انتہا پسند انتخابات کے لئے خطرہ ہیں۔۔۔ آئی اے رحمان

منصور مکرم

محفلین
اور میں اسکی ایک مثال یعنی جمشید دستی کا نام دے چکا ہوں۔ موصوف کے پاس کسی مدرسے ہی کا شہادہ عالمیہ ہے۔
محمد صاحب ،دراصل شھادۃ العالمیہ کی سبب بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ہوا یہ تھا کہ اگر کوئی بندہ وفاق المدارس کے سلسلہ وار سارے امتحانات پاس کرلے،تو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اسکو تسلیم کرتی تھی۔ بلکہ اب بھی تسلیم کرتی ہے۔اور باقاعدہ اب بھی ایم ائے عربی و اسلامیات کا ایکولینسی سرٹیفیکیٹ دیتی ہے۔لیکن جب سے اختیار ایچ ای سی والوں کے پاس چلا گیا تو انہوں نے یہ کیا کہ وفاق املدارس کا جو درجہ میٹرک کے برابر تھا ،اسکو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اور یہ شرط عائد کی کہ جب تک ایک بندہ مدرسہ مین جانے سے قبل ریگولر میٹرک پاس نا کرئے (یعنی میٹرک کے بغیر مدرسہ پڑھے )تو اسکی مدرسے کی اسناد ایچ ای سی کو قابل قبول نہیں اور اسکو جعلی تصور کیا جائے گا۔

اب آدمی نے امتحانا تو سارے دئے ہوئے ہوتے ہیں ،اور ساتھ مین وفاق المدارس میں اسکا ریکارڈ بھی ہوتا ہے،لیکن میٹرک نا کرنے کے سبب وہ پھنس جاتا ہے۔
یہ بات خود پشاور میں ایچ ای سی والوں نے مجھے بتائی تھی کہ کس طرح سے میٹرک کے شرط کے سبب مشکلات بن گئی ہیں۔اور انہوں نے اسوقت اسکی مثال خلیفہ عبد القیوم کی دی تھی ،کہ وہ باضابطہ عالم دین ہیں لیکن اسکے زمانہ طالب علمی میں میٹر ک نا ہونے کے سبب اسکے سارے اسناد نا قابل قبول ہوگئے۔حالانکہ اس وقت ہو بھوڑے آدمی ہیں اور انکے بچپن میں کون میٹرک کی اتنی فکر کرتا تھا۔
 
ساجد

محفلین
  1. یہ دھاگہ "آج کی خبر" سے نکال کر یہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ زمرے میں صرف تازہ خبر ہی بھیجی جا سکتی ہے۔
  2. عنوان کو اصل مواد سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔
  3. صاحبِ دھاگہ اس بات سے آگاہ رہیں کہ اُن کا اراکین کو ٹیگ کرنے کا طریقہ درست نہیں۔ اس کے لئے مراسلہ کے متن ہی میں @ لکھ کر کوئی فاصلہ دئیے بغیر رکن کا درست نام لکھ دینے سے ٹیگنگ ہو جائے گی۔ ایک سے زیادہ اراکین کو ٹیگ کرنے کے لئے ہر نئے @ سے پہلے سپیس دیجئے۔
 
نایاب

لائبریرین
اب اس بات کا کوئی فائدہ نہین نایاب بھائی اب معاملہ ری سٹور نہیں ہو سکتا جس طرح عیسائیت میں پاپائیت نے اپنے طرف سے ہر حجت پوری کر دی تھی ایکوزئیشن کے دوران اسی طرح مسلمانیت کی ملائیت نے دہشت گردی کے روپ میں اپنی ہر حجت تمام کر دی ہے ان صرف فیصلہ ہو گا کہ اس کو صاف کیسے کیا جائے یہ ظلم جہالت خونی فساد نفرت تفرقے اور جنگ و جدل ہمیشہ کے لیے نہیں چل سکتے یہ ہم سب جانتے ہیں ہر چیز کا ایک اینڈ ہوتا ہے اور ملائیت کا اینڈ قریب ہے

بلاشک آپ نے درست کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام جو کہ سلامتی کا دین اور پیغامبر تھا ۔ وہ " مسلمانیت اور ملائیت " کے ہاتھوں " انتہا پسندی " میں بدل گیا ۔ اور ہر عروج کو زوال ہے ۔ کا مقولہ سچ ثابت ہوتے اب یہ انتہا پسندی اپنے زوال کی جانب رخ کرے گی ۔ قریب 1200 سال میں یہ اپنے عروج تک پہنچ چکی ہے ۔ تفرقہ انتشار فساد بے گناہوں کا خون بہانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دعوی کرنا " اسلام " کے پیروکارہونے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد صاحب ،دراصل شھادۃ العالمیہ کی سبب بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ہوا یہ تھا کہ اگر کوئی بندہ وفاق المدارس کے سلسلہ وار سارے امتحانات پاس کرلے،تو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اسکو تسلیم کرتی تھی۔ بلکہ اب بھی تسلیم کرتی ہے۔اور باقاعدہ اب بھی ایم ائے عربی و اسلامیات کا ایکولینسی سرٹیفیکیٹ دیتی ہے۔لیکن جب سے اختیار ایچ ای سی والوں کے پاس چلا گیا تو انہوں نے یہ کیا کہ وفاق املدارس کا جو درجہ میٹرک کے برابر تھا ،اسکو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اور یہ شرط عائد کی کہ جب تک ایک بندہ مدرسہ مین جانے سے قبل ریگولر میٹرک پاس نا کرئے (یعنی میٹرک کے بغیر مدرسہ پڑھے )تو اسکی مدرسے کی اسناد ایچ ای سی کو قابل قبول نہیں اور اسکو جعلی تصور کیا جائے گا۔

اب آدمی نے امتحانا تو سارے دئے ہوئے ہوتے ہیں ،اور ساتھ مین وفاق المدارس میں اسکا ریکارڈ بھی ہوتا ہے،لیکن میٹرک نا کرنے کے سبب وہ پھنس جاتا ہے۔
یہ بات خود پشاور میں ایچ ای سی والوں نے مجھے بتائی تھی کہ کس طرح سے میٹرک کے شرط کے سبب مشکلات بن گئی ہیں۔اور انہوں نے اسوقت اسکی مثال خلیفہ عبد القیوم کی دی تھی ،کہ وہ باضابطہ عالم دین ہیں لیکن اسکے زمانہ طالب علمی میں میٹر ک نا ہونے کے سبب اسکے سارے اسناد نا قابل قبول ہوگئے۔حالانکہ اس وقت ہو بھوڑے آدمی ہیں اور انکے بچپن میں کون میٹرک کی اتنی فکر کرتا تھا۔
آپ کی بات درست ہوسکتی ہے۔۔لیکن انصاف سے بتائیے، کیا آپکو لگتا ہے کہ جمشید دستی نے وفاق المدارس کے سارے یا کچھ امتحانات پاس کئے ہونگے؟۔۔
 
منصور مکرم

محفلین
ملائیت کو ختم کرنے والے پہلے اگر سوچ لیں کہ یہ لوگ کیوں کسی کے بھکاوے میں آجاتے ہیں۔خود تو کوئی دینی مطالعہ نہیں کرتے،بلکہ مطالعہ کرتے وقت انکو موت آتی ہے۔ خود کو بے دین اور لادین کہنے پر فخر کرتے ہیں۔

اور انہیں کے بڑے اور اوپر والے جب اسلام کے نام پر اپنی پالیسیاں لوگوں پر تھونپتے ہیں تو پھر گالی اسلام کو پڑتی ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں جتنے بھی دین کے نام پر جعلی کردار ہیں ان میں 95 فیصد کو مملک خدادادکے ( فرشتوں ) نے تخلیق کیا ہے، اور اسلام کے لبادئے میں اپنی پالیسیاں آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسلئے کہ لوگ تو سادہ لوح ہیں اسلام سے محبت کرتے ہیں ،ملاؤں ،درویشوں سے محبت کرتے ہیں ۔اور یہ لوگ انکا لبادہ اووڑ کر انکو بدنام بھی کرتے ہیں اور اپنے کام بھی نکال لیتے ہیں۔

کئی جگہوں میں دیکھا گیا ہے کہ اسلام اور ملائیت کے نام پر جاہلانہ سختی کرنے والا اندرکا بندہ ہوتا ہے۔ پھر یہ لوگ صاف بچ جاتے ہیں اور لاعلم اور سادہ لوح لوگ ملاؤں کو بدنام کرتے ہیں اور یہ فرشتے بھی اسمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں تاکہ کالے کرتوتوں پر پردہ پڑا رہے۔

اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
 
منصور مکرم

محفلین
آپ کی بات درست ہوسکتی ہے۔۔لیکن انصاف سے بتائیے، کیا آپکو لگتا ہے کہ جمشید دستی نے وفاق المدارس کے سارے یا کچھ امتحانات پاس کئے ہونگے؟۔۔
پاکستان میں اس سے بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں جعل سازی سے۔
کسی نے ایک یونیورسٹی کی جعلی ڈگری کہیں اور سے بنائی تو کیا اس سے اس یونیورسٹی کو برا کہا جائے گا؟
یہی حال وفاق المدارس کی ڈگری شھادۃ العالمیہ کا ہے۔ لوگ گھروں میں بیٹھ کر درجن درجن شناختی کارڈ بنوا لیتے ہیں لیکن نادرا کو پھر بھی کوئی برا نہیں کہتا، پھر مدرسے کو برا کیو ں کہا جائے۔
 
نایاب

لائبریرین
ملا اور درویش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو متضاد کردار ہیں ، ملا کو پسند کرنے والے درویش کو سولی چڑھاتے ہیں ۔ اور درویش کو ماننے والے ملا کی اک نہیں سنتے ۔۔۔
ملا حدیث سے ثابت کر دیتا ہے کہ ہر طرح کی برائی زیادتی " نماز " سے صاف ہوجاتی ہے ۔
درویش سیدھے سبھاؤ کہتا ہے کہ ۔ کھا کباب پی شراب تے بال ہڈاں دی اگ ۔
درویشی " اسوہ حسنہ " سے ثابت ہوجاتی ہے ۔ مگر " ملائیت " نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
منصور مکرم

محفلین
ملا اور درویش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دو متضاد کردار ہیں ، ملا کو پسند کرنے والے درویش کو سولی چڑھاتے ہیں ۔ اور درویش کو ماننے والے ملا کی اک نہیں سنتے ۔۔۔
ملا حدیث سے ثابت کر دیتا ہے کہ ہر طرح کی برائی زیادتی " نماز " سے صاف ہوجاتی ہے ۔
درویش سیدھے سبھاؤ کہتا ہے کہ ۔ کھا کباب پی شراب تے بال ہڈاں دی اگ ۔

اگر علی ہجویری رحمۃ اللہ کی ہی تعلیمات کو لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ ملا و درویش میں کتنا فاصلہ ہے۔ بدون ملائیت کے درویش بننا نا ممکن ،البتہ اسکا الٹ ہوسکتا ہے۔داتا گنج بخش کا نام اسلئے لیا کہ معتبر شخصیت ہیں۔

یہ تفرقہ اور فساد پھیانے میں بھی اکثر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا ہاتھ ہوتا ہے،ورنہ تکمیل مشن مشکل ہوجاتی ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
تو ہمارے ملا اب اپنے سٹوڈنٹوں کو یہ کامیابی عطا فرما رہے ہیں اور مسائل بیان کر رہے ہیں کہ مچھر کے خون سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہین یا دیوبندی بریلوی کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں۔ ٹی وی حلال ہے یا حرام
martyr-certificate.jpg
مجھے ابھی تک یہ فرق معلوم نہیں ہوا کہ جب رحمان ملک وزیر داخلہ تھے تو ان میں اور احسان اللہ احسان مین کیا فرق تھا۔ کیا ایسا نہیں تھا کہ ایک خواہش کا اظہار کرتا ،دوسرا اسکی تکمیل کرتا، ملکی مفاد کے نام پر۔
 
نایاب

لائبریرین
اگر علی ہجویری رحمۃ اللہ کی ہی تعلیمات کو لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ ملا و درویش میں کتنا فاصلہ ہے۔ بدون ملائیت کے درویش بننا نا ممکن ،البتہ اسکا الٹ ہوسکتا ہے۔داتا گنج بخش کا نام اسلئے لیا کہ معتبر شخصیت ہیں۔

یہ تفرقہ اور فساد پھیانے میں بھی اکثر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کا ہاتھ ہوتا ہے،ورنہ تکمیل مشن مشکل ہوجاتی ہے۔

محترم بھائی کوشش کیجئے گا کہ آپ کو 1970 سے پہلے کی پرنٹ شدہ " کشف المحجوب " مل سکے ۔ پھر " داتا گنج بخش " کی تعلیمات کو ملائیت کے اثبات کے لیئے استعمال کیجئے گا ۔ ملائیت کبھی بھی " تصوف و درویشی " کی راہ پر نہیں چلی ۔ ملائیت نے صرف " تفرقہ " پیدا کیا ہے ۔ اور تصوف و درویشی " وحدت الوجود " کی تعلیمات عام کرتے انسانیت کو متحد کرتے ہیں ۔
 
عسکری

معطل
مجھے ابھی تک یہ فرق معلوم نہیں ہوا کہ جب رحمان ملک وزیر داخلہ تھے تو ان میں اور احسان اللہ احسان مین کیا فرق تھا۔ کیا ایسا نہیں تھا کہ ایک خواہش کا اظہار کرتا ،دوسرا اسکی تکمیل کرتا، ملکی مفاد کے نام پر۔
جب رحمان ملک اور پی پی پی کی حکومت نہیں تھی پاکستانی روز روز کے دھماکوں سے تب بھی گونج رہا تھا ملک صرف ملنے والی معلومات کو پبلک کر رہا ہوتا تھا آپکو کیا پتا کہ وزیر داخلہ کے سورس آف انفو کی اہیں اور وہ کتنی بریفنگنز لیتا ہے روزانہ ؟ یہ الگ بات ہے کہ حکومت نا اہل ترین لوگوں کے ہاتھ میں آ گئی ورنہ وزارت داخلہ اگر زمہ دار لوگو نکے ہاتھ ہو تو بہت بہت بہت کچھ ہونے سے پہلے روکا جا سکتا ہے اور بہت بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
ہمارے لئے تو وہی ملا و درویش دونوں ہیں۔

برادرانہ مشورہ ۔۔۔۔" مسکن ہجویری " پر چالیس دن مستقل حاضری دیتے وہاں بیٹھ ذکر کیا کریں ۔
یا کم از کم سات جمعرات کسی بھی فرض نماز کو مستقل کرتے اس کے بعد " کلمہ طیبہ اور درود شریف " کی سات سات تسبیحات پڑھ کر " ہدیہ " کر دیا کریں ۔ ان شاءاللہ " ملا اور درویش " میں فرق سامنے آ جائے گا ۔
" جنہاں نیک کمائیاں کیتیاں اوہ کدے نیں مردے "
 
ملا اور درویش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دو متضاد کردار ہیں ، ملا کو پسند کرنے والے درویش کو سولی چڑھاتے ہیں ۔ اور درویش کو ماننے والے ملا کی اک نہیں سنتے ۔۔۔
ملا حدیث سے ثابت کر دیتا ہے کہ ہر طرح کی برائی زیادتی " نماز " سے صاف ہوجاتی ہے ۔
درویش سیدھے سبھاؤ کہتا ہے کہ ۔ کھا کباب پی شراب تے بال ہڈاں دی اگ ۔
درویشی " اسوہ حسنہ " سے ثابت ہوجاتی ہے ۔ مگر " ملائیت " نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
شراب پینا اسوہ حسنہ سے ثابت ہے؟؟؟؟؟ العیاذ باللہ۔ ایسی درویشی پر لعنت بے شمار!! داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ، شہنشاہ گولڑہ شریف، سیال شریف، یہ سب درویش تھے اور مولوی بھی یعنی شریعت پر عمل کر کے طریقت تک پہنچے!
 
او بھائی اپنی ملائیت کے چکر میں شراب کو نا لاؤ شراب ساری دنیا میں پی اور پلائی جاتی ہے کروڑوں لوگ روزانہ پیتے ہیں آپ جس طرح کہہ رہے ہیں اسی طرح اپکے کسی عمل پر بھی کوئی کہہ سکتا ہے اسلیے دوسروں کا خیال رکھیں ;)
 
ملا اور درویش دونوں ہی بندے کو Ultimately اللہ کی طرف رجوع کرنے کا باعث بن جاتے ہیں۔۔۔فرق صرف یہ ہے کہ:
1- ملّا اپنے رویے سے، حرکتوں سے آپ کو اتنا زچ کردیتا ہے کہ دنیا آپ پر تنگ ہوجاتی ہے، اور آپ اس دنیا ئے دوں سے منہ موڑ کر خالق کو اس کائنات سے باہر ، دور ، الگ تھلگ خیال کرکے، کل عالم سے بیزار ہوجاتے ہیں۔:angry:
2- جبکہ درویش مخلوق کو اللہ کا کنبہ سمجھتے ہوئے ، اور کل عالم کو اللہ ہی کے افعال ، صفات اور ذات کا ظہور سمجھتے ہوئےتخلقّو باخلاق اللہ پر عمل پیرا ہوتا ہےاور اللہ کی صفات اور اسکے اسماء کا مظہر بنتا جاتا چنانچہ ایسے درویش کو دیکھنے سے ہی اللہ کا خیال اور اسکا ذکر دل میں قائم ہونے لگتا ہے۔:bighug:
:p:D
 
شراب پینا اسوہ حسنہ سے ثابت ہے؟؟؟؟؟ العیاذ باللہ۔ ایسی درویشی پر لعنت بے شمار!! داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ، شہنشاہ گولڑہ شریف، سیال شریف، یہ سب درویش تھے اور مولوی بھی یعنی شریعت پر عمل کر کے طریقت تک پہنچے!
غالباّ آپ بابا بلھے شاہ کے کلام میں سے ایک اقتباس پر بھڑک اٹھے ہین۔۔یعنی پی شراب، تے کھا کباب، بال ہڈاں دی اگ۔ اسکا مفہوم کسی درویش یا صوفی سے دریافت کرلیجئے گا (ملا سے نہیں)۔ جن بزرگ ہستیوں کا آپ نے ذکر کیا ہے یعنی پیر مہر علی شاہ، وہ تو ابن الفارض اور حافظ شیرازی کے کلام کو سر آنکھوں سے لگاتے ہیں جن میں یہی مضامین ہیں۔ بلکہ وہ تو بابا بلھے شاہ کے عرس پر بھی جاتے رہے ہیں۔
دوسری بات یہ کہ نایاب صاحب نے یہ نہیں لکھا کہ "شراب پینا اسوہ حسنہ سے ثابت ہے" بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ درویشی اسوہ حسنہ سے ثابت ہے۔ آپ نے جو حرکت فرمائی ہے اسے کیا کہیں عجلت یا نادانی؟ یا پھر بہتان اور خیانت؟
 
Top