انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے

تعبیر

محفلین
مین بھی اپنا زریں خیال دے ہی دوں :grin: یہ غلطی غلطی پر منحصر ہے۔ آپ اگر کوئی یہ کہے کہ شادی حماقت ہے تو اسکا یہ مطلب تو نہیں ہو گا کہ سارے کنوارے اس کو غلطی سمجھ کر کبھی شادی ہی نہ کریں۔کبھی کبھی اپنے تجربوں سے بھی سیکھنا چاہیے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ شدگان اصل میں شادی شدگان ہوتے ہیں جنہیں ہمارے ایک پرانے رکن افتخار راجہ صاحب شادی شہدا کہا کرتے تھے۔

اور جہاں تک غلطی کی بات ہے تو کنوارے کون سا اس بڑی غلطی سے باز رہنے والے ہیں۔ بڑی دھوم دھام سے یہ بڑی غلطی کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت ساری غلطیوں میں یہ ایک غلطی ہے، اس لیے اب باقی غلطیوں کی بات کی جائے۔
 
پاکستانی

محفلین
میرے خیال سے انسان اپنی غلطیوں سے اور دوسروں کے تجربے سے سیکھتا ہے ۔

مگر آجکل ہم ہر تجربہ خود کرنا چاہتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آدمی کو زیادہ عقل مند بھی نہیں ہونا چاہیئے۔ مناسب حد تک عقل کا استعمال جائز ہے۔ اس سے آگے کی ضروریات کے لئے دوسروں کی عقل سے استفادہ بھی عقل مندی کا ایک حصہ ہی ہے۔

عقلمند وہ نہیں جو ہر کام اپنے ذاتی عقل سے کر ے۔۔۔

عقل مند وہ ہے جو دوسرے عقل مندوں سے کام لے سکے۔ یا دوسروں کی عقل مندانہ حرکات سے استفادہ کر سکے

قمر نقوی اپنی شکار کی کتاب "شکار نامہ" میں‌ ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے
 
زونی

محفلین
آدمی کو زیادہ عقل مند بھی نہیں ہونا چاہیئے۔ مناسب حد تک عقل کا استعمال جائز ہے۔ اس سے آگے کی ضروریات کے لئے دوسروں کی عقل سے استفادہ بھی عقل مندی کا ایک حصہ ہی ہے۔

مجھے آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ھے تبھی تو میں ضرورت سے بھی ذرا کم عقل کا استعمال کرتی ہوں :grin::grin: ویسے یہ آپ کچھ عقلمندوں والی بات نہیں کر گئے;):grin:
 
زونی

محفلین
میرے خیال سے انسان دوسروں کی غلطیوں سے کم اور اپنی غلطیوں سے زیادہ سیکھتا ھے اگر وہ سیکھنا چاھے تو ،اور اگر نہ سیکھنا چاھے تو اللہ کے سوا کون سکھا سکتا ھے:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ھے تبھی تو میں ضرورت سے بھی ذرا کم عقل کا استعمال کرتی ہوں :grin::grin: ویسے یہ آپ کچھ عقلمندوں والی بات نہیں کر گئے;):grin:

ضرورت سے زیادہ عقل استعمال کیا کریں، عقل بچا کے کیا کرنی ہے؟ کسی کام نہیں آئے گی بعد میں۔
 
Top