امین صدیق بھائی کی خوب صورت آواز

آج صبح مقامی ریستوران میں اردو محفل کراچی چیپٹر کی جانب سے محفلین کے ناشتے کے بعد خوب صورت ہل پارک میں بیٹھک لگی۔

دیگر تفصیلات کچھ بعد میں، فی الحال آمین صدیق بھائی کی خوب صورت آواز میں گانا سنئے جو انہوں نے تقریب میں شامل محفلین کی فرمائش پر پیش کیا۔

Dropbox - گانا.m4a
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
آج پرانی راہوں سے ، کوئی مجھے آواز نہ دے
درد میں ڈوبے گیت نہ دے ، غم کا سسکتا ساز نہ دے

بیتے دنوں کی یاد تھی جن میں ، میں وہ ترانے بھول چکا
آج نئی منزل ہے میری ، کل کے ٹھکانے بھول چکا
نہ وہ دل نہ صنم ، نہ وہ دین دھرم
اب دور ہوں سارے گناہوں سے


ٹوٹ چکے سب پیار کے بندھن ، آج کوئی زنجیر نہیں
شیشہٴ دل میں ارمانوں کی ، آج کوئی تصویر نہیں
اب شاد ہوں میں ، آزاد ہوں میں ، کچھ کام نہیں ہے آہوں سے

آج پرانی راہوں سے ، کوئی مجھے آواز نہ دے

۔۔۔۔۔۔۔

کمال کر دکھایا آپ نے محمد امین صدیق ۔۔۔!
شراکت کے لیے خصوصی شکریہ خلیل بھیا!
 

محمد وارث

لائبریرین
ان نے خود بھی محفل پر کہیں شیئر کیا تھا اور مجھے تب سننے کی سعادت نصیب ہوئی تھی، واقعی بہت خوب گاتے ہیں امین صاحب قبلہ "ما بدولت"۔ :)
 
مابدولت نے ہماری امیدوں پہ نا صرف پورا اترتے ہوئے بلکہ ان سے بھی کئی گنا بڑھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح کمال کر دیا!
اسے خود اپنی تعریف نہ سمجھی جائے، ہمارے امین بھیا کا ذکر ہو رہا ہے! :sneaky:

اور امین بھائی وہ جو آپ نے لکھنؤ سٹائل کی اردو بول کے دکھانی ادھار رکھی ہوئی تھی، وہ کیا ہوئی؟ :cautious:
 
آخری تدوین:
Top