امن ایمان کی باتیں!

محسن حجازی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
محسن صاحب کیامحبت کی مکمل تعرعف ممکن ہے۔۔؟؟


دعا​
میرے اللہ تجھ سے میں اک دعا مانگتی ہوں
لوگ مانگتے ہیں تجھ سے اپنی خوشیاں
میں تجھ سے اپنوں کی خوشیاں مانگتی ہوں

میرا دامن رہے خالی کوئی پرواہ نہیں ہے
میں اپنوں کے لیےتو دامن پھیلا سکتی ہوں

میں عام سی لڑکی جس کےپاس صرف حساس دل
کچھ نہیں تو،روتے ہوؤں کےساتھ آنسو بہا سکتی ہوں

میں اپنے لیے اب کچھ بھی مانگنے سے پہلے
تجھ سے اپنے پیاروں کی دلی آرزو مانگتی ہوں

بے شک تو بے حد اور بےحساب دینے والا ہے
اسی آسرے پہ میں دعا کی قبولیت چاہتی ہوں۔

محبت کی تعریف۔۔۔ محبت کوئی نقطہ نہیں کوئی دائرہ نہیں، کوئی مثلث نہیں کہ جس کی کوئی مکمل تعریف ہو۔۔۔ میں‌ نے تو یہی جانا ہے کہ اپنی ہی پرچھائی کے پیچھے انسان بھاگتا ہے۔۔۔ جیسا ہونا چاہتا ہے ویسے سے محبت کرتا ہے۔۔۔ اس کے رنگ میں‌ ڈھلتا ہے۔۔۔ بطور ثبوت: آپ جسے محبت کرتے ہیں‌، وہ آپ پر اثرانداز ہوتا ہے، آپ سے کی جانے والی محبت آپ کو تبدیل نہیں کرتی۔۔۔

محبت سمندر ہے جس میں ڈوبنے سے حیات ملتی ہے۔
آگ ہے جس میں جلنے سے سکون ملتا ہے
 

امن ایمان

محفلین
میرے خیال میں محبت دماغ کا ٹیکنیکل فالٹ ہے۔۔۔اگر یہ فالٹ کسی دماغ میں پیدا ہوجائے تو نارمل ورکنگ ڈسٹرب ہوجاتی ہے۔۔ :) اچھا خاصا انسان رات کو تارے گننے لگتا ہے اور دن میں بچارا جاگتی آنکھوں سے خواب بننے لگتا ہے۔ :lol:

اور میرا آپ سب کو یہی مشورہ ہے کبھی کسی ایک سے محبت نہ کجیئیے گا۔۔ہاں سب سے محبت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ : )
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
میرے خیال میں محبت دماغ کا ٹیکنیکل فالٹ ہے۔۔۔اگر یہ فالٹ کسی دماغ میں پیدا ہوجائے تو نارمل ورکنگ ڈسٹرب ہوجاتی ہے۔۔ :) اچھا خاصا انسان رات کو تارے گننے لگتا ہے اور دن میں بچارا جاگتی آنکھوں سے خواب بننے لگتا ہے۔ :lol:

اور میرا آپ سب کو یہی مشورہ ہے کبھی کسی ایک سے محبت نہ کجیئیے گا۔۔ہاں سب سے محبت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ : )
یعنی وائرس ہوا :D
 

ماوراء

محفلین
محبت پر باتیں ہو رہی ہیں۔ :roll:
پتہ نہیں کیوں مجھے اس پر بات کرنا بہت اکتا دینے والا کام لگتا ہے۔ :(
273_comp26_1.gif

-----------------------------------------------
لڑکی

جانے کیوں اسےسب بے زباں سمجھتے ہیں
لڑکی کو کیوں نہیں زندہ جاں سمجھتے ہیں

وہ تو چپ چاپ روز جیتی روز مرتی ہیں
لوگ دفن ہونے کو موت کا نشاں سمجھتے ہیں

ظالم لوگ رواجوں کی بیڑی سے پابندِسلاسل ہیں
اور بےچارے خود کوموت کا پروانہ رواں سمجھتے ہیں

تقدیر کے فیصلے تو اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں
غرورکے پتلے خود کو مالکِ جسم و جاں سمجھتے ہیں

یہ حسب نسب کے بھوکے سیاہ بخت نصیب جن کے
خون رنگیں شملوں پر لکھا نام اپنا تاباں سمجھتے ہیں

جب آگہی کا درد رگوں میں نشتر بن کے اترنےلگے
اے پیاری زندگی تجھےپھر ہم ایک امتحاں سمجھتے ہیں

امن ایمان
لکھی تو بہت اچھی ہے۔ لیکن۔۔۔۔ :cry:
 
امن ایمان نے کہا:
میرے خیال میں محبت دماغ کا ٹیکنیکل فالٹ ہے۔۔۔اگر یہ فالٹ کسی دماغ میں پیدا ہوجائے تو نارمل ورکنگ ڈسٹرب ہوجاتی ہے۔۔ :) اچھا خاصا انسان رات کو تارے گننے لگتا ہے اور دن میں بچارا جاگتی آنکھوں سے خواب بننے لگتا ہے۔ :lol:

اور میرا آپ سب کو یہی مشورہ ہے کبھی کسی ایک سے محبت نہ کجیئیے گا۔۔ہاں سب سے محبت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ : )

پانی کے بغیر بھی کوئی جی سکتا ہے؟

محبت زندگی کا پانی ہے
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
محسن حجازی نے کہا:
محبت پتا نہیں کیا ہے۔۔۔

امن اگر محسن بھائی کو انٹرویو کے لیے پکڑ لو تو یہ تمہارا بہت بڑا کارنامہ ہو گا۔

شمشاد چاء ان صاحب کو میں پکڑ تو لوں لیکن ان سے بات کرنے کے لیے مجھے ایک interpreter کی ضرورت پڑے گی۔۔آپ کو تو پتہ ہے میری اردو کتنی خراب ہے اور محسن صاحب کی اردو تو ویسے ہی ماشاءاللہ سے بہت گاڑھی (اچھی) ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
(ذرا کان ادھر کرو، سرگوشی میں بتاتا ہوں، ان کا یہ رعب داب جعلی ہے۔ اور پھر بہت سے لوگ ہیں تمہاری مدد کرنے کےلیے)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو اتنی سرگوشی میں بتایا تھا، تم نے پھر بھی سن لیا :(

اصل میں محسن بھائی خود دھان پان سے ہیں تو جسمانی رعب داب تو ہے نہیں، اس لیے علمی قابلیت کا رعب جما رکھا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
آج بہت دن کے بعد میرا کچھ لکھنے کو دل چاہا۔۔۔ نظم کا نام پتہ ہے کیا ہے۔۔۔:)


میری ایک معصوم سی خواہش

کسی روز چاند میری ہتھیلی پہ اتر آئے
میں دل کی ہر بات سرگوشیوں میں کہہ ڈالوں
وہ میرا ہمدم، وہ میرا ہم راز بن جائے
کسی روز چاند میری ہتھیلی پہ اتر آئے
نہ اسے ڈر ہو میرے روٹھ جانے کا
نہ مجھے خوف ہو اس کے بدل جانے کا
کبھی جو میں روٹھ کر دور جانابھی چاہوں
وہ چاندنی بن کے میرے قدموں سے لپٹ جائے
کسی روز چاند میری ہتھیلی پہ اتر آئے
اس کی سوچوں کا محور میرا چہرہ ہو
میری سوچ پر اُس کی چاہتوں کا پہرا ہو
وہ بولے تواس کی باتوں میں سچائی مہکے
میرے لفظوں میں بھی اُسی کا عکس جھلکے
میں اس کا سایہ بن کے ساتھ ساتھ رہوں
وہ میرے گرد رو پہلی کرنوں کا ہالہ بن جائے
کسی روز چاند میری ہتھیلی پہ اتر آئے

امن ایمان
 

ماوراء

محفلین
ارے نہیں امن، خواہش تو خواہش ہوتی ہے۔ کسی بھی چیز کی خواہش کی جا سکتی ہے۔
اللہ تمھاری ساری جائز خواہشات کو پورا کرے۔ آمین۔
 

حجاب

محفلین
بہت خوب امن ، چاند ہتھیلی پر جس دن اُتر آئے کہنا کبھی ادھر بھی چکر لگا لے :wink:
 

حجاب

محفلین
:) ماوراء آسمان کا چاند تو سب کا ہے نا :wink: امن کی نظم پڑھ کے شائد وہ ہتھیلی پر آ ہی جائے تو ادھر کا چکر لگا لے شائد :) اور زمین کا چاند وہ تو سب کو اپنے پاس رکھنا چاہیئے :p مگر اتنا چھوٹا چاند :shock: ہتھیلی پر آ جائے وہ سوچو ذرا کیسا ہوگا :wink:
 
Top