انسانی کلوننگ میں یہ طریقہ استعمال کیا جائے گا

انسانی کلوننگ میں جو طریقہ استعمال ہوگا وہ حسب ذیل ہے
human-cloning-diagram.gif

جس انسان کو کلون کرنا ہے یعنی جس انسان کی شبیہ بنانی ہے اس کا جسمانی خلیہ حاصل کیا جائے گا اور کسی عورت سے بیضہ لیا جائے گا جس سے مرکزہ (نیوکلیئس) نکال لیا جائے گا اور پھر فاقد مرکزہ بیضہ اور انسانی خلیہ کو برقی جھٹکے کے ذریعہ آپس میں گداخت (فیوز) کروایا جائے گا اور فیوژن کے عمل کے بعد اس زئیگوٹ کو متبادل ماں کے رحم میں رکھ دیا جائے گا جو ایک طبعی جنین کی شکل میں اپنے ارتقائی مراحل طے کرتا ہوا نو ماہ کے بعد ایک مکمل بچہ بن کر وضع حمل کے فطری طریقے کو طے کرتا ہوا دنیا میں قدم رکھے گا۔
 
شمشاد بھائی حیرت نہ کریں، کیونکہ آپ کے لئے اس سے بڑی حیرت کی بات ہوگی کہ ایک ہی عورت سے بیضہ لیکر اسی کے جسمانی خلیہ کو اس کے بیضہ میں گداخت (فیوز) کر کے اسی کے رحم میں رکھ کر اس عورت کو متبادل ماں قرار دیا جائے۔
کلوننگ کے اس عمل میں فرد ثانی کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے، وہی عورت ماں بھی ہے اور وہی عورت باپ بھی کیونکہ بیضہ بھی اسی کا اور گداخت شدہ خلیہ بھی اسی کا اور اس سے وجود میں آنے والے جنین میں پورے کے پورے آٹوسومز بھی اسی کے ہوں گے جوکہ عمل کلوننگ کی بنیادی پہچان ہے۔
 
اس موضوع کے اوپر ایک مکمل مضمون آپ دوستوں کے حوالے کروں گا، مگر ایک مشکل درپیش ہے اور وہ یہ کہ میں نے ونڈوز سیون ہٹاکر اپنے لیپ ٹاپ پر ایکس پی انسٹال کیا ہے، جس کا آڈیو درایور نہیں ہے میرے پاس، میں بہ مشکل اس ڈرایور کا لنک تو ڈھونڈ نکالا مگر وہ لنک ممنوع ہے ہمارے یہاں، براہ کرم کوئی دوست اس ڈائیور کو وہاں سے ڈانلوڈ کر کے مجھے دیدے۔
وہ لنک یہ ہے
http://dc193.4shared.com/download/tD2GJuYg/Dell-Inspiron-1440-Audio-Drive.zip
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب یہ ساڑھے گیارہ ایم بی کا فائل ہے۔ اپنا ای میل ذپ کر دیں، جی میل سے بھیجنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top