امریکہ کی فلسطین کے حامیوں کو تنبیہہ

نبیل

تکنیکی معاون
امریکہ نے فلسطین کے حامی ایک گروپ کے کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش نہ کریں۔

امریکہ اور دیگر آٹھ ممالک کے کارکن دو کشتیوں پر طبی سامان لے کر بدھ کے روز ترکی سے غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ انہیں محاصرہ توڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔

امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اِن امدادی کشتیوں کے ہمراہ وہ اپنا کوئی جنگی بحری جہاز نہیں بھیجے گا۔

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اُس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب اٹھارہ ماہ قبل غزہ کے لیے جانے والی ایسی ہی امدادی کشتی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو ترک باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔

حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام
 

dxbgraphics

محفلین
ایٹمی حملوں کی ابتدا کر کے ہیرو شیما میں لاکھوں اور ویت نام میں لاکھوں کے قتل عام کرنے والا پھر جب پیاس نہ بجھی تو عراق میں دس لاکھ کا قتل عام اور افغانستان میں ایک لاکھ سے زائد خون کرنے کے بعد اب امریکہ دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ جہاں من مانی نہ چلے وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں خود دہشت گردی شروع کر دی۔
 
Top