امن وامان،جمعیت علماء اسلام کا 26 جنوری کو پشاور جی ٹی روڈ پر مظاہرے کا اعلان

کاشفی

محفلین
امن وامان،جمعیت علماء اسلام کا 26 جنوری کو پشاور جی ٹی روڈ پر مظاہرے کا اعلان
205826_22109914.jpg

پشاور(دنیا نیوز)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے 26 جنوری کو امن وامان کی ابتر صورتحال کے خلاف پشاور جی ٹی پر مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

جے یو ائی خیبر پختون خوا کے نائب امیر و ایم پی اے مولانا عطاء الرحمن نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی 26 جنوری کو خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔مولانا عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے اور کرفیو کو ہٹایا جائے کیونکہ علاقے میں خطرناک حد تک غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہر اضلاع کے تنظموں کو کسی دوسری پارٹیوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کا اختیار دیا ہے۔
 
Top