امریکی صدارتی انتخابات کے پرائمری الیکشن ۔ اوبامہ اور ہکابی کی آئیوا میں کامیابی

نبیل

تکنیکی معاون
امریکہ میں سن دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات کے لیے باراک اوبامہ نے ڈیموکریٹ اور مائیک ہکابی نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ببنے کے لیے آئیوا میں ہونے والے پارٹی اجتماعات میں برتری حاصل کر لی ہے۔
آئیوا میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے دنوں جماعتوں کے اراکین کے اجتماعات ہوئے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے کاکسز یا اجتماعات میں اوبامہ نے ہیلری کلنٹن اور جان ایڈورڈ پر ایک سخت مقابلے کے بعد برتری حاصل کر لی۔ جبکہ مائیک ہکابی نے رپبلکن پارٹی کے اجلاسوں میں مٹ رومنی کو ہرا دیا۔

مزید پڑھیں: آئیوا میں اوبامہ اور ہکابی کی برتری
 

جیہ

لائبریرین
یہ وہی اوبامہ ہے ناں جس نے تجویز دی تھی کہ امریکہ کو مکہ و مدینہ پر حملہ کرنا چاہیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوبامہ نے پاکستان میں کاروائی کی بات کی تھی۔ مکہ اور مدینہ پر حملے کی بات کرنے والا کوئی اور تھا۔
 

بدتمیز

محفلین
یہ وہی اوبامہ ہے ناں جس نے تجویز دی تھی کہ امریکہ کو مکہ و مدینہ پر حملہ کرنا چاہیے

اس کا نام ٹام ٹینکریڈو ہے۔ tom tancredo

آڈیو
http://blogs.iowapolitics.com/multimedia/audio/2007/070731tancredo2.mp3

اس کی سٹیٹمنٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

http://politicalticker.blogs.cnn.com/2007/08/04/tancredo-bomb-muslim-holy-sites-first/
 

زیک

مسافر
اور ٹام ٹینکریڈو دستبردار ہو چکا ہے۔ ٹینکریڈو ریپبلکن ہے اور اوبامہ ڈیموکریٹ۔
 

جہانزیب

محفلین
ویسر مجھے سمجھ نہیں‌آتی کہ آئیوا کاکسس کا اتنا شور کیوں‌ مچایا جاتا ہے میڈیا میں؟‌ جب کہ صرف موجودہ صدر بس وہ واحد امیدوار ہے جو صدر بھی بنا اور کاکسس میں‌بھی برتری حاصل کی تھی ۔مطلب 1970 جب سے کاکسس کا شور زیادہ شروع ہوا ہے تب سے صرف ایک بندہ ۔ اور جہاں تک پرائمری نامینیشن کا تعلق ہے تو 1992 میں صدر کلنٹن کو کاکسس میں صرف 3 فی صد ووٹ ملے تھے، وہ نا صرف نامینیشن بھی جیتا بلکہ الیکشن بھی جیت گیا، اس سب کے باوجود لوگ کیوں ان کاکسس کو ایک پیشین گوئی کے طور پر لیتے ہیں؟

ویسے گو اوبامہ یا پھر گو ہلیری، میں‌ابھی تک فیصلہ نہیں‌کر پایا ۔
 

زیک

مسافر
جہانزیب: آئیوا کاکس momentum اور مشہوری کے لئے اچھا ہے کہ اس سے جیتنے والے کو free media مل جاتا ہے۔ باقی اس کی اہمیت کم ہے۔

2004 میں کیری آئیوا کے بل بوتے پر ہی ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار بنا تھا۔ 2000 میں گور بھی یہان جیتا تھا۔ 1992 میں کلنٹن نے یہاں حصہ ہی نہ لیا تھا۔ 1988 میں ڈکاکس بھی یہاں ہارا تھا۔ 1984 میں مونڈیل جیتا تھا۔ 1976 میں کارٹر بھی یہاں جیتا تھا البتہ 1972 میں میک‌گورن دوسرے نمبر پر آیا تھا۔

ریپبلکنز میں 2000 میں بش اور 1996 میں ڈول دونوں آئیوا جیتے تھے۔ 1988 میں بش اول ہارا تھا۔ 1980 میں ریگن بھی ہار گیا تھا۔
 

زیک

مسافر
آئیوا کاکس کی اپنی اہمیت کچھ نہیں مگر اوبامہ کے وہاں جیتنے سے کیا فرق پڑا ہے وہ آپ اس چارٹ سے دیکھ سکتے ہیں:

obamakv6.png


یہ انٹریڈ کی betting market میں اوبامہ کے Democratic nomination جیتنے کی قیمت ہے۔ اسے آپ ایسے سمجھ لیں کہ اگر قیمت 40 ہے تو اوبامہ کے جیتنے کا چانس 40 فیصد ہے۔ غور کریں‌کہ آئیا جیتنے کے بعد قیمت کس تیزی سے بڑھی ہے۔ اسی طرح اگلی پرائمری کے سروے میں بھی اوبامہ کی سپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمن جریدہ شپگل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ کو نیو ہیمپشائر میں بھی ہلری پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے امیدواروں کے ساتھ ڈبیٹ میں بھی ہلری کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی ہے، جبکہ جون ایڈورڈ کے چانس کچھ بہتر ہو گئے ہیں۔ ایک تجزیے کے مطابق ہلری کو اس کے شوہر سابق صدر کلنٹن کے الیکشن مہم میں شامل ہونے سے بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ اس طرح ہلری خود کو ماضی سے منسوب کر رہی ہے جبکہ اوبامہ اور ایڈورڈ ایک نئے دور کے آغاز کی بات کر رہے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
شکریہ زکریا، اور نبیل نیویارک ٹائمز کے مطابق جرمنی میں‌اوبامہ کے دیوانے کافی ہیں۔ ۔ نیو ہمپشائر میں‌تو اوبامہ کے چانسز بچپن سے ہی کافہ زیادہ ہیں‌جیتنے کے ۔ اور ایک اور تجزیے کے مطابق ہیلری کو اس کے شوہر کی وجہ سے فائدہ پہنچنے کے زیادہ مواقع ہیں کیونکہ امرہکہ میں‌کلنٹن کے دور کو لوگ آہیں‌بھر بھر کے یاد کرتے ہیں ساتھ ہی ہیلری کے منتخب ہونے کی صؤرت میں‌کلنٹن کا 8 سالہ تجربہ بھی اُس کے ساتھ ہو گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ جہانزیب۔ اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ اوبامہ کو کنیڈی سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ شپیگل آنلائن میں لکھا ہوا تھا کہ اوبامہ مارٹن لوتھر کنگ کی طرح بولتا ہے۔
 
Top