوں کی شناخت کرنی تھی۔ یہ سن 2008 کی بات ہے، تب اتنی ساری اے پی آئیز اور ویب سروسیز بھی رواج میں نہیں تھیں اور کلائنٹ خارجی خدمات استعمال بھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ تو یہ حل تجویز کیا گیا کہ پتے کے اجزا کو علیحدہ کر لیا جائے اور غیر ضروری چیزیں مثلاً اپارٹمنٹ نمبر وغیرہ کو ختم کر دیا جائے کیوں کہ ان سے اسکول سے فاصلہ معلوم کرنے میں کوئی خاص مدد نہیں ملنے والی تھی۔ اول تو ہمیں امریکی پتوں کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ ان میں کون سا جزو کیا بتاتا ہے دوم یہ کہ اسٹریٹ، بلیوارڈ، اور روڈ وغیرہ کے لیے دو تین حرفی مخفف موجود ہیں ان کا بھی علم نہیں تھا لیکن ڈیٹا دیکھ کر کچھ کچھ اندازہ ہوا اور ان کی فہرست بنا لی۔ کچھ لوگ مخفف لکھتے ہوئے ڈاٹ لگاتے ہیں کچھ نہیں، کچھ پتے اپر کیس، کچھ لوور کیس اور کچھ مکسڈ کیس میں ہوتے تھے، خیر یہ تو آسان کام تھا نارملائز کرنا۔ بہر کیف یہ ساری معلومات جمع کر کے ہم نے اس پر کام کرنا شروع کیا، وہ بھی جاوا اسکرپٹ میں۔ اب ظاہر ہے کہ ہیورسٹک اپروچ میں صد فیصد درستگی کی تو توقع ہی فضول ہے۔ کئی سارے کارنر کیسیز ایسے نکل آتے تھے جن کو کسی اصول میں باندھنا مشکل ہو رہا تھا۔ ایسا ہی ایک کیس تھا جس میں اسٹریٹ اور سینٹ دونوں کا مخفف ایک جیسا استعمال ہوتا تھا۔ خیر ہم نے ایسے کارنر کیسیز کی ایک فہرست بنائی اور ٹیسٹنگ کے لیے نوٹس میں شامل کر دیا۔ ظالم ٹیسٹر نے اپنے نمبر بڑھانے کے لیے کیا کیا کہ انھیں کیسیز کو اپنی فیلیر رپورٹ میں لکھ دیا کہ فلاں فلاں جگہ فیل ہو رہا ہے۔ ہم تو جل بھن گئے اس بات سے۔ خیر ہم نے باس سے شکایت لگا دی کہ ایسے ٹیسٹنگ ہوگی پھر ہم اس ٹکٹ پر کام نہیں کر رہے۔ باس نے ساری بات سنی، ہمارا کام دیکھا تو انھوں نے کہا کہ جتنا آپ نے کیا ہے اس سے زیادہ ممکن بھی نہیں، یا تو کلائنٹ اضافی ڈیٹا فراہم کرے تو بہتری لائی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
رانا

محفلین
واہ واہ۔ زبردست استاد جی۔:) جواب نہیں ہے آپ کا بھی۔:)
میں نے شام کو تازہ ترین دھاگے دیکھے تو سرسری نظر اس پر بھی پڑی لیکن ساتھ جون ایلیا کا نام دیکھا تو نوٹس نہ لیا کہ وقت کم ہے اور مشکل شاعری کا ابھی موڈ نہیں۔:) ابھی گھر آکر دوبارہ تازہ ترین دیکھا تو پھر نظر پڑی اور اب سوچا کہ ذرا دیکھ ہی لیں کہ آخر لفظ انسٹالر اردو میں کن معنوں میں جون ایلیا نے استعمال کیا ہے لیکن جب کلک کرنے لگے تو ساتھ ہی دھاگے کے پورے عنوان پر نظر پڑی پھر نیچے زمرے پر اور پھر صاحب دھاگہ نیرنگ خیال پر، اور پھر غڑاپ سے دھاگے میں گرگئے۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:p

نیرنگ خیال
انسٹالر سفل ہوا کب کا
میں سفل کا کیا مطلب ہے؟
یہ وہ ہندی والا سفل ہے۔۔۔ اب مجھے یہ نہیں معلوم کہ اس کی املاء کیا ہے۔۔۔ محمداحمد بھائی حاضر ہوں املاء کی درستی کے لئے۔۔۔۔ :)

واہ واہ۔ زبردست استاد جی۔:) جواب نہیں ہے آپ کا بھی۔:)
میں نے شام کو تازہ ترین دھاگے دیکھے تو سرسری نظر اس پر بھی پڑی لیکن ساتھ جون ایلیا کا نام دیکھا تو نوٹس نہ لیا کہ وقت کم ہے اور مشکل شاعری کا ابھی موڈ نہیں۔:) ابھی گھر آکر دوبارہ تازہ ترین دیکھا تو پھر نظر پڑی اور اب سوچا کہ ذرا دیکھ ہی لیں کہ آخر لفظ انسٹالر اردو میں کن معنوں میں جون ایلیا نے استعمال کیا ہے لیکن جب کلک کرنے لگے تو ساتھ ہی دھاگے کے پورے عنوان پر نظر پڑی پھر نیچے زمرے پر اور پھر صاحب دھاگہ نیرنگ خیال پر، اور پھر غڑاپ سے دھاگے میں گرگئے۔:)
اپنے ابن سعید بھائی سے صبح صبح گفتگو کے دوران اس بونگی کا دل کیا۔ اور پھر ہم نے ہاتھ روکا نہیں۔۔۔۔ :):p
 
محمداحمد

لائبریرین
:p

یہ وہ ہندی والا سفل ہے۔۔۔ اب مجھے یہ نہیں معلوم کہ اس کی املاء کیا ہے۔۔۔ محمداحمد بھائی حاضر ہوں املاء کی درستی کے لئے۔۔۔ ۔ :)

۔

جیسا کہ ہم نے کل آپ کو مکالمے میں بتایا تھا کہ ہمیں جو پنجابی آتی ہے وہ سنی سنائی ہے ( یاد ہے نا :)) بالکل یہی معاملہ ہماری ہندی کا بھی ہے۔ اب سنی سنائی زبان کا خود ساختہ تلفظ تو ایسا ہی کچھ بنے گا۔

لیکن الف نظامی صاحب اور سعود بھائی کی پوسٹ دیکھ کر خیال آیا کہ ہندی میں تو پھول کو بھی "فول" کہا جاتا ہے۔ یقیناً اس لفظ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ معاملہ ہوگا۔
 
لو جی۔۔۔ کمال کر دیا تسی وی۔۔۔۔ :p
 
Top