امن ایمان کی باتیں!

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم

میں ایک بار پھر یہاں اپنی الٹی سیدھی باتوں کے ساتھ۔۔۔یہاں میں جو بھی کھوں گی وہ شاعری نہیں ہے ۔۔ بس یہ میرا احساس ہے۔۔۔میری سوچ ہے۔۔ میں نے اکثر جگہوں پر کہا ہے کہ مجھے شاعری اچھی نہیں لگتی۔۔یہی وجہ ہے کہ میں نے بہت کم لوگوں کو پڑھا ہے۔
میری ایک عادت ہے۔۔ کہ ایک بار اگر کوئی کام سوچ لوں تو بس خود کو یہ یقین دلاتی ہوں۔۔Yes I can do it اور بس۔۔۔۔ میں اکثر سوچا کرتی تھی کہ لوگ شاعری کیوں پسند کرتے ہیں اور کس طرح لکھ لیتے ہیں۔۔ پھر لکھنا میری ضد سی بن گیا۔۔۔میرے پاس دکھ تھا۔۔۔آنسو تھے۔۔۔ احساس تھا۔۔۔بس الفاظ نہیں تھے۔۔۔اور پھر مجھے پتہ بھی نہیں چلا اور میں یہ سب لکھتی چلی گئی۔۔

آپ میرا لکھا جو بھی پڑھیں گے۔۔وہ سب میری ذات کے لیے نہیں ہے۔۔اکثر جگہ میرےکسی اپنے کا دکھ ہے۔۔ کچھ میری ادھوری خواہشات۔۔۔لیکن ایک بات میں ضرور کہنا چاہوں گی کہ یہ ادھوری خواہش “محبت “ ہرگز نہیں ہے۔ چلیں میں یہاں کچھ کچھ بتاتی جاؤں گی کہ یہ میں نے کس کے لیے لکھا اور کیوں لکھا۔۔۔امید کرتی ہوں کہ میری بے وقوفیاں آپ بہت انجوائے کریں گے۔ :wink: ( جب تک میں پوری 40 نظمیں یہاں لکھ نہ لوں ۔۔آپ سب چُپ رہیں گے۔۔ سب کی منہ پر انگلیاں ہونی چاہییں۔۔ جب میں The End لکھوں تو پھر آپ نے اپنے قیمتی تبصروں سے اس کو چار چاند لگانے ہیں۔۔ٹھیک) :p
 

امن ایمان

محفلین
سب سے پہلے لکھے گئے شعر ۔۔یہ شعر ایک طرح سے dedication تھے۔۔۔میں نے جو فورم سب سے پہلے جائن کیا تھا(جہاں مجھے Favourite Creative & Original Shairaa کا ٹائیٹل بھی ملا تھا 8)) وہاں میری ایک بہت اچھی سہیلی صنم تھیں۔۔اب بھی ماشاءللہ بہت اچھی دوستی ہے۔۔۔تو وہ ان کے بارے میں تھے۔۔ساتھ ایک اور ممبر رُخ کے بارے میں بھی۔۔

صنم کے لیے۔۔!

سچا دوست نایاب ہوتا ہے
میرے لیے دُرِ نایاب ہو تم
لفظوں سے بکھیرتی ہو خوشبو ہر جگہ
ہر موسم میں اچھا لگے،وہ گلاب ہوتم
جس کو سوچنا ہمیشہ اچھا لگے
میرے لیے “صنم“ وہ خوشگوار خیال ہو تم




رُخ کے لیے۔۔!

آئینے کی مانند صاف شفاف
جس میں ہر عکس موتی بن کےجھلکتا ہے
رُخ وہ ہیرا ہے
جو ست رنگ بکھیرتا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
میری پہلی بےسُری نظم۔۔۔یہ ایک طرح سے پیروڈی ہے۔۔میرے پہلے والے فورم پر ایک مقابلہ شروع ہوا۔۔جس میں اس طرح اپنا ٹیلنٹ دیکھانا تھا۔۔۔ یعنی شاعری کی شکل میں وہاں کے لوگوں کا حال بتانا تھا۔۔میں نے ایک دن پہلے ٹی-وی پر ایک گانا سنا تھا “سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں“ ۔۔اس سے مجھے آئیڈیا ملا اور میں نے یہ لکھ دیا ۔۔یہاں جو جو لفظ انگلش میں ہیں۔۔وہ وہاں کے ممبرز کے نام ہیں۔

For Coolyar Members​

سناتھا بات وہ جب کریں تو پھول جھڑتے ہیں
ہم نے بھی سوچا چلو CY Members سے بات کرکےدیکھتےہیں

یہاں معاملہ ہی کچھ اور تھاجب بات ہوئی،sanum,rukh,lala سے
پھولوں کے ساتھ شرارت اورذہانت کے موتی بھی بکھیرتے ہیں

ہم نے اس جستجو میں بات کی جب Qasim or MHN سے
تو Jadoo کی طرح وہ بھی اپنی جادوئی باتوں سے دل کوموہ لیتےہیں

معصومیت کاپیکرFati,Raihaعقل ودانش کابنڈلAsim,Mansor
جن کی باتوں سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں


اگرچہ Ariba,Ibadat سے تعلق ہے بس واجبی سا
پر یہ اُن لوگوں میں سے ہیں جو دل پر اثر رکھتے ہیں

اتنے عقل مند لوگوں میں شامل ہیں Waqas,Nadan
چلو ہم بھی کچھ دانائی کی تلاش میں نکلتے ہیں

Abeera,Prince or WidMark سے رابطہ تھا کچھ ایسا
جیسے تیز ہواؤں میں ذرد پتے بکھرتے ہیں

اللہ سے دعا ہے نصیب ہوں آپ سب کو خوشیاں
جن کے دم سے یہاں رونق،پھول اور جگنو بکھرتے ہیں۔


نوٹ:۔ آپ سب بچے بھی تیار رہیں۔۔کسی وقت بھی آپ پر پیروڈی لکھی جا سکتی ہے۔ :wink:
 

امن ایمان

محفلین
آہ۔۔۔اب دکھ بھری شاعری کا آغاز ہوا چاہتا ہے:D کسی نے کیا خوب کہا ہے ۔۔(یہ میں نے نہیں کہا)

الفاظ یونہی کاغذ پر اترنے لگتے ہیں
جس کو تم شعر کہتے ہو
اسے ہم عذابِ شعور کہتے ہیں


جی تو میری پہلی دکھ بھری شاعری ۔۔جو میں نے 31 جنوری 2005 میں لکھی۔( اوہ اوہ یہ مت سمجھیے گا کہ امن ایمان اس دنیا سے رخصت فرما نے لگی ہیں۔۔میں نے ابھی کچھ سال اور زندہ رہنے کا پروگرام بنا لیا ہے) :lol:



رواجوں کی اسیر​


اے خدا تونےاگرتخلیق کرہی دی تھیں لڑکیاں
توان کےدل کی جگہ پتھررکھ دیتایہاں
بےشک تیری نظرمیں قربانی کا بڑا اجر ہے
مگرکیا ضروری تھاغیرت کےنام پرقربان ہوتی بیٹیاں
جب تونے بنایاہےان کومحبت کی مٹی سےگوندھ کے
پھریہ کسطرح ممکن ہےمحبت نہ کریں لڑکیاں
یا تو، تُو ان کو، دل ، محبت اور شعور نہ دیتا
یا پھردیتا ان بے ذبانوں کوان کی دلی خوشیاں
میرا المیہ یہ ہے میں حساس ہوں بہت
دل روتا ہے جب رواجوں میں جلتی ہیں لڑکیاں
یہ کہہ کر میری سوچ پر پہرہ لگا دیا ماں نے
اک محبت کی خاطر داؤ پہ سب لگاتی نہیں لڑکیاں

امن ایمان


(امن کسی جگہ بیٹیاں لکھا ہے اور کسی جگہ لڑکیاں۔۔ایک ہی لفظ کیوں نہیں رہنے دیا۔۔؟ ۔۔ وہ کیا ہے کہ عقل تھوڑی دیر سے آتی ہے نا)
 

امن ایمان

محفلین
مجھے پتہ ہے کہ میں نے کافی کچھ بےوزن لکھا ہے۔۔ آپ میری باتوں کو ایک نقاد کی نظر سے نہیں۔۔ایک حساس انسان کی نظر سے دیکھیے گا۔۔۔کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کبھی جو میں نے محسوس کیا ہو وہ آپ کے ساتھ بھی گزرا ہو۔


اے خدا
دل توڑنا اتنا آساں کیوں ہے؟
دل کے شیشے پر لفظوں کے پتھر برسانے والے
کیا نہیں جانتے کہ۔۔
پتھر کھاکر ہنسنے والا
کس کرب سے گزرتاہے
اپنے احساسات کی بےحرمتی پر
وہ اند سے مررہا ہوتاہے
شاید ایسامیرے ہی ساتھ نہیں
ہر کسی کے ساتھ ہوتاہے۔

امن ایمان
 

امن ایمان

محفلین
میں آج تک اس الجھن میں ہوں کہ محبت کیا ہے؟

شاید دھوپ چھاؤں سا ایک سماں
جسے ہم نے رشتوں میں قید کر رکھاہے

لوگ کھاتے ہیں قسمیں جینےمرنےکی
یہ نہیں سوچتے خدا کی رضا کیاہے

جاں سے گزرجاتےہیں اکثر محبت میں
توکیامحبت بھی اک سزاہے؟

ضروری نہیں جسےچاہ جائےوہ مل بھی جائے
ہاں!اگرمل جائے توکسی نیکی کاصلہ ہے

مبحت کےقاعدےمیں وفاہے پہلااصول
جب قسمت میںوہ نہیں تو کیابےوفائی اوروفاہے

میرےلیےتومحبت ہےعبادت کی طرح سے
جسکاپہلااصول احترام،خلوص اورحیاہے۔

امن ایمان
 

امن ایمان

محفلین
یہ نظم میں نے اپنی بہت اچھی سی پیاری سے دوست صنم کے لیے خاص طور پر لکھی تھی۔۔۔صنم بہت جلدی انشاءاللہ ہمیں یہاں جائن کریں گیں‌:)


مجھ سا بھی کوئی خوش نصیب ہوگا؟



الفاظ احساسات کی ذباں ہوتے ہیں
کیا تم اس پر یقین رکھتی ہو؟
اگر ایسا ہے تو جان لو!
تم ان لوگوں میں شامل ہو
جواپنےخلوص اور چاہت سے
دوسروں کے دل موہ لیتے ہیں
ہزاروں فاصلے کوئی معنی نہیں رکھتے
کیوں کہ وہ دل کے قریب ہوتے ہیں
چاہے زندگی بھر نہ ملیں
پھر بھی زندگی سے ہوتے ہیں
ان کی دوستی جگنو،خوشبو، گلاب اور چاند
جوساتھ ہوں تو خوش نصیب بنادیتے ہیں
تو کیا؟
مجھ سا بھی کوئی خوش نصیب ہوگا۔​
 

امن ایمان

محفلین
محسن صاحب کیامحبت کی مکمل تعرعف ممکن ہے۔۔؟؟


دعا​
میرے اللہ تجھ سے میں اک دعا مانگتی ہوں
لوگ مانگتے ہیں تجھ سے اپنی خوشیاں
میں تجھ سے اپنوں کی خوشیاں مانگتی ہوں

میرا دامن رہے خالی کوئی پرواہ نہیں ہے
میں اپنوں کے لیےتو دامن پھیلا سکتی ہوں

میں عام سی لڑکی جس کےپاس صرف حساس دل
کچھ نہیں تو،روتے ہوؤں کےساتھ آنسو بہا سکتی ہوں

میں اپنے لیے اب کچھ بھی مانگنے سے پہلے
تجھ سے اپنے پیاروں کی دلی آرزو مانگتی ہوں

بے شک تو بے حد اور بےحساب دینے والا ہے
اسی آسرے پہ میں دعا کی قبولیت چاہتی ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
حقیقت

کاش میں تیرے دکھ کا مداوا کرسکتی
مجھے بتا کہ تیرے چہرے پہ اک ہنسی کے لیے
سچی خوشی کے لیے
مجھے کیا کرنا ہوگا؟
اگرمیری خوشیوں کے بدلے تو مسکراہٹ پالے
تو میرے لیے یہ سودا بُرا تو نہیں
لیکن۔۔
میں جانتی ہوں
میرے چاہنے سے کیا ہوگا
کیونکہ حقیقت بڑی بےرحم ہے
اور حقیقت میں یہ ممکن نہیں۔​
 

امن ایمان

محفلین
یہاں تم کسی انسان کے لیے بھی ہے اور خواہش کے لیے بھی۔۔۔اگر ہماری ہر خواہش اللہ کی خواہش کے تابع ہوجائے تو ہم کو نہ صرف اس کی رضا مل جاتی ہے بلکہ اپنی خواہش بھی مل جاتی ہے۔

ایمان، امید، محبت اور تم

زندگی کا حاصل، زندگی کی منزل
ایمان، امید، محبت اور تم
ایمان کی یہ حد ہے کہ چاہو تم اُس کو
جو لاکھ پردوں میں پنہاں،لیکن دل میں ہے دھڑکتا
امید ایک صورت،امید اک رستہ
گر صاف رکھو گے اس کو
تو پالو گے اُس کو
جو ہر طرح سے کامل،صفات میں ہے یکتا
اگر چلو گے اس پر، جو اس کی نظر میں بہتریں ہے
تو کرنا ہوگی محبت
کیونکہ محبت بندگی ہے،محبت زندگی ہے
اور پھر پانا چاہوگے اُس کو جو رگِ جاں سے بھی قریب ہے
تو پالو گے تم بھی
کیونکہ وہ دینے پر جو آئے تو بن مانگے ہے بھر دیتا۔
 

امن ایمان

محفلین
اعتماد

کہنے کو چھ ہندسوں پر مشتمل
چھوٹا سا لفظ
لیکن کوئی رشتہ اسکےبغیرزندہ نہیں ہے
لوگ کہتے ہیں اگر محبت ہو تو ہر تعلق مضبوط
لیکن نہیں!
اعتماد نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
اعتماد ایک احساس،اعتماد ایک جذبہ
جودل سےپھوٹتاہے،خودبنائےکبھی بنتانہیں ہے
آئینہِ دل شک کی گرد سے آلودہ کرنا توہے سہل
لیکن یہ بھی سوچ رکھنا کہ۔۔
صاف کرنے پر وہی منظر دِکھنے لگےیہ ممکن نہیں ہے
اعتماد کے بغیر محبت،جیسے پانی پہ کوئی دلفریب منظر
اور پانی پر بناعکس کبھی ٹھہرتا نہیں ہے
پرکھنا چاہو تو دل میں جھانکو، یہ رابطہ ہے دل سے دل کا
اس کو جانچنے کا کوئی اور پیمانہ نہیں ہے
 

امن ایمان

محفلین
شاکرصاحب آپ کو اتنے سڑے ہوئے کمنٹس دینے کا کس نے کہا تھا۔۔؟؟؟ :shock: ویسے اگر آپ بھی اس طرح باتیں شاتیں کرلیتے ہیں تو مجھ سے ضرور شیئر کیجیے گا :)

اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔اب یہ شاعری نہیں ہے۔۔۔اچھا ۔۔صرف میری باتیں ہیں۔۔۔اور میری ہر بات میں ایک پیغام ہے۔۔اب اس پیغام پر بات ہو گی۔۔شاعری پر نہیں۔۔ٹھیک۔۔۔؟

شہرِ محبت

پتھردل لوگ لفظوں سے زخم دیتے ہیں
موم کی گڑیا، سخت لہجے سے میں پگھل جاؤں

نہ کوئی دل دکھائے نہ آنکھ میں آنسو آئے
اس بے رحم دنیا کی قید سے میں نکل جاؤں

خلوص ووفا کے موتی بکھرے ہوں ہر جگہ
شہرِ محبت کہے اُسے دنیا ایسی جگہ میں چلی جاؤں

پھولوں سے بھرا آنگن جن پر تتلیوں کا بسیرا ہو
چاہت کے رنگ ہوں ہر سو اور میں رنگ جاؤں

رسم ورواج کی زنجیریں ہوں نہ حسب نسب کا مان
جہاں اوروں کی طرح میں بھی عام ہوجاؤں

ریشم سے نرم لفظوں سے بنی پیار کی ذباں
ہر اک جانتا ہو،ہر اک بولتا ہو اور میں سنتی جاؤں

پھول، جگنو، چاند ہوں میرے ہمسفر
ان کے سنگ خوشبو کی طرح میں بکھر جاؤں۔
 

امن ایمان

محفلین
اَنا کے قیدی
انا کے قیدی اپنے ہاتھوں سے ذنداں چن لیا کرتے ہیں
چلتے ہیں تما م عمرکانٹوں بھرے رستے پر
اختتامِ سفر پر یہ پھرگلاب تلاش کیا کرتے ہیں
جھوٹی محبت کے دعوےدار ہوتے ہیں یہ لوگ
انا اور محبت بھی کبھی ایک ساتھ رہا کرتے ہیں
دل کو توڑتے ہیں پتھریلے لفظوں سے
کرچیوں کو چننے میں پھر انگلیاں ذخمی کیا کرتے ہیں
رول دیتے ہیں مٹی میں خلوص کے نگینے
قیدِ تنہائی تاعمر یہ پھر کاٹا کرتے ہیں
ایک اعترافِ جرم دے سکتا ہے رہائی
جو جھکنا نہیں جانتے وہ پھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اوہ ۔۔۔۔۔۔۔ امن ایمان ۔۔! آپ تو نا راض ہو گئیں اور آپ نے دھاگے کا عنوان بھی بدل دیا۔
ہاں اسطرح کی باتیں شاتیں میں بھی کیا کرتا ہوں
اپنی ایک بات آپ سے شیئر کر رہا ہوں
ایک مطلع ، ایک درمیانی شعر اور ایک مقطع

ھلکی سی اک کرن جو ابھی تک نظر میں تھی
وہ بھی تمہ۔۔۔ارے حلق۔۔ہ دام اث۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ر میں تھی
ھر شخص کے لب۔۔۔۔وں پہ اسی کی ہے داستاں
وہ بات آج تک جو مرے گھ۔۔۔۔ر کی گھر میں تھی
ش۔۔۔اکر ج۔۔۔۔۔۔۔و میں نے تجزی۔۔۔۔ہ اھل فن کی۔۔۔۔ا
کی۔۔۔۔نہ تھا اھ۔۔۔۔۔ل فن میں کدورت ہنر میں تھ۔ی

اور ھاں اتنی مایوسی بھی اچھی نہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
انا اور محبت بھی کبھی ایک ساتھ رہا کرتے ہیں
دل کو توڑتے ہیں پتھریلے لفظوں سے

میں تجھ سے دور ھوں سو جان سے نثار بھی ھوں
ان۔۔۔۔ا پ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رست ھوں لیکن وفا شع۔۔۔۔ار بھی ھ۔۔۔وں
 

امن ایمان

محفلین
میں ناراض تو نہیں ہوئی۔۔۔آپ نے جو کہا ٹھیک کہا ہے نا۔۔۔آپ کی شاعری بہت اچھی ہے۔۔۔لیکن مجھ سے اس طرح نہیں لکھا جاتا۔۔۔ خیر ابھی تو آپ میری بےتُکی باتیں برداشت کریں۔۔۔یہ سب میں نے کافی پہلے لکھا تھا۔۔۔لیکن آپ بے فکر رہیں ۔۔اب نیا کچھ نہیں لکھوں گی بس پہلے سے لکھا ہوا سب یہاں ایک بار مکمل کروں گی اور پھر The End یعنی ختم شُد۔
 

امن ایمان

محفلین
اور ہاں۔۔۔۔۔۔میں اداس وداس بالکل بھی نہیں ہوں۔
دوستی اور زندگی

کسی نے پوچھا دوستی اورزندگی میں رشتہ کیا ہے
پانچ لفظوں کا ہیر پھیر ہے بس
دوستی اور زندگی
زندگی میں دوست دل بن کے دھڑکتا ہے
سُکھ میں ہے دلربا
دکھ میں دل کا آسرا
باہر کےموسم پہ چاہے خزاں ہو،دوست اندر کا موسم ہرارکھتاہے
دوستی پاکیزہ جذبہ
دل کا دل سے رشتہ
سچا ہو یہ جذبہ تو زندگی میں دوست روح کی طرح ہوتاہے
دوست لفظوں کی مانند
دوست کھلی کتاب کی طرح
ایسا تعلق ہے جس میں منافقت کا خول نہیں چڑھانا پڑتاہے
دوستی اور زندگی میں ایک تعلق اور بھی ہے گہرا
دوست بھی اور زندگی بھی ایک طرح سے بے وفا
ناگہانی موت کی طرح،دوست بھی رستہ اچانک بدل سکتا ہے۔​
 
Top