امریکہ کا کیا ہو گا؟

زیک

مسافر
کوئی 9 گھنٹوں میں گروپ ای کے آخری دو میچ شروع ہوں گے۔ اٹلی کا مقابلہ چیک ریپبلک سے اور امریکہ کا گھانا سے۔

امریکہ کا گھانا سے جیتنا ضروری ہے اگ وہ اگلے راؤنڈ میں جانا چاہتا ہے مگر یہ دوسرے میچ پر بھی منحصر ہے۔ اگر اٹلی جیت گیا تو امریکہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔ اگر اٹلی اور چیک ریپبلک کا میچ برابر رہا تو امریکہ کو گھانا سے 5 گول کی برتری سے جیتنا پڑے گا۔ اگر چیک ریپبلک جیت گیا تو دونوں میچوں کا goal difference جمع کر کے 5 گول سے زیادہ ہونا چاہیئے۔

اس سے لگتا یہ ہے کہ امریکیوں کو اٹلی کو cheer کرنا چاہیئے کہ وہی آسان راستہ ہے۔

ربط
 

زیک

مسافر
Go Italy

اٹلی نے گول کر دیا۔

مگر افسوس کہ گھانا نے بھی امریکہ کے خلاف گول کر دیا ہے۔
 

زیک

مسافر
چیک ریپبلک کے ایک کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھا دیا گیا۔ اب چیک ٹیم دوسرا ہاف 10 کھلاڑیوں سے کھیلے گی۔
 

زیک

مسافر
اٹلی نے ایک اور گول کر دیا۔ 2 منٹ رہتے ہیں اس لئے اٹلی 2-0 سے جیت جائے گا۔

گھانا امریکہ سے 2-1 سے جیت رہا ہے اور 7 منٹ باقی ہیں۔
 

زیک

مسافر
اگر یہی صورتحال رہی تو اٹلی اور گھانا اگلے راؤنڈ میں جائیں گے۔
 

زیک

مسافر
امریکہ پچھلے ورلڈ کپ میں بھی دوسرے میچ (جو اسی وقت ہو رہا تھا) کے نتیجے پر ٹنگا ہوا تھا۔ مگر اس دفعہ اپنا پیچ صحیح گیا اور دوسرا بھی آخری منٹوں میں ٹھیک نتیجہ نکلا اور امریکہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا تھا۔

خیر گھانا کی ٹیم اچھی لگ رہی ہے۔
 
Top